2025-09-18@01:55:07 GMT
تلاش کی گنتی: 608

«ٹریبیونل کا فیصلہ»:

(نئی خبر)
    پشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے 190 ملین پاؤنڈز کا فیصلہ مؤخر کرنے پر کہا ہے کہ یہ قانون اور انصاف کا مذاق ہے اور عدالتی سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، لگتا ہے حکومت این ار او لینے کے چکر میں ہے لیکن نہ این آراو نہ لیں گے اور نہ ہی دیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزراء کے بیانات کے پیچھے کوئی ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، فیصل واوڈا معلوم نہیں کب سے جوتشی بن گئے، وہ آئے روز پیشگوئیاں کرتے ہیں، ہمارے ساتھ ہوتے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تقریباً 6 ارب روپے مالیت کی ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی خریداری کو ’ایف بی آر‘ کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصّہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے ایک کمپنی کو 6 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے لیٹر آف انٹنٹ جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مرحلوں میں ہوگی اور پوری رقم ایف بی آر ادا کرے گا۔ 500 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی...
    عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی...
    فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے بیورو کریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف اساتذہ کا جمعرات کو جامعہ این ای ڈی میں اجلاس عمومی طلب کرلیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام ممبران سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں میں پریس کانفرنس کریں اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ اقدامات بیوروکریٹس کو وائس چانسلر (VC) کے عہدوں کو سنبھالنے کی اجازت دینے کےلیے حکومت کی خطرناک کوششوں اور یونیورسٹیوں میں فیکلٹی کی غیر مستقل تقرریوں کےلیے اس کی مسلسل حمایت کے جواب میں ہیں، جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خود مختاری اور تعلیمی معیار کےلیے نقصان دہ ہیں۔اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) برسلز سے جمعہ 10 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی عدالت انصاف (ای سی جے) کے اس فیصلے کی روشنی میں، جو جمعرات کے روز سنایا گیا، یورپی یونین کے رکن ممالک میں اصولی طور پر ٹرین کے سفر کے لیے ٹکٹیں خریدنے والے صارفین کے لیے آئندہ یہ لازمی نہیں ہو گا کہ وہ یہ تعین بھی کریں کہ وہ مسٹر یا مسز کے طور پر مخاطب کیے جانا پسند کریں گے اور یہی بات ان کی طرف سے خریدی گئی ٹکٹوں پر بھی لکھی ہوئی ہو۔ اٹلی کی ٹرینیٹالیا یورپی ریل آپریٹر کمپنیوں میں سرفہرست اس مقدمے میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرین کے...
     سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟ ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی...