2025-12-07@01:26:14 GMT
تلاش کی گنتی: 9204
«پاکستانی برا مدات»:
جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی،ویڈیو پیغام پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میںجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ( اتوار) کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت...
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رویئے اور ردعمل کو مایوس کن قرار دیا اور پی ٹی آئی کی قیادت کےرویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا، پی ٹی آئی کا "واحد نظریہ اقتدار حاصل کرنا تھا"،ان کی "پاکستان سے وفاداری" نہیں ہے۔ جمعہ کے روز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان کی مسلسل مخالفت کرنے اور خاص طور سے پاکستان کی مسلھ افواج پر بلا جواز الزامات لگانے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جدوجہد کو اندر مائن کرنے کے سبب پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے اس کے حالیہ الزامات اور ہرزہ سرائی کی شدید...
چند روز قبل آئی ایم ایف کی ایک اور رپورٹ نے ہمیں اصلاحات کی یاددہانی کروائی ہے۔ ہر حکومت کی طرح یہ حکومت بھی اصلاحات کے لیے ’’پر عزم‘‘ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں اصلاحات کا معاملہ اس مریض جیسا ہے جو اپنے مرض کے لیے بار بار ڈاکٹر کے پاس تو جائے مگر پرہیز اور علاج پر عمل کبھی نہ کرے اور پھر گلہ کرے کہ صحت یاب نہیں ہو رہا، مرض وہیں کا وہیں ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یوں ہے کہ حال ہی میں آئی ایم ایف نے پاکستان پر ایک دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے: گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ۔ آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ ہمارے ریاستی اور گورننس نظام کا الٹراساؤنڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیاہے ،ملک کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔تفصیلات کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔میڈیاذرائع کے مطابق انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تجارتی تیز اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے...
سٹی42: وزیر داخلہ مھسن نقوی کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران ان کی دو پاکستانیوں کی پاکستان کو حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں۔ ان کے انگلینڈ وزٹ کا بنیادی مقصد لندن میں پاکستان سپر لیگ برانڈ کی پروموشن کے لئے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کرنا ہے۔ یہ اہم روڈ شو کل اتوار کے روز ہو رہا ہے۔ یہ دراصل پی ایس ایل کے نئے ولولہ انگیز سیزن کی لانچنگ کی بھی تقریب ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین...
شارجہ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کیے گئے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہی مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کر چکے تھے، تاہم اس بار شارجہ میں ان کے ویزوں کی باریک جانچ پڑتال کے دوران جعل سازی سامنے آگئی جس کے بعد انہیں تحویل میں لے کر مختصر تفتیش کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے تمام افراد کو اپنی تحویل...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت متوقع ہے۔محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کےمعاملے پربات چیت بھی متوقع ہے۔ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنرکے حوالےکرچکے ہیں۔دوسری جانب...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کریں گے، وزیر داخلہ 3 دن کے دورے پر ہیں اور اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شریک ہوں گے. یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارِن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے مطلوبہ افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے جا چکے...
سٹی 42 : بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا اعلامیے کے مطابق اس موقع پر حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے اور اسی دوران وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات میں پاکستانی شہریوں کی حوالگی سے متعلق شواہد پیش کریں گے۔ پاکستانی حکام پہلے ہی اس سلسلے میں ضروری دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کر چکے ہیں، تاہم برطانوی فارن آفس کے...
بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مزید :
اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنیوالوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کی کالعدم تنظیموں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔...
کرپٹو کرنسی کے سب سے بااعتماد ایکسچینج کے حوالے سے مشہور عالمی شہرت یافتہ فرم بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی...
وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنانے کے لیے اقدامات تیز کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2035 تک اپنی 90 فیصد بجلی کلین اور گرین انرجی سے حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں سولر انرجی کا انقلاب پوری دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے، جہاں عوام نے خود 50 گیگا واٹ کے سولر پینلز نصب کیے—جو ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے، جو ایک...
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا کر رہا ہے یہ تاریخی سنگِ میل ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ہماری بنیادی ترجیحات ہیں۔ غریب ممالک کم اخراج کرتے...
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف مرکز نظام میں تبدیل کررہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی اصلاحات چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی۔ لمز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان 2035 تک اپنی 90 فیصد بجلی صاف اور ماحول دوست ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ ملک میں شمسی توانائی کی تیز رفتار ترقی عالمی سطح پر مثال بن چکی ہے۔ عوام نے اپنے طور پر 50 گیگا واٹ تک کے سولر پینلز نصب کیے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی...
پاکستان اور امریکہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر اتفاق،موثر اقدمات تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی...
نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خاں لغاری نے لمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ 50 گیگا واٹ سولر پینلز عوام نے خود نصب کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا...
وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 745 پاکستانی قید ہیں، جن میں کچھ سزا یافتہ جبکہ بڑی تعداد زیرِ سماعت مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار 297 پاکستانی بند ہیں، تاہم وہاں پاکستانی شہریوں کے جرائم کی نوعیت سے متعلق تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی شہری اس وقت قید ہیں۔ ان میں سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ایسے پاکستانیوں کی ہے جن کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ وزارت خارجہ کے...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر (پیر) کو ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ اس معاہدے پر فنڈز کے اجرا سے قبل ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی میں مسائل و خلا کی نشاندہی کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگر منظوری ہو جاتی ہے تو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی فنڈنگ...
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی نہ صرف مسلح افواج کے لیے باعث فخر ہے بلکہ یہ خطے میں امن، دفاع اور قومی سلامتی کے مضبوط موقف کا بھی مظہر ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں...
سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے جبری ہجرت اور غزہ کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے سے متعلق حالیہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ خطے کے امن اور انسانی اقدار کے منافی ہیں، فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کیا جائے گا، اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے خطرناک ارادے، دفاع کے...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر نزہت صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نو منتخب رکن بلال بدر نے حلف اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ گیلری میں موجود مہمانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر سپیکر کو نوٹس لینا پڑا۔ اپوزیشن اراکین نے نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں کورم پوائنٹ آئوٹ کردیا۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یوم آزادی پر صدر فن لینڈ الیگزینڈر اسٹب کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان، عوام پاکستان اور اپنی جانب سے بھی، فن لینڈ کے عوام کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، جدت (انوویشن)، تحقیق، بایو ٹیکنالوجی، جنگلات اور کئی دیگر شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ مسلسل آٹھ برس تک ’گلوبل ہیپی نیس انڈیکس‘ میں سرفہرست رہنا فن لینڈ کے عوام کی غیر معمولی صلاحیت، ثابت قدمی اور تخلیقی قوت کا مظہر ہے۔ پاکستان، جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی کی بہن نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ بانی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ پاکستان اور فوج کیخلاف بیانات کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی۔ تحریک انصاف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو دل سے نہیں اپنایا۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے برعکس ہم نے اور پی پی پی نے 9 مئی نہیں کیا۔ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر سرخ لکیر کبھی...
اسلام آباد: کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف پاکستان پہنچے تو وزیراعظم ہاؤس آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا، اس دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعظم نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے اراکین جبکہ کرغزستان کے صدر نے اپنے وفد کا تعارف کروایا۔ کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ واضح رہے کہ کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ نائب وزیراعظم سے...
پی ٹی آئی نے افواج کے خلاف بیان دے کر ریڈ لائن کراس کی ؛ انڈیا کو انٹرویو دے کر ملک دشمنی کی ؛خواجہ آصف
سٹی 42: خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور عمران خان کے بارے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے ملک کے میڈیا سے خصوصا اس جنگ کے بعد جو ہماری ان کے ساتھ جو کلیش ہوا ہے اس کے بعد جو ٹینشن جو ہ ابھی بھی اتنی ہائٹ ہے۔ اس کے بعد بھی اگر پاکستان میں ایک سیاست دان کی ہمشیرہ ہیں وہ پاکستان کے متعلق غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ایسے الفاظ کر رہے ہیں جس سے انڈیا خوش ہو رہا ہے۔۔اس گفتگو کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کی کئی یونیورسٹیوں نے ہوم آفس کی جانب سے سخت تر امیگریشن قواعد کے نفاذ اور ویزا کے غلط استعمال سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلوں کو معطل یا محدود کر دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ کم از کم 9 اعلیٰ تعلیمی اداروں نے ان دونوں ممالک کو طلبہ کے ویزوں کے لیے ’ہائی رسک‘ کیٹیگری میں رکھ کر اپنے داخلہ پالیسیوں کو سخت کر دیا ہے، تاکہ بین الاقوامی درخواست گزاروں کی اسپانسرشپ کی اہلیت برقرار رکھی جا سکے۔جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی طلبہ کی جانب سے...
سٹی 42 : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرسٹ پہلے ہونا چاہیے، یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔ سردار یاسر الیاس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم دن رات پاکستان کا امیج بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے خلاف بات کرے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سرمایہ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے۔ مزید پڑھیں: کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کرانا چاہتی تھی، جس کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے۔ وزیر...
کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)روس نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی۔وفاقی وزیر مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے تحریری جواب میں بتایا کہ روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پابندی کی وجہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ساڑھے پانچ کروڑ بقایا جات کی عدم ادائیگی ہے، رقم 2021 سے ادا نہیں کی گئی۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک...
پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
سٹی42: پاکستان کی ریاست اور عوام کے نگہبان، معاشرہ اور ریاست کی بقا کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والوں کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آج نیوز بریفنگ میں پاکستان کو درپیش بقا کی پیچیدہ جنگ کے دوران پاکستان پر "اندر سے ہو رہے حملوں" کا نہایت سنجیدگی سے جائزہ لیا اور حقائق قوم کے سامنے رکھ دیئے۔ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں ہر پجوم نیوز کانفرنس میں عمران خان کو پاکستان کے اندر اور باہر سے پیچیدہ حملے کر رہے دشمن گروہ کے سرغنہ کی حیثیت سے شناخت کیا اور اس کو نرم الفاظ میں ذہنی مریض قرار دیا۔ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کے 44 ڈیموکریٹک اراکین نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر پاکستان میں ’جبر کی بڑھتی ہوئی مہم اور انسانی حقوق کے بگڑتے ہوئے بحران‘ کے باعث سینیئر پاکستانی حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کےمطابق اس کوشش کی قیادت ڈیموکریٹک خاتون کانگریس پرمیلا جیبال اور کانگریس مین گریگ کیزار کر رہے ہیں، جبکہ خط پر اِلہان عمر اور رشیدہ طلیب سمیت متعدد اراکین کے دستخط شامل ہیں، جو فلسطینی اور دیگر مسلم مسائل پر اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ہیں۔ بدھ کو منظرِ عام پر آنے والے اس خط میں اُن پاکستانی حکام پر ویزا پابندیوں اور اثاثوں کے منجمد کیے جانے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جب تک افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک سرحد بند رہے گی، مسئلہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے نہیں، افغان شہری بھی پاکستان میں سنگین...
برطانیہ میں مقیم سابق وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی مرزا شہزاد اکبر کو جمعہ کے روز ایک مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا ہے. یہ مقدمہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبینہ طور پر متنازع بیانات سے متعلق ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے رواں سال جولائی میں اکبر کے خلاف ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے مبینہ طور پر ہتک آمیز اور متنازع ریمارکس پر مقدمہ درج کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کردہ عدالت کے حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ شہزاد اکبر متعدد سمن جاری کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔حکم نامے میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارتی میڈیا کتنی خوشی سے پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف بیانات چلاتا ہے اور اسے یہ بیانات کون فراہم کرتا ہے؟ یہی جماعت، یہی لوگ پاکستان کی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں، اس جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھیںِ، کہاں سے ٹویٹ ہوتی ہے اور کون اسے اٹھاتا ہے یہ سب اس ویڈیو میں دیکھیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا بھی پاکستان کے پیچھے لگا ہوا ہے، آئین میں اظہار رائے کی آزادی کی اجازت ہے مگر قومی سلامتی پر اظہار رائے اور فوج کے خلاف بیانات کی اجازت نہیں ہے، یہ لوگ اپنے بیانیے کو...
سانحہ 9مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
سانحہ 9نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
پریس کلب کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے جائیگی، بلکہ میئر کوئٹہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 400 سے زائد امیدوران کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ کے اجرا کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید امیدواران سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے...
سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق کچھ علم نہیں: ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام(آئی پی ایس) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور پاکستان مذاکرات کیلئے بھی تیار ہے، ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں...
فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس کا علم ہے، میرے پاس اس حوالے سے کوئی نئی معلومات نہیں، ترک صدر نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ ایک اعلیٰ سطح ترک وفد اسلام آباد آئے گا، ترکیہ وفد کے نہ آنے کی وجہ شیڈولنگ یا پھر طالبان کی طرف سے تعاون کی عدم دستیابی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سرحد کی بندش ہم نے اپنی حفاظت کے لیے کی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہری دہشت گردی کا نشانہ بنیں، بارڈر اسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور پاکستان مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔ ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔ نہ بیٹیاں ، نہ بیٹے: لیجنڈری اداکار دھرمیندر اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کرگئے ؟...
محمد آصف اختیارات کی تقسیم جدید جمہوری طرزِ حکمرانی کا بنیادی ستون ہے ۔ اس نظریے کے مطابق ریاست کی تینوں شاخیں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ ایک دوسرے سے الگ مگر باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی ہیں تاکہ طاقت کا ارتکاز کسی ایک ادارے کے ہاتھ میں نہ ہونے پائے اور شہریوں کے حقوق ایک غیر جانب دار اور خودمختار عدلیہ کے ذریعے محفوظ رہیں۔ پاکستان کے تناظر میں اختیارات کی تقسیم کی تاریخ نہایت پیچیدہ اور نشیب و فراز سے بھری ہوئی ہے ۔ قیامِ پاکستان سے آج تک عدلیہ کی آزادی کا سفر سیاسی عدم استحکام، آئینی بحرانوں اور بار بار آنے والی فوجی آمریتوں کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ اس تاریخ کو سمجھنا...
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے سمندری طوفان اور سیلاب سے ہوئے نقصانات پر اظہار یکجہتی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلیفون پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے رابطہ کیا اور حالیہ سمندری طوفان اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار یکجہتی کیا۔ مزید پڑھیں: ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ملائشین عوام کے لیے تعزیت اور دعائیہ جذبات کا اظہار کیا، خاص طور پر جان بحق ہونے والوں اور زخمی اور بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ملائشیا کی امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ضرورت پڑنے پر فوری معاونت پیش کی...
سری لنکن فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو نے پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لاسنتھارو دریگو کی پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران سری لنکن فوجی کمانڈر نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران سری لنکن فوجی کمانڈر نے پاکستان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کو سراہا۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا جیسے دوست ممالک کی بروقت مدد عالمی ذمہ داری اور دوست ممالک سے ہر ممکن تعاون کا مظہر ہے۔
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جس میں پاک۔برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات ان کے حوالے کیے اور دونوں افراد کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے ان کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ میں تھائی لینڈ کی جنوبی صوبوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد، اس مشکل گھڑی میں تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ قیمتی جانی نقصان اور دس لاکھ سے زائد گھرانوں پر پڑنے والا اثر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو اْن کے قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علیمہ خان جس جنگ کی بات کر رہی ہیں، اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گی، پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن ملک میں بیٹھ کر وطن دشمنی نہ کریں،سیاسی رہنما ظرف کا مظاہرہ کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کے لئے مایوس لوگ ہیں، سلائی مشین بند ہے، اس لئے دکھی ہیں اور بھارتی میڈیا کی پناہ لے رہے ہیں۔وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد ارسال کردہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کردی۔صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کو دو سال کی اضافی مدت ملازمت دینے کی بھی منظوری دی، جو ان کی موجودہ مدت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔وزیراعظم نے چیف آف ایئراسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیراحمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن پر دھاک بٹھائی، ملکی دفاع، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے...
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبراورعادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔محسن نقوی کا کہنا...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباددی ۔ وزیراعظم کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ؛ ملک کا دفاع مزید بہتر ہو گا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ۔فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور پاکستان کو عزت ملی۔ ادبی سنگت گوجرانوالہ اسلم سراج الدین مرحوم کی یاد منائے گا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لئے سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وہ نئی تاریخ رقم کریں گے، سید عاصم منیر کی آئندہ 5 برسوں کے لئے تعیناتی دشمن کے لئے واضح پیغام ہے، ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اور اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ون آن ون گفتگو بھی ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کرغز صدر کا 20 سال بعد دورہ پاک-کرغز تعلقات میں نیا موڑ لائے گا، پاکستان اور کرغزستان میں تاریخی، مذہبی و ثقافتی رشتہ موجود ہے۔ اس موقع پر دونوں صدور کا تجارت بڑھانے اور معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ تجارت دونوں...
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر نظریں مرکوز،، دونوں صدور کی ملاقات میں قربت بڑھانے کا عزم
سٹی42:پاکستان کے صدر صدر آصف علی زرداری سے کرغز ستان کے صدرصدر ژاپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان اور کرغزستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے اہم امور کو تفصیل سے ڈسکس کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ کرغزستان کے صدر ہز ایکسیلینسی ژاپاروف کا ایوانِ صدر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے قبل دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مختصر ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک صدر مملکت نے مہمان صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ...
برطانیہ کی کئی جامعات نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلوں پر پابندیاں یا سخت شرائط عائد کردی ہیں۔ یہ اقدامات ہوم آفس کی جانب سے سخت امیگریشن قوانین اور مبینہ ویزا کے غلط استعمال کے خدشات کے بعد کیے گئے ہیں۔ برطانیہ کی 9 جامعات نے دونوں ممالک کے طلبہ کو ویزا کے لیے ہائی رسک کیٹیگری میں رکھ کر داخلوں کی پالیسی مزید سخت کردی ہے تاکہ وہ اپنی اسپانسرشپ کی حیثیت برقرار رکھ سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبا کے لیے سنہری مواقع، اس مہینے سے شروع ہونے والی دنیا کی بہترین اسکالرشپس کونسی ہیں؟ یونیورسٹی آف چیسٹر نے پاکستان سے نئے داخلے خزاں 2026 تک معطل کردیے ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ حال ہی...
سٹی42: پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔ یہ بات مسلح افواج کے سربراہ (چیف آف ڈیفینس فورسِز) اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ایوان صدر میں صحافیوں سے مختصر غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی۔— فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوالات کے جواب میں اختصار کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے کہا، (پاکستان میں) سب ٹھیک ہے۔ سب آپ کے سامنے ہے۔ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک Waseem Azmet
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: یونیسف کی سربراہ الیسن کلیمنٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔الیسن کلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران رپورٹنگ کرنے والے ہیلتھ رپورٹرز کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یونیسف سندھ کی کمیونیکیشن آفیسر مناہل مصطفی سمیت ہیلتھ کمیٹی کی سیکریٹری حامد الرحمان، طفیل احمد، نصیر احمد، ستار جاوید، محمد انور خان، مریم حسن، اسرار شیخ، ابراھیم رند سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ہیلتھ کمیٹی یونیسف کی سربراہ کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز کو بھی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گےوزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔
پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو بین الاقوامی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ کرغزستان کے صدر عزت ماب جناب صادر ژاپاروف کی وزیراعظم ہاوس میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔دو طرفہ مذاکرات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی ”ویژن سینٹرل ایشیا” پالیسی کے تحت اپنے...
اسلام آباد: پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت عالمی برادری سے کیے وعدے پورے اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت پر 15 ایم او یوز سائن ہوئے جب کہ تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ مذاکرات میں وزیراعظم کی معاونت ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، حکومتِ پاکستان نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے ایکسٹروڈیشن کے باضابطہ کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، لہٰذا انہیں جلد از جلد پاکستان کے حوالے کیا جانا ضروری ہے، انہوں نے بیرونِ...
حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کردی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی، پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس...
اویس کیانی : وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی برطانیہ سے حوالگی کاعمل شروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک،برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقا ت میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کوفوری پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کوپراپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کئے۔ محسن نقوی نے کہا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات خوشگوار اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ انہوں نے صدر صادر ژاپاروف کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اہم قرار دیا اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے صدر ژاپاروف کا خیرمقدم کیا۔ پاک کرغز مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے توانائی، تجارت، معاشی روابط، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے کرغزستان کے صدر سادِر ژاپاروف سے ملاقات کی اور اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ صدر ژاپاروف گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ گزشتہ 20 برس میں کسی کرغیز صدر کا پہلا دورہ ہے۔دفتر خارجہ نے آج ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسحاق ڈارنے صدر سادر ژاپاروف سے...
ریاض (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے، ان اجلاسوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ رائٹرز کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی اب تک بڑی حد تک برقرار ہے تاہم گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والے فالو اپ مذاکرات میں طویل مدتی معاہدہ طے نہیں ہوسکا تھا، دونوں ممالک کے حکام نے...
متحدہ عرب امارات کے 5 ہوائی اڈوں کے انتظام پر مامور ابوظہبی ایئرپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ ایئرسیال نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پیش رفت جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفر مزید آسان ہو جائے گا۔ ایئرسیال ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں اوردارالحکومت اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق ابوظہبی ایئرپورٹس کے مطابق یہ نئے روٹس پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی و سماجی روابط کی علامت ہیں۔...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھتے پر اتفاق ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے، ان اجلاسوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ رائٹرز کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی اب تک بڑی حد تک...
اسلام آباد (خبر نگار) فضل الرحمن نے سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق( نشان امتیاز) کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔. ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش مسائل، خطے کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے باہمی رابطوں، مفاہمت اور قومی وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔
حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، صدر نبیل طارق بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے، پاکستان میںروڈجام کردینگے،پریس کانفرنس پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 ہم پر مسلط...
کیا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگنے کے مفید نتائج برآمد ہونگے؟ اس بات کا تاریخی تناظر میں جائزہ لینا ضروری ہے۔ آئین میں کی گئی 18ویں ترمیم سے قبل صدر پاکستان کو آئین کی شق 58(2)B کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے، صوبوں میں گورنر راج نافذ کرنے، صوبائی اسمبلی کو ایک خاص مدت تک معطل کرنے اور اسمبلی کو توڑنے کے اختیارات حاصل تھے مگر 2010 میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے 18ویں ترمیم کو اتفاق رائے سے منظورکیا تھا۔ اس ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری سے کسی صوبے میں محدود مدت کے لیے گورنر راج نافذ ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی اگر خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہوجاتی ہے...
دنیائے سفارت میں بعض خبریں یوں ابھرتی ہیں جیسے دو پرانے دوست برسوں بعد ایک ہی میز کے آمنے سامنے بیٹھ جائیں۔ ماضی کے قصے چھیڑ دیں، ان کے لہجوں میں سنجیدگی، آنکھوں میں پرانی دوستی کی جھلک، پس منظر کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے مسکراہٹ، ایک اخباری خبر کے مطابق پاکستان اور مصر نے اعلان کیا کہ دو طرفہ تجارتی، دفاعی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں مصر کے وزیر خارجہ ایک وفد لے کر پاکستان آئے۔ وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے، مشترکہ بزنس کونسل کا اعلان ہوا، تنازع فلسطین کا دو ریاستی حل ہی قابل عمل ہے، اس کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعلانات محض فیصلہ نہیں بلکہ دو قدیم...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
خیال رہے کہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی سرحدی جھڑپوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی دیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کیخلاف کارروائی کرینگے، تاہم طالبان حکام اس پر تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دونوں ممالک کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والا امن مذاکرات کا تیسرا دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کم رکھنے اور سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے درمیان حالیہ مذاکرات میں فریقین اپنے بنیادی تحفظات پر کوئی ٹھوس پیش رفت حاصل نہ کر سکے مگر کشیدہ ماحول کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر رضامند ہوگئے، اجلاس کو گزشتہ ادوار کا تسلسل قرار دیا گیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست بات چیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب کے ریاض میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کی میزبانی مشترکہ طور پر قطر، ترکیہ اور سعودی عرب نے کی اور یہ پرانے ادوار کی ہی تسلسل...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کی میزبانی مشترکہ طور پر قطر، ترکیہ اور سعودی عرب نے کی اور یہ پرانے ادوار کی ہی تسلسل...
سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہوئے مذاکرات ب کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم پاکستان نے فی الحال جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سنگین مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے پاکستان اور افغانستان کےحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک روئٹرز کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والےاجلاسوں کا حصہ تھے۔...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مملکت بحرین کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا...
برلن و میونخ( رپورٹ: سعود بن نعمان) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گزشتہ ہفتے جرمنی کا اہم دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ برلن میں وزیر دفاع نے جرمن خبر رساں اداروں ’’ڈی ویلٹ‘‘ اور ’’ڈی ڈبلیو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے برلن میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران سے بھی ملاقات کی اور قومی مفاد کے فروغ میں بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔خواجہ آصف نے جرمن وزارتِ اقتصادی تعاون و ترقی کے سٹیٹ سیکریٹری نیلس آنن، جرمن پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ تھامس رووے کامپ اور...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری “مضبوط دفاعی تعاون” پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ایک کثیرالجہتی تعلق قائم ہے، جو اسٹریٹجک عسکری تعاون، باہمی معاشی مفادات اور مشترکہ اسلامی ورثے پر مبنی ہے۔ ان تعلقات میں معاشی معاونت اور توانائی کی فراہمی شامل رہی ہے، جہاں ریاض اسلام آباد کے لیے مالی امداد اور تیل کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف آف...
اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی و سابق ریجنل صدر محمد حسن نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔
2025 کی امریکی انسانی اسمگلنگ رپورٹ میں پاکستان کو ٹائر 2 میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ملک کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیش رفت عالمی معیار کے مطابق انسانی اسمگلنگ سے تحفظ کے قوانین کے تحت پاکستان کی پابندی کو مضبوط کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا پاکستان نے 2018 کے ’پریونشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ‘ کے تحت اصلاحات کی ہیں، جنہیں 2024 میں سخت سزاؤں کے ذریعے مزید مضبوط بنایا گیا۔ ان اقدامات میں ادارہ جاتی اصلاحات، علاقائی تعاون اور ڈیٹا پر مبنی جوابدہی شامل ہیں۔ 2024 میں حکام نے 1607 تحقیقات کیں، جو پچھلے سال کے...
سٹی42: سعودی عرب کی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ برادر ملک کی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنتل فہد بن سعود کو جی ایچ کیو آمد پر شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سعودی کمانڈر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر دور...
پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیزی سے صنعتی، معاشی اور ڈیجیٹل ترقی کا مرکزی ستون بنتی جا رہی ہے، جہاں جدید اے آئی ایپلی کیشنز، تربیتی پروگرامز اور عالمی ٹیک تعاون ملک کو نئی ٹیکنالوجی کے دور میں داخل کر رہے ہیں۔ اے آئی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور 5 جی جیسے شعبوں میں حالیہ پیشرفت نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تبدیل کر رہی ہے بلکہ نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: انسان اور مشین کا اشتراک: مصنوعی ذہانت تخلیقی شراکت دار بھی بن گئی پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے اوپر جا رہا ہے، 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات، 20 فیصد سالانہ ترقی اور 5 لاکھ سے...