منامہ: بحرین میں اسرائیلی سفیر کی نئی تقرری پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت منامہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ احتجاج کے دوران نئے اسرائیلی سفیر کی تصاویر نذرآتش کی گئیں اور مظاہرین نے اپنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق احتجاج میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

Breaking | Protests erupt in Bahrain against the appointment of the new Israeli ambassador in Manama, leading to clashes between demonstrators and security forces.

pic.twitter.com/sLBY1VYi2Q

— Quds News Network (@QudsNen) September 1, 2025

یاد رہے کہ بحرین نے ستمبر 2020 میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ اگست 2021 میں خالد الجلاہمہ کو تل ابیب میں بحرین کا پہلا سفیر مقرر کیا گیا جبکہ اسرائیل نے دسمبر 2021 میں ایتان نائیہ کو منامہ میں اپنا پہلا سفیر نامزد کیا تھا۔ چند روز قبل اسرائیل نے بحرین میں اپنے نئے سفیر کی تقرری کا اعلان کیا جس کے بعد عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں اسرائیل سفیر کی

پڑھیں:

اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوششں کی جا رہی ہے، مسعود خان
  • عالمی سطح پر اسرائیل کو ذلت اور شرمندگی کا سامنا
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
  • اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی
  • برلن،فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
  • رومانیہ میں روسی ڈرون داخل، روسی سفیر کی طلبی، شدید احتجاج