ایک بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ ایسے پلیٹ فارم کا حصہ بننے جا رہا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل جیسے غاصب اور ناجائز ریاست کو جواز فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی قوم واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے کہ ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، اور نہ ہی ایسے کسی اقدام کی حمایت کر سکتے ہیں جو اس سمت میں ایک قدم بھی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ ہم غزہ کے نام نہاد امن بورڈ میں شمولیت کی سخت اور بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ امن کے نام پر قائم کیا گیا یہ بورڈ درحقیقت ایک سیاسی فریب کے سوا کچھ نہیں، جس کے ذریعے پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ ایسے پلیٹ فارم کا حصہ بننے جا رہا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل جیسے غاصب اور ناجائز ریاست کو جواز فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی قوم واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے کہ ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، اور نہ ہی ایسے کسی اقدام کی حمایت کر سکتے ہیں جو اس سمت میں ایک قدم بھی ہو۔

سید علی ضوی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے واضح اور اصولی مؤقف کے سراسر منافی ہے۔ قائد اعظمؒ نے فلسطین کے مسئلے پر ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے اور صہیونی قبضے کو تسلیم نہ کرنے کا واضح پیغام دیا تھا۔ ان کے اصولی نظریات سے انحراف دراصل پاکستان کی نظریاتی بنیادوں سے انحراف کے مترادف ہے۔ پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور انصاف کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ میں جاری مظالم کے تناظر میں کسی بھی ایسے فورم کا حصہ بننا جو حقیقی مزاحمت کے بجائے ظالم کو فائدہ پہنچائے، ناقابلِ قبول ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید علی رضوی

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی