ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں ملک بھر کے عوام سنت ابراہیمی کی پیروی میں اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ملک بھر میں صبح کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے ہوا، اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں ہونے والی نماز کے دوران علمائے کرام نے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔