قاٸدین نے ایک بار پھر سانحہ مریدکے کے حوالے سے عدالتی کمیشن اور مسلکی تعصب کے حوالے سے تحقیقات کے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور حقوق اہل سنت کا ہر قیمت پر تحفظ کا اعادہ کیا گیا، سربراہ  سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پر قاٸم مقدمات بلاجواز ہیں فوری ختم کرکے انکو رہا کیا جاٸے۔  اسلام ٹائمز۔ قاٸدین تنظیمات اہلسنت پاکستان نے ایک بارپھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے بیگناہ سنی کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جاٸے اور مسجد رحمتہ اللعالمین کو نماز پنجگانہ کے کھولا جاٸے، قاٸدین تحریک لبیک کو عدالت کے سامنے پیش کیا جاٸے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ قاٸدین نے ایک بار پھر سانحہ مریدکے کے حوالے سے عدالتی کمیشن اور مسلکی تعصب کے حوالے سے تحقیقات کے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور حقوق اہل سنت کا ہر قیمت پر تحفظ کا اعادہ کیا گیا، سربراہ  سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پر قاٸم مقدمات بلاجواز ہیں فوری ختم کرکے انکو رہا کیا جاٸے۔

سنی کنونشن سے سابق وفاقی وزیر پیر سید حامد سعید کاظمی، پیرعبدالخالق القادری، ناٸب صدر مسلم لیگ فنکشنل پیرزادہ محمد امین قادری، صدر محافظان نظریہ پاکستان مفتی مقیم خان، صدر وفاق المساجد پاکستان پیر معاذالمصطفیٰ، چیف آرگناٸزر جماعت اہلسنت پاکستان پنجاب سید اظہر شاہ ہمدانی، سید احسان گیلانی، پیرعبدالمطلب قادری، مولانا نوراحمد قاسمی، صوباٸی صدر سنی تحریک  مفتی عارف سعیدی، علامہ عقیل انجم جے یو پی سمیت علماء کرام مفتیان و مشاٸخ عظام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اعلامیہ میں  فتنةالہندوستان کی بلوچستان میں دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوٸے قاٸدین نے پاک فوج اور سویلین کی شہادت پر غم اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے حوالے سے کیا جاٸے نے ایک

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق