2025-07-26@13:01:49 GMT
تلاش کی گنتی: 415

«کل بھی»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات کچھ زیادہ ہموار نہیں چل رہے، ناہمواری کی وجہ ویسے تو وفاق اور صوبے کے درمیان جاری سیاسی جنگ ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہے، اگر دیکھا جائے تو عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے سے لے کر اب تک اگر وفاق اور صوبے کے درمیان مالی حالات میں بہتری آئی ہے تو وہ موجودہ دور میں آئی ہے، جس کا اعتراف مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی کرچکے ہیں۔ وفاقی حکومت فنڈز کی فراہمی بھی کررہی ہے اور کئی امور پر رابطے میں بھی ہے، جس میں بلاشبہ مزید بہتری کی ضرورت ہے، تاہم خیبر پختونخوا کابینہ کے اندر جو ناہمواری ہے اس کی وجہ سوائے پاکستان تحریک انصاف کے اور کچھ نہیں۔...
    بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندھی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ یوں تو لاندھی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل...
    ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے شیخ حسینہ، ان کے اہل خانہ، برطانوی حکومت کے ایک وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے خلاف کرپشن پر مقدمات درج کیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات بنگلادیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔انسداد بدعنوانی کمیشن(اے سی سی)کے سربراہ نے مزید بتایا کہ یہ مقدمات ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں منافع بخش پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضے سے متعلق ہیں۔مقدمے میں نامزد افراد میں برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق بھی شامل ہیں جو شیخ حسینہ کی بھانجی بھی...
    معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کا مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا...
    لاہور: جماعت اسلامی نے آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف 17 جنوری کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے افراد کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 17جنوری کو آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم عوامی طاقت سے انقلاب لائیں گے، ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول زرداری کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ...
    بالی وڈ کے اسٹارز کی کاپی کرنا یا ان کی طرح دکھنا بھارت میں ایک عام سی بات ہے۔ بہت سے لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ قدرتی طور پر ان کی طرح ہوں یا پھر میک اپ اور لباس کے ذریعے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں تقریبا تمام ہی بالی وڈ اسٹارز کے ڈپلیکیٹ موجود ہیں۔ کچھ لوگ تو خاص طور پر اس مقصد کے لیے جراحی بھی کرواتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز جیسی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ ایک قسم کا کلچر بن چکا ہے، جہاں لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے انداز، لباس اور حتیٰ کہ بول چال کو بھی اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ...
    نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)ضلع کے چھوٹے سے گاؤں یونین کونسل دلیپوٹا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ڈاکٹر امان اللہ پنھور نے خواتین کو تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانے کیلئے اعلیٰ معیار کا ادارہ دلیپوٹافری لرننگ اینڈ اسکلز سینٹراوررحمت انسٹیٹیوٹ آف اسکلز ڈویلپمنٹ قائم کرکے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیا ۔افتتاحی تقریب میں پاکستانی نژاد غیرملکی شہریوں صدر سندھی ایسوسی ایشن نارتھ امریکا ڈاکٹر مقبول ہالیپوٹو، ورلڈ بینک سے اویس پنھور، اعجاز ترک،انعام شیخ، نائب صدرسانا شاہدہ شیخ، ناصر جمال پٹھان، ڈاکٹر پروفیسر ابراہیم، غلام حیدر معجور،عاقل پنھور،نواز سومرو، غلام قادر ملاح، یوسف رستمانی، سوشل ورکر ماہ نور شیخ، ڈاکٹر عبدالحکیم جوکھیو،خالد پنھور سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور پروجیکٹ کو سراہا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ نارکوٹکس ڈویژن کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے اور ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن میں شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق کے شامل کرنے کی منظوری کا ایجنڈا اور نیشنل کمیشن مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ اسکے علاوہ نیشنل ویمن انٹر پرونیور شپ پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق ای سی اے سی کے ملازمین کے پیکج کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔انوائرمنٹل ٹریبیونل کے ممبر ڈاکٹر بشیر کی مدت میں 2 سال توسیع کی منظوری اور...
    ملتان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکمران سنجیدہ ہوجائیں تو کچھ بھی مشکل نہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور تعصب رکھنے والوں کے پاس کچھ بھی نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں یہ باتیں ہوتی ہیں کہ فلاں کسی مفاد کے لیے آیا ہے۔ تاہم قوم کو جوڑنے کی بات کرنی ہے۔ لیکن جوڑنے کی بات کوئی نہیں کر رہا بس توڑنے کی ہی باتیں ہوتی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا ہم بدامنی اور بھوک کا سامنا نہیں کر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ جب سماعت شروع ہوئی تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو عدالت نے کہا کہ کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں جسٹس امین الدین نے کہا کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے اس کو مختصر رکھیے گا۔جسٹس امین الدین نے دوران سماعت کہا کہ ججز کے اس حوالے سے سوالات ہوئے تو آخر میں اس کو بھی دیکھ لیں گے،خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ عدالت کے سامنے آج...
     یوں تو گجرانوالہ کی پہچان پہلوانی ہے، مگر اس کھیل میں خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم اب صورتحال کچھ مختلف نظر آتی ہے۔ سحر کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور وہ ایک یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ہیں۔ سحر وکالت کی طالبہ ہیں اور کھیلوں کے ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کر رہی ہیں۔ سحر کے لیے سینکڑوں کلو کا ویٹ اٹھانا کوئی مشکل کام نہیں۔ وہ ویٹ لفٹنگ اور جوڈو جیسے  مشکل کھیلوں میں پاکستان بھر میں گوجرانولہ کی نمائندگی کرتی نظر آتی ہیں۔ سحر نیشنل لیول پر کئی میڈل اپنے نام  کر چکی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور گوجرانولہ کی نمائندگی کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ سحر کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق...
    سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کل 13 جنوری سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے والدین سے درخواست کی ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے معلومات حاصل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کے اعلان کے لیے صرف اپنے آفیشل پیج اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا استعمال کرتا ہے۔ خالد نذیر وٹو نے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک...
    اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )اولمپئن ارشد ندیم کو گن اینڈ کنٹری کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی ہے۔ گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملک کے لیے ان کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ان کواعزازی رکنیت سے بھی نوازا گیا۔ نئی قائم ہونے والی کافی شاپ کا افتتاح بھی ارشد ندیم نے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد نے گزشتہ ایک سال کے دوران کلب میں مکمل ہونے والے قابل ذکر پراجیکٹس کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کلب کی انتظامیہ اور عملے کی لگن کو سراہا۔ اس موقع پر ارشد ندیم نیاعزازی ممبر شپ دینے پر کلب انتظامیہ...
    ان دنوں ملک میں مذاکرات کا سلسلہ بظاہر پی ٹی آئی اور نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت ملک دیگر جماعتوں کے درمیان جاری ہے، دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے ذریعے خفیہ طور پر جاری ہے۔ ملک کی سلامتی کا انحصار ان اداروں یا افراد پر ہوتا ہے جن کے پاس تمام تر اختیارات ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ سلامتی کے ادارے موجودہ حالات میں ملک کے اطراف ہونے والے خطرات کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔ اب ان اداروں نے خطرات کو بھانپ کر ملک کے سویلین حلقوں سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ موجودہ دور میں حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ان...
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد صدرایم ڈبلیو ایم علامہ سید باقر زیدی کو اے پی سی کا دعو ت نامہ دے رہاہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسعد اقبال زیدی، اقلیتی رہنما ایڈووکیٹ یونس سوہن سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلیے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔رہنماوں نے سندھ میں قیام امن کے حوالے سے جماعت اسلامی کی اے پی سی کا خیر مقدم اور اسے...