2025-11-28@17:38:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1109
«افغانستان کی طالبان»:
(نئی خبر)
افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟
افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی ممکنہ طور پر 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان کسی وقت بھارت کا دورہ کریں گے۔ سلامتی کونسل کی ذیلی کمیٹی نے 9 سے 16 اکتوبر تک افغان وزیرِخارجہ کو سفری پابندیوں پر استثنیٰ دیا ہے، افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد کسی طالبان رہنما کا یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔ 3 اکتوبر کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے امیر خان متقی کو سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیے جانے اور ممکنہ دورہ بھارت کا اعلان کیا لیکن اس دورے کی نہ تو تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی اس بات کا کہ اس دورے کے دوران کیا بات ہو گی اور ملاقات کا ایجنڈا...
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ سے عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا ہے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا اور 3 نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام،...
( ویب ڈیسک )افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے معاملے پر آج روس میں 4 ملکوں کا غیر معمولی اجلاس ہو گا، اجلاس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر گفتگو ہو گی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی،...
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ چترال، کالام، مالم جبہ اور گٹی میڈوز سمیت مختلف پہاڑی مقامات پر برفباری سے جہاں ایک طرف دلکش مناظر نے سیاحوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں دوسری جانب سرد موسم اور برف کی شدت نے سفری مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام گٹی میڈوز میں برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں راستے میں پھنس گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’گلگت بلتستان ٹوارزم‘ نامی پیج نے ایک پوسٹ میں ضلعی انتظامیہ اور حکومتِ گلگت بلتستان سے فوری کارروائی کی اپیل...
گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو علیحدہ واقعات میں ممتاز عالم دین اور ہائی کورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نامعلوم دہشگردوں کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین مولانا قاضی نثار احمد سمیت ان کے ڈرائیور اور گارڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزیر داخلہ کہنا تھا کہ دوسرا واقعہ دوپہر کو سٹی ہسپتال...
افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو روس میں منعقد ہوگا، جس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) 'یہ 31 اگست 2025 کو نصف شب کا وقت تھا جب زمین اچانک لرزنے لگی۔ ایسا محسوس ہوا جیسے قیامت آ گئی ہو۔ گھر منہدم ہو رہے تھے اور ہر جانب چیخ و پکار مچی تھی۔ پلک جھپکتے میں ہم اپنے خاندان، زمینیں اور مال مویشی سمیت سب کچھ کھو بیٹھے۔'افغانستان کے صوبہ کنڑ کے گاؤں شمش سے تعلق رکھنے کسان سلیمان دکھی لہجے میں اس زلزلے کی روداد بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت سے مویشی ملبے تلے دب کر یا زمین برد ہو گئے۔ ان کے بغیر لوگوں کی بڑی تعداد روزگار اور خوراک سے محروم ہو گئی ہے۔ Tweet URL 6.0 شدت کے اس زلزلے اور...
حافظ نعیم کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا، کہا پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہیے۔ کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
حیدرآباد:غزہ میں اسرائیلی مظالم، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے اور مشتاق احمد خان کی گرفتار ی کیخلاف جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت مظاہروں سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید اور جنرل سیکرٹری حنیف شیخ خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کی اسرائیل سے بازیابی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا...
وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ جمعے کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت وزیرِ اعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام کی فوری روک تھام نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمے داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ...
حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیر اعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراستغزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم موڑ پر رہے ہیں۔ حالیہ امریکی دورہ اس تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات نے سفارتی دنیا میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے کیونکہ دو دنوں میں یہ تیسری باضابطہ ملاقات تھی، جو اپنے اندر کئی پہلو لیے ہوئے ہے۔ ملاقات کا دورانیہ اسّی منٹ سے زائد رہا اور ماحول میں غیر معمولی گرم جوشی اور باہمی احترام نمایاں نظر آیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کو ’’شاندار شخصیت‘‘ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’بہترین انسان‘‘ قرار...
افغانستان میں دو روز کی معطلی کے بعد انٹرنیٹ اور دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز دوبارہ فعال کردی گئی ہیں۔ افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کے تمام بڑے نیٹ ورکس نے اپنی سروسز بحال کردی ہیں، جن میں انٹرنیٹ اور رابطے کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ملک گیر مواصلاتی بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ رابطے 14 فیصد تک محدود مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کا نظام معطل رہا، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تردید کی ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: طالبان حکومت نے افغانستان میں انٹرنیٹ پر ملک گیر پابندی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ حالیہ بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والا کمیونی کیشن بلیک آؤٹ تکنیکی وجوہات کا نتیجہ تھا، نہ کہ حکومتی پالیسی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طالبان حکام نے پاکستانی صحافیوں کے ایک واٹس ایپ گروپ میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، سروسز کی معطلی پرانے فائبر آپٹک کیبلز کی تبدیلی کے باعث ہوئی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں نیٹ ورک متاثر ہوا۔یہ طالبان حکومت کا اس معاملے پر پہلا باضابطہ اعلان ہے، جو اس وقت سامنے آیا جب پیر کے روز افغانستان بھر میں...
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم مقام صدر نے پاک۔ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گیلانی نے گرین پاکستان اقدام اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سفیر کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئرچیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق ملاقات میں ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ افریقہ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت اور کردار کا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران نشے کی حالت میں موجود افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ جہاں بچے اپنی فٹبال کی مشقیں کر رہے ہیں، وہیں متعدد نشئی حضرات گراؤنڈ میں موجود ہیں جو کھیل کے ماحول کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیے میں آپ کو پاکستان کی بربادی دکھاؤں، ایک طرف چھوٹے بچے گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہیں اور وہیں پیچھے تمام نشئی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تماشا چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کر رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-15 لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیس نکاتی منصوبہ پر وزیراعظم شہباز شریف کی تائید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے مکمل مسترد کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم کے بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کو یہ حق ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بیس نکاتی حل پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کوکسی صورت قبول نہیں کرتے، پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضامندی دے سکتی ہے؟اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ امن معاہدے کے نام پر...
پاکستان تحریک انصاف نے آج صبح کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی میں ایف سی اہلکاروں سمیت عام شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے جو کہ ایک نہایت المناک اور دل خراش سانحہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ترجمان نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قومی سلامتی اور عوامی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ شان مسعود کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر امام الحق کو دوبارہ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ دوسری جانب نوجوان بیٹر صائم ایوب کو ڈراپ کردیا گیا ہے لیکن پاکستانی اسپنرز کی قوت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 1️⃣8️⃣-member Pakistan squad announced for two-match Test series against South Africa ???? More details ➡️ https://t.co/f62Fz4zuZc#PAKvSA pic.twitter.com/1goXoP7okP — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2025 ساجد خان اور نعمان علی کے ساتھ ساتھ ابرار احمد، بائیں ہاتھ کے اسپنر فیصل اکرم اور ’مسٹری اسپنر‘ کہلائے جانے والے آصف آفریدی کو بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں۔سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق پورے افغانستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کا بلیک آؤٹ نافذ ہے اور قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی معمول کے مقابلے میں صرف *14 فیصد رہ گئی ہے، جو جان بوجھ کر سروسز بند کرنے کے مترادف ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ اس کا کابل بیورو شام 6 بج کر 15 منٹ پر مواصلاتی رابطے سے محروم ہوگیا، جس میں موبائل فون سروس بھی شامل تھی۔رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا اور کئی صوبوں...
حیدر آباد : مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان را شد نسیم جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت زون آفندی کی مسجد میں رحمت اللعالمین کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، مذہبی اسکالر پروفیسر م
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز کابل: (آئی پی ایس) افغانستان نے پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔افغان عبوری حکومت کے ترجمان حمد اللہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ...
افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ...
اپنے ایک بیان میں افغان عبوری حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
افغانستان کے صوبہ پروان میں واقع یہ ایئربیس دارالحکومت کابل سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے، اگست 2021ء میں افغانستان میں طالبان حکومت کے کنٹرول کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل گئی تھیں اور بگرام ایئر بیس کا کنٹرول طالبان حکومت نے سنبھال لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس، پاکستان، چین اور ایران نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی مخالفت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہمسایہ ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں کسی ملٹری ایئر بیس کے حق میں نہیں، افغانستان کی علاقائی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس پر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اْن تک رسائی کی صلاحیت ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-1 لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا گیا، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا،پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کا پہلا قدم ہے،دیگر اسلامی ممالک باالخصوص ایران اور ترکیہ کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔امریکا بار بار جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرکے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے،امریکا اسرائیل کی پشت پر ہے،بار بار جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی...
ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس ڈیٹا بینک ہے، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کریں۔ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا: خاتون اولخاتونِ اول، ایم این اے آصفہ بھٹوز رداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔ ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آپ جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم دنیا متحد ہو۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پس پشت امریکا کھڑا ہے اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کا عمل تیز ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے میں دیگر...
19 اپریل کو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورہِ کابل اور اُس کے بعد مئی اور اگست میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد یہ اُمید تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کے حوالے سے تحفظات دور کیے جائیں گے اور تعلقات آگے بڑھیں گے، جس سے خطّے میں استحکام اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ افغان سرزمین سے حملے اور پاکستانی ردِ عمل لیکن افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی مسلسل دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان نے 27 اگست کو افغانستان میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جس کے بعد کابل میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔...
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ شرح بڑھ کر 25.3 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ انکشاف عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح 2001-02 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی مگر 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی اور مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی جو مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی اور اب مالی سال 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی...
لاہور: فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والے ہزاروں مسافر رل گئے، ریل گاڑی سے سفر کرنے کے لیے مسافروں کو مزید کئی ماہ تک انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑے گا، سیلاب سے متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پل کی تعمیر کے لیے ابھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کب شروع ہوگا پتا نہیں۔ گزشتہ ماہ سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے، ریل گاڑی سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ترس گئے، جو بہت مجبور ہیں وہ لاہور آکر کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جن...
لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہلخانہ، خادمِ حرمین شریفین اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کی ہے اور کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ کی وفات سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے، مرحوم نے پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں گزاری۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئےعرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ...
برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنا خوش آئند ،تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیاد اہمیت کی حامل ہے،حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ معاہدے کی داد رسی کی درخواست کی جبکہ دوسری جانب افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔ افغانستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے مطالبے پر امریکا سے دوحہ معاہدے کی پیروی کا مطالبہ کیا ہے، افغان حکومت نے امریکا کو یاد دہانی کروائی کہ دوحہ معاہدے کے تحت اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنا ہے۔ دوحہ امن معاہدے میں افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی اور پڑوسی ممالک میں دراندازی کے لیے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی تھی لیکن افغان حکومت کی دوحہ معاہدے کی پاسداری کی درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز کوٹلی لوہاراں میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے میں گیپکو کے چار محنت کش اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر گئے۔ شہداء میں کلیم اللہ (ALM، سکنہ ہنوں گکھڑ)، عرفان احمد (ALM، سکنہ پتوکی)، راحیل (مکینک، سکنہ کجھوروال، عارضی ملازم) اور اکرم (سکنہ کوٹلی چندو، عارضی ملازم) شامل ہیں، جو محکمانہ غفلت اور حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی کے باعث دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، صدر این ایل ایف سیالکوٹ فریاد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری امانت علی خاکی نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوٹلی لوہاراں گرڈ اسٹیشن کا بھی دورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خصوصی ہدایت کے مطابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ذاتی حیثیت میں امدادی سامان سیلاب متاثرین کو فراہم کیا، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کے دن یہ پیغام دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ عملی طور پر یکجہتی دکھائی جائے اور ان کی مدد کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحب حیثیت افراد اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر ان بہن بھائیوں کی مدد کریں جو سیلاب...
اپنے خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و اتحاد کے لیے کام کرے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ امن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف خاموشی کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، برداشت اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو نفرت نہیں بلکہ رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت...
افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغانستان کی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان افغان حکومت کا کہناتھاکہ افغانستان اسلامی اصولوں، متوازن اور اقتصادی طور پر مبنی خارجہ پالیسی کی روشنی میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔ ترجمان کے...
20 سال مزید جنگ کے لیے تیار ہیں، بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں پر طالبان کا امریکا کو جواب
افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ افغان سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، اور طالبان ایک اور 20 سالہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ دی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب مجاہد جو امارتِ اسلامیہ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس امریکا کو واپس نہ دیا گیا تو ‘بُری چیزیں’ ہونے والی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر افغانستان بگرام ایئر بیس ان لوگوں کو واپس نہیں دیتا جنہوں نے اسے تعمیر کیا ہے، یعنی امریکا، تو ۔بُری چیزیں ہونے جا رہی ہیں’۔ یہ بھی پڑھیے: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا افغانستان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ بگرام ایئر بیس دوبارہ حاصل کیا جا سکے، تاہم انہوں نے یہ عندیہ دینے سے گریز...
اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے سریاب روڈ گودام سیے 2 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 100 کلو گرام کی 21221 گندم کی بوریاں غائب ہوئی تھیں۔ جس پر محکمہ خوراک نے یہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کیا۔ محکمہ اینٹی...
افغانستان میں قریباً 8 ماہ تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والا ضعیف العمر برطانوی جوڑا برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز قطر سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی آمد کا مشاہدہ ایک صحافی نے کیا۔ قطر نے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت باربی رینالڈز خوش دکھائی دیں اور مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو قید سے...
پاکستان نے جنوبی افریقا کو0-2 سے شکست دے کرکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے شہر کلہدفھوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ راونڈ میں مسلسل چوتھی فتح کے بعد فائنل فور میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا گیم 15-24 سے جیتنے کے بعد اگلے گیم میں 5-28 کی آسان فتح پائی۔ پاکستان کے کاشف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے کاشف، شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ قبل ازیں پاکستان...
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں تعلیم فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو لوگ عوام کو تقسیم کرتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کی ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل پر بات کی اور کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے، لیکن یہاں انصاف کا نظام خراب ہے، جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے...
پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی موجودہ مالی سال کے ابتدائی 2 مہینوں میں سال بہ سال دوگنا سے زیادہ 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی اور یہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد سے بھی بڑھ گئی اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی۔(جاری ہے) اگست مالی سال 26 کے دوران منافع کی واپسی 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 115 فیصد یا 31 کروڑ 80 لاکھ ڈالر زیادہ ہے. رپورٹ...
کمبوڈیا میں پاکستانیوں پر مظالم، انسانی اعضا ء کی فروخت کا انکشاف، وزارت داخلہ کا ایک سال میں ہزاروں شہریوں کے جانے پر اظہار برہمی
اسلام آباد(این این آئی)جنوبی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں 18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کمبوڈیا جانیوالے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔اراکین نے کہاکہ تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے،کرنٹ لگانے،بھتہ لینے کی شکایات عام ہیں، جسمانی اعضاء تک نکال لئے جاتے ہیں۔ عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہر حال میں حفاظت کرے گی۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنو قابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ن حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ میں بنوقابل پروگرام کے آغاز سے متعلق آگاہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری اس پروگرام کے دائرہ کار کو پورے بلوچستان میں وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں 12 ہزار نوجوان اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہرحال میں حفاظت کرے گی، پاکستان نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریے کے محافظ ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنوقابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دیا۔ تقریب سے امیر...
طالبان کی قید میں آٹھ ماہ گزارنے کے بعد ایک سینیئر برطانوی جوڑے اربی اور پیٹر رینولڈز کو بالآخر رہا کر دیا گیا ہے، جنہیں فروری میں افغان طالبان کے انٹیریئر منسٹری نے حراست میں لیا تھا۔ جوڑے کی رہائی قطر کی کامیاب ثالثی کے بعد عمل میں آئی، رہائی کے بعد جوڑے کو دوحہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ طالبان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں مجموعی طور پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں 2 برطانوی شہری، ایک چینی نژاد امریکی شہری اور ان کا مقامی مترجم شامل تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے “PA” کے مطابق، یہ جوڑا اپنے...
ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ https://x.com/nibraz88cricket/status/1968752719146938396 یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔
افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے، پاکستانی مندوب طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں، سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کی شکایت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے 60 کیمپ پاکستان کے لیے خطرہ ہیں افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ ۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ طالبان سے افغانستان میں واقع بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اسے واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ہم سے چیزیں درکار ہیں، اور ہم وہ بیس واپس چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس امریکی فوج کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ چین کے اُس علاقے سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں جوہری ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن...
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
گزشتہ روز ہر سال کی طرح دنیا بھر میں ’عالمی یومِ تحفظِ اوزون‘ منایا گیا۔ اقوام متحدہ نے زمین کو سورج کی خطرناک بالائے بنفشی (الٹرا وائلٹ) شعاعوں سے بچانے والی اوزون تہہ کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ اس سال اقوام متحدہ کی جانب سے یہ دن نہ صرف ایک کامیابی کی علامت ہے بلکہ ایک یاد دہانی بھی ہے کہ جب دنیا متحد ہو کر سائنسی خبرداریاں سنجیدگی سے لیتی ہے، تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ سائنس کی وارننگ، عالمی ردعمل گزشتہ صدی میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ اوزون کی تہہ تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ وہ انسانی ساختہ کیمیکلز تھے جنہیں ہم روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے تھے،...
کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)طالبان دور کی سختیوں اور شدید معاشی بحران کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، جہاں خواتین اور مرد اپنی ظاہری خوبصورتی نکھارنے کے لیے بوٹوکس، فلرز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ جیسی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل کے کاسمیٹک سرجری کلینکس مخملی صوفوں کے ساتھ اس طرح سجے ہیں کہ یہ طالبان دور کی سختیوں سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں، جہاں بوٹوکس، لپ فلر اور بالوں کے ٹرانسپلانٹ عام ہو چکے ہیں۔ طالبان کی سخت حکمرانی، قدامت پسندی اور غربت کے باوجود کابل میں جنگ کے خاتمے کے بعد تقریباً 20 کلینکس تیزی سے ترقی کر رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیوا نے سلامتی کونسل کو ملکی حالات سے آگاہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ افغان عوام کی خواہشات کے مطابق ان کے ملک اور عالمی برادری کے مابین تعاون کی راہ نکال لی جائے گی جس سے وہاں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔افغان دارالحکومت کابل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال قبل جب وہ افغانستان پہنچیں تو وہاں عبوری حکام میں دو طرح کے رجحانات پائے جاتے تھے۔ ایک حلقہ افغان عوام کی ضروریات کو ترجیح دینے کا حامی تھا تو دوسرا خالص...
ویب ڈیسک :پاکستان مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان، چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈپرعالمی پابندیوں کی درخواست دی، طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے عاصم افتخار نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں، دنیا کو ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان...
اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے ذیشان حیدر نے کہا کہ تحریک انصاف 29 ستمبر کو عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ یہ تحریک صرف اور صرف عوامی حقوق، سستے آٹے، بجلی اور شفاف حکمرانی کے لیے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے واضح کیا ہے کہ عوامی حقوق کی تحریک خالصتاً ایک عوامی اور پرامن جدوجہد ہے، جسے کرپٹ سیاسی مافیا اپنی بقا اور مراعات بچانے کے لیے سازشوں اور پروپیگنڈا کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے ذیشان حیدر نے کہا کہ (APC) میں...
پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کئی صوبوں میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں انٹرنیٹ پابندی شمالی افغانستان کے پانچ بڑے صوبوں قندوز، بدخشاں، بغلان، تخار اور بلخ میں نافذ العمل ہوگی۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فی الحال صرف فائبر آپٹک انٹرنیٹ کنکشنز پر ہوگی موبائل فون کے ڈیٹا پیکجز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فی الحال دستیاب رہے گی۔ طالبان حکام کی جانب سے کاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان صوبوں میں فائبر کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔ جس کے باعث گھروں، دفاتر اور کاروباری مراکز میں انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوگا۔...
افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں دس کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار ہیں، جو ملک کو صحت عامہ کے ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔ بین الاقوامی اور ملکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نوجوانوں میں اموات اور معذوری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر چار میں سے تین بالغ افراد موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں۔ موٹاپا ذیابیطس، دل کے امراض، فالج، کینسر، بانجھ پن اور نیند کے مسائل جیسے خطرناک نتائج کا سبب بن رہا ہے۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر وسیم حنیف نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملائشیا سے واپسی پر سینئر صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ابتر حالت پر افسوس ہوتا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبے میں 17سالہ حکمرانی کے باعث کراچی کے رہنے والے بدترین حالات اور شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی نا اہل بھی ہے اور کرپٹ بھی، گزشتہ 15سالو ں میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا صرف یہی ایک راستہ ہے،مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے۔سپریم کورٹ کے حکم اور آرٹیکل 140-Aکے مطابق اختیارات و وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، کراچی میں ووٹ...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں انفرااسٹرکچر کی ناقص صورت حال پر حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملائیشیا سے واپس پر کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کے رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، اس حالت پر افسوس ہوتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نا اہل بھی ہے اور بددیانت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، کراچی کی ترقی کا ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے طالبان حکومت سے واضح مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔دفتر خارجہ نے افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دو ٹوک پیغام دیا کہ طالبان حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان کی سرزمین پر پناہ لے کر پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے افغان...
ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ملائیشین اسلامی پارٹی ’’پاس‘‘ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">۔آستانہ : قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا کے خلاف سخت قانون نافذ کرتے ہوئے ان پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان نے خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، منگل کے روز نافذ ہونے والے ایک نئے قانون کے تحت اب زبردستی شادی پر مجبور کرنے والوں کو 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔قازق پولیس کے مطابق یہ قانون خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جبری شادیوں جیسے غیر انسانی رواج کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، اب اغوا...
پنجاب پولیس کی سینئر خاتون افسر، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے "ایکسلینس ان پرفارمنس ایوارڈ 2025" سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ IAWP کی 62ویں سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا، جہاں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک کی 300 خواتین پولیس افسران نے مختلف ایوارڈز کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ IAWP کی صدر جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔ ایس پی عائشہ بٹ اس وقت سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات...