اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں عید کی نماز ادا کی اور سب سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی، گورنر فیصل کریم کنڈی اور راجہ پرویز اشرف نے بھی صدر مملکت کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی، جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ کینٹ میں نمازِ عید ادا کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید کی نماز پڑھی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی لیاقت باغ میں نماز عید پڑھی۔

چودھری برادران نے نماز عید الاضحیٰ گجرات میں ادا کی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے جامع مسجد عیدگاہ میں نماز ادا کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نماز جامع مسجد خاتم النبین میں ادا کی، نماز عید کے بعد پارٹی کارکنوں ساتھیوں سے عید ملی اور ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے جس دلیری سے حالیہ جنگ میں مقابلہ کیا خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایئر فورس کے جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی حکمت عملی سے کامیابی ملی، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیر، فلسطین کیساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی میں اپنے آبائی گاؤں ننگل کس والہ میں نماز عید ادا کی اور قوم کو نئے اور مضبوط پاکستان کی پہلی عید مبارک پیش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ نے دنیا کا نقشہ بدل ڈالا، چار پانچ گھنٹے کی جنگ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، افواج پاکستان نے وطن کا شاندار دفاع کرکے مضبوط اور کامیاب پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، نماز کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے عید ملے، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں نے بھی گڑھی خدا بخش میں عید کی نماز ادا کی۔

قائم مقام گورنر سندھ اویس شاہ اور رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے شاہ ہاؤس سکھر میں نماز عید ادا کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو حج اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ سے دعا ہے وطن عزیز پاکستان کو سرسبز وشاداب رکھے، ہم ملک کر اپنے وطن کی حفاظت کریں ہم سب ایک ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصورمیں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عالم اسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، عید کے موقع پر ہمیں ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہماری دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک میں عید الاضحٰی کی نماز ادا کی اور کہا کہ پوری قوم اور امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں،عیدالاضحی اپنے اندر ایثار کا جذبہ پیدا کرنے کا نام ہے،سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ارد گرد غریب، نادار اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں، دعا ہے کہ ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی آئے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں نماز عید ادا کی کی نماز ادا کی کا کہنا تھا کہ عید کی نماز ادا کی اور

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری