ٹی20 ورلڈ کپ 2026، امریکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
امریکا نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا
امریکا کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں شایان جہانگیر، جسدیپ سنگھ، ستیجا مکھاملا، سوربھ نیتھراالواکر، اینڈریز گاؤس، سنجے کرشنامورتی، علی خان، شیہن جےسوریا، حرمت سنگھ، محمد محسن، ملند کمار، نوستش کینجیگے، شبھم رنجنے اور شادلے وین شالک ویک شامل ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)
امریکی ٹیم حالیہ برسوں میں ٹی 20 کرکٹ میں تیزی سے ابھری ہے اور اس اسکواڈ کے اعلان کے بعد شائقین کو توقع ہے کہ امریکا ورلڈ کپ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امارات نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکواڈ امریکا ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواڈ امریکا ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ ورلڈ کپ 2026 کا اعلان
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔