data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اندر پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے جس کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈریپ کے اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ادویات کی برآمدات 5سال کے اندر30بلین ڈالر تک پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ادویات کی دنیا کے بڑے تجارتی بلاکس میں رسائی کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ یہ منصوبہ محض ایک عددی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے ۔ہم اس شعبہ کو ایکسپورٹ انڈسٹری میں تبدیل کر کے قومی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بھی شرکت کی ۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ادویات کی

پڑھیں:

پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان

پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات رواں سال تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ سال یہ مزید بڑھ سکتی ہیں۔ صنعتی ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی فرنس آئل (فیول آئل) کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، توقع ہے کہ اگلے سال بھی یہ برآمدات اسی سطح پر رہیں گی یا اس میں مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ حکومت نے اس پر مقامی ٹیکس بڑھا دیے ہیں اور بجلی گھر فرنس آئل کے بجائے صاف توانائی کے ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

تاجروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات بڑھنے سے ایشیا میں فیول آئل کی فراہمی بہت زیادہ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں پر دبا پڑ رہا ہے۔کپلر اور ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی فرنس آئل برآمدات اس سال نئی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اب تک 14 لاکھ ٹن (تقریبا 89 لاکھ بیرل) سے زیادہ فرنس آئل برآمد کر چکا ہے

، جو 2024 کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے، جب کہ زیادہ تر برآمدات جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی بھیجی گئیں۔ایل ایس ای جی کے مطابق 2025 میں اب تک 13 لاکھ 30 ہزار ٹن برآمد ہو چکی ہیں، جو گزشتہ سال کی 11 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر بھیجا جانے والا فرنس آئل ہائی سلفر (ایچ ایس ایف او) تھا، جسے زیادہ تر بحری جہاز ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جب کہ تھوڑی مقدار ریفائنریوں میں خام مال کے طور پر استعمال ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلابی صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید عمران خان صحتمند ہیں، اڈیالہ جیل آنے والے ہر شخص کی ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے: جیل ذرائع پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے ریاست و عوام کا مفاد مقدم رکھے: عطاء اللہ تارڑ وادی تیراہ میں خوارج دہشتگردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار
  • پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان
  • بازل علی نقوی کی زیر صدارت محکمہ صحت عامہ کے اجلاس کا انعقاد
  • ترکیہ: وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان استنبول میں منعقدہ ای سی او وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں
  • چمن سرحد کی طویل بندش، افغانستان کو ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا
  • پاکستان اور بحرین کا تجارت 1 ارب ڈالر تک بڑھانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق
  • شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے، گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی پہلی میڈیا ٹاک
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق