2025-09-26@14:17:27 GMT
تلاش کی گنتی: 529
«افراد سیلابی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے گزشتہ سال لاطینی امریکہ اور غرب الہند کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جہاں گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں شدید طوفان آ رہے ہیں اور خشک سالی و تباہ کن سیلاب زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ 2024 میں چلی کے سلسلہ کوہ اینڈیز سے لے کر برازیل میں ایمازون تک اور گنجان شہروں سے ساحلی علاقوں تک موسمیاتی مسائل نے لوگوں، معیشتوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔ Tweet URL 'لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں موسمیاتی صورتحال' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا اتوار کے روز وطن واپس پہنچنے پر، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناؤ کا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے۔ واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں کہا کہ...
افطاری پر زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مجاہد کالونی کا رہائشی عمیر رانا نواحی گاؤں 451 ای بی میں اپنے دوست احسن کے گھر افطاری کی دعوت پر گیا تھا کہ کھانا کھاتے ہی اس کی حالت خراب ہوگئی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی تشویشناک حالت پر اسے ساہیوال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے میزبان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) افغانستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے افغانستان بھر میں بچوں سمیت کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان جانان سیاق نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ شدید موسم کی وجہ سے مزید 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 300 رہائشی مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور زرعی زمین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام ان اہم سڑکوں کو...
—فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سی ڈی اے کے 37 ارب کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ماہرین پلاٹوں کی قیمتوں کا تعین کرتے ہیں، نیلامی سے متعلق دستاویزات آپ کو فراہم کر دیں گے۔آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہیں بنایا جس پر سی ڈی اے حکام نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہ بنانے کا اعتراف کیا۔اراکین پی اے سی نے اس بات پر چیئرمین سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔اراکین کمیٹی کا کہنا ہے کہ آپ فنانشل اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔پی اے سی نے سی ڈی اے کو 6...
سی ڈی اے کی جانب سے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی جانب سے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف ہوا ہے ۔آڈٹ حکام کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے 37 بلین سے زائد رقم کے 29 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو منظور کیا، 5 پلاٹوں کی نیلامی کو مؤخر اور ایک پلاٹ سے متعلق لیگل پیچیدگیاں ہیں،آڈٹ حکام کے مطابق جب سی ڈی اے بورڈ پلاٹوں کی نیلامی کو منظور کررہے تھے، اس وقت لیگل مسائل کا خیال کیوں نہیں رکھا گیا، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے فنانشل اسٹیٹمنٹ...
طالبان کے زیر اقتدار افغانستان کی مالیاتی اوراقتصادی صورتحال سنگین ہوگئی۔ حالیہ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ اور افغانی کرنسی کی قدر میں کمی نے گہری تشویش پیدا کر دی۔ دی افغانستان بینک نے 30 اگست کو 20 ملین ڈالر نیلامی میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ۔ یہ اقدام امریکی غیر ملکی امداد کی معطلی اور افغانستان کی کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اٹھایا گیا۔ ڈالر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بینک نے کرنسی ایکسچینجرز اور تجارتی بینکوں کو نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ اعلان کے مطابق کامیاب بولی دہندگان کو کاروباری دن کے اختتام تک مکمل ادائیگی کرنی ہوگی۔ جزوی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔...
امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
واشنگٹن: امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔...
امریکا میں شدید سردی کے موسم کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ریاست کینٹکی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہلاک ہونیوالے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ گورنر کینٹکی اینڈی بیشیئر کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک ریاست میں طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں، گورنر نے خبردار کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بجلی کی بندش کے دورانیے کو بڑھا سکتی ہیں۔...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکاکےمختلف حصوں میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک— امریکہ کی متعد ریاستیں سردی کی شدید لہر کی زد میں ہیں۔ اس دوران سیلاب، تیز ہوا کے بگولوں، برف باری اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش سے آنے والے سیلاب کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ریاست کینٹکی میں کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب سیلاب کا سامنا ہے۔ حکام نے سیلاب کے سبب دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ شمالی میدانی علاقوں میں سرد موسم میں پارہ نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ حکام نے اس جان لیوا سرد موسم میں ریاست جارجیا اور فلوریڈا میں تیز ہوا...
منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح منیلا کےرہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 4 افراد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 2 رہائشیوں کو معمولی زخمی آئے ہیں۔ دریں اثنا صوبے مِسامیَس اورینٹل میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انیتاؤ شہر میں اس وقت پیش آیا جب خاندان جمعہ کی دوپہر کو ایک دوسرے شہر جا رہا تھا۔
بولیویا کے فوجی اہل کار سیلاب سے متاثر علاقے میں امدادی خدمات انجام دے رہے ہیں لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک بولیویا میں بارش اور سیلاب کے باعث 24افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت لاپاز اورگرد و نواح کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہیں جہاں ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ کئی دیہات سیلاب میں بہ گئے، جب کہ گلیوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ممتاز سماجی و روحانی شخصیت پیر عبدالحمید خان آف کنڈی عمر خانہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی، اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ نماز جنازہ آج جمعرات سہ پہر تین بجے اداکی جائے گی۔ڈیرہ خان صاحب ، غازی۔ہری پور روڈ، گاؤں عمرخانہ ( تربیلہ )مرحوم کی زندگی اور خدما ت پر خراج تحسین پیش ۔ پیر عبدالحمید خان ایک نیک سیرت، درویش صفت اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی ترویج، سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ پیر عبدالحمید خان کا...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہنگری کے سفارتکاربیلا فیضکاس سے مصافحہ کررہے ہیں
برازیل میں شدید بارش کے باعث رہایشی علاقہ زیرآب آگیا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مشرقی برازیل میں شدید بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیف میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ ریسیف کے میئر جواؤ کیمپوس نے بتایا کہ شہر کے کئی حصوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ 90 خاندانوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیمپوس نے کہا کہ ہم فروری کی شدید ترین بارش سے نبرد آزما ہیں اور ممکنہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں 18 لاکھ افراد آنے والے سالوں میں صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ’کلائمٹ اینڈ ہیلتھ ایڈیپٹیشن پلان‘ کی جانب سے جاری تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔جس کے مطابق صوبے کے لوگوں کو جان لیوا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں بیماریاں، چوٹیں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے فار ہیلتھ پروگرام، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کی فنڈنگ سے اس ماہ صوبے میں باضابطہ طور پر ’کلائمٹ اور ہیلتھ ایڈپٹیشن‘ پلان کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی...
منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں جہاز میں آتشزدگی سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فلپائن کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ منیلا میں شپ یارڈ میں آگ لگنے والے جہاز کے اسٹوریج روم میں پھنس جانے کے بعد 2افراد ہلاک ہوئے۔ حادثے کے وقت نیوٹاس شہر کے شپ یارڈ میں جہاز کی مرمت کرنے کے لیے 25 افراد موجود تھے۔ حکام نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ایک گھر ڈکیتی کے بعد ڈاکوانتظامیہ کے ایک اعلی سابق افسر کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ لاہورپولیس نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو گھر سے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹا اور جب ملک خادم جیلانی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے...
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔ رپورٹس کے مطا بق 20 اگست ، 2024 کو صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں تاریخی نوعیت کا شدید سیلاب آیا تھا، جس کی وجہ سے شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی میں 10 ٹاؤن شپ...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...
چینی صدر کا صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کے سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔ رپورٹس کے مطابق 20 اگست ، 2024 کو صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں تاریخی...
بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...
کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے ایک ماہ میں بیکار گاڑیاں نیلام کرکے سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے گائیڈ لائنز پر عمل کی ہدایات کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے، ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی اور نیلامی میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت کیلئے پرعزم ہیں۔ غیرمجاز افراد حکومتی احکامات کے تحت...
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دودھ میں زہر ملانے کے الزام میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں زہر ملا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دودھ میں زہر ملاکر جانور چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان باڑے کے ملازمین ہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ میں بھی دودھ میں زہر ملے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب زیلا دودھ پینے والے تمام 6 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔