پاکستانی عوام ایران کیساتھ ہیں، دشمن ناکام رہے گا، حافظ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
ممتاز عالم دین نے کہا کہ ایرانی قوم اللہ سے ڈرتی ہے، وہ کسی اور سے خوفزدہ نہیں ہو سکتی، ایران نے پہلے بھی امریکہ کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے فتح و نصرت عطا فرمائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے قیام ہی سے ایران امریکی استبداد کا مقابلہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا سرپرست اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق پایا گیا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، ہمارے دشمن اور دوست مشترکہ ہیں۔ ملاقات میں علامہ مرید حسین نقوی، ڈاکٹر سید محمد نجفی اور مولانا لعل حسین خان توحیدی بھی موجود تھے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا پاکستانی عوام ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، دشمن ناکام رہے گا، امریکہ دباو کے حربے کے طور پر جنگی بحری بیڑے بھیج رہا ہے اور جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا ایرانی قوم اللہ سے ڈرتی ہے، وہ کسی اور سے خوفزدہ نہیں ہو سکتی، ایران نے پہلے بھی امریکہ کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے فتح و نصرت عطا فرمائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے قیام ہی سے ایران امریکی استبداد کا مقابلہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا سرپرست اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم ہے، اسی لئے وہ ایران کو فلسطین کی حمایت سے ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ایرانی عوام، حکومت اور سائنسدان کامیاب ہوں گے، کسی صورت ایران اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے حافظ ریاض نجفی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران، پاکستانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا عالمی حالات پر موقف ایک ہے اور صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات بھی ہیں۔ ان شاءاللہ ان تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کا مقابلہ رہا ہے
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔