2025-11-04@03:29:26 GMT
تلاش کی گنتی: 787

«کہ کائنات»:

(نئی خبر)
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہوگئی ہے، دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی ہوگئی، پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے عمل درآمد ہو چکا ہے، پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن 12 مئی کو بات چیت کریں گے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم ملٹری آپریشنز کے درمیان آج بات چیت ہوئی تھی، بات چیت میں دونوں طرف سے آج شام سے بری، بحری اور فضائی فائر...
    سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔  چیئرمین بلاول بھٹو  کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔  چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔  مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
    ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ  7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں  مذاکرات کئے اور   نئے دور  میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے  سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ  اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چینی عوام اور سوویت عوام نے ایک مشکل جدوجہد کی ہے، ایک دوسرے کی...
    ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
    اسلام آباد: امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں، ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ٹیمی بروس...
     پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے اور ایف 16، جے ایف 17 کو نشانہ بناکر پائلٹ گرفتار کرنے سے متعلق بھارتی الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے یہ دعوے بے بنیاد، سیاسی محرکات پر مبنی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کا حصہ ہیں بغیر کسی مصدقہ تحقیقات کے پاکستان پر مسلسل الزامات کا رجحان عکاسی کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، بھارت خطے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہےایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اے وہ مسلمانوجن کے اجدادنے اندلس کے ساحلوں پراذانیں بلند کیں،اے وہ وارثانِ اسلام!جن کی تلوارنے قیصروکسریٰ کے تاج روند ڈالے،آج تم کہاں ہو؟کہاں چھپ گئے،وہ لہوجواحداورصفین میں بہے؟تمہیں نیند کیسے آتی ہے جب غزہ کی بیٹیاں دوپٹے کے بغیردفن ہوتی ہیں؟تم کیسے خاموش ہوجب کشمیری بچے ماں کے آغوش میں لاش بن جاتے ہیں؟دشمن نے تمہیں قومیت کے رنگوں میں الجھا کردین کے تاج سے محروم کیا۔تمہیں شیعہ وسنی،فارسی وعربی،ترک وافغان کے خانوں میں بانٹ کر تمہاری ’’امت‘‘کوخاک کردیا۔آج دشمن کے ہاتھ میں میڈیا ہے، معیشت ہے،اسلحہ ہے،اورتمہارے ہاتھ میں صرف بے حسی، انتشار،اورباہمی نفرت۔ مودی،نیتن یاہو اور ان کے سرپرست سامراجی ایوانیہ وہ شیاطین ہیں جو خلافتِ عثمانیہ کے ملبے پرجشن مناتے آئے، اوراب نئی...
    سٹی42: ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات کے تحت گرینڈ آپریشن جاری ہے جس کے دوران اب تک 2200 سے زائد تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں جبکہ 25 ٹرک سامان ضبط کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی، مال روڈ اور دیگر مصروف علاقوں میں مؤثر طریقے سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا آپریشنز کی نگرانی چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کر رہے ہیں جبکہ ایم او ہیڈکوارٹرز کاشف جلیل کی...
    ملاقات کے دوران چارلس فری مین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے امریکی بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام کیساتھ امریکی وفد کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق ہوا جبکہ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دے دیا۔ وزارت تجارت کے مطابق امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دیا، منڈی تک رسائی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ یو ایس پاکستان بزنس...
    بیجنگ :چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان  لین جیئن  نے  یومیہ پریس کانفرنس میں  چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات  کے قیام کے گزشتہ پچاس برسوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین نے مضبوط اقتصادی باہمی تعلقات قائم کیے ہیں اور  اس دوران باہمی سالانہ تجارتی حجم 2.4 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 785.8 بلین امریکی ڈالر  تک پہنچ  گیا ہے، جو 300 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز کثیر الجہتی تعاون  کیا ہے۔ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین کے تعلقات کا سب سے قیمتی  تجربہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف پاکستان کی سالمیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے نہیں لڑنا چاہتا، جو بھی پوچھے گا، اسے کہوں گا کہ عمران خان بھی اتنا ہی اچھا ہے جتنا ہمارا لیڈر، کیونکہ آج معاملہ صرف پاکستان کا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج کے باوجود پہلگام حملہ نہ روک سکا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مکار بھی ہے، بدنیت بھی اور بے وقوف بھی، لیکن پاکستان متحد ہے اور...
    مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ نے ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی حج فضائی آپریشن کے آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوئی۔ حکام نے کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں۔ Post Views: 1
    پشاور: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے بجائے ملک کے دفاع اور سالمیت کے یک جہتی کی ضرورت ہے اور یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق اور اتحاد کا ہے۔ تحصیل تنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے سیاسی رہنماؤں کو پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ کو خوش آئند قدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کی نہیں بلکہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے یک جہتی...
    شیخوپورہ: وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہونے کے ثبوت مودی حکومت عالمی برادری کو پیش نہیں کر سکی، ہماری کامیاب خارجہ پالیسی نے مودی سرکار کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے،انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مودی نے یہ ڈرامہ بہار...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل...
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک...
    —فائل فوٹو کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں ہوائیں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔کراچی میں کل کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
    اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی...
    فوٹو فائل وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروایا جائے گا، دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جن کا جھوٹا پروپیگنڈا بھارت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھارت میں بند کردیے گئے بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن، علاقائی استحکام برقرار رہے، امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ہم خطے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے بدھ کو بات کی تھی، مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی بدھ کو بات کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورعلاقائی استحکام کیلئے دونوں ملک ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ Post Views: 1
    کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی، ملزم نے امریکی ویزے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  انسداد انسانی اسمگلنگ  سرکل کےحوالے کردیا گیا۔
    مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے،کپل کاک نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کپل کاک نے کہا مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، ہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک...
    پورا خطہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، نائب وزیراعظم ،ترجمان دفتر خارجہ، ترجمان پاک فوج کی مشترکہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ پورے خطے کے امن کو خطرے کا سامنا ہے، یہ تناو بھارت نے پیدا کیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ترجمان...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری — فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بھارت اور مودی کو معرکہ کرنے کا شوق مہنگا پڑے گا۔عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، لاہور کو دنیا کے محفوظ شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کےلیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ سابق بھارتی فوجی افسران کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے سابق افسران کہہ رہے ہیں کہ وہ پاکستان سے لڑنے کی...
    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھارتی ایئر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلے گئے۔ بھارت 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعاتوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ سے جڑے بےبنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔  جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے، بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارت کا خطےمیں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے، پاکستان خود دودہائیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پانی کی قلت و آبی ذخائر کا مسئلہ بھی حل کریں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے دریاؤں کا پانی زندگی اور بقاء ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ... نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں  وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
    حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں،...
    سٹی42:   وزیراعظم  شہباز  شریف کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا  اسحاق ڈار، خواجہ  آصف  اور امیر مقام شریک ہوئے۔کونسل کے اجلاس میں 25 افراد  نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا۔کونسل نئی نہریں نکالنے کے منصوبے  پر حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کیا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنےکا منصوبہ  مسترد کردیا۔کونسل نے کینالز سے متعلق...
    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کی تعمیر کے لیے 7 فروری 2024 کو ایکنک کی عارضی منظوری اور 17 جنوری 2024 کو جاری ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس کردیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وفاقی حکومت کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر وزیراعظم نے پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات کی اور دو مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے نئی نہروں کی تعمیرکے منصوبے کو موخرکرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے قیام کیلئےاس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جائے گی، ارسا واٹر ایویلیبیلٹی سرٹیفکیٹ واپس کرنے کافیصلہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور ارسا کوتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت ،کونسل نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس...
    مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متنازع نہروں (کینالز)کے معاملے پر طلب کیے گئے مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزرا اسحق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کی۔مشترکہ مفادات کونسل 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، سی سی آئی نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی دیا جائےگا، ہم کسی صوبے کا حق کسی دوسرے صوبے کو کھانے نہیں دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews علی امین گنڈاپور مشترکہ مفادات کونسل نہروں کا منصوبہ وی نیوز
     ویب ڈیسک:وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج طلب کر لیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام کو طلب کیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء سمیت 25 شرکاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سی سی آئی میں آج کینالز کے معاملے کا فیصلہ...
    اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ مفادات کونسل نے اجلاس  کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 25شرکا کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن پُرامید ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل میں آج ہی کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینالز پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی گزارش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر...
    ویب ڈیسک: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر سی سی آئی اجلاس آج شام ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول...
    مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں کینال والا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا۔پیپلزپارٹی کے وفد میں وقار مہدی، سعید غنی اور دیگر بھی شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،امین الحق اور دیگر...
    سعودی عرب کا 47 رکنی وفد پاکستانی عازمین کو فراہم کیے جانے والے ’روڈ ٹو مکہ اینیشیٹو‘ کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ۔ حج 2025ء کے سلسلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے وزارت مذہبی امورکے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے. حکام نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 28 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے۔ کراچی ائیرپورٹ سے...
    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت رواں سال پاکستان سے مجموعی طور پر 50 ہزار 500 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ان میں سے 28 ہزار عازمین اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جبکہ 22 ہزار 500 عازمین کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کریں گے۔ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 خصوصی پروازیں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ...
      کشمیر ہماری شہ رگ، پانی ہماری لائف لائن ، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، مسلح افواج تنظیم اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، امن کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، ہمسایہ ملک نے بغیر ثبوت الزام تراشی کی پہلگام واقعے میں بغیر ثبوت بھارت نے الزام تراشی کی، کسی مہم جوئی کی صورت میں 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دینگے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم کا کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر...
    یاد رہے کہ آج سہ پہر 11 بجے شہید رجائی بندرگاہ پر ایک خوفناک دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 416 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بندرگاہ پر موجود ایک انتظامی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پذشکیان نے شہید رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرین سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی وجوہات کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا۔ پزشکیان نے اس خوفناک دھماکے میں زخمی...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہروں کی تعمیر سے متعلق حالیہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے گئے فیصلے قومی وحدت، آئینی تقاضوں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی ایک عملی مثال ہیں۔ پوری قوم ان فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کو لازم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں منظوری نہیں ملتی، کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی اصولوں...
     دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور 24 حکام کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس بلانے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔  واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ...
    ویڈیو گریب۔ امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے 23 اور 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی، جہاں اقتصادی صورتحال، کاروباری ماحول، آئی ایم ایف پروگرام، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مزید بہتری کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔ امریکی ناظم الامور کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ امریکا کےلیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔امریکی ناظم الامور بیکر نے...
    اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں خیبرپختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کیا جائے، چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری 1991ء میں مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں خیبرپختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کیا جائے، چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری...
    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 تا 24 اپریل کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ  دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ دورے کے دوران امریکی ناظم الامور بیکر نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر امریکی ناظم الامور بیکر نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ نیٹلی بیکر کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات امریکی ناظم الامور بیکر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہو گا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا۔ مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے...
    کراچی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں زیورات بنانے والے درجنوں کارخانے بند ہو چکے ہیں جبکہ سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور کاریگر اپنے مستقبل کو لے کر شدید پریشانی کا شکار ہیں لیاقت آباد کھارادر صدر اور کریم آباد جیسے علاقوں میں واقع سیکڑوں کارخانوں میں زیورات سازی کا کام مکمل طور پر رُک چکا ہے جس کے باعث وہاں کام کرنے والے کاریگروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے ان کاریگروں کا کہنا ہے کہ جب سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں لیاقت...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوجاتا وفاقی حکومت اس حوالے سے آگے نہیں بڑھے گی۔ جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہو جاتا وفاقی حکومت...
    اسلام آباد (عزیز علوی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو جو ڈی مارش دیا ہے، اس میں انکی کہیں ساری باتیں تو موجود ہیں لیکن سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا ذکر نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اگر ڈی مارش میں ایسا لکھ دیتا تو یہ بذات خود اس کے خلاف ثبوت بن جاتا جو عالمی بنک کو پیش کیا جا سکتا تھا۔ بھارت چونکہ ہمیشہ غیرقانونی اقدامات اور ’’وارداتوں ‘‘ پر یقین رکھتا ہے اس لئے ممکن ہے کہ وہ بگلیہار ‘ راتلے اور اس طرح کے دوسرے غیرقانونی ڈیموں کی طرح کے گھٹیا اقدامات کر سکتا ہے، اس طرح ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے اپنی داخلی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر ڈالا ہو۔ سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں عالمی بنک کی سرپرستی میں طے پایا تھا۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کی کئی جنگوں اور دہائیوں پر مشتمل دشمنی کے باوجود قائم رہا۔ اس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ معطلی آبی دہشتگردی ہے۔ کوئی فریق اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ بھارتی ردعمل کے نتیجے میں پورا خطہ غیر مستحکم ہو چکا ہے۔ اس کی تمام تر ذمہ...
    وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی، جب تک صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوجاتا وفاقی حکومت نہروں کےمعاملے کو آگے نہیں بڑھائےگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں کے پانی کے حقوق 1991 کے معاہدے اور واٹر پالیسی 2018 میں درج ہیں۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبوں کے تحفظات دور کرنے اور خوراک و ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے...
    سٹی42:  پاکستان کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سٹیٹسمین شپ صلاحیتوں کا عملی اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا اور بھارت کی ہندوتوا کی عامل متعصب حکومت کے پاکستان کو دیئے ہوئے چیلنج کا جواب دینے کے لئے کندھے سے کندھا  جوڑ کر کھڑے ہو گئے۔ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں دونوں جماعتوں میں اختلاف کا سبب بننے والے ایشوز پر افہام و تفہیم سے فیصلہ کر لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں  اس امر کا اعلان کیا کہ نئی نہریں مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے کے بعد بنیں گی۔ ...
    شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں متنازع نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اس واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کارفرما ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مودی حکومت ایک سازش کے تحت پہلگام واقعے کو استعمال کرکے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل...
     ویب ڈیسک:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔  ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے،یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابل مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ   چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔  خیال رہے کہ بھارت نے...
    احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور قرارداد پر پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے آج یا کل کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ​ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔ بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے...
    پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے...
    انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچے جہاں انقرہ میں ترک وزیردفاع نے ان کا شاندار استقبال کیا۔بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے انقرہ میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔اعلامیے کے مطابق انقرہ میں ہونےوالی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکیے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے کینالز منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب ہمیں اتنا دیوار سے لگائیں گے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا، سب جانتے ہیں پیپلزپارٹی کو مزاحمتی سیاست آتی ہے، آپ سندھ سے پانی چھینیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے؟ شیری رحمان نے کہا کہ پانی موجود ہی نہیں تو بتایا جائے نئی نہروں میں پانی کہاں سے دیا جائیگا، پانی کی سندھ سمیت ملک بھر میں قلت ہے، صدر نے کہا تھا کینالز پر کچھ صوبوں کو تشویش ہے، بلاول بھٹو نے کینالز معاملہ کو زندگی موت کا مسئلہ قرار دیا۔ ان کا مزید...
    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ، بھی کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے توانائی، کان کنی، دفاع، زراعت کے شعبوں میں تعاون کے مواقعوں کو اجاگر کیا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کے مواقعوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کا اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کا علاقائی اور عالمی امور پر...
    فوٹو: فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ مختلف ایشوز پر جے یو آئی کے رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔انکا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعتماد کو ٹھیس کہاں سے پہنچی؟ اعظم سواتی کا بیان سامنے ہے۔ جن چیزوں کا جواب دینا ضروری تھا اس کا جواب نہیں دیا گیا۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے سوا دیگر لیڈرشپ کی کوئی اتھارٹی ہے؟...
    راولپنڈی اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج وکلاء اور خاندان کے افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں وہاں موجود تھیں، آج بھی وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر برہم ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نظام مکمل طور پر لاقانونیت کا شکار ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج وکلاء اور خاندان کے افراد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ متنازع نہروں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے  مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ متنازعہ نہروں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی حق مانگ رہے ہیں امید ہے سنوائی ہوگی اور پیپلز پارٹی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلاکر معاملہ حل کیا جائے گا۔ شیری رحمان نے کہا...
    بین الاقوامی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا گیارہواں مذاکراتی دور آج ماسکو میں ہوا جو کل بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستان کے خصوصی سیکریٹری نبیل منیر جبکہ نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ورشنِن نے روس کی نمائندگی کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دہشتگردی کے علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے پر سیرحاصل تبادلہ...
    بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بدھ کے روز چین کا دورہ کریں گے۔منگل کے رو ز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یو میہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور ایران کی دوستی ، روایتی دوستی ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 54 سالوں کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام، اعتماد اور حمایت کی ہے، دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران فریقین چین ایران دوطرفہ تعلقات اور دونوں اطراف کے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی اہم...
    اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہی ہمیں ناکہ لگا کر روک لیا تاکہ حکام یہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی، عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں، اب ایک مہینہ ہوگیا ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ اگر وکلا اور فیملی کو بھی روکا جائے گا...
    اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی تعیناتی غیر قانونی ہے، انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بورڈ نے محکمہ تعلیم سے منسلک متعدد تنظیموں کے بائیکاٹ کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ بورڈ آفس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نئے ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ متعدد تنظیموں نے چیئرمین بورڈ کی تعیناتی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے امتحانات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی BBISE ایکٹ 2019 کے برخلاف ہے، احتجاج کا سلسلہ چیئرمین تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی منسوخی تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب اس امر سے طلباء شدید متاثر ہوئے ہیں۔...
    جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں انتہا پسندانہ اور شدت پسندانہ سیاست کا قائل نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری تلخیاں رہی ہیں لیکن اب تعلقات کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہو سکے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کوئی انگریز کا ایجنٹ رہا ہے یا امریکا تو ہم نے اسے کہا ہے، لیکن یہ ایک نظریاتی بات تھی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی انہوں نے کہاکہ ہمارا اختلاف مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے بھی ہے لیکن دشمنی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور محمد آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔ دبئی میں مسٹر پتلو گرفتار لیکن دراصل کس نے پکڑوایا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں ...
    وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ  ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے   ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار  ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو رواں سال پولیو کی دوسری مہم تھی۔قبل ازیں وزیراعظم  شہباز شریف نے  بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر سات روزہ قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، یہ مہم 21 اپریل سے 27 اپریل تک ملک بھر میں جاری رہے گی جس کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا، وزیراعظم نے بچوں کو قطرےپلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‎پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ‎پیپلز پارٹی وفاق...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دن گزر گئے ہیں، اب صرف 45 دن باقی ہیں، کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوٰی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور...
    ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے جہاں انکی اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور اس موقع پر مشترکہ امن و ترقی کا عہد کیا گیا۔  نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔  ملاقات میں سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی اور دونوں فریقین نے مسلسل رابطے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار  اس بات...