بیرسٹر عقیل نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا واحد راستہ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی قیادت کو بانی سے ملاقات واحد راستہ بتادیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی نے گفتگو کی۔
وزیراعظم نے سہیل آفریدی پر ابتداء میں ہی واضح کیا سیاسی امور پر بات نہیں ہوگی، رانا ثناءوزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہبا زشریف نے ملاقات کے ابتداء میں ہی سہیل آفریدی پر واضح کردیا کہ سیاسی امور پر بات نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا واحد راستہ یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو انڈرٹیکنگ دے ہم آرڈر کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور اڈیالہ میں امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈرٹیکنگ میں واضح طور پر کہیں کہ ہم ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں کریں گے اور جیل رولز کی خلاف ورزی نہیں کریں گے تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات ہوجائے گی۔
اس موقع پر شہرام ترکئی نے کہا کہ اگر بانی تحریک انصاف کی فیملی سے ملاقات نہ کروانا مجبوری ہے تو بانی کے ذاتی ڈاکٹر کی ملاقات کروادیں وہ ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو بھی نہیں کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نہیں کریں گے پی ٹی ا ئی سے ملاقات
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔