2025-10-20@17:01:29 GMT
تلاش کی گنتی: 24694

«دلائل کا»:

(نئی خبر)
     سعید احمد:بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے، سعودی ایئرلائن فلائی ادیل نے بھی پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے لاہور کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی، جو ہفتہ وار دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔ کمپنی نے ریاض سے لاہور کے لیے کم سے کم 539 سعودی ریال اور لاہور سے ریاض کے لیے 649 ریال کرایہ مقرر کیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی بین الاقوامی ایئرلائنز کی دلچسپی سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع...
    یہ جائیدادیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت ضبط کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کشمیری مسلمانوں کو ان کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انتظامیہ نے تازہ اقدام میں ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں باپ بیٹے کی 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی املاک ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے بیج بہاڑہ کے گاﺅں تلخان میں عبدالرشید ڈار اور ان کے بیٹے محمد سلیم ڈار کا ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک منزلہ شاپنگ کمپلیکس ضبط کر لیا۔ یہ جائیدادیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی...
    سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک منفرد اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک شخص اپنی طلاق کو تقریباً شادی کی طرح مناتے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو ڈی کے برادر نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، اور اب تک اسے تین ملین سے زائد ناظرین نے دیکھا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Biradar DK (@iamdkbiradar) ویڈیو کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جشن کی تیاری کے دوران، اس شخص کی والدہ نے ان کا دودھ سے غسل کیا، بالکل ویسی رسم جیسی شادی میں کرتی ہیں، اور اس کے بعد...
    ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران ایئر لاہور کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران ایئر نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران ایئر لاہور کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کیلئے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی گئی۔ ایئر...
    سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر (پیر اور منگل) کو 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والی ہندو برادری کے ملازمین کے لیے ہوں گی۔ نوٹیفیکیشن کا عکس اعلان کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں، خودمختار اور بلدیاتی اداروں کے ہندو ملازمین پیر اور منگل کے روز دیوالی کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر دی گئی تاریخوں میں کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول کے امتحانات مقرر ہیں تو انہیں بعد ازاں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ یہ...
    سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے مرکزِ توجہ بن گیا ہے، جہاں العلا برداشت دوڑ (24 گھنٹے) اور نصف میراتھن العلا جیسے بڑے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ایونٹس نبضِ العلا فیسٹیول کا حصہ ہیں، جو اس سال صحت، توازن اور قدرتی طرزِ زندگی کے فروغ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریاض میں انٹرپول کی دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس‘ میں 40 ممالک کی شرکت تفصیلات کے مطابق، العلا برداشت دوڑ 31 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک مغیرا اسپورٹس ولیج میں ہوگی۔ دوڑ کا ٹریک 8.7 کلومیٹر پر مشتمل ہے، جس پر کھلاڑی مسلسل 24...
    امریکی میڈیا کے نمائندگان نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر پابندیاں ماننے سے انکار کردیا۔ میڈیا ادارے جس میں سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور فاکس نیوز شامل ہیں، انہوں نے سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں پانچ بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی پالیسی کو صحافیوں کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ان اداروں کے مطابق نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے متعلق باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں...
    وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوسرے روز اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے آئی ایم ایف کے  ڈپٹی  مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک سے ملاقات کی، ڈپٹی  مینیجنگ ڈائریکٹر نگل کلارک کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) کے  دوسرے جائزہ اور ریزائلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ (آر ایس ٹی)  کے پہلے جائزہ عمل  پر حمایت پر...
    اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے سے خارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس کی  سی کلاس رپورٹ  منظور کرتے ہوئے فرحان غنی و دیگر کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مدعی کے وکیل نے بھی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ مقدمے میں فرحان غنی، قمر احمد اور شکیل چانڈیو ضمانت پر رہا تھے۔
    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت)جب حماس نے اسرائیل سے مذاکرات کو ترجیح دی ہے، تو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پر چڑھائی کا کیا جواز تھا؟ حکومت اور ریاستی ادارے ظلم و جبر سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کریں گے تو ملک میں انتشار مزید بڑھے گا۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برس سے زائد عرصے کے دوران ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں مسلسل وحشیانہ بمباری کرکے 70,000 سے زائد مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے پھر یہ کہ غزہ جانے والی بین الاقوامی امداد کو روکے...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل (اسپیشلسٹ کیڈر) کی تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 235 آسامیوں کے لیے تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں سے 1797 امیدوار نے پہلا مرحلہ کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.  نیو سول کے لیجنڈ گلوکار ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں چل بسے ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق، حکومتِ پنجاب کے محکمہ پولیس میں انسپکٹر لیگل (Specialist Cadre) کی تحریری امتحان کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔یہ امتحان 21 ستمبر 2025 کو منعقد...
    ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
    نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لئے مؤثر کردار ادا کر رہی...
    کرم ( نیوزڈیسک) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں 5 ٹینک پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی، سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
    سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ایپلی کیشنز کے دائرے کو مزید وسعت دے رہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن آرامکو کے صدر اور سی ای او امین الناصر کے مطابق، کمپنی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئے ذرائع توانائی میں اپنی موجودگی مضبوط کر رہی ہے اور گیس کے شعبے میں کام کی رفتار مزید تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارامکو تیل کے شعبے میں اپنی عالمی قیادت برقرار رکھتے ہوئے کیمیکل...
    آزاد کشمیر مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ افغان، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدائے کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آ زاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہیں، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے...
    کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے جائیداد کے کاغذات، بینک دستاویزات، مذہبی کتابیں اور تاریخی لٹریچر قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے شوپیاں اور اسلام آباد اضلاع کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں پر دوبارہ چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے متعدد دیہات اور شوپیاں سمیت ملحقہ علاقوں میں جماعت اسلامی سمیت متعدد حریت رہنمائوں کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے۔ کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے جائیداد کے کاغذات، بینک دستاویزات، مذہبی کتابیں اور تاریخی لٹریچر قبضے میں لے لیا۔ مکینوں کو گھنٹوں تک اذیت اور پوچھ گچھ کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے...
    اسلام آباد میں منگل کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں چیئرپرسن پلّین بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات امبرین جان نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کو دیے گئے 11 ارب روپے کے بجٹ سے ادارے کی تنخواہوں اور پنشن کی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں۔ پی ٹی وی مالی بحران کا شکار، اضافی فنڈز کی درخواست مسترد سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے اضافی فنڈز کی درخواست تاحال وزارتِ خزانہ نے منظور نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) صوبہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کرکے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام 38 الیکٹرونک ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، نجی ادارے ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے پنجاب حکومت نے 40 ارب...
    (ویب ڈیسک)اب کسان حضرات بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، اسٹیٹ بینک نے کسان سپورٹ انیشیٹو کی تفصیلات جاری کردیں۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آسان ڈیجیٹل زرعی قرض کا اجرا کیا جارہا ہے، وزیراعظم کے زرعی شعبے کی ٹرانسفارمیشن وژن کے تحت چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔  جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے قومی سبسٹنس کسان سپورٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا، کسان کےلئے پورٹل اور موبائل ایپ'' ذرخیز ''متعارف کرائی گئی ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ  اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کسان بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، انیشیٹو کا 75 فیصد قرض معیاری بیج، کھاد اور ادویات...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
    اسلام آباد:۔ ایران ایئر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپرہفتہ وارایک پرواز مشہد اور لاہور کے درمیان آپریٹ ہوگی۔  پروازوں سے مشہد سے لاہور کے درمیان فضائی رابطہ بحال ہوجائے گا۔ 29اکتوبر سے ہفتہ وار پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کے لیے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی گئی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔ ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ سیرین ایئر اجازت صرف جدہ میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے دی گئی ہے، سیرین ایئر جدہ میں پھنسے طیارے کو بھی وطن لاسکے گی، سیرین ایئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرم (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلااشتعال فائرنگ کی جب کہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں ٹینک اورمتعدد پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان کا ٹینک اور ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251015-01-11 اسلام آباد/واشنگٹن (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ، یو ایس پاکستان بزنس کونسل، سٹی بینک، آئی ایم ایف، عالمی بینک، آئی ایف سی اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو توانائی، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری...
    پاراچنار: خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں اور ایک ٹینک تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی علاقے سے کی جانے والی اس جارحیت پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی کئی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بعض مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دشمن کے مورچوں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد افغان طالبان کے جنگجو اپنی پوسٹیں چھوڑ...
    کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے بتایا کہ آسیان اجلاس 26 سے 28 اکتوبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹائیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 5 سالوں کے دوران بھارت میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔ اس دوران ملک کے جنوبی حصے میں ایک بڑا ڈیٹا سینٹر اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ہب بھی قائم کیا جائے گا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کوریان نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ یہ امریکا کے باہر ہمارا سب سے بڑا اے آئی ہب ہوگا جس میں ہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اگلے 5 سالوں کے دوران 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں گیگا واٹ سطح...
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ احمد الشرع (الجولانی) بدھ کو روس جائیں گے اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے مطابق الجولانی سرکاری دورے پر روس جائیں گے، یہ دورہ دوطرفہ تعلقات اور سیاسی و اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے نیا تجرباتی سیٹلائٹ شیان31 کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ سیٹلائٹ شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ سیٹلائٹ بنیادی طور پر نئی آپٹیکل امیجنگ ٹیکنالوجیز کی جانچ اور توثیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانچنگ چین کے لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 599واں مشن تھا، جو اس سیریز کی مسلسل کامیابیوں اور جدید خلائی تحقیق میں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) آرام باغ ٹریڈرز الائنس کراچی کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،جس کی صدارت صدر آرام باغ ٹریڈرز الائنس شیخ سہیل احمدنے کی۔اجلاس میں تنظیم کے تمام عہدیداران اور تاجر برادری کے ارکان نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس میں شریک عہدیداران میں سینئر وائس پریزیڈنٹ خرم دلاور، جنرل سیکریٹری وقار احمد خان،فنانس سیکریٹری کاشف مرزا ،انفارمیشن سیکریٹری عمران عبدالوہاب،آفس سیکریٹری کاشف قریشی،لا اینڈ آرڈر سیکریٹری احسان نظیراورجوائنٹ سیکریٹری وقار احمد وقار شامل تھے۔تمام ارکان نے تنظیمی معاملات، تاجر برادری کے مفادات اور مارکیٹ کے ترقیاتی اقدامات سے متعلق اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں خصوصی طور پر عبدالرحمن خان (کنوینر، اسمال ٹریڈرز، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) نے شیخ سہیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II کی 48 انچ قطر والی رائزنگ مین لائن میں پانی کے رساو? کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے دوران متعلقہ وال کو بھی تبدیل کیا جائے گا، جبکہ مرمتی سرگرمیاں 24 گھنٹے کی مسلسل شفٹوں میں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو اور لائن جلد از جلد بحال کی جا سکے۔ ادارے نے مرمتی کام کو 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے دوران نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے...
    رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے لندن اور کیف نے مشترکہ طور پر انٹرسیپٹر ڈرون تیار کرنے کے لیے صنعتی شراکت داری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزارت دفاع نے گزشتہ چھ ماہ میں یوکرین کو 85,000 سے زائد ڈرون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ھدف برطانیہ میں ڈرونز کی تیاری میں تیزی لا کر حاصل کیا گیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان ڈرونز کو درست حملوں، جاسوسی اور محاذ کے پیچھے روسی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اعلان کیا کہ برسلز میں یوکرین کی حمایت کرنے والے ممالک کے تازہ ترین اجلاس...
    اسلام ٹائمز: سینیئر صحافی کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف نے حد سے زیادہ ٹرمپ کی چاپلوسی کرکے پچیس کروڑ عوام کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، اقتدار کے بھوکوں نے قومی وقار کا سودا کر لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ ںظر:نادر عباس بلوچ حکومتِ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی امریکا سے قربتیں کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہیں، حالیہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی تعریف کو سیاسی مبصرین چاپلوسی قرار دے رہے ہیں۔ فارم سینتالیس پر کھڑی حکومت کو اس وقت عالمی حمایت کی اشد ضرورت ہے۔ شہباز سرکار کا ماننا ہے کہ جب تک امریکا کی حمایت حاصل رہے گی،...
    نجی ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں وزیر دفاع نے افغان حملوں کے جواب میں فوجی کارروائی کو فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے رہائشی علاقوں یا شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نے صرف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا"۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کے بعد فی الحال اسلام آباد اور کابل کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی رابطہ نہیں ہے اور ماحول کشیدہ ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ "غیر متوقع" افغان حملوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فعال تنازعہ نہیں ہے، لیکن...
    اسلام ٹائمز: دو روزہ کنونشن میں شبِ شہداء کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان کیا اور ان سے حلف بھی لیا۔ ریجنل کنونشن میں ریجن بھر سے طلباء امامیہ، سینیئر احباب، محبین و مومنین نے شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام سالانہ ریجنل کنونشن بعنوان شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد جامعہ الشہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پشاور میں کیا گیا۔ جس میں علامہ تقی زیدی، علامہ عابد حسین شاکری اور رکن مرکزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام  Echo of Palestine  کے عنوان سے ایک پُروقار اور شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق تھے،  جنہوں نے  اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ زمین کا نہیں بلکہ عقیدے کا مسئلہ ہے، غزہ کے ملبے میں آج بھی ایمان زندہ ہے، حوصلہ زندہ ہے اور مزاحمت زندہ ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں کیونکہ یہی امت کے اتحاد اور بیداری کا...
    کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ بھی پڑھیے افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی...
    کرم ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
     سٹی 42: ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی ؛سندھ سرکار نے بیس  اور اکیس اکتوبر کو دو روز تعطیل کا اعلان کردیا تعطیل کا اعلان سرکاری ہندو برادری کے ملازمین کیلئے کیا گیا ،تمام تر سرکاری و نیم سرکاری محکموں و اداروں میں پیر اور منگل کے روز چھٹی ہوگی اسکولز کالجز جامعات بلدیاتی کاونسلز میں بھی ہندو برادری کے ملازمین دو روز چھٹی کریں گے ۔ملازمین دیوالی کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے محکمہ سروسز جنرل  ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن  جاری کردیا ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی رژیم کو جنگبندی کے موقع سے غلط فائدہ اٹھانے اور وعدہ خلافی کی عادت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ كی پٹی میں جنگ بندی كے اعلان كے باوجود، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم كی جارحیت جاری ہے، جس كے نتیجے میں اب تک کم از کم 10 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں زیتون کے باغات اور رہائشی مکانات کو غاصب صیہونی آباد کاروں نے تختہ مشق بنایا ہوا ہے۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس اقدام پر جنگ بندی کی ضمانت دینے والے فریقین...
    فوٹو: اسکرین گریب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کیے جانے کے بعد، اسرائیل نے 45 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ منتقل کر دی ہیں۔یہ تبادلہ ٹرمپ امن معاہدے کے تحت طے پائے گئے جنگ بندی فارمولے کا حصہ ہے، جس کے مطابق ہر ایک اسرائیلی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے حوالے کی گئی یرغمالیوں میں 26 سالہ گائے ایلوز اور 22 سالہ بیپن جوشی شامل ہیں۔ گائے ایلوز کو 7 اکتوبر 2023 کو نووا میوزک فیسٹیول سے زخمی حالت میں حماس نے یرغمال بنایا تھا، جو مبینہ طور پر طبی امداد نہ ملنے کے...
    عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے منگل کے روز کہا کہ جنگ کے دوران مارے گئے قیدیوں کی باقیات کی حوالگی میں وقت لگے گا، کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاشوں کو تلاش کرنا ایک انتہائی مشکل اور طویل عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ کو بند رکھا جائے گا اور غزہ جانے والی امداد کو کم کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا، جب تک حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کرتی۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ سکیورٹی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حماس کی جانب سے قیدیوں کی لاشوں کی تلاش...
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی تعمیرِنو کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبرایجنسی کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیرنو کیلیئے تعاون طلب کریں گے امید ہے غزہ کیلئے مالی معاونت جلد فراہم کی جائےگی۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم پیشرفت ہے غزہ کی تعمیرنو خطے کے امن اور استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔ اردوان نے اعلان بھی کر چکے ہیں کہ انقرہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے ایک “ٹاسک فورس” میں حصہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم اس ٹاسک فورس میں...
    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے ایک قیدی محمد عرفان نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دی جانے والی جیل سہولیات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے (302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، جیل انتظامیہ کی جانب سے بارہا درخواست دینے کے باوجود اسے سپیریئر کلاس (بہتر سہولتوں) کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں اچھی خوراک، طبی سہولتیں، بیڈ، کتابیں اور ملاقاتوں کی اجازت...
    پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا انوویشن اور سرحد پار اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وزیر مملکت برائے آئی ٹی شہازہ فاطمہ خواجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکریٹری عمر سوینۃ السویدی کے درمیان ابوظہبی میں جاری GITEX 2025 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ ملاقات کے دوران شہازہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے "ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ”، "نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر”، نان کیش معیشت، سمارٹ گورننس اور مصنوعی ذہانت (AI) کے انضمام سے متعلق حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کے چیف کمپیٹیٹیو نیس آفیسر، ماسیمو فالچیونی...
    کنگز کالج لندن کے محققین نے موجودہ تمام سائنسی شواہد کا تجزیہ کر کے قبض کے توڑ کے لیے نئے رہنما اصول وضع کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا اسپارکلنگ واٹر واقعی کولڈ ڈرنکس کا صحتمند متبادل ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین غذائیت نے قبض کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ روزانہ چند دانے کیوی فروٹ کھانا قبض کی شکایت سے نجات دلانے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے اور یہ عمومی طور پر دی جانے والی زیادہ فائبر کھانے کی ہدایت سے کہیں بہتر ابتدائی قدم ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ کیوی پھل روزانہ کھانا قبض کے علاج کے لیے فائبر پر زور...
    کراچی: سندھ میں مختلف کاروباری اپروولز کے لیے لائسنس اور رجسٹریشن کے حصول کو طویل قطاروں کے جھنجھٹ سے نکال کر انھیں سنگل کلک پر کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ورلڈ  بینک کی معاشی اصلاحات کو اپناتے ہوئے سرکاری اداروں سے دی جانے والی بزنس اپروولز approvals  Business کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا اور پہلی بار کاروباری اپروولز کا اجراء" ای پرمٹس اور ای لائسنس" کے طور پر کیا جارہا ہے جسے سندھ ایڈوانس بزنس ریگولیشن ریفارم کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ سندھ انویسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے کلک click پروجیکٹ کے تحت چلایا جارہا یے جس کا مقصد کراچی سمیت پورے صوبے میں سرمایہ کاری کے ماحول میں ڈیجیٹل تقاضوں کے مطابق بہتری...
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس حقیقی معنوں میں بین الاقوامی نہیں تھا جبکہ ایران کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مطلب سفارتکاری کا موقع ضائع کر دینا بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ریڈیو گفتگو سے بات چیت کرتے ہوئے شرم الشیخ اجلاس اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کے بارے میں ایران کا سرکاری موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے شروع میں ایران کی جانب سے شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں کہا: "یہ اجلاس حقیقی معنوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹورانٹو: اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (آئی سی این اے) کے زیر اہتمام دو روزہ عالمی کنونشن منعقد ہوا، جس میں پاکستان، برطانیہ، مشرقِ وسطیٰ، کینیڈا، امریکا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے ممتاز اسلامی اسکالرز اور رہنماؤں نے شرکت کی،  مقررین نے مغرب میں مقیم مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، معیشت، سماج اور سیاست کے میدانوں میں مضبوط بنیاد قائم کریں اور موجودہ چیلنجز کے باوجود اپنے دین اور اسلامی اقدار پر مضبوطی سے قائم رہیں۔کنونشن سے خطاب کرنے والوں میں معروف اسلامی اسکالرز ڈاکٹر یاسر قاضی، ڈاکٹر عمر سلیمان، شیخ ابراہیم ہندی، ڈاکٹر الطاف حسین، الجزیرہ ٹی وی کے صحافی سمیع ہمدی، ڈاکٹر اقبال مسعود ندوی، خالد رحمان، آکنا یو ایس اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آپ کے بچے سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو یہ عادت ان کی تعلیمی صلاحیتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت اور الفاظ کے ذخیرے سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ماہرین نے ہزاروں بچوں پر کی جانے والی ایک طویل المعیاد تحقیق کا ڈیٹا استعمال کیا جس میں 9 سے 13 سال کی عمر کے 6 ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ ان بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے...
    غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہ ہوئے کہ اسرائیلی افواج نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں، جن میں مزید چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں فائرنگ کی۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 44 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 29 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمد ہوئیں، جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ وزارت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی...
    اپنے ایک مشترکہ بیان میں علماء اہلسنت نے کہا کہ کسی بھی دانش مند اور ذمے دار حکومت کا اپنے عوام کے ساتھ رویہ ایسا نہیں ہوتا، حکومت کے مناصِب ہمیشہ ذمے داری، تحمل اور برداشت کا تقاضا کرتے ہیں، ایک مدبِر حاکمِ وقت کو کبھی بھی مغلوب الغضب نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ علماء اہلسنت نے کہا ہے کہ مرید کے میں حکومت نے جس بہیمانہ طریقے سے تحریکِ لبیک پاکستان کی ریلی سے نمٹا، ہم اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس سارے معاملے کی تحقیق کرے اور اس ظالمانہ سانحے کے ذمے داروں کا تعین کرے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ادارے براے صنعتی ترقی ( UNIDO) اور سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور جامع ترقی (PAIDAR) کے اشتراک سے سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (AMC)کا 9واں ایڈیشن پاکستان کے مالی شمولیتی منظرنامے کے مستقبل کی ازسرنو تشکیل کیلئے جدت، لچک اور جامع ترقی کے مضبوط مطالبہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔Renaissance of Microfinance کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس میں، پالیسی سازوں ، ریگولیٹرز، ترقیاتی شراکت داروں ، مائیکروفنانس اداروں، کمرشل بینکس، بیمہ کمپنیوں، فن ٹیک انویٹرز اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی اور غربت کے خاتمے، استحکام لانے اور جامع معاشی ترقی میں مائیکروفنانس کے موثر کردار پر سیر حاصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک میں ہائی بلڈ پریشر کے خاموش مریضوں کو تلاش کرنے اور انہیں علاج تک پہنچانے کے لیے قومی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت دس لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔یہ مہم کراچی اسکول آف آرٹس اور ڈسکورنگ ہائپرٹینشن پروگرام کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں آرٹ کے طلبا پہلی بار صحت عامہ کے پیغام رساں کے طور پر کردار ادا کریں گے۔افتتاحی تقریب کراچی اسکول آف آرٹس میں ہوئی جہاں طلبا کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ صرف بڑے نہیں، نوجوان بھی تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ موبائل گیمز، انرجی ڈرنکس، جَنک فوڈ،...
    ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی اختلاف رکھنے والے شہریوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مکالمے اور برداشت کا رویہ اختیار کریں، کیونکہ قومی استحکام کا دارومدار آئینی بالادستی اور جمہوری اصولوں کے احترام میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لاہور، مریدکے، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی اور قانونی حق ہے، جبکہ اپنے ہی شہریوں پر وحشیانہ طاقت کا استعمال بدترین آمریت کی علامت ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج اختلافِ رائے کو...
    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے وفد کا سی ڈی اے کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن پشاور کے تحت 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت افسران نے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، سی ڈی اے بورڈ ممبران، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اور اسکو دنیا کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دورہ مصر کے بعد وطن واپس آتے ہی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے دورہء مصر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ وزیر اعظم نے اپنی انتھک محنت...
    غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، ملبے تلے سے مزید 250 فلسطینی شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی کمی اور بارودی مواد کی وجہ سے کام شدید سست روی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، اسرائیلی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے شجاعیہ علاقے میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی...
    گوگل نے   اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں بھارت میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے لیے ایک ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ ڈیٹا سینٹر بھارت کے جنوبی صوبے آندھرا پردیش میں قائم کیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ بھارت میں گوگل کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کریان نے کہا کہ آندھرا پردیش کا یہ ڈیٹا سینٹر کمپنی کا امریکا کے باہر ”سب سے بڑا اے آئی ہب“ ہوگا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اسی سے متعلق ایکس پر کی گئی پوسٹ میں لکھا...
    پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے ان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہو گا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔5 بڑے روڈز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ پنجاب بھر کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کرکے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں پنجاب کے ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کرکے جدید نظام کے تحت ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام 38 الیکٹرانک ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں پانچ بڑی شاہراہوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کی منظوری دی گئی، نجی ادارے ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار...
    فائل فوٹو۔ صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس آج رات 10 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ ادھر فریال تالپور کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی چاہتا ہے۔مذکورہ رپورٹ پر اراکین اسمبلی کی رائے جاننے کیلئے صدر آصف زرداری نے اجلاس طلب کیا ہے۔
    پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شامل تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ، ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور آمدورفت میں شفافیت اور تیزی آئے۔اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت...
    ---فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
    دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے  درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔  درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں جنہیں سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض نیلام نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مستقل جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور امریکا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں سہولت کاری کریں گے جس کے تحت دونوں ممالک کو اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں26 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے کی...
    حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا جب کہ فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں متوقع ہیں، ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز/ آڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔ عوام کو وارننگ دی گئی کہ  غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے،...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کرکے اصلاحاتی ایجنڈے پر عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ اور ان کے وفد نے آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازعور اور ان کی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی، دونوں فریقوں نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت کی اور اس عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اکتوبر 2025ء) گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کیورین نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں کہا، ''یہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا وہ سب سے بڑا ہب ہے جس میں ہم امریکہ کے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔‘‘ بھارت میں کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان اے آئی ٹولز کی مانگ میں تیزی آئی ہے، اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملک میں 900 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین ہوں گے۔ کیورین نے اعلان کیا کہ ''پانچ سالوں میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری‘‘ کی جائے گی اور آندھرا پردیش کے جنوب مشرقی ساحلی شہر وِشاکھاپٹنم میں ہب قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس...
    بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں زیپٹائیڈ متعارف کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صفِ اوّل کی بائیوفارما سوٹیکل مینوفیکچرر بی ایف بائیو سائنسز نے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کے علاج کیلئے اپنی جدید دوا Zeptide متعارف کرائی ہے۔ زیپٹائیڈ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج ہے۔  زیپٹائیڈ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا ایسا علاج ہے جومحفوظ اور آسانی کے ساتھ پری فلڈ سرنج میں دستیاب ہے۔  بی ایف بائیو سائسنز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق زیپٹائیڈ امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے منظورشدہ ایک مصنوعی پولی  پیپٹائیڈ ہے جو جی ایل پی 1 اور جی آئی پی دونوں ریسپٹرز پر یکساں اثرانداز ہوتاہے۔ یہ...
    اسلام آباد میں پاکستان ویتنام بزنس فورم کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت ایچ ای نگوین ہونگ ڈین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وفد اور بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل، لیدر، فارما، زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ جام کمال خان نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) دونوں ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی اور...
    وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور پاکستان و امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یو ایس۔پاکستان بزنس کونسل کے رہنماں اور اراکین سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے قائدانہ کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقات میں...
    سٹی42: پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے (اسٹبل برننگ) کی روک تھام کے لیے ماحولیات تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے مؤثر اور منظم اقدامات کا آغاز,  ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر خصوصی سرویلنس اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو فصلوں کی باقیات جلانے کی نگرانی کریں گے۔ اسٹبل برننگ سیزن کے دوران یہ اسکواڈز پنجاب کی موٹر ویز اور زرعی علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے۔ اسکواڈز کو 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کیا جا سکے۔ایم-11، ایم-3، ایم-2، ایم-4 اور ضلع قصور میں ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں...
    غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہوگی۔‘‘انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہدائے فلسطین اور بیت المقدس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے...
    مقدمہ اسلامپورہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے مظاہرہ کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ملزمان نے شاہراہ عام بند کرکے عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے حامی وکلاء کے لاہور میں ایوان عدل کے باہر احتجاج کرنے کے معاملے پر اسلامپورہ پولیس نے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایوان عدل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور تشدد کرنے کی کوشش کی۔ اسلامپورہ پولیس نے صدر ینگ لائرز فورم غلام رسول...
    پاک افغان سرحد پرافغانستان سے بلا اشتعال جارحیت کیخلاف قوم نے افواج پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی اور افغان دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو دل میں جگہ دی مگر یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں بھائی چارہ اور محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔ یہ غدار لوگ ہیں، ہم نے انہیں بچوں اور بہن بھائیوں کی طرح پالا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے۔...
    لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک کا حکم بھی دے دیا۔ ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مریم نواز شریف کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی...