2025-10-04@19:55:37 GMT
تلاش کی گنتی: 21993
«یمنی عوام کی»:
(نئی خبر)
گوگل نے نوجوانوں کے لیے ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح کے پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ کورسز میں مفت تربیت دی جائے گی۔ مزید پڑھیں: گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر تربیت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے بعد گوگل کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ درخواست دینے کے لیے...
بشریٰ رند : فائل فوٹو بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بشریٰ رند نے کہا کہ پارٹی نے اپنے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے، موجودہ قیادت کے رویے نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے قبل سابق رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی بی اے پی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکی ہیں۔
غزہ کی جانب بڑھنے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیل کا سائبر حملہ، مواصلاتی نظام مفلوج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز تل ابیب (سب نیوز)غزہ کی جانب امداد لے کر بڑھنے والے بین الاقوامی بحری قافلے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے ان کی کشتیوں کو روکنے کی کوشش کی اور مواصلاتی نظام پر سائبر حملہ کیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر خطرات کے باوجود اپنا مشن جاری رکھیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جب ان کی کشتیوں نے غزہ کے قریب سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دو اسرائیلی جنگی...
سبی میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل میدان جنگ میں شکست کھا کر عرب و مسلم حکمرانوں کی مدد سے مذاکرات کی میز پر اپنی ہاری ہوئی بازی جیتنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے گاؤں وزیرہ میں جنگ آزادی کے ہیرو میر بجار خان ڈومکی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قابض انگریز سامراج کے وطن کی آزادی کے لئے لڑنے والے...
حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک میں موجود 1452 سیبوں کے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 271.7 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے...
پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے7 اکتوبر کے دوران دیر اپر اور لوئر، چترال اپر اور لوئر، سوات، کوہستان اپر اور لوئر، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور موسلادھار بارش...
مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی...
سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی پشاور آمد، قائم مقام صدر کا گورنر ہاؤس پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر پیپلز پارٹی اور اراکین اسمبلی نے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا۔ قائم مقام صدر کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اتحاد، استحکام اور ترقی کے تسلسل پر زور دیا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اجتماعی ترقی قومی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے ممکن ہے۔ چیئرمین ریڈ کریسنٹ خیبر پختونخوا فرزند علی وزیر نے...
اسرائیل کے وزیر دفاع نے غزہ شہر کے رہائشیوں کو جنوب کی طرف فرار ہونے کی حتمی وارننگ جاری کی کیونکہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینی علاقے میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے منصوبے کو طول دیا ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز میں شدید بمباری کی اطلاع دی، کیونکہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا تھا کہ فوج شہر کا گھیراؤ سخت کر رہی ہے۔ کاٹز نے بدھ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ غزہ کے رہائشیوں کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ جنوب کی طرف بڑھیں اور غزہ شہر میں حماس کے کارندوں کو الگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین حامی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار فلسطین (آئی سی جے پی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق امن منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبرایجنسی کے مطابق آئی سی جے پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ انصاف اور احتساب فراہم نہیں کرتا بلکہ ایک سطحی اور نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس میں نہ فلسطینی عوام کی خواہشات کو شامل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی رائے کا احترام کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ منصوبہ اسرائیلی قبضے کی بنیادی وجوہات کو مکمل طور پر نظرانداز کرتا ہے، جب کہ اس میں اسرائیلی افواج...
پاکستان کی دواسازی (فارما) صنعت نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ملک کی آٹھ بڑی دواساز کمپنیوں نے بین الاقوامی معیار کی ادویات تیار کر کے عالمی سطح پر نمایاں شناخت حاصل کر لی ہے، جو پاکستانی صنعت کی ترقی کی ایک بڑی مثال ہے۔ فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں قائم ادویات کی جانچ کی جدید تجربہ گاہیں (ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز) اس کامیابی میں پیش پیش ہیں، جو ادویات کے معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق یقینی بنا رہی ہیں۔ بین الاقوامی اداروں سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹس نے پاکستانی دواسازی صنعت کی ساکھ اور اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے، جس...
کراچی: ماڈل کالونی میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا۔ گلی میں کھڑی لڑکی سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خوفزدہ کیا اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے فوراً بعد (ملزم کے جاتے ہی )لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے پرس سے دوسرا موبائل نکالا، لیکن اسی اثنا میں فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے اس کا دوسرا موبائل فون اور پرس بھی چھین...
جماعت اسلامی کے پی جنوبی کے امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل فلسطینی کاز کے ساتھ غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے قائم مقام امیر محمد ظہور خٹک نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے پیش کیے گئے منصوبے اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس کی حمایت پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت آئینِ پاکستان اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے آئین میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، فلسطین کے...
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف بی آر نے مالی سال 2025کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اکتوبر 2025 تک بڑھا دی ہے۔یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنزاور عام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
عالیہ بھٹ آج کاجول اور رانی مکرجی کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جہاں انھیں مداحوں نے گھیر لیا اور تصاویر بنوانے کی ضد کی۔ زیتونی سبز لہنگا اور سفید بلاوز پہنے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں اور کانوں میں چمکتی بالیں ڈالے 32 سالہ عالیہ بھٹ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔ عالیہ بھٹ کی یہ تیاری رانی مکرجی اور کاجول کے درگا پوجا کے لیے تھی جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے چار چاند لگادیئے تھے۔ عالیہ بھٹ اپنے محافظوں کے حصار میں پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب لپکی۔ جب عالیہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بناکر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں تو ایک خاتون مداح نے ان...
جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے پرتشدد مظاہرے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں تین اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوامی...

بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی اداروں اور جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشن کیے، جن میں 13 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بہادر فورسز نے ناکام بنایا ہے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں اور جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی ترقی اور امن و امان پر گفتگو وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے، جس پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جو براہِ راست ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پُرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے پُرتشدد مظاہرے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں 3اہلکار شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ شامل ہیں، اگر یہ صرف کشمیر کے لوگ ہوتے تو شاید احتجاج اس طرح نہیں...
چین کے الیکٹرو میگنیٹک لانچر سے لیس طیارہ براد بحری جہاز ’فوجیان‘ پر لڑاکا طیاروں کے الیکٹرو میگنیٹک لانچر (EMALS) کے ذریعے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے کامیاب تجربے نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اپنے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان کی انقلابی ایجاد سے سامان حرب کی تیاری میں اپنی انفردیت کو برقرار رکھا۔ چینی فوج کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں تین مختلف جہاز جدید ترین J-35T سٹیلتھ فائٹر جیٹ، J-15T لڑاکا طیارہ اور KG-600 ارلی وارننگ ایئرکرافٹ نمایاں ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تمام جہاز فوجیان کے ڈیک سے الیکٹرو میگنیٹک لانچر کے ذریعے کامیابی سے اڑان بھرنے اور واپس اترنے میں کامیاب رہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پُرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے پُرتشدد مظاہرے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں تین اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ شامل ہیں، اگر یہ صرف کشمیر کے لوگ ہوتے تو شاید احتجاج اس طرح نہیں ہوتا۔...
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خضدار میں کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے...
حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے ممبران کو مذاکرات کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے میری اور امیر مقام کی ڈیوٹی لگائی تھی، جس کے بعد ہم نے مظفرآباد جاکر مذاکرات کیے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس۔۔۔عوامی ایکشن کمیٹی کو...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ایماندار صحافت خوف اور عدم تحفظ کے سائے میں جی رہی ہے، جو لوگ سچ لکھتے ہیں انہیں دھمکیوں اور تشدد سے خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی میں نوجوان صحافی راجیو کی گمشدگی کے بعد مردہ پائے جانے کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ اتراکھنڈ کے نوجوان صحافی راجیو پرتاپ سنگھ جی کی گمشدگی اور پھر...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گھر میں موجود پودے وائی فائی کی اسپیڈ میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ برطانوی کمپنی براڈ بینڈ جینی کے محققین کے مطابق وائی فائی راؤٹر کو گھر کے اندر موجود پودوں سے دور کر دیا جائے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ ایک تہائی سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ محققین کی مطابق اس کی وجہ پودوں کی نم مٹی اور ہریالی سگنلز کو جذب کر سکتی ہیں یا پھر ان کی سمت بدل سکتی ہیں جس سے کوریج کمزور پڑ جاتی ہے۔ کمپنی کے ماہر پیٹر ایمز کا کہنا تھا کہ محققین یہ جان کر ششد رہ گئے کہ گھر کے پودوں کو راؤٹر سے دور کرنا انٹرنیٹ کی اسپیڈ پر کتنا...
بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا...
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد مہنگائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے ملک بھر میں عام آدمی کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 2 فیصد بڑھی، جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی سطح 5.6 فیصد تک جا پہنچی — جو گزشتہ گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد رہی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 5.8 فیصد تک پہنچ گئی — جو ظاہر کرتا ہے کہ دیہی معیشت سیلاب کے اثرات سے کچھ زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر تک مجموعی مہنگائی 4.22 فیصد...

بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا شوہر نے پٹیشن میں اپنی اہلیہ سےمتعلق جس طرح کے الفاظ کا استعمال کیا وہ اس کی بدنیتی ظاہر کرتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ نکاح کے دوران بیوی کا نان نفقہ حاصل کرنے کا حق غیر مشروط ہے اور اسے شوہر کے حقوق زوجیت کے دعوئوں سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمر اکبر علی گھمن کی درخواست مسترد کر دی...
سٹی 42 : برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ افغانستان میں 2 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ۔
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ خواتین کے لباس میں فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا. دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی موجودگی پر موثر کارراوئی کی، علاقے میں ممکنہ دہششت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،بیوی اور بچوں کیلئے نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوی اور دو بچوں کیلئے 75 ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔گارڈین جج اسلام آباد نے اہلیہ کیلئے 15 ہزار اور دو بچوں کیلئے 30 ہزار روپے فی کس ماہانہ خرچہ دینے کا عبوری حکم دیا تھا، عمر اکبر علی گھمن نے عبوری حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔جسٹس محمد اعظم خان نے گارڈین جج کا عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے پٹیشنر کو نان و نفقہ کی ادائیگی کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار...
ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خواتین کا روپ دھارے دہشت گردوں کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران خواتین کا لباس پہن کر بھاگنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ قوم کے تعاون سے دہشتگرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ Post Views: 2
رائل کیریبین کی کروز شپ پر نورو وائرس کے پھیلاؤ سے 90 سے زائد مسافر اور عملے کے ارکان بیمار ہو گئے جنہیں اس متعدی بیماری کی علامات جیسے اسہال، بخار اور قے کا سامنا رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت، پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا معاہدہ امریکی ادارہ برائے امراض کی روک تھام و بچاؤ نے اس بیماری کی تصدیق کی ہے جو اس کروز شپ پر پھیلی۔ یہ کروزشپ 19 ستمبر 2025 کو سان ڈیاگو سے روانہ ہوا تھا اور 2 اکتوبر کو میامی پہنچنے والا ہے۔ کروز شپ پر 1،874 مسافر اور 883 عملے کے ارکان سوار ہیں جن میں سے صرف 4 فیصد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گھر کے اندر موجود سبز پودے جہاں ایک طرف تازہ ہوا اور بہتر ماحول فراہم کرتے ہیں، وہیں ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ وائی فائی سگنلز پر منفی اثر بھی ڈال سکتے ہیں۔حیرت انگیز طور پر یہ پودے آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کو سست بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔براڈ بینڈ جینی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر راؤٹر کو پودوں کے قریب رکھا جائے تو وائی فائی اسپیڈ کم ہو جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق جب راؤٹر کو پودوں سے دور رکھا جائے تو انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پودوں کی نم مٹی اور موٹے پتے وائی فائی سگنلز کو یا تو...
بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کارروائیوں کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر کو روکنا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کا خاتمہ کوئٹہ کے نواحی پہاڑی علاقے غزا بند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مربوط آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ یہ دہشت گرد مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں کام کر رہے تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں و تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن میں سے کوئٹہ کے نواح میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے اور ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فورسز نے غزا بند میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا وہاں پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں...
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 18دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 18 دہشت گرد ہلاک کردیے، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن منگل کی درمیانی رات کو شروع ہوا جب مشترکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی ایک تشکیل کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تشکیل مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی اور اس کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جو مبینہ طور پر بھارتی حمایت حاصل...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت و فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کے بزرگ افراد ملک کا سرمایہ ہیں،جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگ افراد کی عزت و احترام کرنا فرض ہے ۔بدھ کے روز بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،ان کیلئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں،انہیں عزت اور مقام دیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں،جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے وہی...
مبصرین کے مطابق صمود بحری بیڑے، جس میں 50 سے زائد کشتیاں، کئی سو کارکن، وکلاء، اراکین پارلیمنٹ اور 44 سے زیادہ ممالک کے صحافی موجود ہیں، یہ ایسا قافلہ ہے کہ جو اس سے پہلے دنیا نے کبھی نہیں دیکھا۔ اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے صمود کاروان غزہ کے نزدیک پہنچ رہا ہے، اس یقین میں اضافہ ہو رہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مخالفت کی لہر کبھی ختم نہیں ہوگی، اس لیے صمود کاروان کی کامیابی حتمی ہے۔ مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ نے غزہ کی جانب صمود بحری کاروان کی نقل و حرکت کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ میزائل، گولیاں اور فوج کے ساتھ نہیں بلکہ خوراک، ادویات لیکر اس پختہ یقین کے...
راولپنڈی میں وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر اپنی اہلیہ سے زیادتی کی بوگس کال کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اشتہاری نے اکتوبر 2024 میں 15 پر کال کی تھی کہ اس کی بیوی کے ساتھ کوئی شخص زیادتی کر رہا ہے، وارث خان پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں تو کالر کی اہلیہ سے زیادتی کا کوئی وقوعہ سرزد ہونا نہ پایا گیا۔ بیان کے مطابق وارث خان پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے...

عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوٹا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی معاشی اصلاح کا قدم نہیں بلکہ سراسر زیادتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہو رہی ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لُوٹا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی کا نیا...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ژوب اور شیرانی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مزید 8 دہشت گرد مارے گئے۔ آج صوبے میں مختلف کارروائیوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور شیرانی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں "فتنہ الخوارج" کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے...
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا۔عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس صورتِ حال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا :وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہمیں کارروائی کرنا پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد...
شاہدسپرا:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ میں شامل ملازمین کی فہرستیں تمام سرکاری اور کارپوریٹ اداروں سے طلب کر لیں۔ وزارت مذہبی امور نے تمام محکموں سے ملازمین کے کوائف طلب کر لئے گئے،سرکاری ادارے وزارت کو براہ راست نامزد ورکرز کے نام بھجوائیں گے،کارپوریٹ ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو نامزدگیاں بھجوائیں گے،لیبر کوٹہ کے تحت نامزد درخواستوں پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی،جمع ہونیوالی درخواستوں پر نامزد ملازمین کی کمیٹی سکروٹنی کرے گی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ سکروٹنی میں کامیاب ملازمین کو حج درخواست جمع کروانے کی اجازت دیدی جائیگی،حج درخواستیں نامزد بینکوں میں اخراجات کیساتھ جمع کروائی جا سکیں گی. وزارت یا ورکرز ویلفیئر فنڈ میں انفرادی درخواستیں قبول نہیں...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے ناکام خودکش حملے کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے منسلک دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور...
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چین کی قیادت اور برادر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک دن پر میں چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے، صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز اور مثالی قیادت میں چین نے ترقی و خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو کیوں نہیں لیں گے مگر آپ نے سیاست شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کررہے ہیں، انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، پیپلز پارٹی کو...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں انسانی حقوق کی وکیل ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 234/25 (PS FIA-NCCIA) تحت پیکا ایکٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ فردِ جرم عائد، ملزمان کا جواب مؤخر سماعت کے دوران دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم فردِ جرم سننے کے باوجود کوئی جواب نہ دیا۔ دونوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وکیل کرنے کے بعد ہی فردِ جرم پر جواب جمع کرایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی ہادی علی چٹھہ نے مزید درخواست دائر کی کہ جب تک...
چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم کی76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شان دار نمائش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس آسٹریلیا کے سڈنی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔ اس پانچ روزہ خلائی میلے میں 8,000 سے زائد خلابازوں، سائنسدانوں، انجینئرز اور خلائی شعبے کے رہنماؤں کے سڈنی میں جمع ہونے کی توقع ہے۔ “کھڑکی کے باہر نیلا سیارہ ،” چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم، جو چائنا میڈیا گروپ نے تیار کی ہے، نے کانفرنس میں شاندار نمائش کی اور اس کی پروموشنل ویڈیو چائنا ایرو اسپیس ایگزی بیشن کے اسٹال پر مسلسل چلائی جا رہی ہے۔ اس فلم کو شینزو۔ 13 مشن کے تین خلابازوں نے خود...
آزاد کشمیر کے غیورعوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کومسترد کردیا جب کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ ذرائع نے کہا کہ احتجاجی کال کی ناکامی کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چند عناصر نے علاقہ میں پُر تشدد کاروائیاں اور توڑ پھوڑ کی کوششیں کی، مفاد پرست حلقوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں، آزاد جموں وکشمیر تمام بڑے شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ میرپور ،بھمبر، کوٹلی، چکوٹھی اور دیگر بڑےشہروں میں بازارمعمول کے مطابق کھلے ہیں، کسی کوبھی...
کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں جدید ہتھیار اور بارودی مواد شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت خفیہ اطلاع پر...
سٹی42: پنجاب میں آبی پرندوں کے شکار کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت یکم اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک کے لیے ہو گی۔ شکار صرف ہفتہ اور اتوار کے دن مستند شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ کیا جا سکے گا جبکہ شکاری کے لیے مستند اسلحہ لائسنس رکھنا بھی ضروری ہوگا۔ سیکرٹری جنگلی حیات مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اس حوالے سے صدر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ شکار کی اجازت صرف وائلڈ لائف ایکٹ کے جدول اول کے مطابق مقررہ تعداد میں پرندوں تک محدود ہوگی۔ مقررہ حد سے تجاوز کرنا...
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آ خری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی،گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214Aکے تحت کی گئی۔
بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کو منفی رنگ دیکر بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا مسلسل اے آئی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے، پرانی فوٹیجز اور جعلی ویڈیوز سے کشمیری عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی سازش کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کو یکسر حقائق کے برعکس پیش کر رہا ہے۔ جھوٹے بیانیے اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے بھارتی میڈیا پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے، کشمیری عوام بارہا جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو کیوں نہیں لیں گے، آپ نے سیاست شروع کردی ہے، ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے، زبردستی کیوں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جو مبینہ طور پر متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند اغبرگ میں کارروائی کارتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 2 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے۔ انکا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں...
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جو مبینہ طور پر متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند اغبرگ میں کارروائی کارتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 2 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے۔ انکا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے عوام کو سرکاری خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ دستک پلیٹ فارم کے ذریعے جون 2024 سے اب تک شہریوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں جبکہ بقیہ1 لاکھ 64 ہزار سے زائد درخواستیں جلد نمٹا دی جائیں گی۔ یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے ہزاروں نوجوان بطور دستک...
فاشسٹ مودی کا نام نہاد "فیصلہ" اب دھوکے اور فریب کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، غاصب مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے کشمیر کو کھلی جیل اور انسانی حقوق کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا جب کہ نااہل اور فاشسٹ مودی کی انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ ظالم اور مکار مودی نے فریب دے کرآرٹیکل 370 منسوخ کر کے کشمیر میں اپنی آمریت قائم کی، فاشسٹ مودی کے 5 اگست کے دھوکے نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں سے احتجاجاً واک آوٹ،کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، نوید قمرکانکتہ اعتراض پر جواب ن لیگ اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے، ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے، اعظم نذیر تارڑ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کردیا۔...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوی اور دو بچوں کے لیے 75 ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ گارڈین جج اسلام آباد نے اہلیہ کے لیے 15 ہزار اور دو بچوں کے لیے 30 ہزار روپے فی کس ماہانہ خرچہ دینے کا عبوری حکم دیا تھا۔ عمر اکبر علی گھمن نے عبوری حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے گارڈین جج کا عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے پٹیشنر کو نان و نفقہ کی ادائیگی کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ اہلیہ نافرمان ہے، ازدواجی حقوق کی بحالی کے لیے بار بار درخواست کی۔ اہلیہ ازدواجی ذمہ داریاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پاکستان پیپلز پارٹی خائف ہے اور اسی وجہ سے سیاسی بیانات دیے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی کوئی معقول اور بامقصد مشورہ دیں تو ہم کیوں نہ سنیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سیاست کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیرونی امداد پر انحصار نہیں کر رہی، اس لیے بلاوجہ تنقید درست نہیں، کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے انتظامی معاملات میں مداخلت یا سیاسی رنگ دینا قطعی طور پر نامناسب عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی...
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں ملاقات کی، ملاقات صدارتی محل قصر البحر میں ہوئی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے یو اے ای کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں، خیر سگالی اور پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام بھی پہنچایا۔ یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کے لیے بھی نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا...
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق امن منصوبہ یکطرفہ اور ناقابلِ عمل ہے اور یہ حماس کو اسرائیلی افواج کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور کرنے کی سازش ہے۔ ایکس پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں صیہونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے کوئی جامع میکانزم موجود نہیں، مسلم اور یورپی حکومتوں کو اس منصوبے میں بنیادی تبدیلیوں کی تجویز دینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کی تشکیل اور اس کے عملدرآمد کا پلیٹ فارم امریکا کے بجائے اقوامِ متحدہ ہونا چاہیے، جنگ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چینی قیادت نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب کو عملی تعبیر دی ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ چین استقامت،اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے اقوام عالم میں بلند مقام پر پہنچا ہے، چین کی معاشی۔ سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی کامیابیاں خطے کے لیے ترقی و استحکام کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور حیرت انگیز ترقی پر قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک چین تعلقات تاریخی،...
کراچی کی فضائی حدود میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سگنل دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایمریٹس ایئر کی فلائٹ EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہی دی۔ غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، پرواز کے عملے نے اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے...
یو این اسسٹنس مشن ان افغانستان (یوناما) نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ سے آن لائن بزنس، بینکنگ سسٹم، رقوم کی ترسیل اور روزمرہ خدمات ٹھپ ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بندش کے بعد کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اس اقدام سے ملک مکمل طور پر دنیا سے کٹ گیا ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ نے منگل کے روز طالبان حکام سے فوری طور پر انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندش افغان عوام کو مزید معاشی مشکلات اور انسانی بحران میں دھکیل دے...
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بندش کے بعد کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اس اقدام سے ملک مکمل طور پر دنیا سے کٹ گیا ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ نے منگل کے روز طالبان حکام سے فوری طور پر انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندش افغان عوام کو مزید معاشی مشکلات اور انسانی بحران میں دھکیل دے گی۔ یو این اسسٹنس مشن ان افغانستان (یوناما) نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ سے آن لائن بزنس، بینکنگ سسٹم، رقوم کی ترسیل اور روزمرہ خدمات ٹھپ ہو گئی...
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر کے جوا ایپ کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے کی۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے ان کے وکیل عثمان مشتاق عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ وہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت چاہتے ہیں۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق الزامات اور تنقید پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام دیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ اُنہیں بار بار کاسمیٹک سرجریز کے طعنے دینا مضحکہ خیز ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کی جانب سے جو بظاہر تنقید کرتے ہیں لیکن اُنہی افراد کے پیغامات میں اُن سے وزن کم کرنے اور چہرہ سلم دکھنے کے راز پوچھے جاتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی اُن جیسا نظر نہیں آ سکتا یا یہ سب حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو یہ اُن کی اپنی کمی ہے، کسی اور کا قصور نہیں اس لئے...
رائع کے مطابق سیمینار میں اسکالرز، انسانی حقوق کے کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی، جنہوں نے ثقافتی ہم آہنگی کی بھارت کی طویل مدتی پالیسیوں کو "بھارتی ثقافتی یلغار” قرار دیا جو 5 اگست 2019ء کے بعد سے شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ مسلم کانگریس اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیراہتمام جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے ثقافتی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار میں اسکالرز، انسانی حقوق کے کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی، جنہوں نے ثقافتی ہم آہنگی کی بھارت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کیے گئے امن منصوبے پر حماس کو تین سے چار دن کے اندر جواب دینے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کی حمایت سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں جنگ بندی، حماس کی جانب سے 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی، تنظیم کا مکمل غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا بتدریج غزہ سے انخلا شامل ہے۔ منصوبے کے مطابق جنگ کے بعد ایک عبوری اتھارٹی تشکیل دی جائے گی جس کی قیادت براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ خود کریں گے۔ عالمی طاقتوں سمیت عرب اور مسلم ممالک نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم حماس نے تاحال باضابطہ جواب نہیں دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق اب ٹیکس ریٹرن 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تاجروں کی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوامی مطالبے پر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد اپنے گوشوارے جمع کروا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ آج ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر تھی۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
لاہور: دھرم پورہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی پیرا فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں کی شدید مزاحمت سامنے آئی جس کے بعد چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرا فورس کے مطابق یہ کارروائی شہری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کئی دکانداروں نے مزاحمت کی اور اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف دکانداروں نے دھرم پورہ سے نہر (کینال روڈ) تک لاہور روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ سڑک بندش کو پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، جس کے باعث علاقے...
راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں واقع نیو پنجگرائیں کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت اور گھریلو چپقلش کے نام پر اپنے بڑے بھائی اور نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب عاشق حسین نامی شخص نے پہلے اپنے بڑے بھائی باز گل کو پانچ گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باز گل غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے بعد عاشق حسین نے اپنے بیٹے عبدال احد پر بھی فائرنگ کی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی دوران سماعت بیرسٹر صلاح الدین کا کہناتھا کہ 25 ستمبر کے جامعہ کراچی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور درخواست کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا اور جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ دوران سماعت،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (جسارت نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ منگل کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جبکہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان بھی حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں کیس میں وکلائے صفائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین میں مجموعی طور پر 72 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین کے فائنانشل اسسٹینس اور لیو ان کیشمنٹ کی مدَمیں 72 لاکھ روپے واجب ادا تھے۔ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے متعلقہ محکمے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دورِ نظامت میں ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کے واجبات شفاف انداز میں ادا کیے جارہے ہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے دستاویزات میں ردوبدل اوربچوں کی بیرون ملک منتقلی کے مقدمہ میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔صارم برنی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہائیکورٹ سے بھی مستردہوچکی ہے،صارم برنی کوایک سال قبل کراچی ائرپورٹ سے گرفتارکیاگیاتھا،ملزم صارم برنی گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہے،ڈیڑھ ماہ پہلے مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیاگیاتھا،صارم برنی پر آج فردجرم بھی عائد ہوسکتی ہے،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر کیساتھ ملکردستاویزات میں ردبدل کیا،ملزموں نیکمسن بچوں کوبیرون ملک منتقل کیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-11 اسلام آباد /کراچی /لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /اسٹاف رپورٹر /نمائندہ جسارت) وزیراعظم کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی توثیق پر سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا، جس میں جنگ بندی، یرغمالیوں کا تبادلہ، عسکریت پسندی کے خاتمے اور ایک عبوری حکومتی ڈھانچے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے 2 ریاستی حل پر زور دیا۔ وزیراعظم کے بیان پر ملک بھر میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، سیاستدانوں، ماہرین، صحافیوں اور کارکنوں نے اسے ’سرنڈر‘ قرار دیا۔ جماعتِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے ساحل کی طرف بڑھتی ہر لہر ایک سوال اٹھا رہی ہے: جب سارا عالم خاموش تھا تو کون داد رسی کرے گا؟ آج وہی سوال سمندر کی زبان میں جواب مانگ رہا ہے۔ قطرہ قطرہ جمع ہو کر دریا بننے والی صدائیں اب کشتیوں کے پر نشتر ہیں۔ ایک بین الاقوامی بحری قافلہ، مظلوم فلسطینیوں کی طرف زندگی بچانے والی امداد لے کر روانہ ہے اور اس کا مقصد واضح ہے: انسانی زندگی بچانا، انصاف کا پیغام دینا اور محاصرے کو توڑنا۔ یہ کاروان کسی ایک قوم یا مذہب کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا ہے، جس میں مختلف ممالک کے ڈاکٹر، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شریک ہیں۔ ہر جہاز طبی یونٹس، خوراک،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غربت کا خاتمہ کرکے دکھائیں گے اور سادگی و کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی ضرورت جتنی آج ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔ شہباز شریف سیاست کے پرانے کھلاڑی ہیں۔ وہ عوام کے جذبات سے کھیلنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ انہیں معلوم ہے کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ اس لیے انہوں نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ غربت کا خاتمہ کرکے دکھائیں گے۔ یہ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی ہے اور یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214Aکے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اورعام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ضلع مٹیاری میں گداگری کے نام پر جرائم کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ آج لطیف ہال مٹیاری میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنا ایک جرم ہے باالخصوص بچوں کو بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت، غیر قانونی پیٹرول پمپس، ناجائز تعمیرات، ذخیرہ اندوزی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک پولیس...
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی۔ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ ایف بی آر نے بتایاکہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔ ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ Waseem Azmet
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل ڈاکووں کی چھوتھی کامیاب وارادت پی ایس او پٹرول پمپ لوٹ کر فرار ایس ایچ او نے کل انھیں گرفتار کرنے کا کہا تھا آج تھانے کے نزدیک ولا ہی پمپ لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق مغرب کا سورج ڈوبنے سے پہلے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی ایک اور کامیاب واردات ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن سے تھوڑے فاصلے پر موجود پمپ کو مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور باآسانی ٹنڈوجام تھانے کے قریب سے فرار ہو گئے یہ ان کی چھوتھی کامیاب کاروائی تھی کیلے کے بپورپاریوں ایس ایچ او ٹنڈوجام نے تسلی دے کر کہا تھا کہ وہ جلد انھیں گرفتار کرلیں گے لیکن ڈاکوووںنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گھارو(نمائندہ جسارت)6 روز سے لاپتہ قوم پرست رہنما ریاض ناہیو کی عدم بازیابی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد شام کو گھارو شہر میں احتجاجی دھرنا دیکر شاہراہ عام ٹریفک کے لیے مکمل بند کردی گئی جسکے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق قوم پرست رہنمائوں عمر ناہیو، فقیر رمضان ناہیو، سید نواز شاہ بھاڈائی، سید جلال شاہ، واحد خاصخیلی، نتھو بروہی، انعام سیال، راجو قریشی، سید ایاز شاہ، پیر گلزار شاہ نے نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف گھارو گولائی پر سینکڑوں سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے ہمراہ دھرنا دیا جس کے نتیجے میں کراچی سے ٹھٹھہ ساکرو اور ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی گاڑیوں...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ انکم ٹیکس گوشوارے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ اکتوبر تک توسیع — Qamar Munawar (@Qamarulmunawar1) September 30, 2025 ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایف بی آر نے کہا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائےگی، لہٰذا شہری 30 ستمبر رات 12 بجے تک ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
حضرو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، گورنر کا عہدہ غریب عوام کی دعاؤں کے صلے میں ملا۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر کا عہدہ عوام کی امانت ہے، اِن کا خیال رکھوں گا۔ پنجاب کے شہر اٹک کی تحصیل حضرو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، گورنر کا عہدہ غریب عوام کی دعاؤں کے صلے میں ملا۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے...
سٹی 42: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفر آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا ۔ مطالبات کی منظوری تک آزادکشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، باغ سے چلنے والا قافلہ مظفر آباد کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے کوہالہ کے مقام پر پہنچ گیا، کوہالہ کے مقام پر کھڑی رکاوٹوں کو مظاہرین نے ہٹا دیا مظاہرین نے راستے میں کھڑے کنٹینرز کو دریائے نیلم میں پھینک دیا، سڑک پر موجود دیگر رکاوٹیں بھی مظاہرین نے خود ہٹا کر راستہ کلئیر کر دیا، مارچ میں شریک عوامی کارکنان حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، کوہالہ پل کے اطراف میں سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے ،مظاہرین نے کہا حکومت عوامی...