2025-11-02@19:12:47 GMT
تلاش کی گنتی: 8099

«افغانستان میں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزا لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بہت جامع پالیسی تھی، نفرت انگیز مواد، تقاریر، وال چاکنگ، انتہا پسندی پر پابندی لگائی گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن...
    اسلام آباد؍ کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاک افغان طور خم سرحد  دسویں روز بھی بند  رہی تاہم تجارتی گزرگاہ کو دوطرفہ تجارت کیلئے  جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  کسٹم حکام کے مطابق  عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے  سکینر نصب کردئیے گئے ہیں۔ نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر کوئی اور تنازعہ نہ ہوا تو اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔ جنگ بندی کے بعد یہ تجارتی راستہ 10 روز سے بند ہے۔ افغانستان میں...
    پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں سابق سفیر اعزاز احمد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان قابل اعتبار نہیں ہیں لہٰذا پاکستان کو چاہیے کہ ان کے ساتھ مذاکرات کے دوران اپنی سرحد کی حفاظت پر بھی مکمل توجہ رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف وی نیوز ایکسکلیوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کا ماضی کے معاہدوں کا ریکارڈ تسلی بخش نہیں رہا۔ انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020 میں طالبان نے امریکا کے ساتھ معاہدہ کیا مگر اس کی بڑی شقوں پر عمل نہیں کیا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ خواہ تجارت...
    طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جا چکے ہیں۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد 11 روز سے بند تجارتی گزرگاہیں جلد کھلنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے تاہم اسپین بولدک میں پھنسی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق آج سے صرف افغان باشندوں کو افغانستان لے جانے والی پاکستانی گاڑیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی، بندش سے دونوں طرف ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کرنے والوں...
    جو حضرات پاکستان کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کیا انہیں افغانستان میں بھارت کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا آزار دکھائی دے رہا ہے؟ بھارت افغان تعلقات کی بنیاد کیا ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے: پاکستان دشمنی۔  بھارت صرف یہ چاہتا ہے پاکستان کو بیچ میں سینڈ وچ بنا لیا جائے۔ ایک طرف مشرق میں بھارت ہو اور دوسری جانب مغرب میں افغانستان میں ایک پاکستان مخالف حکومت ہو اور پاکستان کو دونوں اطراف سے انگیج کر لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان ہی ریاست ہیں‘ بھارت کا یہ کھیل پہلے دن سے جاری ہے  تقسیم ہندوستان کے وقت صوبہ  سرحد نے بھارت کی بجائے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس...
    کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بند کے بعد 10 روز سے بند تجارتی گزرگاہیں جلد کھلنےکا امکان ہے۔چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کےلیے بند ہے تاہم اسپین بولدک میں پھنسی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق آج سے صرف افغان باشندوں کو افغانستان لے جانے خالی پاکستانی گاڑیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی، بندش سے دونوں طرف ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کرنے والوں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 2000 سے زائد افغان باشندوں کو افغانستان منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جاچکے ہیں۔...
    ‎عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ‎ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور  پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ‎‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے  پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس...
    خیبر پختونخوا میںہماریحکومت ہے اور کے پی کے کے عوام کو جواب دے ہے،مینڈیٹ کے بعد حق ہے اپنی پالیسی خود ترتیب دیں، وزیر اعلیٰ کا حق ہے وہ مجھ سے ملاقات کرے،بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں10 ماہ سے فکس نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی کے تمام وکلائ،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسوں کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، وکیل فیصل ملک کی میڈیا سے گفتگو بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کے بانی کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام کیسز کی پیروی کے دوران پی ٹی آئی کے تمام وکلاء تمام ایم این ایز ، تمام ایم پی ایز اور لیڈر شپ عدالتوں میں جائے گی، بانی نے کہا کے خیبر پختونخوا...
    تحریک انصاف نے سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک...
    ریاض احمدچودھری پاکستان کے سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 70 جنگجو مارے گئے ہیں۔ مارے جانے والے شدت پسندوں میں صدیق اللہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب اور قسمت اللہ شامل تھے۔ ‘گروپ کے سرغنہ گلاب عرف دیوانہ بھی کارروائی میں مارے گئے جو اہم کامیابی ہے’۔وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے ایک حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس میں شہریوں اور پاک فوج کے ایک جوان نے شہادت کو گلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حکومت پاکستان نے بڑا اقتصادی فیصلہ کرتے ہوئے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکانزم 2023ء نافذ کر دیا۔ افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بغیر کرنسی کے مال کے بدلے مال کی تجارت ممکن ہے۔وفاقی حکومت نے بارٹر ٹریڈ میکانزم میں اہم ترامیم بھی جاری کر دیں، بارٹر ٹریڈ اب صرف افغانستان، ایران اور روس تک محدود کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2 ممالک کے درمیان سامان کے تبادلے کو باضابطہ قانونی شکل دے دی گئی، ‘‘کنسورشیم’’ کے تحت اب ایک سے زاید پاکستانی کمپنیاں مشترکہ معاہدہ کرسکیں گی،انفرادی افراد کو بھی بارٹر ٹریڈ کی اجازت دے دی گئی، ایس آر او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-5 ماسکو ( آن لائن) روس نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان مذاکراتی عزم خطے میں امن و استحکام کی بنیاد رکھتا ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-3 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ سیف اللہ
    فائل فوٹو پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا۔پاکستانی وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے، وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ نہیں ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے، وفد پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لے گا۔
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان چپقلش یا تنازعے کے تاریخی پسِ منظر میں ڈیورنڈ لائن کا بہت ذکر آتا ہے، تو قارئین کے ذہن میں رہے کہ جب پورے ہندوستان پرانگریزوں کی حکومت تھی اور عملی طور پر کابل کے حکمران بھی وہی تھے، اُس وقت انھوں نے افغانستان کو دوسری Princely states کی طرح خودمختاری دی ہوئی تھی مگر افغانستان کا حکمران امیر عبدالرحمن انگریز حکمرانوں سے وظیفہ لیتا تھا۔ افغانستان اور برٹش انڈیا کے درمیان سرحدی معاملات کو ہمیشہ کے لیے طے کرنے کے لیے 1893میں افغانستان اور ہندوستان کی برطانوی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس پر افغانستان کے حکمران امیر عبدالرحمن نے اور انگریز حکومت کی طرف سے انڈین سول سروس کے ایک سفارتکار...
    کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی کی خبریں دونوں ملکوں میں کشیدگی کو ختم کرنے کا سبب بن سکے گی ؟کیونکہ اس وقت جو حالات ہیں، ان میں اعتماد کا فقدان ہے اور ایسے لگتا ہے کہ سفارت کاری کے محاذ پر بہت سے مسائل حل طلب ہیں ۔ البتہ دوحہ مذاکرات میں ایک دوسرے کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہ کرنے اور جنگ بندی پر اتفاق رائے ہو گیا ہے،جو خوش آیند ہے۔ یہ اعتماد سازی ہی کا فقدان ہے کہ دونوں ممالک کے وفود تیسری جگہ مذاکرات کا حصہ بنے۔ پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، البتہ رپورٹ میں  پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی پرسبسڈی کے خاتمے،...
    پاکستان اور افغانستان کے تعلقات دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی روابط نہیں بلکہ تاریخی، تہذیبی مشترکات بھی ہیں۔ اس تاریخ میں اخلاص بھی ہے، قربانیاں بھی ، غلط فہمیاں بھی ہیں اور دغابازیاں اور مکاریاں بھی ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام بھی مذہباً مسلمان ہیں جب کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پشتو بیلٹ والے ایریاز کے لوگوں کی زبان، ثقافت اور روایات بھی افغانستان کے ان علاقوں کے ساتھ ہیں جو پاکستان کی سرحد سے متصل ہیں جب کہ شمال مشرقی افغانستان میں تاجک،ازبک، منگول، گجر، پامیری اور دیگر اقوام آباد ہیں۔ وقت کے تغیر نے ان رشتوں میں ایسی دراڑیں ڈال دی ہیں جنھیں پُر کرنے کے لیے اب جذبات نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس بات سے مشروط ہے کہ افغان طالبان، پاکستان پر اپنی سرزمین سے حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کو قابو میں رکھیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو میں انھوں نے کہا افغانستان کی طرف سے ہونے والا کوئی بھی حملہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، ہر چیز اسی ایک شق پر منحصر ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدہ اگرچہ بظاہر ایک سیاسی پیش رفت ہے، مگر اس کے مضمرات کہیں زیادہ گہرے، نازک اور دور رس ہیں۔ یہ معاہدہ خطے کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی بنیاد ایک نہایت واضح...
    شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔ شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ...
    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کےلیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔یاد رہے کہ 2021 میں امریکی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے لیے ایک محدود مشن دوبارہ کھولا گیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان کے وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران کیے گئے فیصلے کے مطابق حکومت نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کی حیثیت کو فوری طور پر افغانستان میں بھارت کے سفارتخانے کے طور پر بحال کرنے کا فیصلہ...
    پاکستان اور افغان جنگ بند کے بعد 10 روز سے بند تجارتی گزرگاہ جلد کھولے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ چمن میں باب دوستی سے افغانستان میں پھنسے ٹرک، واپس لوٹنے لگے، افغانستان میں مال اُتار کر واپس پہنچنے والی گاڑیوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 2000 سے زائد افغان باشندوں کو بھی افغانستان منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جاچکے ہیں۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی سرحد بھی 10 روز سے بند...
    ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔  سعودی میڈیا کے مطابق  کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ، سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرانسیسی صدر سے ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو سےآگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد  نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور اسرائیلی فوج کی  واپسی کیلئے اقدامات پر زوردیا۔ وطن عزیز میں سیاسی مفاہمت، شائستگی، امن، بھائی چارے اور آئین و قانون کی حکمرانی کا ماحول...
    آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4 اعشاریہ2فیصد ہدف کے مقابلے میں...
    پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔ جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 313 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔ میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ...
    الیکشن کمیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک مؤثر رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری بھرتیوں، ترقیاتی منصوبوں، اور افسران کے تبادلوں و تقرریوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت گلگت بلتستان کے تمام محکموں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں۔ ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے۔ جس کے بعد تحریک انصاف...
    روس نے ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی کشیدگی اور پھر جنگ بندی پر پہلی بار باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تناؤ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ روسی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کا عزم کرنا خوش آئند ہے جو دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کی بنیاد رکھتا ہے۔ انھوں نے پاک افغان جنگ بندی کو علاقائی سلامتی کا ضامن قرار دیتے ہوئے سیزفائر میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر اور ترکیہ کے ثالثی کے کردار کو بھی سراہا۔ روسی ترجمان نے کہا...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو  2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی  کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے  کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔جریدے کے مطابق معدنی ذخائر کے مؤثر استعمال سے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو صوبائی کابینہ کو محدود رکھا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے روانگی کے دوران پولیس نے بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا۔ ????اگر کسی وجہ سے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 رکنی مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی کابینہ میں توسیع کیلئے عمران خان سے اجازت لی جائے گی، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/jrOCK5XEG1 — Mehwish Qamas Khan...
    روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز ماسکو (سب نیوز)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیزفائر کو خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم قدم قرار دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد کے درمیان قطری اور ترک حکام کی ثالثی سے طے پانے والے دوطرفہ سیزفائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنے کا عزم خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ماریا زاخارووا نے مزید...
    دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا ہے۔ امریکی جریدہ فارن پالیسی کے مطابق؛  پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط  ہیں،  یہ معدنی ذخائر  اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں،  معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری،  باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابقپاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ صوبوں کے دیہی...
    — فائل فوٹو  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو منعقد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہوجاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے، گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کرسکیں، ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes — Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025 ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
    سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو کی وجہ ٹی ٹی پی ہے، میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے، جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان...
    پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک : پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔  ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں...
    پاکستانی پختون سرکاری دستاویزات میں اپنی قوم افغان لکھتے ہیں۔ افغانستان کی ہر حکومت کی طرح طالبان حکومت کے ساتھ بھی ہمارا بریک اپ چوراہے میں ہوا ہے۔ کوچی جب تھان سے سوٹ پھاڑ کر الگ کرتا ہے تو اک آواز آتی ہے۔ طالبان کےساتھ بریک اپ پر دل پاٹنے کی آواز بھی اس سے ملتی جلتی آئی ہے۔ غصہ اگر افغان طالبان پر ہے تو انہی پر اتاریں سب افغانوں کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں۔ اپنی شناخت افغان لکھنے والوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ پاکستان میں رہتی ہے۔ مسئلے کو بڑھا کر کروڑوں افغانوں تک نہ پھیلائیں۔ اس کو سکیڑ کر 50 ہزار طالبان اور 10، 20  ہزار ٹی ٹی پی تک محدود کریں۔ پاکستان سے بیر...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے، افغان تعلقات اور صوبائی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تھی اور پارٹی نے اس عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق، محمود اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے انتخاب میں غیر جمہوری حربے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بہت جامع پالیسی تھی، نفرت انگیز مواد، تقاریر، وال چاکنگ، انتہا پسندی پر پابندی لگائی گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے...
    حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
    ماسکو (نیوز ڈیسک )روس نے پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پاک افغان سرحد پر جنگ بندی کے اُس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں جو دوحہ اور انقرہ کے حکام کی ثالثی سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان طے پایا‘۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کا بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا عزم دونوں ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جو روس کے دوست ہیں،...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین سمیت کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں رہنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ خالی کی جانے والی بستیاں سرکار کی ہیں اور سرکار ان پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال کام کر رہا ہے اور تمام آپریشنز کو لائیو مانیٹر کیا جاتا ہے، روٹس اور مسافروں کی مانیٹرنگ ہوتی ہے جبکہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور بی آرٹیز کی آمدنی بھی مانیٹر کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، خواتین...
    لاہور میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی پر ہم وزیراعظم، سپہ سالار سے پوچھیں گے یا کسی یوٹیوبر سے پوچھیں گے، آج کا اجتماع فتویٰ جاری کر رہا ہے کہ ہماری سرزمین پر کوئی حملہ کرے گا تو فوج کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور بازاروں پر دھماکے کر کے شہریوں کو شہید کیا، ہمارا شرعی حق ہے کہ کوئی حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے۔حافظ طاہر اشرفی نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کی مسجد نمرہ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب...
    پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔ بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست...
    انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
    پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا، دورے میں تجارت اور سرحدی امور زیر غور آئیں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے میں افغان حکام کے ساتھ بارڈر کے حوالے سے ون ڈاکومنٹ رجیم پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طہ شدہ تھا، آج کے دورے کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستانی وفد دورے میں افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ پاک-افغان تعلقاتپاکستان اور افغانستان کے درمیان 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب اُس وقت جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں، جب کابل نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد نے گزشتہ...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان کے اب تک 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، محمد رضوان 19  اور کپتان شان مسعود 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں عبداللہ شفیق 57، شاہین شاہ آفریدی صفر، آغا سلمان 45, سعود شکیل 66 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق 17، بابر اعظم 16 اور محمد رضوان 19 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ جنوبی افریقا کے کیشو...
    فائل فوٹو پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ ٹی...
    2017 میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر وڈھ کے قریب میری گاڑی اور ایک دوسری گاڑی میں تصادم ہوا۔ میرے پیر کی ہڈی مکمل طور پر ٹوٹ گئی، چہرے پر گہرے زخم آئے اس دن نے میری پوری زندگی بدل دی۔ آج بھی لنگڑا کر چلتا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ زندہ ہوں مگر وہ منظر آج تک بھول نہیں پایا۔ یہ الفاظ ہیں آغا ابراہیم کے جو بلوچستان کی ان ہزاروں کہانیوں میں سے ایک ہیں جہاں قومی شاہراہوں پر حادثات نے زندگیوں کا رخ بدل دیا۔ کوئی اپنے پیارے کھو بیٹھا، کوئی عمر بھر کے لیے زخمی ہو گیا۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 سے ستمبر 2025 کے دوران بلوچستان کی مختلف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔30 ستمبر کو جب طالبان حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون نیٹ ورک بند کیے تو یہ ریڈیو بھی بند ہو گیا جس سے لڑکیوں کی گھر بیٹھے تعلیم بھی متاثر ہوئی۔افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں اور خواتین کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی ہے۔ ان حالات میں یہ ریڈیو ان کے لیے حصول تعلیم کا اہم ترین متبادل ہے جس کا تمام انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ریڈیو پر آٹھ اساتذہ لڑکیوں اور...
    افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
    آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی ضلع یا علاقے میں کوئی افغان شہری رہائش ہوا تو متعلقہ افسر کو معطل کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈی آئی جیز بے دخلی کارروائی کی براہ راست نگرانی کریں گے، ایس ایس پی اور ایس پی اضلاع افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر سے بے دخلی تک ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 نومبر 2025ء تاریخ تک متعلقہ پولیس افسران اس بابت تصدیق کریں گے کہ یہاں کوئی افغان رہائش پذیر نہیں۔آئی...
    مقامی ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی تاہم پیدل چلنے والوں کو ابھی تک سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں پاک افغان امن معاہدے کے بعد سب سے بڑی پیشرفت کے تحت چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد کو جزوی طورپر کھول دیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی تاہم پیدل چلنے والوں کو ابھی تک سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق گاڑیوں...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے 3بنیادی اور اہم نکات پر اتفاق کیا، 25اکتوبر کو تمام تفصیلات سامنے آئیں گی اس سے پہلےصرف باتیں ہی ہیں ، افغان طالبان رجیم نے معاہدے میں ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، قطر اور ترکیہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ جو معاہدہ دستخط کیا وہ خفیہ ہی رہے گا ، معاہدے میں افغان مہاجرین کی واپسی بھی شامل ہے، جنگ بندی معاہدے کی بڑی شرط ہےکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ ہو، دوبارہ دراندازی ہوتی ہے تو جنگ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی  پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے  کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد  قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک  صدر  طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا  بنیادی مقصد...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر میں مذاکرات تحریک طالبان افغانستان سے ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جو پاکستان کے بچوں کے قاتل ہیں ان سے بات چیت نہ کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قطر میں پاک افغان سمجھوتے پر عملدرآمد کیسے ہو گا اس پر استنبول مذاکرات میں بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیے کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، ان کا افغان طالبان پراچھا خاصا اثر ورسوخ ہے، اگرمعاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک کو کہا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-14 راولپنڈی (آن لائن) ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو کچھ لوگ کمزوری سمجھنے لگے تھے لیکن اب ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا جائے گا، اب پاکستان میں نہ کسی افغانی کی جائیداد رہے گی نہ کوئی افغانی یہاں رہے گا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بار بار دہشت گردی پر افغانستان کو دفتر خارجہ کے ذریعے 800 سے زائد مرتبہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا 40 سے زیادہ ڈیلیگیشن افغانستان بھیجے گئے مگر کوئی اثر نہیں ہوا حالانکہ معرکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں فوری جنگ بندی کا اعلان ایک نہایت اہم پیش رفت ہے، جوحالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد خطے کے استحکام کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ قطراورترکی کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان پرکنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے پس منظرمیں ہوئے ہیں۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کی طویل عرصہ تک مہمان نوازی کی ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طورخم (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔کسٹمز حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔کسٹمز ذرائع نے کہا کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا، سرحد پر کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹایا گیا تھا۔کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی۔افغان سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی طرف بھی سیکڑوں کی تعداد میں مسافر طورخم سرحد پر پہنچ گئے ہیں، انہیں بھی اطلاع ملی ہے کہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔...
    آرتھر پاؤل امریکن تھا‘ اکاؤنٹس‘ بجٹ اور آفس مینجمنٹ کا ایکسپرٹ تھا‘ وہ امریکی سیکریٹری آف اکنامکس کا اسسٹنٹ بھی رہا اور اکنامک وار فیئر کا چیف بھی‘ وہ 1960میں ایشیا فاؤنڈیشن میں شامل ہوا اور افغانستان کے آخری بادشاہ ظاہر شاہ کا اکنامک ایڈوائزر بن گیا‘ ظاہر شاہ نے افغانستان پر چالیس سال (1933سے1973) حکومت کی ‘ وہ 1973 میں آنکھوں کے آپریشن کے لیے روم گیا اور اس کی غیرموجودگی میں اس کے کزن محمد داؤد خان نے اس کا تختہ الٹ دیا جس کے بعد افغانستان میں وہ خونی کھیل شروع ہوا جو آج 52 سال بعد بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا‘ آرتھر پاؤل نے ظاہر شاہ کو آزاد معیشت کا ماڈل بنا کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (اے پی پی) چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کیترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران جنگ بندی کے معاہدے پر اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ اور ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور متعلقہ ممالک کے تعاون...
    فائل فوٹو قطر میں پاک افغان سمجھوتے کے بعد افغانستان کے علاقے اسپین بولدک میں پھنسے خالی ٹرک چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔ افغان شہریوں کو افغانستان لے جانے والے ٹرک بھی افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔ پاک افغان چیمبرز آف کامرس حکام کے درمیان تجارت بحالی کے لیے اسپین بولدک میں مذاکرات ہوئے تھے۔چمن چیمبرز آف کامرس، پاک افغان جوائنٹ چیمبرز اور قندھار چیمبرز آف کامرس کی مشترکہ کوششوں کے بعد اسپین بولدک میں پھنسےخالی مال بردار ٹرکوں کے لیے پاک افغان بارڈر کھولا گیا۔ حکام کے مطابق سیکڑوں خالی کنٹینرز اور ٹرکوں کو باب دوستی کے بجائے گیٹ 4 سے واپسی کی اجازت دی گئی۔اس حوالے سے چمن چیمبرز آف کامرس حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ایک سیز فائر معاہدہ ہوا ہے۔ ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ کیا یہ سیز فائر چلے گا۔ ایک عمومی رائے یہی ہے کہ یہ سیز فائر نہیں چلے گا۔ کیونکہ پاکستان میں اگر ایک بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوگیا تو جواب میں پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرے گا۔ اب سادہ بات یہی ہے کہ یہ سیز فائر تب تک ہی قائم ہے جب تک پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہو۔ یہ کافی مشکل نظر آتا ہے۔ بھارت چاہے گا کہ دہشت گردی جاری رہے۔ اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ دہشت گردی مکمل ختم ہو سکے گی۔ کم ضرور ہو سکتی...
    پاکستان اور افغانستان حکومت میں امن معاہدہ ہوگیا ہے، مذاکرات کے دوران فریقین نے اپنے تحفظات، خدشات اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی ہے، ہفتے کو استنبول میں دوبارہ مذاکرات ہونگے، طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے گروپوں کو روکیں گے، قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل میکنزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے، سیز فائر دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔  بلاشبہ اس معاہدے کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس معاہدے سے عالمی سطح پر یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان اور افغانستان اپنے اختلافات کو مذاکرات...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور 9 روز سے بند پڑی پاک افغان تجارتی گزرگاہ طورخم بارڈر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے, اگر کسی نئے تنازع کا سامنا نہ ہوا تو بارڈر جلد ہی دو طرفہ تجارت اور آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کر دیا ہے جبکہ کسٹم،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں روسی مداخلت اور دراندازی کے بعد سے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات سرد گرم اور تلخ اور پرجوش ہوتے رہے ہیں، اور حکومتوں کی تبدیلی سے بھی ان تعلقات کی نوعیت تبدیل ہوتی رہتی ہے، لیکن افغانستان میں امریکی مداخلت، بیس برس طالبان بلکہ افغانوں سے جنگ اور اس کے فرار کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھنچاؤ تھا جو بڑھ کر تصادم میں تبدیل ہوگیا، بلکہ جنگ کی سی کیفیت ہوگئی۔ افغانستان اور پاکستان کی مسلح افواج کے مابین کئی روز کی شدید کشیدہ صورت حال میں پاکستان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل پر حملے سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی، تاہم اس کے بعد فریقین میں عارضی جنگ بندی بھی ہو گئی۔...
    اسلام ٹائمز: قبائلی عمائدین کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں طوری بنگش اقوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قبائل ہر قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف صف اول میں ہونگے اور دفاع وطن کے لئے قبائل ماضی کی طرح ہمہ وقت حاضر ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: عدیل عباس زیدی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف پاراچنار میں قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء ریلی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں طوری بنگش قبائل نے افغانستان کی جانب سے جارحیت اور پاک فوج کے ساتھ...
    تحریک لبیک پاکستان جو بظاہر دین اور شریعت کا پرچار اس انداز میں کرتی ہے کہ سود کو حرام قرار دے کر اپنے ہی بینکنگ نظام پر شدید تنقید کرتی ہے، ان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اس جماعت کی حقیقت یہ ہے کہ جب ان پر قانونی کارروائی ہوئی تو تحقیقات میں سامنے آیا کہ ان کے قریباً 100 ایسے اکاؤنٹس ہیں جہاں وہ بینک سے منافع حاصل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ایک سال میں ان اکاؤنٹس میں قریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ جس چیز سے یہ عوام کو روک رہے...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغان طالبان کے ساتھ بات کی ہے ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں کی۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔جیو کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیہ کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، معاہدے پر عمل درآمد کی بات ترکیہ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ملک کو کہا جائے گا، مکینزم کے تحت معاہدے پر عمل درآمد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان افغانستان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، ہمارا معاہدہ افغان طالبان کے ساتھ ہوا ہے ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں معاہدہ ہوا ہے، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک سے پوچھا جائےگا، ترکیہ اور قطر کا افغان طالبان پر اچھا خاصا اثر و رسوخ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق وزیر دفاع نے بتایا کہ پاک افغان مذاکرات میں کوئی تلخی نہیں تھی بلکہ ایک صفحے پر مشتمل 4 پیروں کا...
    بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ سیف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوا دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ سیف اللہ میں واقع...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک اب امن و استحکام کی طرف بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے خطے میں جلد معمول کے حالات بحال ہوں گے اور پاک-افغان تعلقات مثبت سمت اختیار کریں گے۔ الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد سرحدی علاقوں میں جاری دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ وزیر دفاع نے قطر اور ترکی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ثالثی میں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز4 سے 8 نومبر کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جہاں شاہین پہلی بار ایک روزہ ٹیم کی باقاعدہ قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔ شاہین کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی اس سے قبل رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ...
    اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت آسان بنانے کےلیے نیا چارٹرڈ ٹریڈ فریم ورک متعارف کروادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے نئے بارٹر ٹریڈ فریم ورک کی توثیق کے بعد وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بارٹر ٹریڈ کا دورانیہ 90 دن سے بڑھا کر 120 دن کردیا گیا ہے، حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی میں نئی ترامیم شامل کر دیں، درآمد و برآمد کی مالیت کے حساب سے تجارت کی اجازت دی جائے گی۔ کسٹمز حکام سہ ماہی بنیادوں پر درآمد و برآمد کی نگرانی کریں گے، پاکستانی تاجروں کو ہر...
    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند کر دیے گئے۔کوئٹہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک، ایک، پشین میں 2، لورا لائی اور چاغی میں 3, 3 کیمپس بند کیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں میں 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے، تمام کو واپس بجھوادیا گیا۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکانپاک افغان جنگ بندی معاہدے کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیا گیا۔ صوبے میں تقریباً 5 لاکھ مہاجرین کو افغان کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، کوئٹہ میں افغان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک...