2025-06-07@18:08:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1534

«خواجہ سعد رفیق کی»:

(نئی خبر)
    صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے...
    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد...
    پشاور: پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خواتین کی جنسی ہراسانی کے تدارک کے لئے مختلف قوانین، گائیڈ لائنز اور پالیسیز پر مشتمل فریم...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
    عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کو ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری تھا۔ تاہم، جیل حکام نے اس...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے جج جسٹس آغا فیصل کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے 300 سے زائد وکلاء کے دستخط کے ساتھ ریفرنس عدالت میں دائر کیا۔ دائر ریفرنس کے مطابق جسٹس آغا فیصل معمولی تاخیر پر بھی عدم پیروی کی بنا پر درخواستیں مسترد کرتے ہیں، جبکہ قانونی دلائل اور کیس فائل کو نظر انداز کرتے ہوئے کیسز نمٹائے جا رہے ہیں۔ جسٹس آغا فیصل اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں وارنٹ جاری کر رہے ہیں اور درخواستیں مسترد کیے جانے کی تفصیلی وجوہات سے آگاہ بھی نہیں کر رہے، جسٹس آغا فیصل باقاعدہ سماعت کا موقع دیے بغیر درخواستیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ادویات اور علاج کی سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے،صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز کے دورے کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میرے لئے پھولوں کی سیج نہیں ، صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس شعبے میں غلطی کا ازالہ ممکن نہیں ۔ا ن کا کہنا تھا کہ پمز میں جاری منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،ہم نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو ایک چیلنج کی...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز  نے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے منگل و جمعرات مقرر، میڈیا ٹاک پر پابندیاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 2 دن منگل اور جمعرات مقرر کردیے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک سے روک دیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بینچ نے بانئ پی ٹی...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔ سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو کو لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کو ابھی صرف دو ماہ ہی گزرے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ رائے عامہ کے معروف ادارے گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے کم ہو کر 43 فیصد تک آ گئی ہے۔  ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجوہات میں ان کی متنازع "پروجیکٹ 2025" پالیسی، تجارتی ٹیرف کی دھمکیاں اور عجیب و غریب خیالات شامل ہیں، جیسے کہ خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی خواہش ہے۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ صرف 38 فیصد امریکی ان کی تجارتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں، جبکہ معیشت اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی سے متاثرہ ممالک کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متعدد ممالک نے پہلے ہی جوابی کارروائی کے لیے امریکا کو خبردار کر رکھا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکا نئے ٹیرف کو فی الفور منسوخ کرے۔ چینی وزارت تجارت نے  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹیرف سے خود امریکی مفادات اور عالمی سپلائی چین کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری طرف برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کے لیے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ امریکی اتحادی آسٹریلیا نے انہیں ’غیرضروری‘ قرار دیا اور اٹلی نے یورپی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا۔ پاکستان پر 29 فیصد اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ انہوں نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد ،یورپی یونین پر 20 فیصد ، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ، برازیل اور سنگاپور پر 10 ، 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    لاہور میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز پاراچنار کے عوام کو ریلیف دلوانے میں ناکام رہیں، پاراچنار سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد طلبا و طالبات عید پر اپنے آبائی گھروں کو نہیں جا سکے، بیت المقدس کی آزادی، دہشتگردی کے خاتمے، فوج اور پولیس کے شہید جوانوں کیلئے دعائے بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں پہلی نماز عیدالفطر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پڑھائی۔ انہوں خطبہ عیدالفطر میں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے پر نمازیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ غریبوں اور...
    جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ راب والٹر مستعفی ہوگئے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق راب والٹر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا، راب والٹر کا استعفیٰ منظور ہوگیا ہے اور وہ 30 اپریل کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔ راب والٹر کو مارچ 2023 میں ساتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا، راب والٹر نے 36 ون ڈے اور 31 ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی۔ نوجوان کی ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی! محبت کی ایک نئی داستان رقم
    فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔ کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ ​​اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔ View this post on Instagram A post shared by Kiran Rao (@raodyness) ...
    عید الفطر کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ گورنر کے پی کی وساطت سے وزیرِ اعظم نے خیبر پختون خوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی و خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔ Post Views: 1
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی ہی سے  پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا سے بات چیت دوسری جانب  وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی  رابطہ کیا دوران گفتگو  فیصل کریم کنڈی  کا کہنا تھا...
    ایس آئی ایف سی کے مثبت کردار کے کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوا ہے، برآمدات 28 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں 179 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے برآمدی ترقی ویژن کے مطابق پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم جمانے کو تیار ہے۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق معروف کمپنی ہونڈا نے 40 ہونڈا سٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ جاپان برآمد کی ہے۔ ...
    پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ Post Views: 1
    سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر  پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
    — فائل فوٹو آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر سمیت پولیس حکام نے شرکت کی جس میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں اور چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے۔اجلاس میں سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی اور چین اسپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: واٹر...
    عیدالفطر کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا۔ خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کےلیے بیوٹی پارلز کا رخ کرنے لگیں۔ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، سیلون پہنچ گئے، کہتے ہیں عید پر اچھا نظر آنے کےلیے ہیئر کٹ اور فیشل ضروری ہے۔ ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔ جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔ ادھر...
    فوٹو: فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے اپیل پر ایف آئی اے کو 3 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیے صحافی فرحان ملک کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت مسترد فرحان ملک پر ایف آئی اے کا دوسرا کیس کیا ہے؟ اپیل میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے الزامات کو سامنے رکھا ہے، فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کی انکوائری نہیں کروائی۔اپیل میں معیز جعفری اور بلال قریشی نے موقف اپنایا کہ صرف تھمب نیل کو بنیاد بنا کر درخواست ضمانت مسترد کرنا انصاف نہیں۔خیال رہے کہ...
    نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے جان سے نہ ماردیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ...
    حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔اپنے ایک بیان میں طاہراشرفی نے کہا کہ حج اور عمرہ زائرین پر لازم ہے کہ سعودی قوانین پر عمل کریں، سعودی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ اللّٰہ کے مہمانوں کی بھرپورخدمت کریں، سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب ایک وقت میں لاکھوں زائرین کی خدمت کر رہی ہوتی ہے، حرم شریف کی حدود میں جہاں بھی نماز ادا کی جائے اس کا ثواب ایک لاکھ نماز کے برابر ہو...
    ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کے عملے کی جبری برطرفی کے معاملے پر ایک وفاقی جج نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی آٹھ دہائیوں پرانی امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس کو ختم کرنے کی کوششوں کو روک دیا، اور اس اقدام کو ’’من مانی اور غیر معقول فیصلہ سازی کا ایک کلاسیکی کیس‘‘ قرار دیا ہے۔ جج جیمز پال اوٹکن نے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کو، جو وائس آف امریکہ چلاتی ہے، 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد جبکہ بالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کے تحت 152 ملین آن لائن ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 192 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کی...
    امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق نیو یارک کی عدالت کے فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہو گئی ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا ہے تاہم جج نے وائس آف امریکا کی بحالی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے...
    امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی وائس آف امریکا (VOA) کو بند کرنے کی کوششوں کو روک دیا، جو امریکی مالی امداد سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس ہے۔ عدالت نے اس اقدام کو من مانے اور بے بنیاد فیصلوں کی کلاسک مثال قرار دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اپنے حکم میں جج جیمز پال اوٹکن نے براڈکاسٹس کی بحالی کا حکم نہیں دیا۔ تاہم، اس نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو 1,200 سے زیادہ صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا جنہیں اس مہینے کے شروع میں اچانک چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر...
      نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے، اجلا س میں فیصلے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے ۔گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے...
    واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 ءمیں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا ایک دلچسپ فیچر پیش کیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر پر تقریباً تمام صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے۔ مذکورہ فیچر کے تحت وائس میسیجز یا وائس نوٹس کو از خود تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، صارفین کو چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے تک رسائی دی گئی ہے، ان میں اردو، انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان شامل ہے، جس سے ملنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ منتظمین کے مطابق ترتیب وار دوسری زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹس کو بھی تحریر میں تبدیل...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں افطارڈنر دیا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار ڈنر سے مختصر سا خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان کی بڑی افادیت اور اہمیت ہے اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔ لاہور پولو کلب سپر لیگ میں ایکوسٹار نے...
    جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سنہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حمایت پر مسلم امریکی برادری کا شکریہ ادا کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مسلمان کرسٹوفر کولمبس سے پہلے امریکا پہنچ گئے تھے؟   صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان امریکیوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لاکھوں مسلمان امریکیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سنہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ہماری حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی نومبر میں ہمارے ساتھ تھی اور جب تک میں صدر ہوں گا میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔ عشائیے کے دوران ٹرمپ نے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔افطار ڈنر کے موقع پر امریکی صدر نے اپنے خطاب میں رمضان کی مبارک باد دی اور اس مہینے کی اہمیت پر روشی بھی ڈالی، اس کے ساتھ ہی افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے مسلم سفارتکاروں کا شکریہ ادا کیا۔  انہوںنے کہاکہافطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے  انہوں نے حالیہ امریکی انتخابات میں اپنی پارٹی کی حمایت کرنے، ووٹ دینے پر لاکھوں امریکی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ حکومت کمیونٹی سے کیے گئے اپنے وعدوں...
    سٹی42:  امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں خصوصی افطارڈنر دیا جس میں مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی وائٹ ہاؤس کی افطاری میں  شریک ہوئے۔ صد ڈونلڈر ٹرمپ نے افطاری میں آنے والے مسلم زعما اور سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے مثبت  کردار کی تعریف کی اور ان کی جانب سے اپنی  توثیق کو اہم قراردیا۔  فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام ،،پاکستانی سفیر رضوان احمد شیخ کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام ،سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم ووٹرز سے اظہار تشکر ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں،مجھے منتخب کرنے پر آپ کا شکریہ، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا،افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔ہم...
    بانی پی ٹی آئی عمران خٓان : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کا کیس، جیل حکام سے رپورٹ طلب بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ...
    آئی سی سی ریونیو کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کا فارمولا پیش کر دیا، بھارتی بورڈ کا حصہ موجودہ تقریباً 40 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کیلیے مکمل ریویو کے بعد سفارشات پیش کر دی گئی ہیں، اس کی تیاریوں میں 64 اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک حاصل کیا گیا جس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین پلیئرز، موجودہ کپتان، مختلف بورڈز اور ٹی 20 لیگز کے موجودہ ایڈمنسٹریٹرز بھی شامل ہیں.اس جائزہ رپورٹس میں کرکٹ کو درپیش بڑے مسائل اور حل کیلیے سفارشات...
    وزیراعظم کی زیر صدارت سول و عسکری قیادت کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی.وایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم ہاؤس میں گزشتہ روزاہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا جبکہ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اورشرپسندوں کےسد باب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کےخلاف...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مو¿قف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت سول و عسکری قیادت کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم ہاؤس میں گزشتہ روزاہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا جبکہ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اورشرپسندوں کےسد باب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی بیانیے اور...
    معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ فیروز خان نے برطانیہ میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ زینب سے اپنی ملاقات اور محبت کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا فیروز خان نے دوسری بیوی کو بھی طلاق دے دی؟ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے میں کھڑی رہتی ہے‘۔ اہلیہ سے ملاقات کا ذکر کرتے...
    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ اعظم ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم نے کی، جس میں عسکری و سول قیادت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوئے۔اہم فیصلے:جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا عزم:اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے ذمہ داروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے...
    لاہور: ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم  نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے نظر بندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لارجر بینچ 7اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تاہم درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے مچلکے کم کرکے 20 ہزار کر دیے۔ صحافی وحید مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے صحافی وحید مراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ کب ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی  عدالت نے استفسار کیا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون ، انصاف ، اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نیملاقات کی۔ وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قانون سازی، پالیسی اصلاحات ، اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ سفیر نے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔(جاری ہے) وفا قی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی برادریوں کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے ،قومی کمیشن برائے اقلیت...
    جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا، عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپرطلب کرلیا،عدالتی اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتارکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری    کردیا، معیزجعفری ایڈووکیٹ    نے کہا کہ  مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے،  ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ جرم کیاکیاہے،  صرف یہ کہہ دینااینٹی اسٹیٹ مواد کافی نہیں،  یہ توبتایاجائےکہ کون سی رپورٹ یا خبراینٹی اسٹیٹ ہے؟ وکیل صفائی نے کہا کہ ویب سائٹ پرہرچیزموجودہے پھرجسمانی ریمانڈکیوں لیا گیا،  کسی ایک لفظ کی نشاندھی نہیں کی گئی جواینٹی اسٹیٹ ہے، ایف آئی اے کی کہانی سے لگتا ہے کہ...
    رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر2024) کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو(جی ڈی پی) 1.73 فیصدریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کی گئی 1.77 فیصد کے مقابلے میں کم ہے. نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کمیٹی کا حالیہ اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کی نظر ثانی شدہ شرح نمو 1.34 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جس کا پچھلا تخمینہ 0.92 فیصد تھا اور مالی سال 2024-25کی دوسری سہ ماہی کے لیے عبوری شرح نمو کی بھی منظوری دی گئی۔ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کے اعداد و شمار...
    فیصل جاوید: فوٹو فائل پشاور ہائیکورٹ نے پروویژنل نیشنل آئڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کے لیے فیصل جاوید کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل جاوید کا نام کن ایف آئی آرز کی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2022، 2023 اور 2024 میں درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ موجود ہے، جن میں سے بیشتر میں نام نکالا جا چکا ہے، تاہم تین کیسز میں پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہے۔ عمران خان کی ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔چیف سیکریٹری کے پی کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی: میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیااس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔ دستاویز کے مطابق نجی اسکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں، اب صرف سرکاری اسکولوں کے امتحانی ہالز میں...
    صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کراچی:عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کل فیصلہ سنائے گی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ یسری اشفاق کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپر طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے اجازت کے بغیرملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار...
    لاہور: مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت عدالت نے حکومت پنجاب کی استدعا پر ملتوی کردی۔   ہائی کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سات آٹھ ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔ جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو عید کے فوری بعد سماعت کے لیے مقرر...
    لاہور ہائی کورٹ  میں نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے،  وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 27 اے کے نوٹس کا جواب فائل کیا جو ایک دو دن پہلے ملا، یہ کیس سننے کا اختیار اس بینچ کے پاس نہیں ہے۔ وکیل اظہر صدیق  نے کہا کہ یہ کیس جسٹس امجد رفیق کے پاس لگنا تھا، بڑی تفصیل سے انہوں نے کیس سنا، جسٹس امجد رفیق نے قانون کے مطابق حکم امتناع دیا۔ چیف جسٹس  نے کہا کہ جسٹس امجد رفیق ملتان بینچ میں کیسز کی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 27 اے کے نوٹس کا جواب فائل کیا جو ایک دو دن پہلے ملا ، یہ کیس سننے کا اختیار اس بنچ کے پاس نہیں ہے ، یہ کیس جسٹس امجد رفیق کے پاس لگنا تھا بڑی تفصیل سے انہوں نے کیس سنا ، جسٹس امجد رفیق نے قانون کے مطابق حکم امتناع دیا۔...
    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بلوچستان کے مسائل کا حل پیش کر دیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو 900 ارب روپے بجٹ ملتا ہے جبکہ صوبے کی آبادی ایک کروڑ 40 لاکھ ہے جو 20 لاکھ خاندان بنتے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سے صرف 250 ارب روپے سالانہ بلوچستان کی عوام میں بانٹ دیں۔ ان میں سے آدھے خاندانوں کو ماہانہ 20،  20 ہزار روپے براہ راست دے دیے جائیں تو بلوچستان کے سارے مسئلے ختم ہو جائیں گے۔ لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے اور یوں نہ صرف کرپشن کم...
    عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی جس میں مختلف سرٹیفائیڈ کورسز شامل ہوں گے۔ ان کورسز کا مقصد موجودہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو نئی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ای کامرس، ویب ڈویلپمنٹ، کانٹینٹ رائٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن، مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسے کورسز شامل ہیں۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے کورسز کی مدت 3ماہ ہوگی اور داخلوں کے لیے درخواستیں جمع...
    اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی تاہم کراچی کے صارفین محروم رہیں گے۔ ڈسکوز کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے مسلسل 8 ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی۔ کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی...
    شاہد سپرا:  لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے صارفین پر 252 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا (قومی ادارہ برائے توانائی کی ریگولیشن) میں دائر کر دی ہے۔ کمپنی نے ملٹی ایئر ٹیرف کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس میں تنخواہوں کی ادائیگی اور میٹریل کی خریداری کے اخراجات کے پیش نظر ٹیرف میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ لیسکو نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیرف میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے جس کے مطابق کمپنی میں 2400 نئے ملازمین کی بھرتی پر 2 ارب روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے  درخواست میں خراب...
    لاہور: ہیروئن اسمگلرز کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں کو لاہور ہائی کورٹ نے درست قرار دے دیا۔ جسٹس امجد رفیق  کے روبرو کیس کی سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے ہیروئن اسمگلروں  کے خلاف رینجرز کی کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے  قانونی نکتہ طے کردیا، جس کے مطابق رینجرز  کسٹمز ایکٹ کے تحت ہیروئن اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے۔ عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ہیروئن برآمدگی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ رینجرز کے مختلف اقسام کے افسران کے پاس کسٹمز ایکٹ کے ذریعے متعلقہ اختیارات موجود ہیں۔ رینجرز افسران نے ملزم سے منشیات برآمدگی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا...
    سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی اداکار فیروز خان سے ملتے جلتے ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر ’’ہینڈسم بوائے‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے اس شخص نے خود کو ’’شبیر احمد‘‘ بتایا ہے، جس کے چہرے کے خدوخال پاکستانی اداکار فیروز خان سے کافی حد تک ملتے جلتے نظر آرہے ہیں۔ ہینڈسم بوائے کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 21.4 ہزار فالوورز جبکہ 287.7 ہزار لائیک ہیں۔ فیروز خان کے جیسے دکھائی دینے والے شبیر احمد کی ایک ویڈیو پر 33.6 ملین ویوز بھی موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کی مشابہت کے باعث وائرل ہونے والے اس...
    فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ مقرر تھی سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی آج درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6ارب 49کروڑ 50لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6ارب 66کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ...
    فیصل جاوید— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے۔ جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پذیرائی ملے گی، فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہوگا، وفاقی وزراء بیرون ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتویڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک...
    الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اسپیکر ریفرنس پر کارروائی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ جمشید دستی اور درخواست گزار کے وکلا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات میں غلط بیانی پر نا اہلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ جمشید دستی کی ڈگری بھی جعلی ہے۔ مزید پڑھیں: نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب...
    فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، انتظام، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ایک پرجوش ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحث کا محور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ ‎سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو...
    بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز) بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیصلہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلی سطح کا اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کرواسکتے وہ عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے...
    پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری  کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعویٰ ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔ دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری  کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا...
    عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج ہونے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی تھی۔ اس حوالے سے ایمل ولی خان کا موقف ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے کو بالکل بھی اس طرح ادھورا چھوڑنے والی نہیں ہے، اپنی قوم اور پختون سرزمین کے حق اور امن کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ اس فیصلے پر مجھے کوئی دکھ نہیں ہے۔ ایمل ولی کے مطابق جب بھی تاریخ میں اس...
    — فائل فوٹو  میرپورخاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں  تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کے لیے مہلت دے دی۔سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیے گئے فائنل چالان میں فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس شامل نہیں کی گئیں۔تفتیشی افسر اسلم جاگیرانی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رپورٹس پیش کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی عدالت نے فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ...
     آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔ انہوں نے یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں قائمقام چیف جسٹس جنید غفار سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کے ماہ رمضان کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، سی پی ایل سی اسٹریٹ کرائم ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہیں ہیں، ابھی بھی اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کوشش کررہی ہے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے...
    نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور سات انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ٹیرف میں نظرثانی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران آئی پی پیز نے نیپرا سے نارمل پرافٹ پر تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی، جبکہ سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکور کر لی گئی اور اس مد میں ہونے والی بچت کو حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ نشاط پاور کے نمائندے نے نیپرا سے استدعا کی کہ ان کی...
    لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر شروع ہونے والا واحد اردو اخبار نوائے وقت آج 85 برس کا ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر نوائے وقت کے مجید نظامی ہال میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا۔ نوائے وقت کا 23 مارچ 1940ء کو سفر کا آغاز ہوا، جس روز منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش ہوئی تو تحریک پاکستان کے سرگرم نوجوان، پرجوش لیڈر حمید نظامی مرحوم نے قائد اعظم کی ہدایت پر قیام پاکستان کی تحریک کو دوام بخشنے کیلئے نوائے وقت کا اجراء کیا۔ دو قومی نظریہ ہو، نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، مسلمانوں کے موقف و دین اسلام...
    گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
    رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک...
    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کے لیے بورڈ کی جانب سے 2600 روپے فیس مقرر کیا گیا ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کیا گیا ہے۔ اس...
    26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت  کے خلاف وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل یشن جج افضل مجوکا نے 9 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ اندراج درخواست میں ایف آئی آر کی ہدایت دیتے عدالت مطمئن ہونی چاہیے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے، قانونی طور پر درخواست گزار وکیل کی اس دلیل کی کوئی حیثیت نہیں،۔ عدالت  نے کہا کہ پٹیشن کی سپورٹ میں کوئی مواد ضرورت نہیں ، فیصلہ درخواست گزار کے دعوی کے مطابق 26 نومبر کو ان کے بیٹے محمد علی سمیت 9 ہلاکتیں ہوئیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی...
    سفارتخانہ پاکستان، پیرس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں کے مختلف طبقوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‎ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری افراد پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ‎ممتاز زہرا بلوچ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستان ان کے مسائل کے حل...
    پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کے معاملے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق برطانوی ائر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ تک فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ترجمان کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نےسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستانی ایئرلائنز کا آڈٹ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کا لندن مانچسٹر اور برمنگھم کےلیے فلائٹ آپریشن پلان تیار ہے۔
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے نامزد ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کردیں، عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے گھر تعینات گارڈز کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ویڈیو میں ارمغان کے گھر کے باہر اور اطراف میں گارڈز کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے، عدالت نے کہا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے،  ملزم کا میڈیکل کروانے...
    مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان نے گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں کہا تھا کہ وہ اپنے اعتراف کرنے کو تیار ہے، جس پر تفتیشی حکام کی جانب سے ملزم کا بیان قلمبند کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعترافی بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ریر حراست ملزم ارمغان کو اعترافی بیان کے لیے پیش کیا تو عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کردی عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مشتبہ قاتل ارمغان قریشی کے کالعدم تنظیموں سے روابط تھے؟ عدالت کے مطابق ملزم نے...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی، تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے، اس حوالے سے تمام ٹرانسپورٹروں کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی بھی ہدایت کردی گئی۔ علاوہ ازیں وزیر...
    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ میں انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی سمیت بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ اسرائیل کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ روزانہ فوجی چھاپے، آباد کاروں کے حملے اور زمینوں کا غیر قانونی انضمام مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی ایک منظم کوشش ہے۔ منیر...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے 26 نومبر احتجاج میں  زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔   پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر مبینہ زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں شہری گل خان کی جانب سے دائر 22 اے کی درخواست پر سماعت  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکلا  کی جانب سے دلائل  دیے گئے۔  دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں بنیادی قانونی حقوق ہی فراہم نہیں کیے گئے۔ موکل پولیس اسٹیشن اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے گیا،  پولیس نے غیر...
    پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے، اور اگر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی انسانی صورتحال پر پاکستان کا قومی بیان دیتے ہوئے اسرائیل کی تازہ جارحیت، بشمول غزہ پر دوبارہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی، کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ اس ضمن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی،میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے   کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا تھا، میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات بھی ہوئے،گواہ ہوں کہ حصہ نہیں لیا تھا، میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کیلئے اٹھے تو ان کو بیٹھا دیا گیا۔میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔   اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سےزائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہے۔  پاکستان نے خبردار کیا کہ گر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے وہ اصول جنہیں جارحیت اور جنگ سے بچاؤ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، چکنا چور ہو جائیں گے اور دنیا ایک...