2025-05-22@23:26:53 GMT
تلاش کی گنتی: 68652
«ظلم اور»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور روزنامہ ممتاز کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے طارق محمود سمیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد اسلم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا، “میں اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔” اسپیکر نے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا...
بالاکوٹ: (دنیا نیوز) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے مطابق گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، ہیوی مشینری نے 6 سے زائد گلیشیئرز کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بحال ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ بابو سر پر تمام پولیس چوکیاں بھی فعال ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ برف باری کے باعث سیاحتی مقام بابو سرٹاپ 6 ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا۔ نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی...
دہلی سے سری نگر جانے والی بھارتی ائیرلاین انڈیگو کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی جس میں 227 مسافر سوار تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام دہلی سے سری نگر جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E2142 کو اچانک شدید ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث طیارے میں سوار مسافر خوف میں مبتلا ہو گئے اور طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق پرواز اپنی منزل پر پہنچنے والی تھی جب اسے ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کا اعلان کیا اور طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر شام 6:30 بجے محفوظ طور پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ہولناک تجربے...
مورو میں کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف سرکاری مدعیت میں 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق درج مقدمات میں 50 افراد کو نامزد جبکہ مجموعی طور پر 75 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھرنا دینے والے مظاہرین کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جنہوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کیا، پولیس پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو زخمی کیا۔ حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے نوشہروفیروز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت اسلحہ کی نمائش اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی...

معصوم بچوں کی شہادت پوری قوم کے لئے باعثِ رنج و الم ہے، وزیر اعظم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا کر مضبوط اور واضح پیغام دیا،انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان...
واشنگٹن میں فائرنگ سے خاتون سمیت اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک، ایک مشتبہ شخص گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملے 2 ارکان ہلاک ہوگئے، امریکی سیکیورٹی چیف نے اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا، جس نے گرفتاری کے بعد ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل یہودی میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے باہر فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ حکام و میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک...
اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا کامیاب اور غیر معمولی اور اسرائیل سے غیر مربوط دورہ مکمل کرچکے ہیں، تو ایک بات اب زیادہ وضاحت سے کہی جاسکتی ہے کہ غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی موجودہ حکومت، جس کی قیادت نیتن یاہو کررہے ہیں، اب امریکا کی اتحادی نہیں رہی۔ ٹرمپ کے اس دورے میں ایک بات نمایاں طور پر غیر حاضر رہی جس میں اسرائیل کا ذکر، نیتن یاہو سے ملاقات، یا کوئی علامتی خیرسگالی کا پیغام۔ یہ خاموشی محض سفارتی چال نہیں تھی، بلکہ یہ صہیونی ریاست کو ایک اہم پیغام تھا، واشنگٹن اب اس حقیقت کو تسلیم کررہا ہے کہ نیتن یاہو نہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معرکہ بُنیان مرصوص کے دوران ایک بار پھر پاکستانی عوام اور قیادت کے معترف ہوگئے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کی، صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلی معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے تجارتی معاہدے کریں گے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کرجنگ بندی کی اپیل کی، پھرہٹ دھرمی سےصدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت کےجھوٹے بیانیے کو...
لاہور: سیلوٹ ٹو پاک آرمی، سبزہلالی پرچم کے سپاہی نشان وفا کے عنوان سے تقریب الحمراء میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں فلم، ٹی وی اور تھیٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ سی جے ایف پی اور الحمراء کے تعاون سے ہونے والی تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض خان نے انجام دیئے۔ پروگرام میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار، فلم اسٹار غلام محی الدین، فلم اسٹار ریشم، راشد محمود، حیدر سلطان راہی، شہزاد رفیق، صفدر ملک، مسعود بٹ جرار رضوی، اچھی خان، عمران احمد، ندیم چیمہ، سہیل ملک، حامد رنگیلا، شاہد خان، شکیل چن، شیخ عابد رشید، جاوید وڑائچ اسٹیج ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، محمد نورالحسن اور دیگر نے شرکت کی۔ استاد حامد علی خان، انور رفیع، میلوڈی کوئین شاہدہ...
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خاص طور پر کپتان سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن سعود...
لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ کوالیفائر 1 میں سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔ بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں ہم نے...
اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا، معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنۃ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تُل گئے، پاکستان میں خونریزی کے لیے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرگرم بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ’فتنہ الہندوستان‘قرار دینے کا فیصلہ کان کنی...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات کو الجھا دیا ہے اور قوی امکان ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی...

مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی بانڈ مارکیٹس کا مستحکم اور مؤثر طریقے سے چلنا نہایت ضروری ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی بانڈ مارکیٹس کا مستحکم اور مؤثر طریقے سے چلنا نہایت ضروری ہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی عالمگیرمالیاتی استحکام رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں حکومتی بانڈز کی منڈیوں نے شدید اتار چڑھاؤ کے باوجود مزاحمت دکھائی ہے، تاہم ان کی طویل المدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی بانڈز مالیاتی نظام کی بنیاد ہیں۔ ان کے منافع سے نہ صرف معاشی توقعات کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ دیگر مالیاتی آلات، جیسے کہ...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر نے ایک پائیدار اور مستقل امن عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام، ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے بات چیت اور مفاہمت بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ایک پائیدار اور مستقل امن عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام، ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے بات چیت اور مفاہمت بہت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی پی کے نائب صدر محمد سرتاج مدنی نے سوپور میں ایک اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف بات چیت سے ہی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا،...

’سب کام شہری کریں تو آپ کیا کریں گے‘، جرم سے متعلق شہریوں سے مدد لینے پر راولپنڈی پولیس پر شدید تنقید
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شہریوں کو مرغا بنا کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تشدد کرنےوالا شخص شہریوں کے ساتھ گالم گلوج بھی کرتا رہا۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ معروف ٹک ٹاکر فرخ کھوکھر کا ڈیرہ ہے جو شہریوں پر تشدد کے لیے استعمال ہونے لگا ہے۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والے شخص کی شناخت عتیق بٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو مبینہ طور پر فرخ کھوکھر کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے شہری پر تشدد کے بعد معافی مانگ لی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ جس پر...
این ایچ اے نے چھ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو بابوسر ٹاپ تک مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ یہ سڑک ناران سے آگے مختلف مقامات پر شدید برفباری اور گلیشیئرز کے باعث بند تھی، جس کے باعث مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق ناران سے بابوسر ٹاپ تک مجموعی طور پر 21 برفانی گلیشیئرز موجود تھے جنہیں مرحلہ وار کلیئر کیا گیا۔ بحالی کے بعد بابوسر ٹاپ سے گلگت جانے والے سیاحوں کے سفر کا دورانیہ تقریباً سات گھنٹے کم ہو گیا ہے جو اس سے پہلے شاہراہ قراقرم کے ذریعے طے کرنا پڑتا تھا۔ این ایچ اے کی جانب سے سڑک...
بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ 2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔...
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 کے قریب صبح پانچ بجے کے قریب ایک آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث علاقے میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے عوام کو دور کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود تھا، جس میں سے تقریباً آدھا تیل سڑک پر بہہ گیا جبکہ باقی تیل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کر دیا گیا۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر موجود رہی۔ ٹینکر کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا...
امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے باضابطہ طور پر قطر کی جانب سے تحفہ کیے جانیوالا 400 ملین ڈالر مالیت کا ایک لگژری بوئنگ 747-8 جیٹ وصول کرلیا ہے، جسے امریکی صدر کے استعمال کے لیے کو ایئر فورس ون میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اس تحفے کو ’ایک عظیم چیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے ہماری مدد کے لیے طیارہ دیا ہے، گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفے میں بھیجے گئے مذکورہ جہاز کو صدر کے زیر استعمال 35 سالہ بوئنگ طیاروں میں سے ایک سے تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ The Pentagon...
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ہوگی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے۔ سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ شیخ رشید، زرتاج گل، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر اہم رہنما بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق کیس میں اب تک 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، جن میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور مقامی قیادت شامل ہے۔ خصوصی سیکورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے اور اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ...
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کے کم دباؤ کا ایک نیا سسٹم تشکیل پا گیا ہے، جو آئندہ 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں 16.4 شمالی عرض البلد اور 71.9 مشرقی طول البلد پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتا ہے، تاہم پاکستانی ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ ...
پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دینے اور ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے ردعمل میں کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار ایسے سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق اور آداب کے منافی تھیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس فیصلے سے متعلق...
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کے اہلِ خانہ اور وکیل نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کا بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ اب بھی معمول سے زیادہ ہے، جبکہ گزشتہ روز ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ رپورٹس دیکھے بغیر ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ خاندان کی جانب سے بھی خدشات ظاہر کیے...
معرکہ بنیان المرصوص کے تناظر میں بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے پر سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی ریاستی دہشتگردی قرار دیا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائی کرکے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جو ناقابل معافی جرم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دستیاب شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ حملہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کی ایما پر کیا، جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی اس دکھ کی گھڑی میں شہدا...
آٹھ مقام(نیوز ڈیسک) بھارت ہزیمت کے باوجود ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، کشن گنگا ڈیم سے بھارت نے دریائے نیلم کا پانی روک لیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ آٹھ مقام پردریائے نیلم میں معمول سے 40 فیصد پانی کا دباؤ کم ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025ء کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو...
نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا میں آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی کی رکن ماہوا موئیترا نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر علی خان محمود آباد کو محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر اور سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ماہوا موئیترا نے کہا کہ ایک جانب پروفیسر علی خان کو بی جے پی کی منافرت پر آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشتگردوں کی بہن" کہنے والا بی جے پی رہنما وجے شاہ آزاد گھوم رہا ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر علی خان نے 8 مئی کو ایک سوشل...
سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آ گئے۔ یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے ۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گی۔ مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر استعفی دینا چاہیے۔ یشونت سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا...
پاکستان کے خلاف بھارت کی کھلی جارحیت اورپاکستانی مسلح افواج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی نوجوان سیخ پا ہیں اور انہوں نے مودی سرکار کے پاکستان پر حملے کے فیصلے کو غیر منطقی اور غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔ جب ایک بھارتی نوجوان لڑکی سے پاکستان پر حملے کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’کیا ہم نے آپ کو کہا تھا یا ہم نے یہ مانگا تھا کہ پاکستان پر حملہ کردو‘ بھارتی لڑکی نے کہا کہ کیا پاکستان پر حملہ کرنے سے بہت ترقی کرلی ہے آپ نے؟ ہمیں چاہیے اچھی یونیورسٹی، ہمیں چاہئے اچھے ہسپتال اور ہم نوجوانوں کو روزگار چاہئے، آپ کسانوں کے گھروں کے قریب منڈیاں قائم کریں تاکہ کسان...
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کے ہاتھوں فوجی و سفارتی ناکامی کے بعد ملک کے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں مسلمان خاندانوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ ان افراد کو بےدخل کر کے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے احمد آباد کے علاقے چندولا تالاب میں مسلمانوں کے مکانات کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 ہزار سے زائد گھر زبردستی خالی کرا کر مٹی کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ حیران کن طور پر انہی علاقوں میں موجود ہندوؤں کے مکانات کو...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی نے نئے ریکارڈ بناڈالے تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات...
ْقیصر کھو کھر:لاہورمیں محکمہ بلدیات پنجاب نے مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں 400 ارب روپے کی ڈیمانڈ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی ہے۔ بجٹ کا مقصد مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ محکمہ بلدیات کے مطابق والڈ سٹی منصوبوں کے لیے 32 ارب روپے درکار ہیں۔مثالی گاؤں منصوبے کے لیے 60 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے سب سے بڑی رقم یعنی 300 ارب روپے مانگی گئی ہے۔جوہڑوں اور پارکوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی یونین کونسل دفاتر کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قبرستانوں کی چار...
خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند سے متعلق سائنسی تجزیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ذوالحجہ کا نیا چاند 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر پیدا ہوگا۔ سائنسدانوں کے مطابق 27 مئی 2025 کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی عمر قریباً 11 گھنٹے اور 34 منٹ ہوگی۔ تاہم، سائنسی تجزیہ کے مطابق، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی، روشنی اور افق سے فاصلہ اتنا کم ہوگا کہ بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ ان سائنسی شواہد...
لاہور (اوصاف نیوز)پنجاب میںگندم کی فی من قیمت میں حیران کن کمی کے باعث ملک بھر میںمیدے کی قیمت بھی کم ہوگئی، میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مصنوعات اور روزمرہ اشیائے خورونوش جیسے نان، روٹی، ڈبل روٹی، رس، کیک، بسکٹ، مٹھائیاں اب بھی پرانی قیمتوں پرفروخت ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 50 کلو میدے کی بوری جو پہلے 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی اب اس کی قیمت 3500 روپے تک آ چکی ہے مگر اس کمی کے اثرات صارفین تک منتقل نہ ہو سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیکری مصنوعات کو بھی پرائس کنٹرول نظام میں شامل کیا جائے اورنرخوں میں فوری کمی لا کرغریب...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے دوران پرواز بھارتی ایئر لائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ پائلٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تاہم سری نگر جانے والے طیارے نے محفوظ لینڈنگ کر لی۔ طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔ دوسری جانب شہر میں طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، میٹرو بس سروس متاثر ہوئی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دہلی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کا رُخ موڑ...
بھارت کی 77 سال کی وکیل، ایکٹیوسٹ اور مصنفہ بانو مشتاق کو اُن کی کہانیوں کے مجموعے Heart Lamp کے لیے اس سال کا انٹرنیشنل بکر پرائز دیا گیا ہے۔ کسی بھی کہانیوں کے مجموعے کو پہلی بار بکر پرائز کے لیے چُنا گیا ہے اور بانو مشتاق یہ انعام پانے والی پہلی کناڑا زبان کی مصنفہ ہیں۔ اُن کی کہانیاں جنوبی بھارت میں مسلمان خواتین اور لڑکیوں کی روز مرہ زندگی کی کہانیاں ہیں۔ بانو مشتاق نے کہا کہ اُن کی کتاب نے اِس خیال سے جنم لیا کہ کوئی کہانی چھوٹی نہیں ہوتی، ہر کہانی ایک کائنات ہوتی ہے۔ اُن کی کتاب کا کناڑا سے انگریزی میں ترجمہ دیپا بھاشتھی نے کیا۔ بکر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست مودی ہے۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا سے ملاقات کی، دوران ملاقات صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہے ہیں، ان کے درمیان جنگ بندی کرائی ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ان دونوں ممالک سے کہا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو، دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑے سے بڑا، گہرے سے گہرا اور بدترین ہوتا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ...
—فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کےلیے آگاہی مہم لانچ کر دی۔اس حوالے سے ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ آگاہی کےلیے خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کردی ہے، مہم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کےلیے شروع کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں...
—فائل فوٹو پشاور میں جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سب رجسٹرار کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سرجانی ٹاؤن، وردی میں ملبوس 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتارکراچی سرجانی پولیس نے وردی میں ملبوس دو جعلی پولیس... محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سب رجسٹرار کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش سب رجسٹرار پر الزامات درست قرار پائے گئے۔گرفتار سب رجسٹرار ضلع سوات میں تعینات تھا۔
—فائل فوٹو کے-الیکٹرک نے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال کردی۔کراچی کو بجلی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہوا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو آج سے پانی کی فراہمی شروعکراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سےکراچی میں پیر کو... واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ترجمان کا...
ویب ڈیسک: 9 مئی 2023 کو ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی 96 روز کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم بڑی ہال نما عدالت میں دن 11 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ سرکاری پراسیکیوٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے وکلا کو جیل ٹرائل سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔ عدالت کو سپریم کورٹ کا وہ حکمنامہ بھی موصول ہو چکا ہے جس میں سانحہ 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سرجری کروانے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کسی بھی قسم کی سرجری کروانے کی واضح الفاظ میں تردید کی ہے۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا واسطہ ہے، نہیں کروائی میں نے کوئی سرجری، بخش دیں مجھے پلیز، کہاں سے لگتا ہے ہے سرجری کرائی ہے میں نے۔ میں نے صرف تھوڑا سا وزن کم کیا ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے جب ڈرامہ سیریل عہد وفا میں کام کیا تھا تو اس وقت وہ صرف 17...
عالمی دباؤ کام آگیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کو مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے ہوں گے، 100امدادی ٹرک غزہ آئے تھے، ان میں سے تقریبا10پر حماس نے قبضہ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں۔ وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ارب روپے پی ایس ڈی پی بجٹ کی حد کے تحت بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کے تناظر میں مؤثر ترجیحات اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی حد کے پیش نظرمنصوبہ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ڈیمانڈ 3000 ارب اور وزارتِ منصوبہ بندی کی کم از کم مانگ...
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے ملک بھر میں ایمنسٹی وین چلے گی جس میں وہ ننجا تلواروں سے متعلق نئی پابندیوں سے قبل بغیر کسی پوچھ گچھ کے ہتھیار جمع کراسکیں گے۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم چلانے والے فارون پال حکومتی اسکیم کے تحت جولائی میں وین پر لندن، ویسٹ مڈلینڈز اور گریٹر مانچسٹر کا دورہ کریں گے۔ ہوم آفس چیرٹی ورڈ فار ویپنز کے ذریعے بنائے گئے 37 سرینڈر بن کیلئے فنڈنگ بھی فراہم کرے گا جو انگلینڈ اور ویلز کی ایسی جگہ رکھے جائیں گے جہاں چاقو کے جرائم کی شرح 45 فیصد تک ہے، ننجا تلواروں پر پابندی کےلئے مقتول نوجوان رونن کانڈا کے خاندان والوں نے مہم چلائی، نئے قواعد یکم...
پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما و مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید سے متعلق کہا ہے کہ مراد سعید نے قربانیاں دی ہیں اور ان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مراد سعید کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر شفقت ایاز نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مراد سعید پر ظلم ہو رہا ہے اور وہ اس وقت اپنی بیوی، باپ، بھائی اور دیگر گھر والوں سے رابطہ بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کبھی کہاں، کبھی کہاں روپوش ہوتے ہیں۔ مَیں نے مراد سعید کی ویڈیوز دیکھی ہیں، جو کارکنان کے لیے ریلیز کی گئی تھیں، اس سے...
محققین کا کہنا ہے کہ دماغی رسولی کی تشخیص گھنٹوں میں ہو سکتی ہے ٹیسٹنگ کے نئے طریقے کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر مریض کے آپریٹنگ ٹیبل سے نکلنے سے پہلے علاج جلد شروع ہو سکتا ہے۔ محققین کے مطابق دماغی رسولیوں کی تشخیص کا ایک نیا طریقہ مریضوں کے علاج کے انتظار میں ہفتوں سے گھنٹوں تک کا وقت کم کر سکتا ہے اور نئی قسم کی تھراپی کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔ برین ٹیومر چیریٹی کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً 740,000 افراد میں ہر سال برین ٹیومر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے نصف غیر کینسر کے ہوتے ہیں۔ ایک بار دماغی رسولی مل جانے کے بعد، سرجری کے دوران ایک نمونہ...
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارت نواز دہشت گردوں کے حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کا قتل عام قابلِ مذمت ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت نے اپنے کٹھ پتلی دہشت گردوں کے ذریعے بلوچستان میں اسکول کے معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بھارتی سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ علی رضا سید نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حالیہ بھارتی حملوں میں بھی بچوں و خواتین سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بھارتی ائیرلائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا جب کہ طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان بھی پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں سے شہر میں درخت اُکھڑ گئے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ یونان میں خوفناک 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری
یونان(نیوز ڈیسک)یونان میں جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے متعدد جزائر میں آج صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کریٹ کے ساحلی علاقے ایلونڈا سے تقریباً 36 میل دور تھا، جس کے بعد سونامی کے آنے کے خدشات نے مزید اضطراب پیدا کر دیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، یونان کی فائر بریگیڈ کے مطابق کریٹ کے تمام دستے ہائی...
پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ، پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیت کو ’’لائف ٹائم اعزازی فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ اولڈھم کے سالانہ کونسل اجلاس میں تاریخی فیصلہ متفقہ طور پر ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی شخصیت دو مرتبہ میئر منتخب ہونے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’اعزازی فری مین آف دی بارو آف اولڈھم‘‘ مقرر کیا گیا۔ یہ اولڈھم کونسل کی طرف سے دیا جانے والا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے، جو اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی مثالی خدمت کی ہو۔ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر زاہد چوہان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کا اعتراف ہے، بلکہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے...
بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے دہشت گرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے، یہ حملہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ افسوسناک سانحے پر ملک بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اس واقعے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر...
ملک کے کئی حصوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے جمعرات کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ تاہم بالائی اضلاع کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں ان علاقوں میں نسبتاً معتدل موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی...
شام میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بچے کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد شام کے صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھا ہے۔ اس حوالے سے بچے کے والد احمد السطوف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے بہت لمبے عرصے تک تکلیفیں برداشت کی ہیں اب امریکی صدر کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی شاید اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں چیزیں بدل جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’ٹرمپ‘ اس لیے رکھا تاکہ...
غزہ: اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار 90 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد کرم شالوم کراسنگ سے جمع کی گئی اور بدھ کے روز غزہ میں داخل کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جزوی اجازت ملنے کے تین دن بعد یہ امداد بھیجی گئی ہے۔ غزہ میں مارچ کے بعد یہ پہلی امدادی ترسیل ہے، جہاں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور لاکھوں افراد خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی. علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ علیزے نے حال ہی میں ڈرامہ ’عشق بے پرواہ‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی تاہم ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی نے پلاسٹک سرجری کی افواہ کو بھڑکا دیا۔ حال ہی میں معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ "بیس فیصد قدرتی" ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔ https://www.facebook.com/reel/641700658841933/?ref=embed_video صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح...
گلگت: بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی خوشی میں پاک فوج کے زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فائنل میچ اسکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی...
لاہور: بچے محفوظ پنجاب محفوظ کے نعرے کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے کم سن بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر اور جامع آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد بچوں کو جنسی بدسلوکی جیسے حساس اور اہم مسئلے سے آگاہ کرنا اور انہیں خود حفاظتی طریقے سکھانا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں ایک خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کر دی ہے، جس کا مرکزی موضوع ’’گڈ ٹچ‘‘اور ’’بیڈ ٹچ‘‘ سے متعلق بچوں کی تربیت ہے۔ اس سیریز میں دو مرکزی کردار ’’حیاء’’ اور ’’بہادر‘‘متعارف کروائے گئے ہیں، جو بچوں کو آسان اور دلچسپ انداز میں ذاتی حفاظت...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں،...
بھارت کی مختلف ریاستوں میں 25 مردوں سے شادی کر کے ان کا قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والی ایک 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو راجستھان پولیس نے بھوپال سے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انورادھا کو پولیس نے “لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن” کا لقب دیا ہے، جو ایک منظم شادی فراڈ گروہ کی رکن ہے، یہ گروہ ان مردوں کو نشانہ بناتا ہے جو شادی کے خواہش مند اور معاشرتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں۔ تفتیشی افسر کے مطابق انورادھا قانونی دستاویزات کے ساتھ کورٹ میرج کرتی، کچھ دن شوہر کے ساتھ رہتی اور پھر ایک رات چپکے سے زیورات، نقدی،...
دمشق (اوصاف نیوز) امریکہ کی جانب سے شام پر پابندیوں میں نرمی کے بعد والدین نے نومولود کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا۔ شام کے مرکزی صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے والدین نے امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد نومولود بیٹے کا نام “ٹرمپ احمد السطوف” رکھ دیا ہے۔ جوڑے نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد کچھ پابندیاں نرم کرنے کی تجویز دی ہے، اس اقدام کو جوڑے نے انسانی ہمدردی اور شامی عوام کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔ نومولود کے والد احمد السطوف نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو سراہا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بیٹے کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ اور متعدد ممالک کی حکومتوں نے مقبوضہ مغربی علاقے میں جنین کیمپ کے قریب سفارتی وفد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جنین پناہ گزین کیمپ میں انسانی حالات کا جائزہ لینے کے لیے جانے والے وفد پر اسرائیلی فوج نے 'انتباہی فائرنگ' کی۔ اس وفد کی میزبانی فلسطینی اتھارٹی نے کی تھی جس کی منظوری اسرائیل نے دی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب مشن اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا۔ Tweet URL وفد میں...
نئی دہلی میں پاکستان کے خلاف مودی حکومت کی جارحانہ پالیسی پر بھارتی نوجوان نسل نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک بھارتی نوجوان لڑکی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں اس نے پاکستان پر حملے کو غیر ضروری اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ نوجوان لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’کیا ہم نے آپ سے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کر دو؟ کیا پاکستان پر حملہ کرنے سے آپ نے کوئی ترقی کر لی ہے؟‘‘ اس نے واضح کیا کہ بھارت کے نوجوانوں کو جنگ نہیں بلکہ اچھی تعلیم، معیاری یونیورسٹیاں، اسپتال اور روزگار کی سہولتیں درکار ہیں۔ اس نے کہا کہ حکومت...
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتیں۔ ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔ فلم کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے غیر واضح اور سوچا سمجھا جواب دیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے اور اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن موجودہ حالات...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اختلافات پیدا کرنیکی بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان ، چین اور افغانستان کا اتحاد مزید مضبوط ہو گیا
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے...
اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ملالہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا"جب میں غزہ میں بھوکے بچوں، تباہ شدہ اسکولوں اور ہسپتالوں، روکی گئی انسانی امداد اور بے گھر خاندانوں کو دیکھتی ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔" ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)بھارت کو ایک بار پھر پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سفارتی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ چین، جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے،...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔ اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ اس ہفتے...
— فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ...
مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں غیرملکی سفارتکاروں کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ پر عالمی برادری نے شدید ردعمل دیا ہے اور کئی ممالک نے اسرائیلی حکومت سے فوری وضاحت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، میکسیکو اور چین سمیت درجنوں ممالک کے سفارتکاروں کا وفد واضح نشانات والی گاڑیوں میں جنین کے دورے پر تھا۔ وفد کی یہ سرگرمی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ باضابطہ طور پر ہم آہنگ کی گئی تھی۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق فوج نے اس وقت وارننگ شاٹس فائر کیے جب وفد مبینہ طور پر متعین راستے سے ہٹ گیا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں...
ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اکنامک امپیکٹ ریسرچ کے مطابق متحدہ عرب امارات سیاحت کے لیے روزگار کا ایک اہم عالمی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے، جہاں 2025 کے اختتام تک تقریباً 10 لاکھ افراد اس صنعت میں کام کر رہے ہوں گے۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفر اور سیاحت کا شعبہ اس سال 925,000 سے زائد ملازمتوں کو سپورٹ کرے گا جو کہ 2024 کے مقابلے میں 26,000 سے زائد ملازمتوں کا اضافہ ہے، یہ ترقی ملک کی کورونا کی وبا کے بعد کی مضبوط بحالی اور اس کی تذویراتی سرمایہ کاری کو نمایاں کرتی ہے، جس کا مقصد سیاحت کے شعبے کو...
ایرانی باشندے نے اپنے جسم پر 96 چمچوں کو متوازن کر کے تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:وہ کون سا شہر ہے جہاں اونچی ہیل پہننے کے لیے پرمٹ لینا پڑتا ہے؟ 2021 میں 54 سالہ ایرانی باشندے ابوالفضل صابر مختاری نے بنا کسی چیز کی مدد کے جسم پر 85 چمچوں کو بیلنس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اور پھر 2 برس بعد ہی 2023 میں 88 چمچوں کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ تاہم اب مختاری نے مزید 2 برس بعد جسم پر کُل 96 چمچوں کو بیلنس کرنے کے ساتھ ایک بار پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑا دیا ہے۔ 3 بار ریکارڈ توڑنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے کہا...
حکومت نے تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ بلوچستان میں فعال کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے ’فتنۃ الہندوستان‘ استعمال کیا جائے، یہ فیصلہ مذکورہ تنظیموں کے بھارت کے ساتھ ناقابل تردید تعلق کے شواہد سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں جاری دہشتگردی خصوصاً بلوچستان میں ہونے والے حملوں کے پیچھے بھارت کی ریاستی سرپرستی کا پردہ پہلے چاک کیا جاچکا ہے، سیکیورٹی ذرائع اور حکومتی بیانات کے مطابق بھارت نہ صرف کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے بلکہ ان کے سرغنہ بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے رہے ہیں جہاں انہیں لاجسٹک اور آپریشنل معاونت کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ سیکیورٹی...
بھارت کی آبی جارحیت میں شدت آ گئی ہے اور اس نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک کر ایک اور اشتعال انگیز اقدام کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کشن گنگا ڈیم سے پانی روکے جانے کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے 40 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے عارضی طور پر کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم اب اس کا رخ دوبارہ موڑ لیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو آبی وسائل سے محروم کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ مزید پڑھیں: عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ...
90 کی دہائی میں کوئٹہ میں ایک ہوٹل ایسا بھی تھا جہاں ادیب، شاعر اور طالب علم اکٹھے ہوتے، چائے پیتے اور علم و ادب پر باتیں کرتے۔ اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اب ’ڈائن‘ کے نام سے ایک نیا ہوٹل بنایا گیا ہے، جہاں آج بھی نوجوان، طالب علم اور ادب سے محبت کرنے والے لوگ آتے ہیں۔ آج کی اس رپورٹ میں ہم آپ کو دکھائیں گے اس ہوٹل کا ماحول اور آپ جانیں گے کہ یہاں آنے والے لوگ کیا کہتے ہیں اس ریسٹورنٹ کے بارے میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
پاکستان کی فضائی حدود میں بین الاقوامی ایئرلائنز کی اوورفلائٹ سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئس، جرمن اور برطانوی ایئرلائنز نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔ تاہم، ایئر فرانس اب بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی حدود سے گریز کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی سے روانہ ہونے والی پروازیں اب بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کر رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ دوسری جانب، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا...
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ شام مزید امن، علاقائی اتحاد و ملکی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھے گا اور وہاں سے صیہونی قبضے کا خاتمہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں اور علاقائی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ایجاد کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ ہم نے اس حوالے سے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار الشرق نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات بنانے کے لئے اس وقت بہت زیادہ مواقع ہیں۔ ہم نے اپنے تمام ہمسایوں اور دیگر ممالک کے ساتھ بہترین...
9 مئی 2023 کو ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی 96 روز کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم بڑی ہال نما عدالت میں دن 11 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ سرکاری پراسیکیوٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکلا کو جیل ٹرائل سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔ عدالت کو سپریم کورٹ کا وہ حکمنامہ بھی موصول ہو چکا ہے جس میں سانحہ 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت انسداد دہشت گردی عدالت...
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔ حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے مفادات کی خاطر خطے کو آگ کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔ نتین یاہو کا عارضی جنگ بندی پر اصرار، مذاکرات کو بے نتیجہ کرنے اور صیہونی قیدیوں کی رہائی...
مریضوں کے علاج کے لئے مکمل بجٹ استعمال نہیں کیا جاسکا ، بہتر انتظامات سے عدم توجہی برقرار ہے سوبھراج میٹرنٹی، اسپینسر آئی اور سرفراز رفیقی ہسپتال میں ایم ایس کو آگاہی ،ذمہ داران کا تعین کریں، حکم کے ایم سی اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باوجود 37 کروڑ روپے کی بجٹ استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایم ایس نے کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر کو ذمیدار قرار دے دیا۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، اسپینسر آئی اسپتال اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے لئے مالی سال 20-2019، 22-2021 کے دوران 53 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے، کراچی کی اسپتالوں کو کروڑوں روپے کی بجٹ...
لاہور(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) 2025 کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ایلیمینیٹر میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا آج شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائرہارنے والی ٹیم سے کل جمعہ 23 مئی کو مقابلہ کرے گی اس میچ کے فاتح کو فائنل میں رسائی حاصل ہوگی۔ پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار25 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدِمقابل ہوں گی جبکہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان جبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں...
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت کی شکار فلسطینی بچی نے درد بھری التجا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق بے گھر فلسطینی بچی نے اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ہے، جب اس کے والد ایک بمباری کے بعد لاپتہ ہو گئے اور اس کا خاندان ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گیا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/فلسطینی-بچی.mp4 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فلسطینی بچی نے روتے ہوئے اپیل کی جنگ ختم کریں، ہمیں سانس لینے دیں،ہم واقعی تھک چکے ہیں۔ بچی نے عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم پر رحم کریں، ہمارا درد محسوس کریں، ہماری تکلیف کو سمجھیں، ہمیں بتائیں ہم کہاں جائیں؟ فلسطینی بچی...
لندن (اوصاف نیوز)پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کیلئے قابل فخر لمحات جب پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیت کو ’’لائف ٹائم اعزازی فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ اولڈھم کے سالانہ کونسل اجلاس میں تاریخی فیصلہ متفقہ طور پر ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی شخصیت دو مرتبہ میئر منتخب ہونے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’اعزازی فری مین آف دی بارو آف اولڈھم‘‘ مقرر کیا گیا۔ یہ اولڈھم کونسل کی طرف سے دیا جانے والا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے، جو اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی مثالی خدمت کی ہو۔ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر زاہد چوہان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کا اعتراف ہے، بلکہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی...
اس سے تو بہتر تھا بادشاہ سلامت کا ٹائٹل ہی لے لیتے‘ میری تو کتابیں بھی بند کی ہوئی ہیں، یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ میری فیملی کو کرنل روک رہا ہے ،سابق وزیراعظم کا جج سے مکالمہ 26ویں ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی ‘‘فیکٹری’’ میں تیار کی گئی،اس کا مقصد تھا ایک قاضی فائز عیسٰی کی جگہ کئی قاضی فائز پیدا کرو، ہر کورٹ میں ایک قاضی فائز بٹھاؤ اور پورا انصاف کا نظام دفن کر دو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
بس میں 47 بچے سوار تھے،شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان،آئی ایس پی آر کی مذمت بزدلانہ حملہ بھارت کے دہشتگردنیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے کروایا(آئی ایس پی آر)دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے، سیکیورٹی ذرائع بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار معصوم بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے...
بھارتی حکومت کے زیر سرپرستی راجستھان میں پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے 21 کیمپ موجود ہیں کلبھو شن یادیو کا پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا واضح اعتراف بھی موجود ہے؛ سیکورٹی ذرائع پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بلوچستان لبریشن آرمی کی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے لگی ہیں، 10 مئی 2025کے بعد بھارت کے مختلف نامی اور بے نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں، بھارتی سپانسرڈ کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو خضدار...
اصل تنازع اپنی جگہ موجود اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے ، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ جاری ہے،دنیا بھی بھارت کو جان چکی ہے، بھارتی موقف بے بنیاد تھا ، ڈی جی آئی ایس پی کا بی بی سی کو انٹرویو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر آگ سے کھیل رہا ہے، دنیا بھی اب بھارت کو جان چکی ہے بھارتی موقف بے بنیاد تھا، پاکستان نے بہت بالغ نظری سے ردعمل دیا،بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی...