2025-07-26@14:11:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2939
«افراد جاں بحق ہوئے»:
(نئی خبر)
دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا
دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے شہریوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور اکثر موقع میسر آنے پر وہ بھی اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے رہتے ہیں اور ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دبئی مال کے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کر دیا ۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے خلاف موثر اور جاندار آواز بلند کی اور اس ترمیم کو یکسر مسترد کردیا تھا تاہم بعض اپوریشن جماعتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اس کا حصہ بن گئیں، امیر جماعت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کے بعد دیکھنا ہوگا کہ حکومتی اور بالخصوص اپوزیشن پارٹیاں کس طرح کا ردعمل دیتی ہیں، کیا وہ پی ٹی آئی کی اصولی نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر قبول کر لیں گی یا اخلاقی، اصولی اور جمہوری موقف اپناتے ہوئے انکار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نام نہاد سیاسی پارٹیوں کے لیے جمہوریت محض اپنے مفاد کو سمیٹنے...
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دریائے سوات میں ہونے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے۔ سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ، مولانا فضل الرحمن نے کھا کہ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں جے یوآئی برابرکی شریک ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمٰن جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی، ہم سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، ہمیں اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریویو کرتا تو ہمیں اعتراض...
مرکزی شاہراہوں پرہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی ، آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا بولٹین مارکیٹ کی گلیوں میں کئی فٹ پانی جمع ،ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ہوگیا، شہر کی بیشتر سڑکوں پر برسات کا پانی جمع ہوگیا۔شہر میں ہفتے کو ہونے والے بارش کے بعد کراچی کیلئے پھر سے وہی پرانی کہانی سامنے آئی ہے، بارش کے بعد ہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی نظر آرہا ہے، مرکزی اور دیگر شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک بھی متاثر ہورہی ہے۔بولٹن مارکیٹ کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے، بولٹین مارکیٹ...
56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 جزوی اور 6 مکمل طور پر منہدم ہوئے، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، سیلاب؍فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، بارش کے باعث مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں محرام الحرام کے دوران پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نیمحرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیامحرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا،کراچی میں مجالس پر 4605 جلوسوں پر 7004 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/کوئٹہ/لاہور( خبر ایجنسیاں)ملک بھر میں جاری بارشوں کے دوران چھت ودیوار گرنے، سیلابی ریلے اور نالے میں بہہ کر41افراد جاںبحق ،متعدد زخمی ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ ودیگر حادثات میں لوگوںکی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے بارش، سیلاب/فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق 19افراد جاںبحق ہوئے،جن میں 6مرد، 5 خواتین اور 8بچے جبکہ زخمیوں میں 3مرد اور 3خواتین شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 56گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 6مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں پر آئینی بنچ کے فیصلہ کو افسوسناک اور آئین کی غلط تشریح قراردیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ فیصلہ سے ہائبرڈ نظام کو مزید تقویت دی گئی ہے، عوام کے حق کو چھینا گیا ہے۔فیصلہ سے ملک کے عدالتی نظام کی ساکھ پر ایک دفعہ پھر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے ذریعے مقتدر حلقوں نے عدلیہ کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا، اب حکمران اسی طرح عدالتوں سے مرضی کے فیصلے کرواتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے خلاف موثر اور جاندار آواز بلند...
کراچی میں بارش کے دوران لانڈھی اور کورنگی نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو بوریاں ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عملے کے عمراہ لکھنؤ سوسائٹی کے قریب 12 ہزار روڈ پر واقع نالے سے 35 بوریاں برآمد کیں۔ میونسپل کمشنر نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر شہر میں صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں مگر ہم سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نالے کے چوکنگ پوائنٹس بارشوں سے قبل صاف کردئیے گئے تھے، میئر کراچی کے حکم پر تمام افسران اور عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میونپسل عملہ بوریاں نکالنے میں مصروف ہے۔ افضل زیدی کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کی شہر دشمن سرگرمیاں لوگوں کی تکلیف کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب میں ہفتے کے روز مون سون کی بارشوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 4 دنوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 14 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ بدھ سے اب تک صوبے بھر میں مختلف بارش سے متعلق واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 بچے شامل ہیں جب کہ 39 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن کے عباس نگر علاقے میں آج صبح 3:20 بجے ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ مکان ایک منزلہ تھا اور...
دریائے سوات میں مدد کے منتظر بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ اس اندوہناک واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی غم زدہ کردیا۔ اپنی حالیہ فلم ’’لو گرو‘‘ کی شاندار کامیابی پر مبارک بادیں وصول کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اس دل دہلا دینے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔ اداکارہ صبور علی نے حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کرکٹ گراؤنڈ سُکھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز موجود ہوتے ہیں لیکن انسانی جانیں بچانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر کیوں نہیں آیا؟ زارا نور...
پنجاب میں 25 سے 27 جون کے دوران بارشوں سے ہونے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 3 دنوں میں مختلف شہروں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران چھتیں، دیواریں اور بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ زیادہ اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مخدوش اور بوسیدہ مکانات میں رہائش اختیار نہ کی جائے،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دریائے سوات میں شہریوں کے بہہ جانے اور ریسکیو آپریشن میں تاخیرپر خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور وہ 12 سالہ حکومت میں ریسکیو کا کوئی نظام نہیں بناسکی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دریائے سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے، وزیراعظم نے بھی اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیرِاعلیٰ کو کرنا چاہیے تھا، جو ڈھٹائی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، کارسار، نرسری، میٹرو پول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔ کراچی: کئی علاقوں میں خراب سڑکوں کے باعث شہری مشکلات کا شکار کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے... دوسری جانب پنجاب میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں لوئر دیر، مالاکنڈ اور چارسدہ میں موسلادھار بارش ہوئی۔پشاور میں مطلع جزوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: خوبصورت وادی سوات ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں دریائے سوات میں سیلابی ریلے کا شکار ہونے والے مزید ایک سیاح کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے، جب کہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح دریائے سوات میں اچانک پانی کا تیز ریلا آیا، جس نے مختلف مقامات پر موجود 70 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 55 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جب کہ باقی کی تلاش کا عمل رات بھر جاری رہا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم رکھ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی کے 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، اس کے باوجود مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے بجائے دیگر جماعتوں کو منتقل کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی انہوں نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ فل بینچ کے ساتھ نظرثانی کرتا تو ہمیں...
تہران : تہران میں حالیہ ایران-اسرائیل تنازع میں ہلاک ہونے والے 60 سے زائد سینئر کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ہلاک ہونےوالے ایرانی سینئر کمانڈرز میں ایران کے پاسداران انقلاب کےسابق کمانڈر ان چیف حسین سلامی، ایرانی مسلح افواج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری، ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورسز کے سابق کمانڈر امیر علی حاجی زادہ اور بہت سے دیگر اعلی ٰ فوجی حکام شامل تھے۔ اس بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جانتے ہیں کہ ان کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں افشین حیات نے بتایا کہ وہ میوزک انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں تاہم ڈراموں میں انہوں نے چند پراجیکٹ میں سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے اور اب وہ ڈرامہ ڈائن میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ باقاعدگی سے اسکرین پر آنے کی کوشش کریں گی کیونکہ اس ڈرامے سے انہیں پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ افشین نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر کر رہی ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی...
لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے گلی میں موجود ایک کتا بھی ہلاک...
کیلیفورنیا کی جھیل میں کشتی الٹنے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی جھیل طاہو (Tahoe) میں 2 روز قبل پیش آئے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار افراد سالگرہ منانے کے لیے جھیل کی سیر کو گئے تھے، اس دوران طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ لیبیا کشتی حادثہ: رواں ماہ لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے دو حادثات رونما ہوئے، جس کے سبب 60 افراد لقمہ اجل بن گئے، 2 کشتی حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی...
افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروپ افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی امور خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بل ہائزنگا نے حقائق پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوبی اور وسطی ایشیا میں دہشت گردی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ بل ہائزنگا کے مطابق افغان طالبان دوحہ معاہدے کے تحت دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینے کے وعدے پر قائم نہیں رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت میں داعش خراسان اور فتنہ الخوارج جیسی...
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل صبح دریائے سوات میں اچانک ریلے سے مختلف مقامات پر 70 افراد پھنس گئےتھے جن میں سے 55کو ریسکیوکرلیاگیا تھا اور باقی کی تلاش جاری تھی۔اب بتایا جارہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے جب کہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ کل صبح سوات بائی پاس کے مقام پر دریاکےکنارے ہوٹل پر ناشتہ کرنے والی چند فیملیز دریاکے خشک...
اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاتا ہے تو ایران اپنے 60 فیصد اور 20 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران کے توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی بھی بات کی — تاہم ان تمام اقدامات کو معاہدے سے مشروط قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والئی ویب سائٹ ”المانیٹر“ کو دیے گئے تحریری انٹرویو میں کہی، جس کا حوالہ سی این این نے اپنی رپورٹ میں دیا ہے۔ ”یورینیم کی منتقلی معاہدے سے مشروط ہے“ رپورٹ...
ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے، 25 جون سے 27 جون تک مختلف شہریوں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے ، مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 39 زخمی ہوئے۔ چھتیں اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں،چھتیں اور دیواریں گرنے کے 28 واقعات پیش آئے ، بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال میں بھی حادثات رپورٹ ہوئے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا...
امریکا نے ایران پر حالیہ فوجی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔ سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں امریکی حکومت نے ایران کے خلاف کارروائی کو ’اجتماعی دفاع‘ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ان کا بنیادی ہدف تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈروتھی شیا نے تحریر کردہ اس خط میں دلیل دی گئی کہ ’’ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور ممکنہ استعمال کے خطرے کو روکنا ناگزیر تھا‘‘۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر،سابق سینیٹروسابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان ملت نے 1919ء میں برطانوی سامراج، 1979ء میں روسی سامراج اور 2001ء میں امریکی سامراج کی قیات میں نیٹو فورسز کو شکست دیکر ثابت کیا کہ یہ خطہ کسی کا تابع نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے اور دونوں ممالک کو ترقی، تجارت اور تعلیم وصحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار بننا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آرایس) پشاور کے زیراہتمام پاک افغان تعلقات کی نئی جہتیں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ سراج الحق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام تاریخ اسلام کی عظیم ترین شہادتوں کی یاد یں تازہ کردیتاہے۔ یکم محرم الحرام کو دنیا کو پہلی فلاحی ریاست کا نظام دینے والے حضرت عمر فاروق ؓ اور دسویں محرم کو حضرت امام حسین ؓ اپنے خاندان سمیت شہید کردیے گئے ۔حضرت امام حسین ؓ کی شہادت قیامت تک آنے والے مسلمانوںکو یہ درس دیتی ہے کہ ظلم کے نظام کو قبول کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے جان پر کھیل جانا ہی اصل زندگی ہے ۔ حضرت امام حسین ؓ کے اسوہ پر چلنے والے کسی صورت بھی ظلم کے نظا م کو برداشت نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام پر شدید نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی بم بنانے کے لیے درکار سطح تک موجود ہے تو وہ بلا تاخیر ایران پر دوبارہ بمباری کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران بات چیت چاہتا ہے کیونکہ اس کی تین انتہائی اہم اور حساس نیوکلیئر سائٹس تباہ کر دی گئی ہیں، جن سے ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچا ہے،ایران اور اسرائیل دونوں تنازعے سے تھک چکے ہیں مگر اگر ایران باز نہ آیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ایرانی فرود نیوکلیئر سائٹ کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) غزہ میں بازار پر اسرائیل کی بمباری میں 20 ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ کئی ماہ بعد امدادی طبی سامان کی محدود مقدار علاقے میں پہنچ گئی ہے جس سے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں اور زخمیوں کی زندگی کو کسی قدر تحفظ ملے گا۔بمباری اور ہلاکتوں کا واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں میں پیش آیا جس میں کم از کم 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 'ڈبلیو ایچ او' کی ہنگامی طبی ٹیم کے رابطہ کار ڈاکٹر لوکا پیگوزی نے بتایا ہے کہ بیشتر متاثرین کو بارودی مواد کے زخم آئے۔ زخمیوں کو الاقصیٰ ہسپتال، نصر میڈیکل کمپلیکس اور دو دیگر طبی مراکز پر پہنچایا گیا ہے۔ Tweet URL...
خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد نے کہا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی، اور ایسے واقعات کی...
ایک اعلی سطحی غاصب صیہونی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ فوجی حملہ، برسوں سے جاری منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا کہ جسے مخصوص حالات کے "سازگار" ہونے پر انجام دیا گیا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس حملے کو ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کے خلاف ایک "ضروری اقدام" قرار دیا ہے۔ صیہونی اہلکار نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف ہمارا آپریشن نہایت دقیق منصوبہ بندی اور فریبکاری کے اقدامات کے ساتھ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر فضائی برتری حاصل کر کے ایرانی جوہری و میزائل تنصیبات پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی "سالہا سال" پر محیط تھی اور جیسے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا فیصلہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، انتظامی کمزوریوں اور چیئرمین کی عدم توجہی کے باعث بالخصوص اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ (انٹر بورڈ) کے اہم امور، امتحانی نظام اور اسکروٹنی کے نتائج شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین غلام حسین سوہو اپنی مصروفیات کے باعث نہ میٹرک بورڈ اور نہ ہی انٹر بورڈ کو بھرپور وقت دے پا رہے ہیں، اس کا براہ راست اثر انٹر سال اول کے طلبہ کے اسکروٹنی نتائج پر پڑا ہے، جنہیں تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔نتائج میں تاخیر سے کراچی کے سیکڑوں طلبہ و طالبات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں خارج کیے جانے اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی نے فیصلے کو “مایوس کن”، “ناانصافی” اور “آئین کی غلط تشریح” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے خلاف عوامی اور سیاسی سطح پر احتجاج کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ سپریم کورٹ پر موجود ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے، یہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دینے کا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سوات میں سیاحوں کے پانی میں ڈوبنے کے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے کے پی حکومت کی غفلت سامنے آ گئی،پانی میں بہنے والے سیاح دو گھنٹے امداد کے منتظر رہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سیاحوں کی مدد کو پہنچی نہ گنڈاپور کا ہیلی کاپٹر پہنچ سکا،خیبرپختونخوا کے وسائل،مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کیلئے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ثناء میر کی بطور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ثناء میر کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ امید ہے وہ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔حکام کے مطابق یہ نیا ذخیرہ مکوری ڈیپ تھری مقام سے دریافت کیا گیا ہے، جو ٹل بلاک میں واقع ہے۔ یہاں سے روزانہ 2112 بیرل خام تیل نکالا جا رہا ہے، جو ملکی پیداوار میں ایک اہم اضافہ ہے۔یہ دریافت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب ملک توانائی اور معیشت کے بحران کا سامنا کر رہا ہے، اور مقامی وسائل سے توانائی حاصل کرنا نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں شمالی وزیرستان، ٹنڈوالہیار، خیرپور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیسپرسکی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے نیٹ فلکس، ڈزنی+ اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پلیٹ فارم نیٹ فلکس رہا، جہاں 56 لاکھ سے زیادہ صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے، جبکہ ڈزنی+ کے تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 1600 سے زائد اکاؤنٹس چوری کیے گئے۔یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں بلکہ مختلف سائبر حملوں کے دوران میلویئر کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز سے چوری کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق نوجوان نسل، خاص طور پر “جنریشن زی”، ان پلیٹ فارمز پر زیادہ وقت گزارتی ہے اور یہی ان کی کمزوری بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 25 سے 27 جون کے دوران صوبے میں 25 افسوسناک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے۔ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اموات کی بڑی وجہ مکانوں کی چھتوں اور دیواروں کا گرنا رہا، لاہور میں سب سے زیادہ 8 واقعات پیش آئے، جہاں چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اوکاڑہ میں چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق...
لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔ رجب بٹ نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات میں ایک بار پھر طغیانی اور سیلابی ریلوں نے قیامت ڈھا دی۔ دریائے سوات میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور سیاحتی مقامات کے گرد تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 75 افراد سیلابی ریلے میں پھنسے، جن میں سے 58 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 105 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات سے آج ستائیس جون بروز جمعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے سوات میں طغیانی کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دریا میں نہاتے ہوئے کچھ بچے پانی میں بہہ گئے، جنہیں بچانے کے لیے ان کے رشتہ دار بھی دریا میں کودے لیکن وہ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ شہزاد محبوب نے روئٹرز کو بتایا کہ متاثرہ خاندان دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا اور بچے دریا میں تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک ایک بڑا سیلابی ریلہ آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے واقعہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں ایک اسکول میں دھماکے کی آواز کے بعد خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 29 طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگوئی کے ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد طلبہ میں شدید خوف پھیل گیا اور افراتفری کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔اس افسوسناک واقعے میں 29 طلبہ ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد طلبہ نے جان بچانے کے لیے عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگیں بھی لگا دیں۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت یہ ہائی اسکول ایک امتحانی...
آج صبح منگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سیاح شدید طغیانی کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ ریجنل دفتر اطلاعات سوات سے جاری بیان کے مطابق واقعے کی نوعیت اور عوامی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس سانحے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی حقائق کا جائزہ لے گی اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے خواہش مند افراد کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ملک بھر میں مقررہ بینکوں کے ذریعے 9 جولائی تک جاری رہے گی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس ابتدائی رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی تاہم خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، خواہ وہ سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کرنا چاہتے ہوں یا نجی اسکیم سے۔وزارت کے مطابق یہ رجسٹریشن نہ صرف اندرون ملک مقیم شہریوں بلکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کے لیے بھی لازم ہے۔ صرف وہ افراد حج 2026ء کے لیے اہل سمجھے جائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت کے اندر اپنا اندراج...
امیر جماعت اسلامی نے پاکستان، ایران، ترکیہ، افغانستان، بنگلا دیش اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل ایک نئے دفاعی بلاک کے قیام کی تجویز بھی دی اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات اس کا تقاضا کر رہے ہیں۔انہوں نے غزہ کے عوام کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ جنگ بندی کے لیے عالمی طاقتیں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور...
اسرائیلی وزیر دفاع ’اسرائیل کاٹز‘ نے کہا ہے کہ اگر موقع ملتا تو اسرائیل ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دیتا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے 2 ہفتے جاری رہنے والی کھلی دشمنی کا اختتام ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہدا کے لیے تہران میں قومی جنازے کا اعلان اسرائیلی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ میری رائے میں اگر خامنہ ای ہماری پہنچ میں ہوتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خامنہ ای کو اس خطرے کا اندازہ ہو گیا تھا، اس لیے وہ زمین کے اندر گہرائی میں چلے...
لاہور: پنجاب بھر میں اب تک مون سون بارشوں سے ہونے والے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے جبکہ شخص ایک ڈوب گیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق اوکاڑہ میں بستی ریاض آباد میں چھت گرنے سے 5 سالہ دعا فاطمہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ اوکاڑہ، دیپال پور چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ شیخ بستی کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی اور اڈا گیمبر میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ جہلم، سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا اور 2 زخمی ہوئے، ریسیکیو عملے کی جانب سے سرچ آپریشن جاری...
وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی اور رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گا جس کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل قرار پائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہو گا۔ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کا عمل یکساں اور لازمی ہوگا جو ملک بھر کے 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد عازمین...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق شواہد پیش کیے۔ ان انکشافات کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگی، مگر اسے اجازت نہیں دی گئی، جس پر سارا تنازع کھڑا ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے بعد خطاب کیا، جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس پر حملے جیسے واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
تصویر سوشل میڈیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔پنجاب کے شہر چونیاں میں چھت گرنے سے 2 بچیوں کی اموات ہوئیں، بہاولنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے اکثر علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیز بارش ہوئی، سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور شمالی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات لگادیے، علیمہ خان کو پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا کوئی رشتے دار لیڈر بننے کی کوشش نہ کرے، عمران خان کی بیگم اور بہن صرف رشتے دار ہونے کی حیثیت سے انتہائی قابل احترام ہیں اور ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے عمران خان کو سائیڈ لائن...
روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو "جان سے مارنے کی کوشش کی۔" 18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، اس پر پابندی لگا کر مجھے افسوس ہوا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے اس سے پوچھا کہ ایک سمجھوتا جس کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ وہ نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کون سا ہے جس کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہیں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔ View this post on Instagram A...
ایرانی میڈیا’ پریس ٹی وی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی سے چند لمحے قبل اسرائیلی حملے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر اپنے خاندان کے 11 افراد کے ساتھ شہید ہوئے۔ اسرائیل نے جان بوجھ کر ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر اپنے گھرانے کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے سے چند ہی لمحے قبل شمالی ایران کے شہر آستانہ اشرفیہ میں پیش آیا۔ 12 members of the family of Iranian scientist Sedighi Saber were killed in a...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکومت و عوام نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسرائیل و امریکا ایران میں رجیم چینج اور ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے، تاہم ایرانی ردعمل کے بعد امریکا کا رویہ بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے پاکستان نے بھارت کو شکست دی، ویسے ہی ایران نے اسرائیل کو پسپا کیا ہے۔ اب تاخیر کے بغیر پاک ایران گیس...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کی جانب سے یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے، اس حوالے سے سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان کبھی نہیں ہارا، پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971ء کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔ پراوین سواہنے کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن...
جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جس قیادت کو اپنے ہی کارکن گالیاں دے رہے ہوں، اس کے پیچھے کون نکلے گا؟ یہ لمحہ فکریہ ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ کے معاملے کو متنازعہ بنایا گیا بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط کرنا خودساختہ فیصلہ...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے یہ بیان الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو کے دوران دیا۔ ان سے جب حملوں کے اثرات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: "جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔" ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ یہ کسی اعلیٰ ایرانی عہدیدار کی طرف سے...
بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ ’’پاکستان کبھی نہیں ہارا۔‘‘ پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی اور 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی، بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا اور لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔ سابق بھارتی افسر پراوین...
میکسیکو کی وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر آئیراپواٹو میں مسلح افراد نے مذہبی تہوار کے دوران فائرنگ کر کے بچوں سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق، اس خونی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ایک رہائشی گھر پر ہوا، جہاں لوگ مذہبی جشن منا رہے تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ صدر کلاڈیا شینباؤم نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: کینیا میں کرپشن اور متنازع مالیاتی بل کے خلاف ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج دارالحکومت نیروبی سمیت کئی بڑے شہروں میں اُس وقت شروع ہوا جب متنازع مالیاتی بل کے خلاف عوامی احتجاج کو ایک سال مکمل ہوا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کرپشن اور مہنگائی پر احتجاج کیا، جس کے جواب میں پولیس نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔عینی شاہدین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیا کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی تعداد پولیس کی براہ راست فائرنگ کا نتیجہ ہے جبکہ متعدد افراد آنسو گیس...
کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی ماسی کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ ماسی چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟ پولیس نے...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء عمران حسین ہزارہ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے زرک خان مندوخیل کو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ فارم 45 کے مطابق حلقہ سے میں کامیاب ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پی بی 42 کوئٹہ سے سابق امیدوار عمران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زرک خان مندوخیل کی سرکاری ملازمت اور فارم 47 پر کامیابی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل رجوع کیا، تاہم تمام ثبوت ہونے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء محمد...
لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) میانمار میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ماہ بعد بھی ملک میں 60 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس آفت نے کئی سال سے جاری مسلح تنازع سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے۔28 مارچ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی جس میں کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔زلزلے کے نتیجے میں منڈلے، ساگینگ اور میگوے جیسے بڑے شہروں میں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ 2021 میں ملک پر فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد 32 لاکھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے فوراً بعد اور نیٹو سمٹ کے لیے روانگی پر جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ اس سے ’افراتفری‘ پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک مسترد، 128 ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے ساتھ مل گئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، میں ایسا نہیں چاہتا۔ میں چاہوں گا کہ سب جلدی سے پرسکون ہو جائے۔ نظام کی تبدیلی افراتفری لاتی ہے، اور بہتر ہوتا ہے کہ اتنی افراتفری نہ ہو۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے امریکی حملوں کے فوری بعد دیا، جن میں ایران کی...
واشنگٹن: ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے افشا پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے CNN اور نیو یارک ٹائمز پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ فیک نیوز سی این این اور ناکام نیو یارک ٹائمز نے مل کر تاریخ کی سب سے کامیاب فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو کمزور دکھانے کی سازش کی ہے۔...
واشنگٹن: مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے افشا کو غداری قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جو بھی اس کے پیچھے ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ وِٹکوف کے اس بیان کو صدر...
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگبندی سے آگے ایک جامع امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو یورینیم افزدوہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران میں اپنے دو اہداف کو حاصل کیا۔ ایک یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ اور دوسرا اسلحہ سازی کی صلاحیت کو روکنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سیکورٹی خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6,000 افراد پر مشتمل ٹی ٹی پی جسے اقوام متحدہ نے افغان سر زمین سے کام کرنے والا سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے15 رکنی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستانی سرحد کے قریب محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردی اس کے پڑوسیوں، خاص طور پر پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلاڈیلفیا: امریکا میں ایک شخص کو گاڑی صاف کرتے وقت ملے لاٹری کے ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔امریکی ریاست فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی صاف کر رہے تھے جہاں ان کو رکھا ہوا پاور بال ٹکٹ ملا جس نے ان کو 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔میری لینڈ لاٹری آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام جیتنے والے شخص (جو پیشے سے انجینئر ہیں اور کثرت سے سفر کرتے ہیں) نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹ 4 جون کو بالٹی مور کاؤنٹی سے خریدا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ خریدنے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ بعد گاڑی صاف...
تل ابیب: اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز داغے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ میگن ڈیوڈ آدوم (ایم ڈی اے ) ایمبولینس سروس کے مطابق، جنگ بندی ہونے تک 28 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جن میں سے4 شہری آج صبح ہلاک ہوئے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق ان کے علاوہ 900 سے زائد شہریوں کو زخمی اور 401 افراد کو شدید ذہنی دباؤ یا خوف و ہراس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے میزائل حملے میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے ڈنیپرو پیٹروسک میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے بتایا کہ اس حملے میں علاقائی دارالحکومت ڈنیپرو میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹرین کی بوگیوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کانچ کے ٹکڑے گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔گورنر سرہی لِساک کا کہنا تھا کہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق، ڈنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع قصبے سامر میں بھی دو افراد...
عالمی طاقتوں کی بے حسی ، 12دنوں میں نہتے ، بھوکے ، مرد ، خواتین اور بچوں کا قتل ہزاروں افراد شدید زخمی ، اسرائیلی توپ خانوں سے گولہ باری ،امدادی ٹیمیں متاثر گزشتہ12دنوں میں اسرائیلی یہودیوں کے ہاتھوں تقریباً 500 سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ، جس میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ہزاروں افراد شدید زخمی کیے گئے ،جنہیں طبی امداد کی سہولیات میسر نہیں ہیں ، جس کی بناء بیشتر زخمی اذیت میں رہتے ہوئے شہید ہوئے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں51 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور104زخمی ہوئے ،طبی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سے اب تک36 افراد شہید ہوئے، جن میں7 وہ افراد تھے جو امداد کے...
غزل کس کس کی سرشتوں میں وفا ساتھ چلے گی سورج کی طلب لے کے گھٹا ساتھ چلے گی ہم لوگ بھی تنہا نہیں ہونے کے کسی طور ہم چل پڑے تو خلقِ خدا ساتھ چلے گی تا مرگ نبھائے گا بھلا کون کسی سے رستوں میں دِیا لے کے دعا ساتھ چلے گی اے بزمِ خموشی میں زباں کھولنے والو اب عمر بھر آپ اپنی صدا ساتھ چلے گی وہ وقت ٹھہر جائے گا لمحوں کے سفر میں جس وقت اُس آنچل کی ہواساتھ چلے گی اب ذہن کا سودا ہے تو سمجھو کہ نہ جائے یہ فصلِ جنوں خیز سدا ساتھ چلے گی (حمزہ ہاشمی سوز۔لاہور) ... غزل وقت نے اور کبھی حالات نے پوری کر دی اک...
ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔(جاری ہے) ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زیادہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا...
کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے کہا ہے کہ میں پروفیشنل باکسر ہوں، مجھے ایک شخص مسلسل ہراساں کررہا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں عالیہ سومرو نے کہا کہ کچھ تعصب پرست عناصر کو میری جیت ہضم نہیں ہو رہی اور مجھے مسلسل تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تعصب پرست عناصر پروفیشنل باکسنگ کو جعلی قرار دے کر جھوٹی خبریں پھیلا کر پروپیگنڈا کر کے بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ خاتون باکسر نے کہا کہ میں نے کبھی ورلڈ چیمپئن ہونے کا دعوی نہیں کیا تاہم عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ عورت صرف...
شام(نیوز ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کے دوویلا محلے میں واقع مار ایلیاس چرچ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد دمشق میں ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے۔ شام کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش بمبار کا تعلق داعش سے تھا جبکہ اس نے چرچ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور پھر اپنی دھماکہ خیز جیکٹ سے...
بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زائد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔ دریں اثنا جماعت اسلامی امریکا کی طرف سے ایران پر ہونے والی جارحیت اور بمباری کے خلاف ملک بھر میں سوموار کو یوم احتجاج منائے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تمام ذمے داران کو ہدایات جاری کر دی ہیں...
حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سیاح جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جن میں ایک فیملی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ ہونے اور...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں بارش، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق کے پی میں 20 جون سے بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 مرد، 1 خاتون اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، مجموعی طور پر 7 گھروں کو نقصان پہنچا، 5 جزوی اور 2 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات مانسہرہ، بونیر دیر لوئر اور اپر، مالاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے، بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک جاری...
—فائل فوٹو کالام کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔ اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سعید الرحمٰن کے مطابق ایک بچہ اب بھی لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شر گڑھ مردان سے ہے۔اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سعید الرحمٰن نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، واقعے میں 5 افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ ترجمان اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق کشتی کے مالک کے پاس این او سی نہیں تھا، جس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔واضح رہے کہ کالام کے علاقے شاہی باغ میں گزشتہ روز سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے لوگوں کو آسانی سے معاف نہیں کر پاتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگ گئے۔ ڈان کے مطابق حال ہی میں جیا علی نے توثیق حیدر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے بتایا کہ وہ پاکستانی ڈرامے یا فلمیں نہیں دیکھتیں اور اس میں اُن کے اپنے ڈرامے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کے مطابق اس کی کوئی خاص وجہ نہیں، بس انہیں لگتا ہے کہ زیادہ تر ڈراموں میں ایک جیسی کہانیاں ہوتی ہیں، جیسے کہ ساس بہو کے جھگڑے،...
سٹی 42: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور اسحاق ڈار کی استنبول میں ملاقات ہوئی ترجمان افغان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات OIC وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،پاک افغان دو طرفہ تعلقات، تجارت اور ٹرانزٹ پر گفتگو ہوئی ، امیر خان متقی نے دوطرفہ تعلقات میں عملی تعاون بڑھانے پر زور دیا اسحاق ڈار نے افغان ٹرانزٹ جیسے بڑے منصوبوں میں پیش رفت پر زور، دیا ،پاک افغان وزرائے خارجہ نے علاقائی منصوبوں پر بھی بات چیت کی،کابل میں افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافےکا خدشہ
صیہونی افسر کے مطابق میں نے تل ابیب کی گلیوں میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں جو تباہی دیکھی، وہ پاگل کر دینے والی تھی۔" جب رامات گان (تل ابیب کے قریب) ایران کے میزائل سے نشانہ بنا، تو مجھے ایسا لگا جیسے میں خان یونس یا بیت حانون میں ہوں اسلام ٹائمز۔ ایک صیہونی افسر جس نے غزہ پٹی میں جنگی جرائم، قتل عام اور تباہی میں حصہ لینے کے بعد واپس آکر کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کی تباہی دیکھ کر مجھے ایسا لگا جیسے میں غزہ میں ہوں۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے ایک صیہونی افسر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی افسر جس نے غزہ پٹی کے خلاف نسل کشی اور قتل...