ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کا بھارت کے خلاف شیڈول 15 فروری کے میچ کے بائیکاٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے آئے ہیں کہ کرکٹ وہ دروازے کھول سکتی ہے جو سیاست بند کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا، تاہم اس معاملے پر اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات قومی مفادات کے پیش نظر مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔
I’ve always believed cricket can open doors when politics closes them.
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئیکونک پرفارمنسز دکھانے والوں میں شاہد آفریدی بھی شامل
شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 2, 2026انہوں نے اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھی زور دیا کہ وہ اس نازک صورتحال میں قیادت کا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے لیے یہ لمحۂ امتحان ہے کہ وہ محض بیانات کے بجائے عملی فیصلوں کے ذریعے ثابت کرے کہ وہ تمام رکن ممالک کے لیے غیر جانبدار، خودمختار اور منصفانہ ادارہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے تاکہ کھیل کا فروغ اور شفافیت برقرار رہ سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارت میں شیڈول تمام میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں تاہم آئی سی سی نے میچز منتقل کرنے کی بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔
اس فیصلے کے بعد گزشتہ روز پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی خاطر ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ تو کیا لیکن بھارت کے خلاف شیڈول 15 فروری کے میچ کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف شاہد ا فریدی
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔