جاپانی حکومت کے مالی تعاون سے فیصل آباد اور گرد و نواح کی پسماندہ آبادیوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ایک اہم منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔ جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں 7 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کا مقصد شہریوں کو صحت بخش اور محفوظ پانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی صرف 20 فیصد آبادی کو صاف پانی نصیب، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد میں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا گیا، جو گزشتہ 3 دہائیوں سے پاکستان بھر میں فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ جاپانی حکومت نے اپنے گرانٹ اسسٹنس فار گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس (GGP) پروگرام کے تحت اس منصوبے کے لیے 70 ہزار 201 امریکی ڈالر فراہم کیے۔

منصوبے کے تحت فیصل آباد ضلع کے علاقوں پیپلز کالونی ٹو، بدر کالونی، کوری والا، 40 موڑ جڑانوالہ، چک نمبر 421 جی بی اور حسین آباد جبکہ اوکاڑہ کے علاقے بمبا بولا میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں جاپانی سفارت خانے کے حکام، الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان شدید سیلابی صورتحال کی زد میں، صاف پانی ناپید، وبائی امراض پھیلنے لگے

الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق اس منصوبے سے فیصل آباد میں 400 سے زائد گھرانوں، یعنی تقریباً 2 ہزار 870 افراد کو صاف پینے کا پانی میسر آئے گا، جہاں آلودہ پانی کے باعث پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ موجود تھا۔ صاف پانی کی فراہمی سے عوام کی صحت اور روزمرہ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر الخدمت فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی اور پسماندہ طبقات تک بنیادی سہولیات پہنچانے میں اس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صاف پینے کے پانی تک رسائی ایک بنیادی انسانی حق ہے اور یہ پاکستان کے لیے جاپان کی امدادی پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔

جاپانی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جاپان مستقبل میں بھی پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون جاری رکھے گا، اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جاپان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جاپان الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد جاپان کے کے لیے

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ 

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب  ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔

اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار  ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب