حافظ نعیم کا غزہ فوج بھیجنے کے معاملے پر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260131-01-12
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ فوج بھیجنے کے مسئلے پر سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے رہنماؤں سے رابطے کریں گے، قومی پالیسی کے انحراف پر مبنی حکمرانوں کا یکطرفہ فیصلہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن بورڈ عالمی امن کو مزید تباہی سے دوچار کرے گا۔منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے سود پر مبنی قومی معیشت، آئی پی پیز مہنگے معاہدوں ، افسر شاہی کے تسلط، سیاسی پارٹیوں میں خاندانی اجارہ داری ، کراچی اور سندھ کی تباہ صورتحال اور پنجاب کے عوام دشمن بلدیاتی نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور قوم سے اپیل کی کہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی قوم اور امت کے اتحاد کے لیے کوشاں ہے اور دکھی انسانیت کے حق میں بھرپور آواز بلند کررہی ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں پر زور دیا کہ ٹرمپ کی خوشنودی کے بجائے اللہ پر اعتماد کریں ، قومی پالیسیاں امریکا کی خوشامد کے بجائے قوم کے وقار کو مدنظر رکھ کر تشکیل دی جائیں۔ پاکستان گزشتہ25 برس سے امریکی جنگ میں شمولیت کا خمیازہ بھگت رہا ہے، قبائلی علاقوں کا امن آج بھی تباہ ہے، معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، ملک میں بھارتی ایجنسی را اور سی آئی اے کے اڈے قائم ہوئے ، ہزاروں معصوم لوگوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں گئیں۔ حکمران قوم کو مزید مشکلات میں مبتلا نہ کریں ، امریکا اسرائیل کے علاوہ کسی کا دوست نہیں ، غزہ میں فوج بھیجنا امریکا کے ساتھ اسرائیل کی ہاں میں ہاں ملانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا مطلب ہے کہ پاکستان کے حکمران اور نیتن یاہو ایک ہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پاکستان سمیت کئی ممالک اب بھی اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندہ کی تقریر کے دوران واک آؤٹ کرجاتے ہیں، غزہ بورڈ میں دونوں کس طرح ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھیں گے؟۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا غزہ فوج بھیجنے پر موقف قابل ستائش ہے ، جماعت اسلامی اس کی تحسین کرتی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کھل کر سامنے آئیں، ٹرمپ خدا کے لہجے میں بات کررہا ہے، امریکا اس وقت دنیا کا سب سے بڑا طاغوت ہے۔ اقوام متحدہ کی ناکامی کا سب سے بڑا ذمے دار امریکا ہے جس نے ادارے کی90 فیصد قراردادوں کو ویٹو کیا۔ عالمی طاقتیں ٹرمپ کے یک طرفہ فیصلوں کی مخالفت کریں ، امریکا پوری دنیا پر کنٹرول چاہتا ہے ، ٹرمپ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کی جانب گامزن ہے، امریکی صدر کو نہ روکا گیا تو پوری دنیا کا امن مزید تباہ ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے وادی تیراہ کے رہائشیوں کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے حکمرانوں پر ایک دفعہ پھر زور دیا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران فوجی آپریشن سے متعلق پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیں۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم