2025-07-11@15:38:19 GMT
تلاش کی گنتی: 2312

«کی تعلیمات میں»:

(نئی خبر)
    ترجمان کے مطابق جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دورِ حکومت میں 75 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بلامبٹ ایریگیشن چینل کا کثیر المقاصد منصوبہ منظور کروایا تھا، جس کے تحت 76 کلومیٹر طویل نہر تعمیر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بلامبٹ ایریگیشن اسکیم کی بندش کے باعث نہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جو کہ نہایت افسوسناک اور پی ٹی آئی حکومت کے لیے باعثِ شرم ہے۔ بلامبٹ نہر کی بندش کے نتیجے میں فصلیں اور باغات تباہ ہو چکے ہیں، چشمے اور کنویں خشک ہو گئے...
    پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات  کی جس دوران  پاک قازقستان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔  نجی ٹی وی سما کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کےساتھ مختلف شعبوں میں پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے ۔ اکنامک گروتھ کیلئے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں ۔ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایاکہ فریضہ حج اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے، فریضہ حج پوری دنیا سے مسلمانوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے، جح کا موقع ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ سر دار ایاز صاد ق نے کہاکہ حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، مناسکِ حج، قربانی، صبر اور...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کو پراسکیوشن ٹیم 7 دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 11 جون تک نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد ہمیں آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ہم نہیں گھبراتے۔دوران...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں  عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،  قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پے، منتیں مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اٹلی کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے فروغ کے لیے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید اور موثر بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے جو پوری دنیا کےمسلمانوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے،حج کا موقع ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے،حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ مناسکِ حج، قربانی، صبر اور اطاعتِ الٰہی کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج روحانی سفر ہے جو بندے کو اللہ کے قریب...
    گفٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا شکرگزار ہوں کہ ’’حجِ بیت اللہ‘‘ کے حوالہ سے منعقدہ اس سیمینار میں اربابِ علم و دانش، اساتذہ، طلبہ اور طالبات کے سامنے اس اہم ترین دینی فریضہ کے بارے میں کچھ گذارشات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا، اللہ پاک جزائے خیر سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ ’’حجِ بیت اللہ‘‘ اسلام کی بنیادی عبادات و فرائض کا حصہ ہے اور دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مسلمان ذی الحجہ کے دوران حرمین شریفین میں حاضری دے کر حج ادا کرتے ہیں، عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ مقدس پر حاضری سے مشرف ہوتے ہیں۔ حج...
    اسلام آباد: پاکستان کی غیر رسمی معیشت کا تخمینہ 140 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف ایک اہم معاشی فیصلے کے دہانے پر کھڑے ہیں یا تو وہ عوام کو کم ٹیکس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ترغیب دیں، یا پھر نقد لین دین پر اضافی قیمتیں وصول کر کے کیش کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ ذرائع کے مطابق کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کر دی ہیں، کمیٹی نے ’’گاجر اور چھڑی‘‘ کی پالیسی پر مبنی تجاویز دی ہیں، جن میں رعایت اور جرمانے دونوں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم...
    محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈیننس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے، آرڈیننس کے ذریعے انتظامی اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات سندھ  علی حسن زرداری نے ملیر جیل کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان محکمہ جیل کا کہنا ہے کہ وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل کا دورہ کیا، جیل حکام نے علی حسن زرداری کو قیدیوں کے فرار سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ملیر جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ دوسری جانب کراچی میں ملیر جیل واقعے کے بعد...
    پی ٹی آئی قیادت کی استدعا پر سزا معطلی درخواستیں اب 5 جون کو مقرر کی گئی ہیں، 5 جون کو فریقین کی جانب سے جواب جمع ہونے پر دلائل متوقع ہیں، نیب کی جانب سے 5 رکنی نئی پراسیکیوشن ٹیم بھی عدالت پیش ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 5 جون کو ہوگی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ خیال رہے احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا...
    شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت کےالیکٹرک نے ایک خصوصی مائیکرو سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے اس کے نیٹ ورک سے منسلک صارفین اپنے علاقے کی بجلی کی صورتحال اور نقصانات کے پروفائل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل صارفین کو ان کے علاقے کے پاور پروفائل کے بارے میں بروقت اور حقیقی معلومات فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر طور پر آگاہ رہیں اور بجلی کی ترسیل پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو سمجھ سکیں۔ صارفین اپنا کےالیکٹرک اکاؤنٹ نمبر درج کر کے جان سکتے ہیں کہ ان کا علاقہ بجلی کی فراہمی کے اعتبار سے کہاں کھڑا ہے، جس سے وہ بہتری کے لیے باخبر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں۔ کےالیکٹرک...
    اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
    واشنگٹن: وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رابرٹ ’بو‘ ہائنس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر سٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے ’بٹ کوائن‘ کے انضمام، ڈی سینٹرالائزڈ انفراسٹرکچر کے مستقبل پر گفتگو کی۔ اعلامیہ کے مطابق بو ہائنس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کی قیادت کیلئے مقرر کیا تھا جبکہ مئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرپٹو...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن،سابق ایم پی اے ثانیہ کامران ،سابق ایم پی اے عائشہ چوہدری ،سابق ایم پی اے فائزہ ملک و پارٹی کارکنان نے ملاقات کی ۔   گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی، آپریشن بنیان مرصوص اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
    حکومت سندھ نے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے پبلک فنڈز سے وائس چانسلرز کو بیرون ملک دورہ کرانے کی ترغیب دینے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں پبلک فنڈز سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ رپورٹ ہوا تو اس خیال باقاعدہ اطلاع کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کو دی جائے گی۔ وائس چانسلر کے نام یہ خط بدھ کی دوپہر سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ " ایکسپریس" میڈیا گروپ نے اپنی اشاعت...
    نیو یارک: پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے صدر جنرل اسمبلی کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی، بھارت کی طرف سے بغیر کسی تحقیق پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے عسکری اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا، اور...
    اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات پر تفصیلی اور جامع بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات پر تفصیلی اور جامع بریفنگ دی اور ادارہ میں جاری تعلیمی، ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزاد جموں...
     حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری  سے سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی و دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
    انور عباس: پاکستانی سفارتی وفد کی صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات،جارحانہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونےوالی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کا کہنا تھا کہ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے، ملاقات جنوبی ایشیا میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور دشمنی کے پس منظر میں ہوئی۔ بلاول بھٹو نے جنرل اسمبلی کے صدر کو پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال سے آگاہ کیا,انہوں نے بلا تحقیق, پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد اور جلد بازی میں لگائے گئے الزامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔  مودی کو دیکھیں تو یہ...
    جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر ’لی جے مینگ‘ نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لی جے مینگ نے اپنی تقریر میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی اتحاد اور معاشی اصلاحات کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ممکنہ فیصلہ جنوبی کوریا کو جنگ میں دھکیل سکتا ہے، امریکی جنرل انتخابی نتائج کے مطابق، لی جے مینگ نے حریف امیدوار کو کافی بڑے فرق سے شکست دی ہے، جسے سیاسی مبصرین ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ قرار دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کو جنوبی کوریا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر معیشت اور شمالی کوریا کے ساتھ...
    اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفدکے سربراہ بلاول بھٹو  نے کہا پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونافون، نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کی،  ،پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی...
    کراچی: سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل نے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ہزاروں قیدی زلزلے کے خوف کے باعث توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نکلے اور  رات ڈیڑھ بجے کے قریب قیدیوں نے مرکزی دروازہ توڑ دیا، اس دوران 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو پکڑا گیا ہے جب کہ138 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں نے جیل اسپتال، انٹرویو بوتھ، ای کورٹ اور مختلف شعبوں میں توڑپھوڑ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  فائرنگ کے واقعات میں 12 قیدی اور مختلف اسٹاف ارکان زخمی ہوئے جب کہ اس دوران فائرنگ سے طاہر خان نامی قیدی ہلاک بھی ہوا ہے۔ علاوہ ازیں...
    مخچکالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) روسی جمہوریہ داغستان کے چار روزہ بین الاقوامی میڈیا دورے کے دوران مختلف ممالک کے صحافیوں کے وفد نے داغستان کے سربراہ سرگئی میلیکوف سے اہم ملاقات کی۔ اس وفد میں پاکستان کی نمائندگی  اشتیاق ہمدانی نے کی۔ ملاقات کے دوران اشتیاق ہمدانی نے روس اور پاکستان کے مابین ثقافت، تعلیم اور معیشت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں سرگئی میلیکوف نے دوطرفہ تعلقات کو مثبت اور امید افزا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ: "گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر روس میں مقیم مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کو داغستان مدعو کیا گیا تھا، جہاں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کی شرکت...
    —جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی فائدے میں ہے۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے اسٹیٹ سیکرٹیری برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، ترقیاتی تعاون کے جاری پروگراموں کو وسعت دینا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ملیرجیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کی اعلی سطح کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدی دیوار توڑ کر نہیں بلکہ جیل کے گیٹ سے فرار ہوئے، فرار قیدی سرینڈر کرتے ہیں تو ان سے نرمی برتی جائے گی، تاہم جس قیدی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے منگل کے روزجیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اس موقع پر...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپ اور دیگر ممالک کے دورے پر موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن ممالک کے نمائندوں سے نیویارک میں ملاقات کی ہے. ریڈیو پاکستان کے مطابق وفد نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستان کا موقف پیش کیا خیال رہے کہ گذشہ ماہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار روزہ تنازع اور ایک دوسرے کے خلاف عسکری کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعلیٰ سطح کے وفود کو عالمی سفارتی مہم پر روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا.(جاری ہے) ملاقات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2025ء)  پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے علی ارشد رانا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن تعیناتی کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی ارشد رانا کی سربراہی میں ادارہ پنجاب سیڈ کارپوریشن ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور امید کرتا ہوں کہ کسانوں کو اعلی اور معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔...
    کراچی: ملیر جیل سے گزشتہ رات قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صبح سویرے جیل کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملیر جیل میں قید زیادہ تر قیدی منشیات کے مقدمات میں ملوث ہوتے ہیں، جن میں سے کئی افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قیدیوں میں بےچینی اور اشتعال انگیزی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے، جس کا نتیجہ ایسے واقعات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔   آئی جی سندھ نے پولیس اور رینجرز کی بروقت...
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی جو بات ہے چاہے وہ پیپلزپارٹی کرے یا تحریک انصاف کرے ، میں گزشتہ تقریباً 30 سال سے زائد کے عرصہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، جہاں پر دھاندلی ہوتی ہے، دھاندلی کا مارجن اتنا نہیں ہوتا کہ آدھوں آدھ فرق آجائے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن سے ابھی تک دھاندلی کی رپورٹ نہیں آئی ہے، یہ اکثر واویلا کرتے ہیں، تحریک انصاف کے ہمارے ساتھی کہ فارم 47 ، فارم 47، تومیرے خیال میں ان کے پاس جواپنے فارم45 ہے اس کے حساب سے بھی یہ آدھوں آدھ سے زیادہ کے فرق سے...
    آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ڈیجیٹل پیمنٹس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز ہے، مالی سال 26-2025 میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے، پیٹرول پمپس پر نقد کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے اقدامات...
    کراچی میں ملیر جیل سے قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قیدیوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،  واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔  سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ فائرنگ کے دوران ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے،دوسری جانب ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو کا کہنا ہےکہ زلزلے کےجھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا اور کچھ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہیں، محمد حسن سہتو نے کہا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التواء مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔وزیراعظم کی ہدایات پر، ایف بی آر نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے مالیت کے مقدمات نمٹا دیے۔ کھربوں روپے کا ریونیو جو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں پھنس کر رہ گیا تھا اور قومی محصولات کی وصولی میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قانونی کارروائیوں اور نمائندگی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔  وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
    زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم  دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی...
    لاہور(اوصاف نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا...
    اسلام آباد: پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کیساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔  اساتذہ اور طلبا کیساتھ نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو  ملک میں  امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔ کور کمانڈر ز نے کہا کہ طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، طلبا و طالبات جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح  پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں...
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے  کی کوشش پر 4 مسافروں  کو  آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر  j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام  ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے  دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
    پانچ سالوں میں منظم طریقے سے ماڈل کالونی میں بلند عمارتوں کا جنگل اُگا دیا پلاٹ نمبر A52کالا بورڈ 38/1شیٹ نمبر 20رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی اجارہ داری قائم ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی پرعرصہ 5سال سے قابض ہیں۔ احتساب سے بالاتر ہو کر منظم طریقے سے بلند عمارتوں کا جنگل اُگانے میں مصروف عمل ہیں اور ملکی محصولات کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے پیکیج مافیا بھی سرگرم ہے۔ اس وقت بھی موصوف کی سرپرستی میں پلاٹ نمبر A52کالا بورڈ اور 38/3شیٹ نمبر 20ماڈل کالونی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بوبی گجر کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کی رہائشگاہ گئے اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے ورکر شوکت بٹ کی والدہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر بھی تشریف آوری اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد وزیراعظم کے حالیہ دوروں سے ہمارے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ پاکستان کا موقف کھل کر اور بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش ہوا ہے۔ نواز شریف کی...
    کراچی، اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کیلئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کوجانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔ مشقوں کے دوران کمانڈر کوسٹ رئیر...
    وزیراعظم شہباز شریف سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کے روز گورنرہاؤس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور: آصف زرداری اور بلاول کی شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق وزیراعظم نے صدر مملکت کو بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔ ’کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے‘ اس موقع پر...
    کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے تحت "پولیوٹرز پے" اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائد ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم دیا اور کوٹ ادو میں واٹر اسکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات جاری کیے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان شامل تھے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا اور عوام کی...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکینِ اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا، مریم نواز نے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے- ان کا کہنا تھا کہ  ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی مر یم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکینِ اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا، مریم نواز نے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے- عمرایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر ان کا کہنا تھا کہ  ترقی کے ثمرات صوبے کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی تاجر اور اسپیس ایکس کے نجی خلا باز جیرڈ آئزک مین کی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کے لیے نامزدگی واپس لے لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کا نیا سبب دریافت کر لیا یہ فیصلہ سینیٹ میں ان کی توثیق سے چند دن قبل کیا گیا ہے۔ آئزک مین، جوShift4  کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں، نے اسپیس ایکس کے ساتھ 2 نجی خلائی مشن کیے ہیں، جن میں سے ایک میں انہوں نے نجی خلا باز کے طور پر پہلا خلائی چہل قدمی بھی کی تھی۔ آئزک مین کی اسپیس ایکس اور ایلون مسک کے ساتھ قریبی وابستگی نے سینیٹ میں تنازعات...
    بیجنگ :نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جینیفر میری شپلی نے گزشتہ 30 سالوں میں 100 سے زائد مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ ہفتہ کے روز انہوں نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو  کے دوران چین کی ترقی کے بارے میں کہا کہ چین کی ترقی  معاصر تاریخ میں سب سے متاثر کن واقعات میں سے ایک ہے۔ چین مزید کھلے پن کی جانب گامزن ہے،اور  دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور کاروباری رہنماؤں کو نہ صرف چین پر اعتماد دے گا بلکہ پڑوسی ممالک کی مارکیٹوں اور اینڈ روڈ...
    دورانِ ملاقات سلیم بلوچ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یونین کونسل 3 میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات جو کہ (عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر) کی مشاورت کے بعد شروع کئے جارہے ہیں میں باہمی ہم آہنگی کیلئے پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کا قیام بھی عمل میں آجائے۔ اسلام ٹائمز۔ عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر کے وفد کی اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ سندھ رکن سندھ اسمبلی محمد سلیم بلوچ سے یونین کونسل 3  جعفرطیار میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات خصوصاً ممبر عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر و مینیجنگ ٹرسٹی غازی عباس ٹرسٹ سید ثمر عباس رضوی کی رہائش گاہ پر گذشتہ دونوں معززین جعفرطیار سوسائٹی سے ان کی ہونی والی ملاقات اور اس...
    ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر، بلوچستان یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزراء نے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی تجویز دے دی۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے ساتھ بجٹ پروپوزلز پر اجلاس کیا، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔اس دوران سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں کابینہ اراکین سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہر ضلع سے بجٹ تجاویز لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں پانی، نکاسی، سولر، تعلیم، صحت، زراعت اور صنعتی ترقی اہم ہوں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی، اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ رواں مالی...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )سعودی وزیر دفاع نے تہران میں ایرانی حکام کو دوٹوک پیغام دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ پیشکش اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا ایک راستہ فراہم کرتی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے خلیج میں اپنے اعلی ترین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں مزید عدم استحکام کے امکان سے پریشان ہو کر سعودی عرب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے یہ انتباہی پیغام دینے کے لیے بھیجا تھا ذرائع کا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں  صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیز ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر مملکت  آصف علی زرداری سے پی پی رہنما راجہ  پرویز اشرف کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی۔اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ جمہوری قوتیں ساتھ چلیں گی تو عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، ملکی معیشت...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔صدر مملکت سے پی پی رہنما راجا پرویز اشرف کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی۔اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں ساتھ چلیں گی تو عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، ملکی معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا...
    دونوں ممالک کے دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی تعاون سے منسلک موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج نئی دہلی میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرس سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی تعاون سے منسلک موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی کچھ دیگر اہم ایشوز پر بھی دونوں لیڈران کے درمیان بات چیت ہوئی۔ دراصل ونسٹن پیٹرس اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ آج جب راہل گاندھی اور ونسٹن پیٹرس کی ملاقات ہوئی، تو اس دوران پارلیمنٹ میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو...
    صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی جی سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی 2025 کے موقع پر مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی انتظامیہ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)، ڈسٹرکٹ میونسپل انتظامیہ (ڈی ایم اے)، آئی سی ٹی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں صفائی، عوامی تحفظ اور...
    مراسلے میں تمام ریکارڈز کو اسکین کر کے محفوظ بنانے اور واضح طور پر درست، مشتبہ اور غیر تصدیق شدہ اسناد کی درجہ بندی کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تعینات تمام اساتذہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق کا جامع عمل شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن کو باضابطہ طور پر ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی اسناد کی درستگی، قابلیت اور مؤثریت کو یقینی بنانا گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تمام اضلاع میں اسکول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) الیکشن کمیشن نے یکم جون 2025 ء کو منعقد ہونے والے پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے مطابق 30 مئی کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا انعقاد کرنے سے گریز کرے۔(جاری ہے) یہاں جاری بیان کے مطابق کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم ، اشتہارات و دیگر تحریری...
    لاہور: صدرمملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس دوران ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، موصلاتی نظام کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد بھی موجود تھے ، ملاقات میں وفاقی وزیرعلیم خان نے صدرمملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگہی دی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے،ترقیاتی منصوبے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وفاق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، نوجوانوں میں خود مختاری میں نیوٹک کے پروگرامز بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور اس حوالہ سے نیوٹک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شہداء کے بچوں کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز شہید آئی...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان...
    سٹی 42: صدرآصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات ہوئی  ،صدر مملکت نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے۔ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد علی خان بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،وفاقی وزیر علیم خان نے صدر مملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگاہی دیصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا،۔ غزہ میں امداد کی چھینا...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیرخارجہ نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دیرینہ دوستی کو یاد کیا ۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ وزیر خارجہ نے "ون کنٹری، ٹو سسٹمز" فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد...
    اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔وہ بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا...
    تاجک صدر سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویئے پر بھارت کی جواب دہی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اپنی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024ء دورہ تاجکستان میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔ سابق...
    دوشنبے ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک، بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کیلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیرِاعظم...
    بانی پی ٹی آئی 9مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیا بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟۔انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ...
    نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم...
    عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز دوشنبے(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے۔وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے...
    اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی کا مؤقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9 مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی۔؟ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیا بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں۔؟ انہوں نے کہا کہ بانی کا مؤقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9 مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیاہے کہ بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟نجی ٹی وی دنیا نیور کے مطابق انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ نے اپنا کردار ایگزیکٹو کے ماتحت کردیا،...
    وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے اسکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا...
    اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)  کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔ رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،  جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہی ہو گئی تھی اور وہ خوش ہیں کہ پہلی شادی ہوئی کیونکہ انہیں اذلان جیسا بہترین تحفہ ملا۔   View this post on Instagram   A post shared by Pakistani Celebrities ???? (@pkcelebritiespage) اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے اپنے پہلے شوہر علی...
     حسن علی:صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی شخصیات پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران وفد نے صدر مملکت کو فیصل آباد، گجرات اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔وفد میں سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان، تنویر اشرف کائرہ، بلال فاروق، عمر فاروق، اسامہ فاروق، علی جعفر اور حرا تنویر شامل تھے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے...
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے   7 مسافروں  کو آف لوڈ کرکے  انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ایئرپورٹ کے احاطے سے ہی ایجنٹ کو بھی  گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام  نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آذربائیجان جانے والی پرواز نمبر  J2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ خیبرپختونخوا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 مسافر اپنے سہولت کار محمد ہارون کے ہمراہ کلیئرنس کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے۔ کاؤنٹر پر تعینات عملے نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک جان کر تفصیل سے چیک کیا تو سفری دستاویزات جعلی پائی...