2025-07-25@14:02:50 GMT
تلاش کی گنتی: 8264

«نام کی تختی»:

(نئی خبر)
    برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی، پاکستان کا ذکر کیے بغیر پہلگام واقعے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔برکس اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی مگرپاکستان کا ذکرنہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی کوشش کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کانام شامل نہ ہوسکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی صدر 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس سے غیرحاضر ہوئے اور چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔اس کے علاوہ روس کے صدر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔ روزانہ مستند...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئےمضحکہ خیز ridiculous قرار دیا۔(جاری ہے) انہوں نے نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہایہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک کہا یہ اعلان میرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔انہوں نے حکمران طبقے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک ممکنہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو 250 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رنز اسکور کیے، جن میں پہلی اننگز میں 269 اور دوسری میں 161 رنز شامل تھے، اور ان کی شاندار بیٹنگ بھارت کی جیت کا باعث بنی۔تاہم، بھارت کی دوسری اننگز میں 427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد، گل پویلین سے نائکی کی ٹائٹس پہن کر میدان میں آئے، جو کہ بی سی سی آئی اور اس کے موجودہ کٹ اسپانسر ایڈیڈاس کے...
    میلبرن: آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔  یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی "ڈیتھ کیپ مشرومز" شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جن میں...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کو خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ کی مخصوص نشستوں کی فہرست ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ترجیحی فہرست کے لیے نامزدگیاں مانگ لیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں ملیں گی، ان مخصوص نشستوں پر نامزدگی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔ نو تا 10 جولائی (ن) لیگ کی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کرے گا اس کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
    بھارتی میڈیا اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، اب ورلڈ کلب ٹی 20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شامل نہ کرنے کی خبریں دینے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے سال آئی سی سی کے تعاون سے ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کی  چیمپئن ٹیموں کا ایونٹ پلان کیا گیا ہے جس کے لیے لندن میں منعقدہ میٹنگ میں پاکستان کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ اس لیے پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کواس  سے باہر کردیا گیا ہے، آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کو بھی  اس ایونٹ میں شامل نہیں کیا جارہا۔ دوسری جانب ذرائع نے بھارتی میڈیا کی ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے موقف اخیتار کیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کی چیمپئن ٹیموں کے درمیان ایسے...
    ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔  ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔  انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی اسی کے لیے...
    لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر آئے روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے دوران لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہےاور اس ضمن میں اب نئی بحث شروع ہو گئی جس میں سیاسی لیڈران کی شادیوں کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر فلک جاوید نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیاہے ۔ فلک جاوید نے گروک سے پوچھا کہ ہیلو @grok پٹواری عمران خان کی تین شادیوں پر شور ڈالتے ہیں ذرا ان کو بتاؤ شہباز شریف نے کتنی شادیاں کیں۔۔۔؟؟؟ گروک نے فلک جاوید کے سوال...
    ریو ڈی جنیرو :  چین کے  وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا ایک صدی کی تیز  تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ  وسیع مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور نے اس کی قدر اور عملی اہمیت  مزید  واضح کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برکس ممالک کو  گلوبل ساؤتھ کے “صف اول” دستے کی حیثیت سے خودمختاری  کی پاسداری کرتے ہوئے  ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا  ہوگا اور اتفاق رائے پیدا کرنے اوریکجہتی...
    مون سون کا سپیل،لاہور میں خطرے کے بادل منڈلانے ، لاہور میں غیر محفوظ عمارتوں کی بھرمار، مجموعی طور پر 84 غیر محفوظ عمارتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں غیر محفوظ پرائیویٹ عمارتوں کی تعداد 69 ہے، مخدوش سرکاری عمارتوں کی تعداد 15 ہے 68 غیر محفوظ عمارتیں گھریلو استعمال میں ہیں، 16 صنعتی استعمال میں۔ نا قابل ِمرمت و بحالی والی خطرناک عمارتوں کی تعداد 32 ہے،قابل مرمت مخدوش عمارتوں کی تعداد 31 ہے ، رہائش پذیر غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد 53 ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خالی غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد 18 ہے ،کرائے پر استعمال ہونیوالی خطرناک عمارتوں کی تعداد 20 ہے ۔ مالکانہ حیثیت پر مخدوش عمارتوں...
    بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یکطرفہ محبت میں 21 مقامات کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی 30 سالہ رینی جوشیلڈا نامی خاتون روبوٹکس انجینئر ہے اور ایک اعلیٰ فرم میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رینی جس شخص سے یکطرفہ محبت کرتی تھی اس نے حال ہی میں کسی اور سے شادی کرلی، شادی کے بعد مبینہ طور پر اس کے جذبات انتقام میں بدل گئے۔ خاتون نے جذبات میں آکر 12 مختلف ریاستوں کے مختلف اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی مقامات کو بم سے اُڑانے کی جعلی دھمکی آمیز ای میلز بھیجنا شروع کردیں اور اس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں شدید بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، یہ فیصلہ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے المناک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کیے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے گی، حکومت نے...
    معروف چینی آٹو کمپنی چانگان نے پاکستان میں اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے, یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق کمپنی کے تمام ماڈلز پر ہوگا۔ قیمتوں میں یہ رد و بدل بجٹ 2025-26 میں کی گئی تبدیلیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری پر واضح نظر آ رہے ہیں۔ چانگان کی مشہور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل(ایس یو وی) اوشان ایکس7  کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، 7 نشستوں والی کمفرٹ کی قیمت میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 84 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی...
    شارع پاکستان انچولی کے قریب جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سمن آباد تھانے کے علاقے شارع پاکستان انچولی کے قریب تیز رفتار سیاہ ریوو رجسٹریشن نمبرایل ایچ 0110 نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرماری اور موقع  سے فرار ہوگئی۔ حادثے کے باعث  ریوو  کی نمبر پلیٹ گر گئی جسے موقع پر موجود شہریوں نے اٹھالیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے شارع فیصل پر واقعے نجی اسپتال اور بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی نوجوانوں کی شناخت...
    یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال متوقع ورلڈ کلبز ٹی20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شریک نہ کیے جانے کا بھارتی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فاتح ٹیم کو اس مجوزہ ایونٹ میں مدعو کیے جانے کا امکان نہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گزشتہ ماہ لندن میں ہونے والے کرکٹ کنیکٹ اجلاس کے موقع پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں پی ایس ایل کے سی ای او کو شرکت کرنا تھی، مگر کوئی نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اجلاس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے آئی سی سی...
    ریو ڈی جنیرو(انٹرنیشنل ڈیسک) برکس ممالک نے ایران پر حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، تاہم اعلامیے میں امریکا یا اسرائیل کا نام براہ راست نہیں لیا گیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس تنظیم کا سترواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقا سمیت دس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا کہ 13 جون کے بعد ایران پر کیے گئے حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تھے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تاہم بیان...
    —فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پی اے اے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا، جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی قسمت بدل گئی، تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب کراچی پاکستان کی قومی ایئرلائن، پی آئی اے ہولڈنگ... ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک ہونے کی تحقیقات ڈائریکٹر ایچ آر پی اے اے کی سربراہی میں جاری ہے۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پر بھرتی کا پیپر 22...
    ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے اگنی ویر اسکیم کے نام پر بھارتی نوجوانوں کا مستقبل تباہ کردیا۔ مودی کی اگنی ویر سازش نے کروڑوں بھارتی نوجوانوں کو مستقل روزگار سے محروم کر کے 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا۔ اگنی ویر سازش کے تحت سپاہیوں سے پنشن، تحفظ اورمستقل نوکری کا حق چھین کر اڈانی کو اربوں کے دفاعی ٹھیکے دیے۔ اگنی ویر سازش کے تحت مودی راج نے قومی سلامتی کے اداروں کو ذاتی مفادات اور سرمایہ داروں کے تجارتی عزائم کے تابع کر دیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا  ہے کہ اگنی ویر اسکیم کا اصل مقصد فوجیوں کی پنشن، تنخواہوں اور اہل خانہ کی فلاح کے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔آئی ایچ سی میں جسٹس انعام امین منہاس کل متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء سے متعلقہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔درخواستوں پر گزشتہ سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، عدالتِ عالیہ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ابھرتی معیشتوں کی تنظیم ‘برکس’ کے اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیز کو غیر ذمہ دارانہ اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یکطرفہ ٹیرف اور نان-ٹیرف اقدامات عالمی تجارت کو بگاڑ رہے ہیں اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں کے منافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان جلد برکس میں شامل ہوجائے گا‘ برکس نے امریکی ٹیرفز کو ‘غیر قانونی اور من مانی’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدامات نہ صرف عالمی تجارت کو مزید محدود کریں گے بلکہ عالمی سپلائی چین کو بھی نقصان پہنچائیں گے اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی خاتون نوجوان افسر ایمان درانی کا جوشیلا خطاب ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ’پاکستان آرمی جو بھی کرتی ہے وہ عوام کے مفاد میں کرتی ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک بیان میں ایمان درانی نے کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ عوامی مفاد میں کرتی ہے‘، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے، میں نے یہ کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے‘، کیپٹین ایمان درانی کا یہ بیان سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی قومی حکومت کی طرف بڑھا جائے گا، موجودہ حکومت جو مرضی کرلے،الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہی جیتے گی، پیکا ایکٹ، گرفتاریوں اور آئینی ترامیم سے عمران خان کو باور کرایا جا رہا ہے کہ وہ دباو ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اسد طور نے اپنے حالیہ ولاگ میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ یہ لوگ (موجودہ حکمران)  جتنا مرضی زور لگا لیں، جتنا مرضی اکانومی کو ٹھیک کرلیں، جتنا مرضی ڈیلیور کرلیں، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی اور بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ پارلیمنٹ میں اس وقت...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش ۱- آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت میں فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان دراڑیں مزید واضح۔ ۲- بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا FICCI ٹیکنیکل فورم پر خطاب – کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے ۳- حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی۔ لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ ۴- اس شدید مالی کمی کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف ۵- فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے...
    MADHYA PRADESH: بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اپنے آبا اجداد کی جائیداد پر قانونی جنگ میں سنگین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے حکومت کے دشمنی جائیداد کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اس فیصلے کے تحت بھوپال میں واقع 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو دشمنی جائیداد قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے 2000 میں ہونے والے مقدمے کے فیصلے کو الٹ دیا جس میں سیف علی خان، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بہنوں سوہا اور سبا علی خان کو اس جائیداد کا جائز وارث قرار دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو نواب حامد اللہ خان کے دیگر...
    کراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے جب کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع گدا پیلس کو زمین بوس ہوئے کئی گھنٹے سے زائد گزر گئے لیکن آپریشن مکمل نہیں کیا جاسکا ۔ ملبہ ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جارہا ہے لیکن ملبے سے مزید لاشیں نکلنے کے خدشے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو تیزی سے نہیں کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122آفیسر...
    نئی دہلی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کے معاملے میں شکست خوردہ بھارت بے بسی کی تصویر بن گیا جب کہ ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنے  رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ   سیکورٹی ذرائع  کاکہنا  ہےکہ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ بھارتی آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے جو بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک چھپاتی آئی ہیں۔سیکورٹی...
    مودی سرکار سکھوں کے خلاف عالمی سطح پر ریاستی کارروائیوں میں ملوث ہے، بین الاقوامی جریدے دی گارڈین نے مودی سرکار کے ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 35 سالہ سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں مشکوک موت نے بھارتی سرکار پر سوال اٹھا دیے۔ دی گارڈین کے مطابق مقتول اوتار سنگھ پر بھارتی میڈیا نے مارچ 2023 کے احتجاج کے دوران لندن میں بھارتی پرچم اتارنے کا الزام لگایا تھا، 2016 میں اوتار سنگھ کو بھارتی ایجنسیوں سے زندگی کو خطرہ ہونے کی بنا پر برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی تھی۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق مقتول کے والد اور چچا 90 کی دہائی میں خالصتان کی حمایت کرنے پر ماورائے عدالت قتل...
    جڑواں شہروں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ 6 اور 7 جولائی کو اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اس دوران کشمیر، شمال مشرقی  پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور  بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر  تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 06  اور07  جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)) نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، ان کو اچھے وقت میں نہیں چھوڑیں گے۔ اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں یہ بات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں چاہے وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی حکومت نے 1923 سے نافذ پابندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو دریائے سین میں نہانے کی اجازت دے دی ہے، جہاں گزشتہ برس پیرس اولمپکس کے ایونٹس بھی منعقد ہوئے تھے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پابندی ہٹائے جانے کے بعد پیرس کے شہری بڑی تعداد میں دریائے سین کا رخ کرنے لگے۔ نئے انتظامات کے تحت، 31 اگست تک روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد کو تین مختلف مقامات سے دریا میں تیراکی کی اجازت دی جائے گی۔شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ وکٹوریا، جو اس وقت پیرس میں مقیم ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایفل ٹاور کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جڑانوالہ (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کی نویں برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تحریک آزادی کشمیر کے کمانڈر برہان وانی پلواما کے علاقہ ترال کے ایک تعلیم یافتہ مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔برہان و انی ایک ہونہار طالب علم تھا لیکن اس نے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف محض 15برس کی عمر میں ہتھیار اٹھا لیے۔ برہان وانی سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے نوجوانوں کا آئیڈیل بن چکا تھا۔8جولائی2016ء کو برہانو انی کو مقبوضہ کشمیر کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیاء پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان اْس وقت کیا جائے گا جب امریکا اپنے دیگر تجارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں لیاری سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی المیا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے بھتہ خوری میں مصروف ہیں، جس کے باعث خستہ حال عمارتیں بھی کرائے پر دی جارہی ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل تعمیرات عام ہوچکی ہے۔ بلڈر مافیا کی رشوت پیپلز پارٹی کی رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر نصراللہ چوہدری کی قیادت میں تشریف لانے والے وفد سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں ملک میں صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز، میڈیا ورکرز کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی، اور صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں میڈیا سے جڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایم کیو ایم سینئر رہنما سید امین الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہمیشہ آزادی اظہار رائے، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ سید امین الحق نے مزید...
    مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو متبادل رہائش دینے کی پالیسی سندھ حکومت مرتب کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے کے بعد اب انتظامیہ ٹاؤن کی تمام مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ گرینڈ آپریشن کا بھی امکان ہے۔ ٹاون میونسپل کارپوریشن لیاری کے میونسپل افسر حماد این ڈی خان نے بتایا کہ حکومتِ سندھ نے لیاری میں تمام مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مخدوش عمارتیں خالی اور منہدم کرنے کے حوالے سے آپریشن کا فیصلہ پیر کو وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مخدوش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ نے شام کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دمشق کے دورے میں اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا، یہ اعلان گزشتہ دسمبر میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے بیان میں کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے تنازع کے بعد شامی عوام کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے، برطانیہ سفارتی تعلقات اس لیے بحال کر رہا ہے کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم نئی حکومت کو ایک مستحکم، زیادہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے...
    کراچی: لیاری میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے کے بعد اب انتظامیہ ٹاؤن کی تمام مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گرینڈ آپریشن کا بھی امکان ہے۔ ٹاون میونسپل کارپوریشن لیاری کے میونسپل افسر حماد این ڈی خان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ نے لیاری میں تمام مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مخدوش عمارتیں خالی اور منہدم کرنے کے حوالے سے آپریشن کا فیصلہ  پیر کو وزیراعلی سندھ کی صدارت میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کو مرحلہ وار خالی کرایا جائے گا اور انہیں مسمار کردیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر نصراللّہ چوہدری کی قیادت میں تشریف لانے والے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز، میڈیا ورکرز کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی، اور صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں میڈیا سے جڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایم کیو ایم سینئر رہنما سید امین الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہمیشہ آزادی اظہار رائے، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔سید امین الحق نےکہا کہ آزاد صحافت جمہوریت کی روح...
    راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )کراچی کی طرح راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارات خطرناک قرار دے دی گئیں، میٹرو پولیٹن نے فوری انخلا کا حکم دے دیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت مالکان کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ عدم تعمیل پر مکینوں اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا ہے۔راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے راجہ بازار اور قریبی علاقوں میں موجود 250 بوسیدہ عمارتوں کو انسانی جانوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام نے خطرناک عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ لاہور  میں داتا دربار  پر  میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔...
    اسلام آباد (ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بیانات کا سہارا لے رہا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان تنہا نہیں تھا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میدان میں صرف اسرائیل کھڑا تھا، جو اس کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق،...
    چین نے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے ، وزیراعظم سینیگال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :سینیگال کے وزیر اعظم عثمان سونکو نے موسم گرما کے ڈیووس فورم میں اپنی حالیہ شرکت کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے چین میں قیام کے دوران چین کے شہر ہانگچو، تیانجن اور بیجنگ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ لاجسٹکس کے شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی کامیابیوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی حیرت انگیز ترقی کا احساس نہ صرف نسبتا کم ترقی یافتہ ممالک کو...
    جنگ بندی کے بعد ایک متفقہ فیصلے کے تحت دونوں قومی سلامتی مشیروں کی کسی نیوٹرل مقام پر ملاقات طے شدہ تھی جس میں سندھ طاس معاہدے اور دیگر اہم امور پر مذاکرات ہونا تھے مگر یہ ملاقات تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد اگرچہ 10 مئی کو امریکہ کی مداخلت سے جنگ بندی طے پا گئی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی سطح پر جمود تاحال برقرار ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور اب بھی ایک شیڈول کے تحت یہ رابطے جاری ہیں تاہم اہم ترین پیشرفت یعنی دونوں ممالک کے...
    پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 145 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 92 ایم پی ایز ہیں اور اپوزیشن کی تعداد...
    سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے بھارتی حکومت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی خاندانی جائیداد کو اینیمی پراپرٹی (دشمن کی جائیداد) قرار دے دیا جس کے بعد وہ ہزاروں کروڑ کی خاندانی جائیداد محروم ہونے کا امکان ہے۔2014 میں دشمن جائیداد کے نگران محکمے نے ایک نوٹس جاری کر کے پٹودی خاندان کی بھوپال میں موجود جائیدادوں کو دشمن کی جائیداد قرار دیتے ہوئے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کے ایک سال بعد سیف علی خان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔سندھ منیمم ویج بورڈ نے کم از کم ماہانہ اجرتیں مقرر کرنے کی نئی تجویز پیش کر دی ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل سمجھی جائے گی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے تجویز کردہ اجرتیں ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔بورڈ کے سیکرٹری محمد نعیم منگی کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو 14 روز کے اندر اپنے اعتراضات جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔منیمم ویج بورڈ کی نئی تجویز کے مطابق:غیر ہنرمند مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت: 40,000 روپےنیم ہنرمند مزدوروں کی کم...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت کے گرنے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی۔ جیو نیوز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی دستاویزات حاصل کرلیں، جس میں انکشاف کیا گیا کہ 1974 میں بنی یہ عمارت 2022 تک تین منزلہ تھی،  2022 میں تین منزلہ عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا۔ لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: مملکت شام میں عبوری حکومت نے سابق صدر بشارالاسد کی معزولی کے 7 ماہ بعد نیا ریاستی نشان متعارف کرا دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نئے لوگو میں ایک سنہرا عقاب اور اس کے اوپر 3 ستارے شامل ہیں، جو ملک کے مختلف فرقوں میں اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں عبوری حکمران احمد الشرع نے کہا کہ یہ نشان ایک متحد شام کی علامت ہے جو کسی بھی تقسیم کو مسترد کرتا ہے۔نئے لوگو کے مطابق عقاب کے 14 پَر شام کے تمام صوبوں، دم 5 پروں سے ملک کے 5 جغرافیائی خطوں اور ستارے عوامی آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
    بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ ترجمان پاک فوج...
    اسلام آباد:پاک فوج کی خاتون کیپٹن سوشل میڈیا پر چھاگئیں،خاتون افسر کی نہایت جوشیلے انداز میں خطاب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ، ان کا یہ خطاب سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ٹاپ ٹرینڈ کے ساتھ ہر صارف کی اسکرین کی زینت بنا ہوا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس تقریر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔یہ خطاب پاکستان آرمی کی کیپٹن ایمان درانی کا ہے جو ایک تعلیمی ادارے میں طلبا سے خطاب کررہی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ کیپٹن ایمان درانی خطاب میں طلبا کو بتا رہی ہیں کہ ملک کی سلامتی کے لیے فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پاکستان کی فوج ملکی مفاد اور...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی دنیا میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ بہترین سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد عالمی اداروں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں جسکی بڑی وجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت کاروں کی اقوام عالم میں اعلی سفارت کاری ہے اورپاکستانی سفارت کار عالمی، علاقائی تنظیموں کے اہم عہدوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں کچھ عرصہ قبل پاکستان کو دنیا میں امن و سلامتی کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی۔سلامتی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہےپاکستان سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے منتخب رکن ہے۔جبکہ ایمبیسیڈر آفتاب کھوکھر اس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔ پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ...
    مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔واقعے کے بعد مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق مسافر بس علی پور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے وہ تاریخ رقم ہو گئی جس کا خواب سرمایہ کار طویل عرصے سے دیکھ رہے تھے۔ملکی معیشت میں بہتری کی خبروں، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے، بجٹ کی منظوری اور عالمی سطح پر مثبت معاشی اشاریوں کے اثرات نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو نئی بلندیوں کی جانب دھکیل دیا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک نہیں بلکہ 7بڑی سطحیں عبور کیں، اور 131000 پوائنٹس سے بھی آگے نکل گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔اس تاریخی تیزی کی بنیاد ان چند مضبوط معاشی عوامل نے فراہم کی جن میں سب سے اہم واجب الادا قرضوں کا رول اوور ہونا، آئی ایم...
    خانکندی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے اور آذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات،چہل قدمی،تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا،آذربائیجان کے شہر خان کندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 45 ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضہ 22 ہزار 585 ارب روپے ہو گیا۔ دستاویز کے مطابق ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں حکومت کا قرضہ 7 ہزار 131 ارب روپے بڑھا، مئی میں قرضے میں 1109 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اپریل 2025 تک حکومتی قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے...
    صدر مملکت آصف زرداری نے کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر خان شہید نے دشمن کیخلاف بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔کرنل شیر خان کی 26 ویں برسی پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر خان شہید نے دفاع وطن میں جان دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، ان کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا ایک معمولی یونٹ ہو یا فیصل آباد کا ایک وسیع و عریض ٹیکسٹائل کمپلیکس، پاکستان بھر کے صنعتی حصہ دارایک سستی اور پائیدار توانائی کے حل کے طور پر شمسی توانائی کو استعمال کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بزنس مینیجر شبیر احمد نے کہاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر، ہمارے صنعتی کلسٹر میں تقریبا ایک پانچواں یونٹ شمسی توانائی پر چلے گئے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے صنعتی یونٹس کو کم لاگت والی توانائی پر جانے میں...
    ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا، جب وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔ تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بےتکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے۔ غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تاہم اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی اور گپ شپ ہوئی۔ تفصیل کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا، تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا.  حکومت نے زوال پذیر صنعتی...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ملک کے زوال پذیر صنعتی شعبے کو بحال کرنے کے لیے ایک نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ  وزیرِ اعظم کی صنعتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں شعبے کی مسلسل سکڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔یہ اجلاس وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کی صدارت میں منعقد ہوا, اجلاس میں 8 خصوصی ذیلی کمیٹیوں کی اہم سفارشات کی منظوری دی گئی، جس سے پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ ہموار ہو گیا۔اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ملک...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شراب کی دکانیں کھولنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنا علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت کی منظوری علاقے کی اسلامی روایات کی صریح بے توقیری ہے۔ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت کا مقصد غیر اخلاقی رویے کو فروغ دینا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت کے کئی شہروں میں شراب پر پابندی ہے لیکن بی جے...
    تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کے بھائی گلداد نورزئی نے کالعدم تنظیم سے اپیل کی کہ وہ انسانیت اور بلوچی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد حنیف نورزئی کو جلد بحفاظت رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کے بھائی گلداد نورزئی نے کالعدم تنظیم سے حنیف نورزئی کو رہا کرنے اور سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، علماء کرام اور سماجی شخصیات سے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کی بحفاظت واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کے بھائی گلداد نورزئی نے کہا کہ گذشتہ...
    پاکستان میں نئے مالی سال کی ابتدا کے ساتھ لوگوں کی توقعات کے برعکس ملک میں لگژری گاڑیاں سستی جبکہ چھوٹی گاڑیاں مہنگی ہو گئی ہیں جس پر حکومتی پالیسیوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے سخت ردعمل دیا ہے کیونکہ درآمدی ٹیکسوں کی شرح میں رد و بدل اور کچھ نئے ٹیکسوں کی بدولت ’متوسط طبقے‘ کی گاڑی لگ بھگ دو لاکھ روپے تک مہنگی جبکہ ’امیر آدمی‘ کی گاڑی تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تک سستی ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں دو قسم کی گاڑیاں خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ ایک وہ جو مختلف کمپنیاں مقامی طور پر اسمبل یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (اے پی پی) ن لیگ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار دینے اور ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ ن لیگ نے بیرسٹر ثاقب رضا کے توسط سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی ہے جس سے پارٹی کے آئینی و قانونی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو 7 جنرل نشستوں کے بدلے 10مخصوص نشستیں دی گئی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بھی اسمبلی میں 7 ارکان ہیں انہیں صرف 8 مخصوص نشستیں دی گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹری کے صنعتی زون کا فضلہ ملا پانی کے بی فیڈر میں چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کے بی فیڈر کا پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کے دورے کے بعد کہا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹرپلانٹ غیر فعال ملے ہیں۔ جس کی وجہ سے فیکٹریوں کا فضلہ ملا پانی بغیر ٹریٹمنٹ نہرمیں چھوڑا جارہا ہے۔ انچارج ای پی اے سندھ عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹریٹمنٹ کے پانی نہر میں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی، شمالی وزیرستان (آن لائن) سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک کردیے،سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مشکوک نقل و حرکت کوبر وقت شناخت کیا،ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،فتنہ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہی دہشت گردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی تحقیقاتی رپورٹ \ محمد علی فاروق ) 5 سال میں 55 سے زاید ہلاکتیں اور درجنوں زخمی۔ یہ کراچی میں منہدم ہوتی عمارتوں کی المناک کہانی ہے، جو نہ صرف شہری انفرااسٹرکچر کی خستہ حالی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ متعلقہ سرکاری اداروں کی مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھیانک تصویر پیش کرتی ہے۔ جمعہ 4 جولائی کولیاری میں ایک اور عمارت گرنے سے 9 قیمتی جانوں کے ضیاع نے ایک بار پھر اس دیرینہ مسئلے کو نمایاں کر دیا ہے، جس پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اعداد و شمار چیخ چیخ کر سوال کر رہے ہیں،گزشتہ 5 برس کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں، خاص طور پر لیاری، میں 4 بڑ ی عمارتیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: اقوام متحدہ میں فلسطینی علاقوں سے متعلق خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیزے نے اسرائیل پر ’نسل کشی کی مہم‘ چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد کرے، تجارتی و مالی تعلقات منقطع کرے اور اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانچیسکا البانیزے نے کہا کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں صورتحال قیامت خیز ہوچکی ہے اور اسرائیل جدید تاریخ کے بدترین نسل کشی کے مظالم کا ذمہ دار ہے۔فرانچیسکا البانیزے نے اپنے تازہ ترین رپورٹ میں ان 60 سے زائد کمپنیوں کی نشاندہی کی...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر کو ان کی 26ویں برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے بے مثال جرأت اور وطن سے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے حوصلے اور عزم کی ایک روشن علامت ہیں۔ آئی...
    فوٹو: پی پی آئی  کراچی میں عمارتیں گرنے کے المناک واقعات کا تسلسل تھمتا نہیں دکھائی دے رہا، سال 2017 سے لیکر اب تک شہر میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات شہر کی انتظامی کمزوریوں اور ناقص نگرانی کا آئینہ بنتے جا رہے ہیں۔20 جولائی 2017 لیاقت آباد کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی جان بچانے کےلیے دو مزید عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر...
    دہلی ( نیوز ڈیسک)بھارت کی فوجی قیادت کو پاک، چین اور ترکیہ کے بڑھتے ہوئے تعاون پر شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے، اور اب بھارتی فوج خود اس حقیقت کا اعتراف کر رہی ہے کہ علاقائی سطح پر پاکستان کی عسکری برتری اسے مشکل میں ڈال رہی ہے۔ بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں تسلیم کیا کہ پاکستان نہ صرف بھارتی فوج کی نقل و حرکت سے آگاہ تھا بلکہ اسے چین کی مدد سے بھارتی اسٹریٹجک اہداف کی تفصیلات بھی حاصل ہو رہی تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی دفاعی نظام نے متوقع کارکردگی نہیں دکھائی، جس کے باعث حساس علاقوں میں سیکیورٹی کمزور پڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں سرگرم فلسطین حامی گروہ فلسطین ایکشن پر دہشت گردی کے قانون کے تحت ممکنہ پابندی کیخلاف لندن میں رائل کورٹس آف جسٹس کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی، انہوں نے برطانوی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت میں فلسطینی حامی آوازوں کو دبا رہی ہے اور پرامن سیاسی احتجاج کو جرم بنا رہی ہے۔یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب عدالتِ عالیہ میں اس حکومتی اقدام کے خلاف دائر کردہ ایک قانونی چیلنج پر سماعت جاری تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ...
    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں 7 سیٹیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو 7 سیٹوں پر 10 مخصوص نشستیں دی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو 7 جنرل سیٹوں پر 8 مخصوص نشستیں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم عدالت میں چیلنج کردی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ الجھ گیا۔ مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ مسلم لیگ نون نے بیرسٹر ثاقب رضا کی وساطت سے درخواست دائر  کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا...
    بھارت کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے جنگ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہمیں ایک نہیں تین ممالک کا سامنا تھا۔ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور ترکیہ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جو پاکستان کی مکمل مدد کر رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین جنگ کے دوران بھارتی تنصیبات سے متعلق پاکستان کو براہ راست معلومات فراہم کرتا رہا تھا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب پاکستان سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ہماری نقل و حرکت سے باخبر تھا بلکہ اس نے الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں بھی ہمیں واضح برتری سے شکست دی، چین اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی دفاعی قربت بھارت کے لیے باعث تشویش ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے نائب سربراہ نے خطے میں بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان نے ہماری اسٹریٹجک تیاریوں اور فوجی نقل و حرکت کی بروقت نشاندہی کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ہماری سرگرمیوں کی پیشگی معلومات حاصل تھیں۔راہول سنگھ...
    ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز باکو (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایران، آذربائیجان اور ازبکستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس دوران دو طرفہ تعلقات تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 17 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان، ایران اور ازبکستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم نے اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد پیش کی اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے بھارت سے متعلق اہم معاملات پر آذربائیجان...