data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن محمد نعمان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر شبِ برات کے موقع پر ناظم آباد ٹاؤن کے قبرستانوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور انتظامات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ناظم آباد ٹاؤن کی حدود میں واقع دونوں قبرستانوں، کھججی گراؤنڈ قبرستان اور پاپوش نگر قبرستان میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد کی زیر نگرانی قبرستانوں کے اندرونی و بیرونی حصوں، داخلی و خارجی راستوں اور اطرافی سڑکوں کی بھرپور صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے تاکہ شبِ برات کے موقع پر آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صفائی کے ساتھ ساتھ کچرے کی بروقت منتقلی اور نکاسی آب کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ناظم آباد ٹاؤن کے باغات کے عملے کی جانب سے قبرستانوں میں موجود پودوں کی چٹائی، کانٹ چھانٹ اور سبزہ کی دیکھ بھال کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنایا جا سکے۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی ہدایت پر الیکٹریکل اسٹاف کی جانب سے قبرستانوں میں روشنی کے بہتر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ قبرستان کے اندرونی حصوں کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں تاکہ رات کے وقت آنے جانے والے شہریوں کو سہولت میسر ہو۔چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے دونوں قبرستانوں میں خصوصی سہولت کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں شبِ برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والے شہریوں کے لیے چائے کا انتظام کیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا