افغان کیمپ کی خالی زمین اور مکانات پر قبضے کا خدشہ، ڈی آئی جی کا کراچی پولیس چیف کو خط
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی:
پولیس حکام نے افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضےکا خدشہ ظاہر کردیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کردیا ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کرسکتی ہے۔
کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے تجویز دی ہے کہ خالی ہونے والی زمین کے تحفظ کے لیے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو زمین کا سروے کرے اور ایم ڈی اے کو فوری طور پر زمین اپنے قبضے میں لینے کے اقدامات کرے۔
عرفان بلوچ کے مطابق افغان کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مکانات تعمیر تھے، جن میں تقریباً 15 ہزار افغان شہری مقیم تھے، جن میں سے بیشتر شہری کراچی سے واپس جاچکے ہیں، تاہم اب بھی لگ بھگ ڈیڑھ ہزار افغان باشندے وہاں موجود ہیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ خالی ہونے والے گھروں اور زمین کو لینڈ کنٹرولنگ اتھارٹی فوری طور پر اپنے قبضے میں لے تاکہ کسی بھی غیر قانونی قبضے یا زمین پر تجاوزات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان خالی ہونے ڈی آئی جی
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔