دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ پیر سے شروع ہوگا، اتوار کی شام تک کیمپ میں ویمن کرکٹرز رپورٹ  کریں گی۔

دونوں ممالک کے درمیان پانچ برس کے بعد 10فروری سے شروع ہونے والی سیریز میں فاطمہ ثنا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی قیادت کریں گی، سیریز کامقصد آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔

منتخب اسکواڈ کا کیمپ6 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم  کےحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوگا،مینٹور اور ہیڈ کوچ  وہاب ریاض کی زیر نگرانی عمران فرحت، عبد الرحمن، عبدالمجید سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کو حتمی تربیت فراہم کرے گا،کیمپ کے اختتام پر پاکستان  ویمن اسکواڈ اپنی منزل کی جانب روآنہ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں

دورہ جنوبی افریقا کیلیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ میچز پوچف اسٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے،ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا،ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے،دوسرا ون ڈے میچ  ڈے اینڈ  نائٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی،پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقا میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی،یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض،عائشہ ظفر،ایمان فاطمہ،گل فیروزہ (وکٹ کیپر)،حمنا بلال،منیبہ علی (وکٹ کیپر)،نشرح سندھو،نتالیا پرویز،رامین شمیم،سعدیہ اقبال،سائرہ جبین،سدرہ امین،تسمیہ رباب اورطوبیٰ حسن شامل ہیں،پاکستان ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ فاطمہ ثنا (کپتان)عالیہ ریاض،عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ،گل فیروزہ،منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی(وکٹ کیپر)،نشرا سندھو،نتالیا پرویز،رامین شمیم،صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرہ امین،سیدہ عروب شاہ اورتسمیہ رباب پر مشتمل ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ویمنز جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ویمنز ٹی وکٹ کیپر

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا