2025-07-26@15:15:22 GMT
تلاش کی گنتی: 366
«کو روکنے کی»:
(نئی خبر)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا 100 فیصد غلط اور جج کا یہ حکمنامہ پاگل پن ہے، حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ آپ کینیڈا کو ریاست بنانا چاہتے ہیں؟ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کو سبسڈی کی مد میں امریکا سالانہ 200 ارب ڈالرز نقصان اٹھاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو...
برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ہونیوالے مباحثے میں اوپن اے آئی کے بانی سیم آلٹمین نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی یورپی یونین کے نئے قانون کی تعمیل کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہر برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ہونیوالے مباحثے میں اوپن اے آئی کے بانی سیم آلٹمین نے یورپی یونین کے اے آئی ایکٹ کے بارے میں کہا ہے کہ اس ایکٹ کو دنیا میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے لیے سب سے جامع ریگولیٹری فریم ورک سمجھا جاتا ہے، ہم قانون کی تعمیل کریں گے اور یورپی عوام کی خواہشات کا احترام کریں گے، لیکن یورپی قوانین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی کو روک سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی کے سربراہ نے...
ویب ڈیسک: وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سر کاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر2024کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئی اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے 4سینئر ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر ججز کی تعیناتی کے عمل کو مؤخر کرنے اور آئینی ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تقرری سے متعلق فیصلہ26ویں آئینی ترمیم کے مقدمے کے تناظر میں کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس معاملے پر آئینی بینچ فل کورٹ کی تشکیل کی سفارش کر سکتا...
پریس کانفرنس سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت کچھ بتاؤں گا تو لوگوں کی کانپیں ٹانگیں گی، ماضی کے میئر ایک ہی بات کہتے تھے وسائل نہیں، وسیم اختر دور میں کے ایم سی کی آمدن 77 کروڑ تھے، ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو دو اعشاریہ تین ارب آمدن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کے وسائل بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ کے ایم سی 751 اسکیموں پر کام کررہی ہے، 30 جون 2025 تک 493 اسکیموں کو مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 722 ملازمین کو...
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے تمام ہوائی اڈوں پر پرندوں کا سراغ لگانے والے کیمرے اور راڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تمام ائر پورٹ کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیے جائیں۔ہر ائر پورٹ پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔ پرندوں کا جلد پتا لگانے کے لیے برڈ ڈیٹیکشن راڈار نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا کہ طیاروں کے حادثات کی روک تھام اور ہوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔
طالبان حکومت کا پاکستان اور ایران سے افغان پناہ گزینوں کی جبری جلاوطنی روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کابل :افغانستان نے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی جبری جلاوطنی اور بدسلوکی کو فوری طور پر روکیں۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر برائے پناہ گزین اور وطن واپسی، مولوی عبدالکبیر نے جاپانی سفیر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کو مدد فراہم کریں۔پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے ان...
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کیلئے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنے کی...

ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو اسے مکمل تباہ کر دیا جائیگا، ٹرمپ کا دعویٰ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کی سپریم کورٹ نے عوامی اعتماد بڑھانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ چیف جسٹس رچرڈ ویگنر نے وکٹوریا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث عوام تک درست قانونی معلومات پہنچانا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ اپنی کارروائیاں عوام کے سامنے لاتی ہے اور اپنے فیصلوں کو سادہ زبان میں شائع کرتی ہے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قائمہ کمیٹی وسیم قادر پنجاب کی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، کہا کہ پنجاب میں آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او تو دور کی بات ہے، ایس ایچ او بھی بات تک نہیں سنتے۔روز نامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وسیم قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیورو کریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا۔ سندھ اور کے پی کے میں بیوروکریسی ارکان پارلیمنٹ کی کم از کم بات تو عزت سے سنتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن رضا حیات ہراج مسلم لیگ ن کے رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر برس پڑے۔...

لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر...
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے تو ہمیشہ تصادم کو روکنے کی کوشش کی ہے، عمران خان صاحب کی مذاکرات کی جو کوشش تھی، یہ بھی کوشش تھی کہ سیاسی قوتیں ، سرجوڑ کر بیٹھیں اور خود مسائل کا حل نکالنے کی سعی کریں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دو تین چیزوں نے معاملہ بڑا خراب کیا، ایک تو خان صاحب سے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا نہ ہونااور بار بار اس میں تعطل ہونا ، دوسرا اس دوران جو خان صاحب کو سزا سنا دی گئی۔ ماہر قانون حسن رضا پاشا نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) تہران میں ایک روٹی کی قیمت ایک لاکھ ریال ہے، تو کیا اب یہی قیمت 10 تومان ہونی چاہیے؟ یا پھر دس ہزار تومان ہونی چاہیے، جو تقریبا ایک امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ عام ایرانیوں کے لیے ایک تومان کا مطلب صرف 10 ریال ہے۔ تاہم اب حکومت کرنسی کو ہموار بنانے کی کوششوں میں ہے، جس سے عام اشیا کی خرید و فروخت کے بنیادی عمل میں نمبروں کا الجھاؤ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں پہلی مرتبہ ایران کے متعدد شہروں میں مظاہرے ایران میں تومان کو کرنسی کے طور پر متعارف کرانے کی کوششیں سن 2016 میں تجویز کی گئی تھیں اور سن...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
تہران: ایرانی سائنسدانوں نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جدید ریڈیو فارماسیوٹیکل تیار کیا ہے جو پورے غدودی نظام میں کینسر کے پھیلاؤ کو اسکین کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارے ”اپرین سما فارمڈ“ نے ٹیکنیٹیم نامی موثر مادہ تیار کرکے ایران کو کینسر کی تشخیص کی جدید ٹیکنالوجی کا حامل دوسرا ملک بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشخیصی ریڈیو فارماسیوٹیکل۔ تلمانوسپٹ کے نام سے جانی جانے والی اس پروڈکٹ کو کینسر کی تشخیص اور علاج کے شعبے میں ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے۔ اسکی مدد سے کینسر کی تشخیص کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کینسر کے پھیلاؤ...
اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اس وقت نوکری پیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جس ملک میں تنخواہ دار طبقے سے 40 فیصد ٹیکس لیا جارہا ہے وہاں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چھوٹ دینے کی کوئی منطق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق حکومتی فیصلے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بھی اعتراض ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک میں 1 لاکھ روپے آمدن والوں پر ٹیکس دُگنا کردیا گیا ہے، اس وقت نوکری پیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا بوجھ دنیا بھر...
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے فوری طور پر پیکا ترمیمی قانون2025ء کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نئی دفعات میں جعلی خبروں کے لیے سخت سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریاستی نگرانی میں توسیع کی گئی ہے اور سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے نئے ریگولیٹری اداروں کی تشکیل کی جائے گی۔ اس بل کے خلاف ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں صحافی جعفر بن یار نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا پر غور کیے بغیر جلد بازی میں بل منظور کیا گیا۔ جمعے کو درخواست کی سماعت...
لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر) سیاسی مبصرین تجزیہ نگاروں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی معاشی اور عسکری طاقت کی پیش رفت روکنا ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ امریکا طاقت اور دھونس کے بل پر دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ آج کی دنیا میں آسان نہیں اس کے برعکس چین بہتر رویہ اور مثبت حکمت عملی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے ذریعے اپنے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بنا رہا ہے‘ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد بلکہ اس سے بھی پہلے کینیڈا اور پاناما پر بزور...
لاہورہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی،لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پہلے فریقین کا موقف آجائے پھرفیصلہ کریں گے۔ بعدازاں عدالت نے 3 ہفتوں میں تمام فریقوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا...
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نئے امتحانات روکنے کی درخواست ،عدالت سے بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس دوہزار چوبیس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی تینوں درخواست گزاروں کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن جانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام کو چھ فروری تک درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات...
لاہور: ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ پہلے فریقین کا مؤقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے 3 ہفتوں میں تمام فریقوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائی کورٹ میں صحافی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پیکا سے آزادیٔ اظہار متاثر...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ شخص کی موت یا زخمی ہونے، غیر انسانی سلوک کرنے کی صورت میں مجرم کو 14 سال...
غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کرنے اور بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے7 مسافروں کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین اور گوجرانوالہ سے ہے، مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے سینیگال سے اسپین جانے کی کوشش کی۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو...
حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ سینیٹ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم پر درج مقدمہ پرٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار کی ہدایت پر ہمایوں دلاور کے...
A Palestinian man walks past the rubble as he carries a bag of flour distributed by the United Nations Relief and Works Agency (UNRWA), amid the Israel-Hamas conflict, in Khan Younis in the southern Gaza Strip, December 3, 2024. REUTERS/Hatem Khaled TPX IMAGES OF THE DAY نیویارک:اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو فلسطینیوں کو امدادبند کرنے کا حکم دیاہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو انروا سمیت کسی تنظیم کا دفتر بند کرنے کا حق نہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کرایا جائے۔ اقوام متحدہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ آفر 6 فروری تک رہے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ملازمین کو ایک میل موصول ہوئی ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی محکمے کی مشیر کی جانب سے تقریبا 20 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین کو ای میل بھیجی گئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد ملازمین حکومت کی آفر کو قبول کرسکتے ہیں جو تقریباً 2 لاکھ ملازمین بنتے ہیں جس...
—جنگ فوٹو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے احکامات پر پیر کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔سپلا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پروفیسر منور عباس کی سربراہی میں احتجاج میں شرکت کی اور بیوروکریٹ نامنظور کا نعرہ بلند کیا۔مظاہرین نے احتجاج کا آغاز آرٹس لابی سے کیا، مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ بیوروکریٹس کی بطور وی سی تعیناتی معاملہ، سندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی عمل بند، فپواسافپواسا کے آن لائن اجلاس میں سندھ حکومت کو سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ اور متکبرانہ رویے نے بحران کو مزید...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ایف بی آر کی اپنے افسران کے لیے اربوں روپے کی ایک ہزار 10گاڑیاں خریدنے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پہنچ گیا۔کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب روپے کی ایک ہزار10 گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔رکن کمیٹی فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ 386 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے پہلے اسے ختم کریں، اگر گاڑیاں خریدی گئیں تو میں اس کے خلاف نیب میں جاؤں گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایف بی آر افسران کے لیے 6 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے کا معاملہ زیر...
کراچی (رپورٹ: حماد حسین) جامعات فنڈ کی کمی کاشکار ہیں‘طلبہ ڈگری سے نوکری چاہتے ہیں،تحقیق نہیں ‘طلبہ جدید تکنیک سے لاعلم ہیں‘ جدید لیبارٹریز، سافٹ ویئر نہیں‘ ہرسال کئی سو پی ایچ ڈی اور کئی ہزار ایم فل کے مقالہ جات لکھے جانے کا معاشرے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا‘ جامعات اور مقامی انڈسٹری کے درمیان رابطہ نہیں‘ اساتذہ کا زیادہ وقت ایڈمنسٹرٹیو کاموں میں صرف ہوتا ہے‘جامعات فکری جمود کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں شعبہ میڈیا سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد انصاری اور وفاقی اردو یونیورسٹی کراچیمیں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبیں نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’پاکستان کی جامعات میں...
بیورو کریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کیخلاف بدھ کو پانچویں روز بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا، جبکہجمعرات اور جمعہ کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کو اساتذہ نے جامعہ کراچی سے جامعہ این ای ڈی تک احتجاجی واک کی اور دھرنا دیا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور تیز ہوجائے گا، اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کردیا۔ کمیٹی نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت بھی کی، چیئرمین کمیٹی بولے ایف بی آر ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا، اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا ہے، اس سے بڑا کیا اسکینڈل ہوگا؟
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سمیت سینیٹرز کی مراعات میں اضافے کا بل منظور، عوامی تنقید کا سامنا کمیٹی نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت بھی کی، چیئرمین کمیٹی بولے ایف بی آر ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا یہ گاڑیاں فیلڈ...
—فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو 1010 گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری پر نوٹس لیا گیا۔اربوں روپے کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کے فیصلے پر کمیٹی اراکین نے ایف بی آر حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایف بی آر ایک ہزار سے زائد گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے۔ ایف بی آر کا 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہفیڈرل بورڈ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کواربوں روپے کی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ایف بی آر کی جانب سے 1010گاڑیوں کی خریداری پر سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے نوٹس لے لیا،اربوں روپے کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کے فیصلے پر کمیٹی اراکین ایف بی آر حکام پر برہم ہو گئے۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔ گیس لائن پیک پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا،مین پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی ولا نے کہا کہ ایف بی...
اسلام آباد: کیبنٹ بلاک چوک میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔ سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن...
ایف بی آرکو جھٹکا ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،حکومتی ملکیتی اداروں کے ترمیمی بل 2024 پر غور ہوا،سینیٹر انوشہ رحمان نے اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ترمیمی بل 2024 پیش کیا ۔وزارت خزانہ نے اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کر دی ۔کمیٹی اراکین نے سینیٹر انوشہ رحمان کی ترمیم کی حمایت کر دی ۔پی ٹی سی ایل کو ابھی تک حکومتی ملکیتی اداروں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے،سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری 1996 میں ہو چکی تھی۔پی ٹی...
اسکردو میں سرمائی فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں شرکت کے لیے شدید سردی میں بھی سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد آئس ہاکی گراؤنڈ میں پہنچ گئی۔ فیسٹول میں آئس ہاکی کے مقابلے ہوئے جبکہ مقامی لوگوں نے لوکل دھنوں پر رقص کیا۔ افتتاحی روزآئس ہاکی کے 2 مقابلے ہوئے۔ پہلے مقابلے میں اسکردو نے شگر کو ایک گول سے ہرایا جبکہ دوسرے میں اسکردو اے نے کھرمنگ کو 4 گول سے شکست دی۔ فیسٹول میں کھیلوں کے علاوہ مقامی کھانوں اور ثقافتی ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کو موسیقی کی دھنوں میں پنڈال تک لایا گیا جبکہ فانوس اور موسیقی سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس،...
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے والی تقریبات اور اجتماعی جلوسوں کی تکرار کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی وزیر دفاع وزیر یسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جشن کی تقریبات کو روکیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے...
جامعہ کراچی: فوٹو فائل بیوروکریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کے خلاف پیر کو تیسرے روز بھی سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے، حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور زیادہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں کنٹیکچول کر دینا پیپلز پارٹی جیسی جمہوری جماعت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے جسے خود اس کے اندر سے سپورٹ حاصل نہیں۔ بیوروکریٹ وائس چانسلر...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے گریڈ 5 سے 15 کے امیدواروں نے نوکریاں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر منظر زئنور، نوید کھوسو، رمز خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ سال 2021 میں سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔ تین کیٹیگریز میں ملازمتیں پیش کی گئیں، جبکہ آئی بی اے سکھر نے 12 لاکھ امیدواروں سے چالان کے ذریعے 21 ارب روپے وصول کیے۔ اداروں نے صرف انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے ٹیسٹ لیے جن میں سے صرف دو لاکھ امیدوار پاس ہوئے، لیکن سندھ حکومت نے آج تک نوکریاں فراہم نہیں کیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی بی اے کی میرٹ لسٹ کی...
حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021ء میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی...
کراچی: فپواسا نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کیلئے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں اور صوبائی حکومت کے مابین بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی ایڈہاک پر تقرری کے معماملے پر تاحال ڈیڈ لاک موجود ہے جس کے بعد فپوآسا (فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن) سندھ چیپٹر نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کے لیے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں فپواسا کے سیکریٹری عبدالرحمن ننگراج نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی...
پشاور: خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021 میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دی جائے جسے حکومت نے مںظوری کیا۔ سال 2023 میں پیپلزپارٹی کی نگہت اوکرزئی نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے...
نوکنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروزگاری سے نمٹنے کے لئے ہنرمندی پر توجہ دینا ہو گی۔ گڈگورننس ترجیح ہے کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہو گی۔ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ اور سول ہسپتال کے لئے ادویات کا بجٹ دو کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں...
کراچی: ایچ ای سی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ بیورو کریٹس غیر تعلیمی منتظمین ہیں ان کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی سے جامعات کو نقصان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے بیورو کریٹس کو غیر تعلیمی منتظمین قرار دیتے ہوئے انہیں وائس چانسلر مقرر کیے جانے کی مخالفت کردی۔ ایچ ای سی نے اس سلسلے میں جامعات کے ایکٹ میں کسی ممکنہ ترمیم کو یونیورسٹیز کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلی کو باقاعدہ ایک مکتوب لکھا گیا ہے جس میں جامعات میں وائس چانسلر کی آسامی...
گوادر کی تاریخ میں پہلی بار 3 سہیلوں نے مل کر ٹی کیفے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پارک میں اسٹال لگا کر اپنی کاروبار کی ابتدا کی اور کاروبار چل پڑا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ان لڑکیوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان خواتین کی بھرپور معاونت بھی کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 3 سہیلوں گوادر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے پر ایک بیان دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے اقتدار کے آخری ایام میں چین پر شدید تجارتی پابندیاں نافذ کی ہیں ، نام نہاد قومی سلامتی کی بنیاد پر چین پر اپنے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرولز کو بڑھایا ہے ،امریکہ میں کاروں سے منسلک چینی سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا ئی ہے، چین سمیت دیگر ممالک میں ڈرون سسٹمز کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سروس سیکیورٹی کے جائزے کا آغاز کیا ہے ،متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور کئی چینی اداروں کو “بدنام مارکیٹ ” کے طور...
کینیڈا میں مقیم ایک بھارتی کاروباری شہری، دیو مترا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں غیر ملکی سرزمین پر طالب علم کے طور پر جدوجہد کے بارے کھُل کر بات کی ہے۔ دیو مترا کینیڈا میں قائم بزنس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے بانی اور منیجنگ پارٹنر ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کی جہاں وہ گزشتہ چھ سالوں سے مقیم ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک میں سالانہ 14 لاکھ روپے کی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی تھی اور بیرون ملک میں خود کو مستحکم رکھنے کے لیے ویٹر کی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کی ریکوری کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کا قیام کے لئےحساس اداروں کےافسران بھی شامل ہوں گے،ڈائریکٹر یونٹ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز ہونگے،یونٹ میں ضلعی حکومت، پولیس، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس ،آئی ایس آئی افسران بھی شامل ہوںگے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان یونٹ بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گا،ڈسکو سپورٹ یونٹ غیر تکنیکی لائن لاسز میں کمی لانے میں بھی مدد کرے گا،یونٹ ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران...
گزشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکا جا چکا ہے جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ مختلف پروموٹرز کے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو روکا جا چکا ہے جبکہ ان کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ، بائیو میٹرک، ای ویزا، ایگریمنٹ اور انشورنس کے ساتھ تمام مطلوبہ دستاویزات ہوتی ہیں اس کے باوجود دیگر دستاویزات مانگی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:55 آف لوڈ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کیوں نہیں ملی؟ ان کا کہنا تھا کہ جب پاسپورٹ اور شناختی کارڈ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو بطور الیکشن ٹریبونل جج کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس احمد ندیم ارشد نے کیس کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کیلئے کسی شخص کا ہائیکورٹ کا جج ہونا لازمی ہے،سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق زاہد محمود ہائیکورٹ کے جج نہیں رہے،استدعا ہے کہ جسٹس (ر)زاہد محمود کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ کیا 9مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟جسٹس حسن اظہر رضوی کا خواجہ حارث سے استفسار عدالت نے جسٹس(ر)زاہد محمود کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ پر دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ موجودہ کیس میں کسی پر فوج کو کام سے روکنے پر اکسانے کاالزام ہے؟کیا فوج کے قافلے پر حملہ کرنا بھی ڈسپلن خراب کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کاحصہ ہیں۔ کیا کچھ ججوں کو آئینی معاملات سننے سے محروم کیا جا سکتا ہے، جسٹس منصورعلی شاہ ...
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے جو خواب دیکھا، وہ اسے پورا کرکے رہے، ہر ہندوستانی آزادی کا خواب جینے لگا جسکی وجہ سے انگریز بھاگ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو انڈیا یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس دوران مودی نے کہا کہ ہندوستان کی نوجوان طاقت مسلسل تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس دوران مودی نے ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025ء کے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ نوجوانوں کے لئے تحریک کا ایک ذریعہ ہے، جو ہمارے نوجوانوں کے اختراعی جذبے اور توانائی کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے...

مصنوعی ذہانت کی وجہ سے کون سی نوکریاں مکمل طور پر ختم ہوجائیں گی ؟ تازہ رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے بڑھتے اثرات کے سبب دنیا بھر میں 41 فیصد کمپنیاں اپنے عملے کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے ایک حالیہ سروے کے مطابق اے آئی کے ذریعے مختلف کاموں کو خودکار بنائے جانے کے باعث یہ تبدیلی متوقع ہے۔ سروے میں شامل سینکڑوں بڑی کمپنیوں میں سے 77 فیصد نے کہا کہ وہ 2025 سے 2030 کے درمیان اپنے موجودہ ملازمین کو نئی مہارتیں سکھانے اور اے آئی کے ساتھ بہتر کام کرنے کی تربیت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ تاہم اس سال کے “فیوچر آف جابز رپورٹ” میں یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ اے آئی سمیت زیادہ تر ٹیکنالوجیز ملازمتوں کے لیے...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...