2025-12-12@12:14:02 GMT
تلاش کی گنتی: 110325

«ڈرامے کی»:

(نئی خبر)
    کراچی (نیوزڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہو کر 6452 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جب کہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ جس کے بعد فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 3لاکھ 80ہزار 282 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8مارچ تک شیڈول ہے، میگا ایونٹ میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ شائقین آج سے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔ میگا ایونٹ کے میچز 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 اسٹیڈیم شامل ہیں۔ بھارت میں دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد اور ممبئی میچز کی میزبانی کریں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو اسٹیڈیم اور کینڈی میں میچز ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے کے بعد 443,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 392 روپے اضافے کے بعد 380,282  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,604  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 4212 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں اور بیٹے کا بے ہوشی کی حالت میں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعے سے قبل گھر کے سربراہ اقبال اور بہو ماہا نے اپنے آخری خطوط بھی تحریر کیے، گھر کے سربراہ اقبال کی جانب سے لکھا گیا خط ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیا۔ گھر کے سربراہ اقبال نے علی عطاری نامی شخص کو خط لکھا تھا، جس پر 12 دسمبر 2025 کی تاریخ درج ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ علی عطاری آپ کو عبدالقادر کی طرف سے جو بقایا رقم ملے وہ ہماری تدفین وغیرہ پر خرچ کر دینا، کسی اور کو اخراجات نہ کرنے...
    پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، یہاں جو کتابوں میں جو لکھا جاتا ہے اس کا 10 فیصد بھی نہیں ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔...
    اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔ Tagsپاکستان
    مس یونیورس کا عالمہ مقابلہ حسن چمکتی روشنیوں اور رنگین ملبوسات کے بیچ اچانک خوفناک لمحے میں بدل گیا۔ بنکاک میں ہونے والے 73 ویں مس یونیورس 2025 پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران مس جمیکا گیبریل ہنری اسٹیج سے گر پڑیں۔ واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ مس جمیکا کو سنبھالا نہیں جاسکا اور اسٹاف نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں، جبکہ جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔ ابتدائی صورتحال نے سب کو پریشان کر دیا، لیکن اب مس یونیورس آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ 23 سالہ گیبریل ہنری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وہ اسپتال میں...
    فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی سزا سے پاکستان کی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، فیض حمید کے ساتھ کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ انہیں سزا نہ ہو۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کریں۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزاپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔...
    — فائل فوٹو  محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ترجمان محکمہ تعلیم نے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
    فوٹو: اسکرین گریب راولپنڈی کے قریب کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر مسافر گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر دریا میں گری۔
    دنیا کے سب سے بڑے سولر پینل بنانے والے اداروں میں سے ایک(LONGi)  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر سولر پینل کی مینوفیکچرنگ فی الحال معاشی طور پر قابلِ عمل نہیں ہے۔ یوٹیلیٹی اسکیل سولر منصوبے بھی مختلف ساختی رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں، جو ملک کی سولر ٹرانزیشن کی رفتار سست کر سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟ (LONGi)   کے سربراہ برائے پاکستان و افغانستان عثمان محمد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں سولر پینلز کی اسمبلی عالمی معیار کے مطابق بڑے پیمانے پر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے پینل بنیادی طور پر...
    لاہور: ضلع اوکاڑہ میں زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو 2 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو کاہنہ سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمٰن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ ملزم اور مقتولہ منور بی بی کے مابین حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں زمین کا تنازع تھا۔ ملزم فرخ نے رات کے وقت دیگر 3 ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا اور واقعے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے کاہنہ کے علاقے میں روپوش ہوگیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فہیم امداد و ٹیم...
    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے  بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپین کمشنر میگنس برنر نے گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی پر پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ یورپین کمشنر نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کروں گا تاکہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جا سکے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی براہِ راست...
    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چار کیٹیگریز میں ایلیٹ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی اور روہت اگلے سرکل میں اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے جس کے باعث انہیں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دونوں کھلاڑیوں کا اے پلس کیٹیگری برقرار نہ رکھنے کی وجہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنا ہے۔ ایک فارمیٹ کی وجہ سے دونوں کرکٹرز کے میچز کی تعداد بہت کم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو سالانہ 21 کروڑ روپے سے زائد ملتے ہیں۔ دونوں کرکٹرز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت چہرے اور ’’مشین گن جیسے ہونٹ‘‘ رکھنے والی قرار دے دیا۔ پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں۔ ان کے مطابق کیرولائن کے ہونٹ ’’چھوٹی مشین گن کی طرح‘‘ چلتے ہیں اور وہ بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام پالیسیاں سو فیصد درست ہیں، اس لیے وہ دباؤ کے بغیر بھرپور انداز میں بات کرتی ہیں۔ Donald Trump drew attention at a Pennsylvania rally for remarks he made...
    امریکی صدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج خبروں کے اعتبار سے ایک دلچسپ دن تھا۔ جیسا کہ شاید آپ جانتے ہوں، ہم نے ابھی ابھی وینزوئلا کے ساحل پر ایک بڑے تیل  بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔ دراصل یہ اب تک ضبط کیا گیا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محاصرے کے شکار وینزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اس کے تیل بردار جہاز کی ضبطی کو سرعام چوری اور بین الاقوامی سطح پر بحری ڈاکہ زنی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس ملک کے تیل کے وسائل لوٹنے کی منظم منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وینزوئلا کی حکومت نے ایک سخت لہجے کے بیان میں امریکی فوج...
    امریکی صدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج خبروں کے اعتبار سے ایک دلچسپ دن تھا۔ جیسا کہ شاید آپ جانتے ہوں، ہم نے ابھی ابھی وینزوئلا کے ساحل پر ایک بڑے تیل  بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔ دراصل یہ اب تک ضبط کیا گیا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محاصرے کے شکار وینزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اس کے تیل بردار جہاز کی ضبطی کو سرعام چوری اور بین الاقوامی سطح پر بحری ڈاکہ زنی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس ملک کے تیل کے وسائل لوٹنے کی منظم منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وینزوئلا کی حکومت نے ایک سخت لہجے کے بیان میں امریکی فوج...
      حکومتِ سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 10 دسمبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب سندھ حکومت کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 28 نومبر 2024 کو منعقدہ سب کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پبلک اور پرائیویٹ کالجز میں طلبا و اساتذہ کے لیے چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں...
    پاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی باکمال کارکردگی اور بے تکلف مزاج کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ حرا اکثر اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہیں، چاہے اس پر تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس بار ان کے تازہ اقدام نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا کروا دیا ہے۔ تیرے بن اور دو کنارے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی اے آئی فوٹو شوٹ تخلیق کیا۔ یہ سب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم دھرندھر میں کام کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں دکھایا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کی دنیا میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایسی اپ ڈیٹس متعارف کرا دی ہیں جو اسے کیپ کٹ جیسی پروفیشنل ایپ کا متبادل بنا سکتی ہیں۔کیپ کٹ کے کئی اہم فیچرز کے لیے ماہانہ فیس درکار ہوتی ہے، لیکن اب صارفین بغیر کسی اضافی خرچ کے گوگل فوٹوز میں ہی وہ سہولیات استعمال کر سکیں گے۔مختصر ویڈیوز کی تیاری کرنے والی ایپس آج کل ٹک ٹاک، انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس کے لیے بے حد مقبول ہیں۔ اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اعلان کیا ہے کہ فوٹوز ایپ میں جدید ویڈیو ایڈیٹنگ فیچرز شامل کیے جارہے ہیں تاکہ صارفین چند لمحوں میں پالشڈ اور پرفیکٹ ویڈیوز بنا سکیں۔کمپنی کے مطابق نئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ تعطیلات کے دوران بورڈز کے ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
    رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس 12 مارچ 2026 کو لندن کے لنکاسٹر ہاؤس میں منعقد ہوگی، جہاں اسرائیلی اور فلسطینی نمائندے اور ماہرین باہمی تبادلۂ خیال کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزارتِ خارجہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ملک آئندہ سال مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے پر ہونے والی امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا اور لندن اس عمل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جرمن روزنامہ فرانکفورتر آلگماینه زایتونگ نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانیہ آئندہ سال مشرقِ وسطیٰ امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں اسرائیل اور فلسطین کے لیے ایک بین الاقوامی امن فنڈ کے قیام...
    پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’خدام الحجاج‘ کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کےلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔ #Fake #Advertisement #FactCheck #Khuddam #Hajj @FactCheckerMoIB...
     اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ بدسلوکی رشوت طلبی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والے زائرین کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریسیو کرنے کے بعد واپسی پر پولیس ناکے پر انہیں روک کر چرس برآمدگی کا الزام لگایا گیا اور اہلکاروں نے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا۔ صحافی ظفر نقوی کے مطابق ان کے بیٹے اور گاؤں سے آئے مہمان زائرین کی گاڑی کو رات تقریباً ساڑھے تین بجے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس نے روکا۔ تلاشی کے دوران جب ان کے بیٹے نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو پولیس...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی  سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کیسز باقی ہیں اور  جس سیاسی پارٹی نے کیا اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے، یہ انصاف کا لمبا سلسلہ ہے جو رکے گا نہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی کہ فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو 9 مئی کیسز کا فیصلہ آنا باقی  ہے جس میں انہوں نے تباہی مچائی،  ریاست، سیاست، عدلیہ  اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میڈیا پر قبضے کی کوشش کی، اس فیصلے سے واضح کیا گیا ہے کہ...
    پہاڑوں کا عالمی دن ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، تاکہ پہاڑی ماحول کے تحفظ کا شعور بیدار کیا جا سکے۔ وادی نیلم کے پہاڑی سلسلے جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور سر سبز شاداب نظاروں کے لئے مشہور ہیں۔ 11 دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن جس کو منانے کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام کے تحفظ ،پائیدار ترقی اور پہاڑی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ وادی نیلم، گھنے جنگلات، آبشاروں، سر سبز وادیوں، بلند برف پوش چوٹیوں اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وادی نیلم میں بلند چوٹیاں واقع ہیں، جن میں سروالی 20754 فٹ، ہری پربت 18500 فٹ، گنجا پہاڑ 14000 فٹ بلند ہیں، سر والی چوٹی آزاد کشمیر کی...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ...
    پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع...
    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے حکومتی اقدامات، عدالتی رویوں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوف زدہ ہونے والی نہیں اور اپنے بھائی (بانی پی ٹی آئی) کا ہر حال میں ساتھ دیں گی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ان کے واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، ہم اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائیاں غیر قانونی ہیں اور اگر عدالت میں دیر سے پہنچیں تو غیر حاضری لگا دی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ...
    فائل فوٹو سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری و شوہر کیخلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی ہے: سینئر صحافی و انسانی حقوق کے کارکنانسینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی، سپریم...
    فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے اِی چالان کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ حکومت ایسے کام کرتے وقت کم از کم لیگل ٹیم سے ہی مشاورت کرلیتی، رات کے چار بجے بھی شہری سگنل کھلنے کا انتظار کرے گا تو دائیں بائیں سے پستول والا آجائے گا۔جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے۔ سندھ ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف درخواست، IG ودیگر سے جواب طلب کراچی سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف... سرکاری وکیل نے عدالت کو...
    ---فائل فوٹو  4 سنگین الزامات ثابت ہونے پر آج سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی تھی۔12 اگست 2024ء کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فوجی افسر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے۔فیصلے پر تجزیہ دیتے ہوئے ماہرِ قانون اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمڈ فورز کا اپنا ایک اسٹینڈرڈ ہے، فیض حمید کا ٹرائل اِن کے اپنے ادارے نے کیا اور تمام...
    (عثمان خان)الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو16 دسمبر کو طلب کرلیا۔الیکشن کمشین نے سابق اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی اہلیہ کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیاہے۔الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پرسماعت 16 دسمبرصبح دس بجے ہوگی۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس بھی سماعت کیلئے مقررہوگیاہے،الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
    سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی 14 سال قید بامشقت سزا پر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی ۔  خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے، اللہ ہمیں معاف کرے،  خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست...
    یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ نے یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسف دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے، یونیسف ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ دنیا کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔...
    سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ای چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ای چالان اور جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی مکمل رپورٹ 15 جنوری کو پیش کی جائے۔ سماعت کے دوران...
     ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کاالزام ثابت ہوا۔ شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ریڈلائن کراس کرنے والے شخص کوسزا ہوئی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، فیض حمید ایڈوائزر کے طور پر پی ٹی آئی کی مدد کرتے رہے۔ فوج میں خوداحتسابی کاعمل بہت مضبوط ہے، فیض حمید کیخلاف فیصلہ ثبوت ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آج کے تاریخی فیصلے سے حق اورسچ کی فتح ہوئی، فیض حمید کو دفاع کاحق دیا گیا،شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‏قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعا کی کہ ’خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔‘ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوۓ ھوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔اللہ ھمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کے اس کی مخلوق کے لئے استعمال کی توفیق عطا فرماۓ۔ خوف خدا حکمرانوں...
    کراچی میں بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایسی گروہ بندی کا سراغ لگا لیا جو رینٹ کی گاڑی استعمال کرکے اسٹیل مل سے منظم طریقے سے لوہا اور کاپر چوری کررہی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان اور استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور کاپر چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رینٹ کی گاڑی استعمال کر کے چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کیا کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
    ‏قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیں معاف کرے، اللہ طاقت اور اقتدار کو ‏اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے، خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہو گا، فیض...
    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان میں اعلیٰ سطح پر ہونے والے کورٹ مارشلز کی تاریخ ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بن گئی ہے۔ ملک میں فوجی احتساب کے کئی اہم مقدمات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں جنہوں نے عوامی توجہ حاصل کی اور ادارہ جاتی کارروائیوں کی مثال بنے۔ پاکستان کی فوجی تاریخ میں متعدد ایسے سینیئر افسران گزرے ہیں جن کے خلاف سنگین الزامات پر کارروائیاں ہوئیں۔ ذیل میں ان اہم کیسز کا خلاصہ پیش ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد منیر خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضل مظفر 2009  میں این ایل سی کو 1.8 ارب روپے کا نقصان ہوا جس...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔  وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فیض حمید کی سزا کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید کی سزا ایک تاریخی فیصلہ اور  حق و سچ کی فتح ہے، پاک فوج کا سسٹم بہت مضبوط ہے، قانونی میکنزم بہت مضبوط ہیں، اس معاملے پر  ایک لمبا عرصہ شواہد پیش کیے جاتے رہے، گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاتے رہے۔فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کی، آج کا فیصلہ تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فیض حمید کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد جب سیاسی سرگرمیوں پر قدغن تھی تب یہ...
    (احمد منصور ) فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق   سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ  آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی،  ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،...
    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا ٹرائل...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کون ہیں، انہیں کن جرائم کی سنا دی گئی؟ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف فوجی عدالت کا طویل اور اہم مقدمہ اپنے فیصلے تک پہنچ گیا، جہاں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے انہیں 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سناتے ہوئے تمام الزامات میں قصوروار قرار دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی، پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع کی جانے والی یہ کارروائی مجموعی طور پر 15 ماہ تک جاری رہی، جس دوران متعدد سماعتیں ہوئیں اور دفاع و استغاثہ کے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج حق سچ کی فتح کا دن ہے، فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا احتساب کا عمل بہت سخت ہے، فیض حمید کا ٹرائل 15 ماہ چلا ہے جس میں شواہد اور ثبوت پیش کیے گئے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بنے، انہوں نے پی ٹی آئی کی بھرپور سپورٹ کی۔ 9 مئی اور دیگر واقعات سمیت تمام چیزیں ان پر...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سنائی جانے والی 14 سال قید بامشقت کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات ابھی باقی ہیں اور جس سیاسی جماعت نے وہ سب کیا، اس کا انجام واضح نظر آ رہا ہے۔ نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی بات درست ثابت ہوئی ہے کہ فیض حمید کو پھانسی کی سزا نہیں بلکہ 14 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر انہوں نے کہا کہ 9 مئی...
    -- فائل فوٹو پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سال کی طالبہ پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
    — فائل فوٹو  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مصطفیٰ کمال نے قومی انسدادِ پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر میں پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی، والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں، اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کےلیے انہیں 2 قطرے لازمی پلوائیں۔اُنہوں نے کہا کہ علماء کرام بھی پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں، ممبران اسمبلی اپنے بچے یا رشتہ دار کے بچوں کو قطرے پلائیں اور 30 سیکنڈز کی ویڈیو بنا کر شیئر کریں۔وفاقی وزیر صحت نے مزید...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر  بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے، قانون سے کوئی...
    اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع 10 کروڑ روپے مالیت کی وراثتی جائیداد کے تنازع کو حل کر دیا ہے اور ہما بتول کو اس کا قانونی حصہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ شکایت گزار ہما بتول نے اپنے والد کی جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کے لیے درخواست دی تھی، جس میں وہ اپنے دو بھائیوں اور والدہ کے خلاف قانونی دعویٰ لے کر سامنے آئی تھیں۔ فوسپا نے اس سلسلے میں سب سے پہلے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) سے جائیداد کی باقاعدہ الاٹمنٹ قانونی ورثاء کے نام کروائی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد فریقین کے درمیان مصالحت کا عمل شروع کیا گیا،...
    کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر ایک بار پھر شدید جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے والے ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں اب تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تھائی فوجی اور کمبوڈیائی شہری شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آدھے ملین سے زائد افراد، زیادہ تر تھائی لینڈ میں، اپنی رہائش گاہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے 800 کلومیٹر طویل سرحدی علاقے اور قدیم مندروں کے حوالے سے کئی دہائیوں سے تنازع کا شکار ہیں۔ یہ حالیہ لڑائی جولائی کے بعد کی سب سے شدید جھڑپیں ہیں، جب پانچ روز تک جاری رہنے والی کارروائیوں میں...
     سعید احمد:ریلوے حکام کو ملک بھر میں ٹرین آپریشن برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ ریلوے کے سسٹم میں بوگیوں کی مجموعی 385 بوگیوں کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق بوگیوں کی قلت کے باعث متعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے ریک سے مجموعی طور پر 45 بوگیاں کم کر کے ٹرینیں چلانا شروع کر دی ہیں، جبکہ حیران کن طور پر 135 بوگیاں سالانہ مینٹی ننس کے بغیر ہی ٹریک پر دوڑائی جا رہی ہیں، جس سے مسافروں کی حفاظت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرتے ہوئے اپنی سبقت برقرار رکھ لی۔بدھ کے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کے حصول کی سرگرمیاں جاری رہیں۔ دن کا آغاز 42.195 کلو میٹر کی میراتھون ریس سے ہوا، جو مزارِ قائد سے شروع ہو کر متعدد علاقوں سے گزرتی ہوئی نیشنل کوچنگ سینٹر پر ختم ہوئی۔ یہ ریس نیوی کے شہباز مسیح نے 2 گھنٹے 25 منٹ میں مکمل کرتے ہوئے جیت لی۔ واپڈا کے شیر خان دوسرے جبکہ نیوی کے شعیب اختر تیسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی لانگ جمپ میں واپڈا کی فائقہ ریاض 5.52 میٹر کا جمپ لگا کر گولڈ میڈل کی حقدار...
    پاکستان میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے تاہم ملک بھر میں والدین جہیز کی بڑھتی ہوئی توقعات کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔ کئی خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی میں جہیز کی کمی کی وجہ سے دباؤ میں ہیں جبکہ کچھ لڑکیوں کی شادیاں بھی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں۔ اس درمیان حاجی نوید محمد قریشی نامی شخص کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا جہیز دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حاجی نوید نے شادی کے موقع پر اپنی بیٹی اور داماد کو ہونڈا سٹی کار، دس مرلہ پلاٹ اور حج کا پیکج طور پر تحفے میں دیا۔ اس...
    ورلڈ بینک نے 2025 کےلیے چین کی معاشی ترقی کی توقعات بڑھا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :ورلڈ بینک نے بیجنگ میں چینی معیشت کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی، اور پچھلی رپورٹ کے مقابلے میں 2025 میں چین کی معاشی ترقی کی توقعات کو 0.4 فیصد پوائنٹس بڑھا دیا گیا ۔ورلڈ بینک نے کہا کہ چینی حکومت کی زیادہ فعال مالیاتی پالیسی اور مناسب نرم مانیٹری پالیسی نے گھریلو صارفین اور سرمایہ کاری کو تقویت دی ہے۔ اسی کے ساتھ، چین کی برآمدی مارکیٹ بھی زیادہ متنوع ہو رہی ہے، جس نے برآمدات کی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔”آئندہ چند سالوں میں چین کی اقتصادی ترقی زیادہ تر داخلی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد، قانونی کارروائی اور مکمل عدالتی عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر وزیر اطلاعات نے پریس گفتگو میں بتایا کہ فیض حمید کو ٹرائل کے دوران بھرپور موقع دیا گیا کہ وہ اپنا دفاع کریں، گواہان پیش کریں اور ہر الزام کا جواب دیں۔ ان کے مطابق تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی 15 ماہ تک جاری رہی۔ مقدمے میں اُن پر چار سنگین الزامات کے تحت کارروائی کی گئی، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور بعض افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طویل سماعت کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کا...
    ویب ڈیسک : چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے  پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جہاں طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے جامعہ پشاور کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے 5300 ارب روپے کی تاریخی کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ پی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد بقایا ہیں۔ این ایف سی کی مد میں ضم اضلاع کے 1375...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے پی حکومت نے و فاق کی جانب سے ناقص قرار دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں اب تک واپس نہیں کیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کی بھیجی گئی بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے تاحال واپس نہیں کیں جو ابھی تک خیبرپختونخوا پولیس کے پاس ہیں۔ وفاق کی جانب سے یہ گاڑیاں ہائی رسک علاقوں میں پولیس افسران کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے دی گئی تھیں تاہم سہیل آفریدی نے انہیں پرانی اور ناقص قرار دے کر  واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری  سہیل آفریدی...
    پاکستان کی مستقبل کی آٹو پالیسی کے حوالے سے جاری بات چیت میں بعض پالیسی سازوں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز نے گاڑیوں کی درآمدات کو محدود کرنے یا مکمل پابندی لگانے کے امکان کا عندیہ دیا ہے۔ اگرچہ دسمبر 2025 تک ایسی کوئی پابندی نافذ نہیں کی گئی لیکن سوال یہ ہے کہ اس سے گاڑیوں کی قیمتوں پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔ کیا ایسی پابندی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دے گی؟ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے تحت آنے والی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں مقامی اسمبل شدہ گاڑیاں اور درآمد شدہ استعمال شدہ گاڑیاں دونوں شامل ہیں۔ 2025 کے دوسرے نصف میں حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات پر...
     احمد منصور : فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا, تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی. بارہ اگست 2024 کو سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع ہوا, قانونی کارروائی پندرہ ماہ تک جاری رہی, ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا. آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ثابت ہوئی, ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی پیش کیے گئے, اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا الزام بھی ثابت ہوا. باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ملزم پر دیگر افراد...
    لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید چکوال سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان آرمی میں بھرتی ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ اُنہوں نے اپنی عسکری خدمات کے دوران انٹیلی جنس اور انسداد جاسوسی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس سیکشن میں ڈی جی کے فرائض انجام دیے۔  جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف اسٹاف بھی رہے۔ 16 جون 2019 کو انہیں انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کا سربراہ مقرر کیا گیا، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت تھی۔ بطور سربراہ آئی ایس آئی اُن کی مدت ملازمت میں ملکی اور علاقائی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت...
    سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا، ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں: خواجہ آصف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا نام کب منظر عام پر آیا؟ آئی ایس پی آر نے کہا کہ الزامات میں سیاسی...
    --فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللّٰہ ہلال الفرایہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اردن کے وزیر داخلہ سے انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کے وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگووفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیر مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کرلی۔ محسن نقوی نے اردن کے وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ اردن کے بادشاہ کے کامیاب دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی۔اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایے نے کہا...
    عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سید فیض نقشبندی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وفد...
    وفاقی وزیرمصطفی کمال نے سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کاافتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے پولیو مہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یم ملک سے پولیو کے کیسزکم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہییں۔ ملک میں نناوے فیصد بچوں کوپولیو ہے۔  اس سال پانچ کروڑ 54لاکھ بچوں کوپولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔ گذشتہ سال پولیو کے74کیسزتھے اس سال 30کیسز رپورٹ ہوئے۔ آدھے سے زیادہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہشاور،کراچی اورلاہورمیں پولیو وائرس موجود ہے۔ بچوں کو وائرس سے بچانے کیلئے مہم میں قطرے ضرور پلائیں۔ وفاقی حکومت ملک بھرسے وائرس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،  اختیارات اور سرکاری وسائل...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو...
      یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین یہودی آبادیوں کے لیے 764 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے کیا۔ عالمی طاقتیں مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہیں، کیونکہ یہ 1967 کی جنگ میں قبضے میں لی گئی زمین پر تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں اسرائیل سے کہا کرتی ہیں کہ وہ نئی آبادکاری فوراً روکے۔ فلسطینی تنظیم پی ایل او کے رہنما واصل ابو یوسف کے مطابق، “ہمارے لیے تمام آبادیاں غیر قانونی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔” سموٹرچ نے بتایا کہ 2022 کے آخر میں ان کے دور کے آغاز سے...
    سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ آ گیا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول پاکستان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، ریاست کی سلامتی اور مفاد کے لیے نقصان دہ سرکاری راز ایکٹ (Official Secret Act) کی خلاف ورزی، اختیار اور حکومتی وسائل کے غلط استعمال، اور لوگوں کو غلط نقصان پہنچانے سے متعلق چار الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد، ملزم کو تمام الزامات میں قصوروار پایا گیا اور عدالت نے اسے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جس کا اعلان 11 دسمبر 2025 کو کیا گیا۔
    پی ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے اپنے کیریئر کے عروج پر ٹی وی چھوڑنے کی اصل اور جذباتی وجہ بیان کر دی۔ عظمیٰ گیلانی پاکستان کے کلاسک ڈراموں کی پہچان رہی ہیں، ان کے مقبول ترین ڈراموں میں درجنوں شاہکار شامل ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ ان دنوں عظمیٰ گیلانی پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں اور اپنے ساتھی فنکاروں سے ملاقاتیں بھی کر رہی ہیں، حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پہلی بار کھل کر بتایا کہ انہوں نے شوبز کو کیوں چھوڑا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ گیلانی...
    جنرل فیض حمید کیخلاف فیصلہ آگیا، 14 سال قید بامشقت کی سزا، آئی ایس پی آر آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے یا ملازمت فراہم کرنے والے افراد کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو رہائش یا ملازمت دینے والے افراد عوامی سلامتی اور سماجی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور ایسے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔یو اے ای کے قوانین کے تحت اس جرم پر ایک لاکھ درہم سے پانچ ملین درہم تک جرمانہ اور کم از کم دو ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزٹ...
    طاہر جمیل: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔  ہڑتال کے سبب صوبے بھر میں سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے اور شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ٹریفک آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آرڈیننس میں فوری ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹرز حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر چکے ہیں، تاہم منی مزدا، ٹرک اور ٹریلر سمیت تمام گڈز ٹرانسپورٹرز بدستور ہڑتال...
    آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شرکت کے فیصلے پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔ بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی آئس لینڈ براڈکاسٹر اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کردیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسپین، نیدرلینڈز ، آئرلینڈ اور سلوینیا بھی ویانا میں ہونے والے یورو۔وژن مقابلے کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔ یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں...