2025-07-27@00:15:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2218

«پختونخوا کی صدارت»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )منصوبہ بندی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں اور غلط اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباﺅ پڑنے کا خدشہ ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ مالی سال...
    10 جون کو وفاقی حکومت کی جانب مالی سال 2025۔26 کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہیں۔ جس پر قریباً ہر فرد کی نظر ہے۔ اس وقت ہر خاص و عام شخص کی دلچسپی ہے کہ بجٹ میں کیا مہنگا ہونے جا رہا ہے اور کن چیزوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟ پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو ہمیشہ موٹر بائیکس اور گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں خاص طور پر گاڑیوں کی قیمتیں گزشتہ چند برس سے بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ جس کے باعث گاڑی خریدنا نہایت مشکل ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ میں عوام کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر کتنا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ اگست میں این ایف سی سے متعلق پہلی اجلاس بلائیں گے، جرگے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے علاوہ سلیم سیف اللہ،سابق گورنرشوکت اللہ سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے ، خبیرپختونخواکے عوام کی پاکستان سیمحبت ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے 1947 میں پاکستان کا ساتھ دیا، صوبے کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا، آپ نے قوت اور دلیری کے ساتھ ہمیشہ...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے دونوں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات کو توجہ دلانے کے لئے لیٹر بھی پیش کیے، تاکہ اس سنگین انسانی مسئلے پر فوری اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی میں خصوصی شرکت کی۔ ‏اجلاس کے دوران انسانی حقوق، بالخصوص بچوں کو درپیش مسائل، اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں لاپتا عالمِ دین علامہ غلام حسنین وجدانی کا مسئلہ دونوں کمیٹیوں میں مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ ‏انہوں نے دونوں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے محکمہ صحت میں نگران دور میں ادویات کی خریداری میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی اور اس کی روشنی میں 10ہیلتھ ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے فی کس 17کروڑ وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد 2011 کے تحت محکمہ صحت کے 10 افسران کو نااہلی، بدانتظامی اور بدعنوانی کے الزامات میں برطرفی اور ان ملازمین سے فی کس 17کروڑ روپے کی وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کے خلاف کی گئی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جس کے بعد انہیں...
    انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی اور اس کی روشنی میں 10 ہیلتھ ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے فی کس 17 کروڑ وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے محکمہ صحت میں نگران دور میں ادویات کی خریداری میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی اور اس کی روشنی میں 10 ہیلتھ ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے فی کس 17 کروڑ وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد 2011 کے تحت محکمہ صحت کے 10 افسران کو نااہلی، بدانتظامی اور بدعنوانی کے الزامات میں برطرفی اور ان ملازمین...
    غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانیوالے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین نے 2652 ووٹ لئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی کم ژوب کم قلعہ سیف اللہ کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء خوشحال خان کاکڑ کو برتری مل گئی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانے والے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے  پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر نہیں بھولے گا،جب مورخ پاکستان کی تاریخ لکھے گا، خیبرپختونخوا کے عوام کی اس 77 سالہ تاریخ میں جو عظیم قربانیاں اور جدوجہد ہیں، وہ ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گے۔پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی...
    وزیراعظم شہباز شریف—اسکرین گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ جرگے میں شرکت کی ہے۔جرگے میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، قبائلی عمائدین، قبائلی اضلاع کے اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ جرگے سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختون خوا ایک عظیم اور ملک کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، یہاں کے عوام نے 1947ء کے ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، 2010ء کے این ایف سی ایوارڈ کا پہلا نکتہ خیبر پختون خوا کو دہشت گردی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم انہوں نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو پھر منہ توڑ جواب ملے گا، مودی سرکار...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نادیہ حسین اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے نادیہ حسین، امتیازاحمد اور فیصل کی درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں پر فیصلہ 11 جون کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں۔ استغاثہ کے مطابق امتیاز اور فیصل پر الزام ہے کہ...
    درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت کچھ دفن ہے، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے شکایتیں کرتے ہیں، ہماری 2 نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی جنگ بھی ہونی چاہیئے، کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارت کو تکلیف ہے کہ ٹرمپ کشمیر کی بات کیوں کررہا ہے، بھارت کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا کے ریڈار پر آگیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سماجی شخصیت ملک عمران بڈھ اور پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے ڈویژنل صدر نیک دراز وزیر کی قیادت میں عوامی وفود نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔(جاری ہے) پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال ، صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کی بھرمار، عوام کو درپیش مسائل سمیت وفاق سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
     پاکستان کے صدر آصف علی زادری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘۔ آصف زرداری نے پاکستانی اور بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑیوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں۔ یہ ہم جیسے لوگوں کا کام ہے جو 14 سال قید کاٹ سکتے ہیں۔ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ ان کی اس بات پر کھلاڑیوں نے قہقہہ لگایا۔ ‘Leave politics out, plz leave politics for us’ ???? President Asif Zardari folds hands in front...
    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے نے نصحیت کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار پولیس کے مطابق مقتولہ عاصمہ اپنے بیٹے حبیب اللہ کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کے لیے نصیحت  کرتی تھیں، بیٹے نے نصیحتوں کو برا مناکر والدہ کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی پولیس نے کہا ہے کہ بیٹا ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ قتل آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک ہماری حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہییں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہمارے دور میں کرپشن میں واضح کمی آ چکی تھی، لیکن آج تک آمنے سامنے بیٹھ کر لو دو کیا جاتا ہے۔ صوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لطیفہ سناتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف احتجاج نہیں کررہی بلکہ اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حماقتوں کی وجہ...
    اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید و فروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس...
    پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جہاں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل...
      اسلام آباد(صغیر چوہدری) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں، ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے۔ گورنر کے پی نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آبادسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کےنومنتخب صدر ابوبکربن طلعت کی قیادت میں رسجا کے نومنتخب عہدداران سے گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے رسجا کے نومنتخب عہدداران کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ الیکٹورل سسٹم سے آنیوالے رسجا کے عہدیدران اپنا اہم کردار اداکریں گے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہے جن کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سب کو کردار ادا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔ اس طرح ایک سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوگرا کے مطابق یہ نئی...
    عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی سستی ہوگئی، نوٹیفیکیشن جاری اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کردی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق جون کے لیے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ہے۔ آپ اور...
    تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :یکم جون کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 11ویں شمارے میں سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون “تعلیمی طاقت کو تیزی سے مضبوط بنائیں” شائع ہوگا۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے۔ سی پی سی  کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے تعلیم کو ملک اور پارٹی کے لیے ایک بڑی ترجیح کے طور پر برقرار رکھا ہے، پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بازی پلٹ دی، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، 10 مئی کی صبح جب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کال آئی تو وہ پرسکون اور پُراعتماد تھے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے بہترین حکمت عملی سے ثابت کیاکہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے صحیح حقدار ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو زمین اور فضا میں بھرپور جواب دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو درپیش خطرات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کی نظریں اب یکم جون پر جمی ہوئی ہیں، جب حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ شہریوں کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا حکومت بجٹ سے قبل مہنگائی کا ایک اور بم گرانے جا رہی ہے یا عوام کو کچھ ریلیف ملے گا؟ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور دیگر متعلقہ ادارے عالمی منڈی کے رجحانات اور ملکی مالیاتی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی پر غور کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر تک کی کمی ممکن ہے۔ دوسری...
    اسبملی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں غیرآئینی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، خیبر پختونخوا اسبملی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف سے مراعات اور سیلری...
    سٹی 42: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے  کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا ، چیف آٖف آرمی سٹاف  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے   آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس ، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا،شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ،  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے،بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے...
    سٹی42: پاکستان کا میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ  جسے عرف عام میں محکمہ موسمیات کہا جاتا ہے بضد ہے کہ اس سال برسات میں پاکستان میں سیلاب آئیں گے، آج ایک بار پھر میٹ ڈیپارٹمنٹ عرف محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی ہے کہ "مون سون کے پہلے حصے"  میں شدید بارشیں ہوں گی اور  سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر  اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے  میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہو گا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ چند روز مین کئی بار یہ پیش گوئی کی ہے اور آج   "مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک" جاری کردی ہے جس میں ...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری گزارشات جمع کروادیں۔ای سی پی نے تحریری گزارشات میں کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مخصوص نشستوں کی استدعا نہیں کی، اس نے کسی فور م پر مخصوص نشستیں نہیں مانگیں۔تحریری گزارشات میں کہا گیا کہ 12 جولائی کے فیصلہ میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا، مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے۔ای سی پی نے گزارشات میں مزید کہا کہ 12 جولائی فیصلے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دیا گیا، الیکشن کے بعد مخصوص نشستیں جمع کرانے کا حکم قانون کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صلاحیت کے فروغ میں نیوٹک کا کردار ملک کی معاشی آسودگی میں مثالی نتائج فراہم کرے گا، نوجوانوں میں خود مختاری میں نیوٹک کے پروگرامز بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اور اس حوالہ سے نیوٹک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے شہداء کے بچوں کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز شہید آئی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکیا ہے محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آﺅٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میںزائد...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے جاری بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے جاری بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم...
    پشاور: پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے جاری بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 24 کو جزوی اور ایک مکمل منہدم ہوا۔ حادثات صوبے کے مختلف...
      پی ٹی آئی رہنما عاطف خان — فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے سولر اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کو خط ارسال کردیا۔عاطف خان نے خط میں آگاہ کیا کہ ٹی ایم اے مردان کے تحت سولر اسکیموں میں بےضابطگیاں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا، 33 ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں اُنہوں نے خط میں لکھا کہ مساجد کےلیے سولر اسکیموں میں عوامی فنڈز کا غلط استعمال ہوا، ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیاں کی گئیں لیکن عملی طور پر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔عاطف خان نے خط میں مطالبہ کیا کہ معاملے کی...
    صدر مملکت آصف علی زدراری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خيبر پختونخوا میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے7 خوارج جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور شمالی وزیرستان میں شہید 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کے پی میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پذیرائی کی۔وزیراعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرواستقامت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، دہشتگردی کی عفریت کو جلد جڑ سے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی 2 الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی 2 الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مسلح تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کرتی دنیا میں اقوام متحدہ کی امن کاری پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے جسے دور حاضر کے حقائق اور مستقبل کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینا ضروری ہے۔اقوام متحدہ کی امن کاری کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امن کار غیرمتزلزل جرات کے ساتھ خطرات کا سامنا کرتے ہوئے لوگوں کو تحفظ دینے، امن برقرار رکھنے اور دنیا کے بعض مشکل ترین حالات میں امید بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ دہشت گردی جیسے بہت سے خطرات...
    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میںبھارتی اسپانسرڈ شدہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 28 اور 29مئی کی درمیانی شب بھارتی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے...
    خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29  مئی کی درمیانی شب، ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6...
    چین کی آٹو انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی جنگ نے دنیا کے سب سے بڑے کار بازار میں طویل عرصے سے متوقع تبدیلی کے خدشات کو جنم دیا ہے، چین کی الیکٹرک کار بنانے والی بی وائی ڈی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 34 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ چینی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے اپنی سب سے سستی گاڑی، بیٹری سے چلنے والی سیگل ہیچ بیک کی ابتدائی قیمت کو 55,800 یوآن (تقریباً 7765 ڈالر) تک کم کر دیا، جو کہ پہلے قریباً 10,000 ڈالر تھی۔ سینو آٹو انسائٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹو لی کا کہنا ہے کہ بی وائی ڈی کی قیمتوں میں کمی سے کمزور کمپنیاں اب قیمتوں...
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا براہ راست فائدہ غریب عوام تک پہنچانے کے لیے فوری طور پر روٹی کے نرخ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت کم کی جائے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی کا فائدہ صرف کاغذوں تک محدود نہ رہے بلکہ یہ عام آدمی کی زندگی پر واضح طور پر اثر انداز ہو۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی اور صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹینٹ ویلج میں پختونخوا ہ کے ہر ضلع کا اپنا زون ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کال پر تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے تحریک کو عملی شکل دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔(جاری ہے) پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت اور اسلام آباد سے دوری کی وجہ سے صوابی میں دھرنے کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا...
    محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں بارے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق گرمائی علاقوں میں یکم جون سے 15 اگست تک عام تعطیلات ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں بارے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق گرمائی علاقوں میں یکم جون سے 15 اگست تک عام تعطیلات ہوں گی۔ اعلامیہ کے مطابق سرمائی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
    پشاور،اسلام آباد:  خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ بار کے لئے پانچ کروڑ روپے کی منظوری کا معاملہ صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ، سیاسی اورعوامی حلقے گنڈاپورحکومت پربرس پڑے، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے مزید 5کروڑ روپے امداد دینے کی منظوری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے 5کروڑ روپے کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی جوکہ سیاسی رشوت کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ تحریکِ انصاف کے سیاسی دوستوں” میں بندر بانٹ کیا جا رہا ہے، پختونخوا کے سرکاری...
    پیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)کارکنان پر شیلنگ کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اندارج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندارج کے لیے درخواست تھانہ شرقی میں جمع کروادی۔ درخواست کے مطابق پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور امن پسند پارٹی ہے، 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کے خلاف پی پی کی جانب سے پر امن احتجاج ہوا ۔ جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی شیلنگ کی ۔ شلینگ کے دوران زائد...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
    خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجٹ 2025-26 کو حتمی شکل دے رہی ہے، جو عیدالاضحیٰ کے بعد جون کے وسط میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر بجٹ کی تیاری میں مشیر خزانہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں محکمہ خزانہ کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ایسے منصوبے شامل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو گا اور ایسے منصوبوں کو جلد اور بروقت مکمل کرنا ممکن ہو سکے گا۔ محکمہ خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے۔خیبر پختون خوا حکومت کے وفد میں صوبائی وزیر پختون یار، چیف سیکریٹری اور آئی جی بھی شامل تھے۔ وفد نے دورۂ شمالی وزیرستان کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ دورہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، یہاں سول و ملٹری حکام نے وفد کو علاقے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق قبائلی مشران کے ساتھ تفصیلی...
    — فائل فوٹو مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے، آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جن نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ کبھی عدالت کے ریکارڈ پر نہیں تھے۔ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، سنی اتحاد کونسل نے عدالتی آبزرویشن سے اتفاق کرلیاکراچی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل... درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوا، سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان...
    خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا شخص عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہو سکتا۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے کن باتوں پر اتفاق کیا؟وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حلف برادری تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جن کے پاس اختیار ہے ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر وہ عمل کر رہی ہے جس سے یکجہتی ختم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی چال چلی جارہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جن کے پاس اختیار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کا باضابطہ عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہاردلچسپی کی درخواستوں کے لیے اشتہارجاری کیا تھا، جس کے لئے آخری تاریخ 3 جون مقرر کی گئی تھی جو اب بڑھا دی گئی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائےگا، پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچا ئوتحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔  بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، خیبرپختونخوا کی...
     ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔ پنجاب:پنجاب میں کل سکول کھلے رہیں گے،مراسلہ جاری  چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر  آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔ انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی  ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی  کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
    اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی بہن رہنما علیمہ خان کی ضبط شدہ اشیاء موبائل فون اور جیولری کی سپرداری کے لیے دائر کردہ درخواستوں میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواستوں میں کی گئی غلطیوں کو درست کر کے دوبارہ دائر کریں۔ علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور ایڈووکیٹ شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی اشیاء کی سپرداری کے لیے متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے جیسا کہ پہلے بھی کیا گیا تھا۔ جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ...
    خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور صوابی میں بھی...
    انتظامیہ لاعلم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کر لیا قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کرپشن کا بازار گرم ہے، صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں، خیبرپختونخوا میں علی بابا 40 چوروں کی حکومت ہے، خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فیصل...
    اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ہمارے پُرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ...
    سٹی42: سابق وزیر داخلہ اور  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے  پشاور میں  پیپلز پارٹی کی ریلی پر  خیبر پختونخوا حکومت اور  پشاور پولیس کے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ  ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکن خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔  آج پشاور میں  پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد کے بعد  بلاول بھتو نے اپنے بیان میں کہا، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا،  خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پشاور میں پی پی ریلی پر حملہ قابلِ مذمت ہے۔ پرامن سیاسی سرگرمی پر نا اہل صوبائی حکومت کا لاٹھی چارج ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “خیبرپختونخوا میں سیاسی کارکنوں پر شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ کرپشن اور نالائقی چھپانے کے لیے جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ “صوبائی حکومت سیاسی اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ کھو چکی ہے۔ تشدد اور آنسو گیس سے آوازیں...
    پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کے آغاز میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت  نے تشدد کے ساتھ تحریک کو کچلنے کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی برسات کر دی، پیپلز پارٹی کے  اہم لیڈر  آنسو گیس کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سوبائی حکومت کی مسلسل کرپشن کے خلاف  آج پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کا  آغاز ایک پر امن احتجاج سے کیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے ہی احتجاج پر آنسو گیس کی برسات کروا دی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج خضدار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا  پیرکے روز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ گورنر کے پی نے اے پی ایس خضدار بس حملے کے زخمی بچوں اور دیگر کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی بلوچستان کو زخمی بچوں...
    فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبر پختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی...
    پشاور: پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبرپختونخوا حکومت کے...
    اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اے پی ایس خضدار کے بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ خضدار میں زخمی ہونے والی بچوں کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کا اظہار کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو زخمی...
    سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔  گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ جہاں فیصل کریم کنڈی نے اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی، انہوں نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی ۔   گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ خضدار کے شہدا کے لیے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ، سنی اتحاد کونسل کی بجائے آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا ؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہو سکتے ہیں؟۔وکیل...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔متاثرہ خواتین ارکان کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری ہیں۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت دیدیسپریم کورٹ کے آئینی بنیچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی تھی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنایا تھا۔عدالت...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں معروف قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "میری زندگی ہے تو، میری ہر خوشی ہے تو" گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو کسی نجی محفل کی ہے جہاں پرویز مشرف صوفے پر بیٹھے موسیقاروں کے ساتھ محفل کا حصہ بنتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سگار تھامے نہایت دلجمعی کے ساتھ گانے کی دھن میں محو ہیں اور ان کے اطراف بیٹھے افراد ان کی گائیکی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ...
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پانی کا کیا تصور رکھتا ہے، آیا پانی اورجن ہے کیا، دریا ہے، بیسن ہے یا پھر پانی تہذیب اور ثقافت ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تو پانی اورجن ہے اور معاہدے کے باوجود نیا طریقہ کار یہ ہے کہ ڈھلوان میں اونچی سطح رکھنے والے ملک کا حق ہے کہ وہ پانی روک لے تو یاد رکھیں پاکستان اکیلا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام ’پاکستان اکیلا نہیں ہے، بھارت کا ایک...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، یہ کارروائیں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور خیبر کے اضلاع میں کی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے...
    اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام  میں اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں خبر سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فضا پاک فوج زندہ باد...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا میں 9 خارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت دہشت گردوں کا سدباب تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے پُرعزم ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چار، ٹانک میں دو اور خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں تین انڈین حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام انڈین سپانسرڈ شدت پسند تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چار، ٹانک میں دو اور خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں تین انڈین حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے تمام شدت پسند دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں سے اسلحہ و گولہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور  خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے...
    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں فعال 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیاجہاں بھارتی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ آئی ایس پی آر...
    —فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں جن میں  9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔ مقبوضہ کشمیر: آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز آویزاں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10...
    سٹی 42: خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز نے تین مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ9خوارج  جنہم واصل کردیے  آئی ایس پی  آر کے مطابق ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے4 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا،ٹانک میں ہونے والے دوسرے آپریشن میں 2مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے،تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ہوئی جہاں 3دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،مارے گئے خوارج علاقے میں کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکے،سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی ختم...