پاکستانی سفیر رضوان سعیدشیخ نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر امریکی فکری برادری کے سامنے پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکا کے معروف تھنک ٹینک کے ممبران سے ملاقات کی جس میں امریکا کے فکری حلقوں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کے علاوہ عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سفیر پاکستان نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر امریکی فکری برادری کے سامنے پیش کیا۔اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ 2025 پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کا سال تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہتر تعلقات کی نوعیت محض اختیاری یا وقتی نہیں بلکہ ان تعلقات کی پائیداری مستقبل کی ایک اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے تناظر میں پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ملکوں کی شراکت داری نہ صرف باہمی مفادات کے حصول بلکہ عالمی امن کے حوالے سے بھی نتیجہ خیز رہی ہے۔سفیر پاکستان نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت رجحانات کا سہرا دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے سر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے ساتھ ساتھ پاکستان منافع بخش معاشی روابط کے قیام کے ضمن میں بھرپور اور طویل مدتی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ معدنیات، توانائی اور آئی ٹی جیسے اہم شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے عزم نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے۔رضوان سعید شیخ نے زور دیا کہ پاکستان کی 65 فیصد سے زائد نوجوان آبادی امریکا اور دنیا بھر میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے سلسلے میں کلیدی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم لاگت اور بہتر معیار کے حوالے سے پاکستان خطے کے دوسرے ممالک پر مسابقتی برتری کا حامل ہے جس سے امریکی سرمایہ کاروں اور پیداواری شعبے کو بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے اثرات اور پاکستان کی جانب سے تعمیری و مثبت کردار پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کی کارروائیوں کی قیمت پاکستانی عوام نے اپنے خون سے ادا کی ہے تاہم پاکستانی قیادت اور عوام دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ اپنے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی کوشش اور قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا سفارتی حل پاکستان کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔رضوان سعید شیخ نے مئی 2025 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر دنیا پر ثابت کیا کہ سالمیت اور قومی وقار کے حوالے سے پاکستان کو کسی طور مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارتی جارحیت نے خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے، کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہ صرف علاقائی اور عالمی امن بلکہ خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیے جانے کو کھلی لاقانونیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی غیر قانونی اور خطرناک روش کا نوٹس لیا جائے۔ملاقات کے اختتام پر امریکی اہل فکر کی جانب سے پاکستان کی خارجہ حکمت عملی، عالمی سیاست ، امن کے ضمن میں مثبت کردار، پختہ اور کامیاب سفارت کاری کی تعریف کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے حوالے سے پاکستان رضوان سعید شیخ نے سفیر پاکستان نے انہوں نے کہا کہ علاقائی اور پاکستان کی امریکا کے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا