معروف اداکار نے کائیلی جینر کیساتھ شادی کا اشارہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
معروف فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شلمیٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کائیلی جینر کے ساتھ شادی کا اشارہ دیدیا۔ ٹیموتھی شلمیٹ نے مداحوں کو اپنی محبت بھرے زندگی کی ایک نادر جھلک دکھائی، اور کہا جا سکتا ہے کہ رومانس کے افواہوں میں شدت آ گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی کی رپورٹ‘ کے مطابق ایک انٹریو کے دوران معروف فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شیلمیٹ سے سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ کی گرل فرینڈ ہے؟‘
View this post on Instagram
A post shared by Budapest Baristas – Buda (@budapestbaristas_buda)
جس پر اداکار نے ہچکچائے بغیر جواب دیا ’جی ہاں‘۔
میزبان نے اگلا سوال کیا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کبھی شادی کریں گے’؟
انہوں نے پھر جواب دیا کہ آپ نے بہت پرسنل سوال پوچھ لیا ہے اور آپ مجھے مشکل میں ڈالنے والے ہیں، تاہم پھر انہوں نے فوری مسکراتے ہوئے جواب دیا ’جی ہاں‘۔
جب انٹرویو لینے والے نے شرارتاً پوچھا کہ کیا ہمیں بھی شادی میں مدعو کیا جائے گا؟ شلمیٹ نے مسکراتے ہوئے پوچھا ’ہم سے کیا مراد ہے، آپ سب، جس پر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے۔
یاد رہے کہٹیموتھی شلیمیٹ 2023 سے امریکی کاروباری خاتون اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کائیلی جینز کو خاموشی سے ڈیٹ کررہے ہیں جو سب سے پہلے بیونسے کے کنسرٹ میں عوامی طور پر ایک ساتھ دکھائی دیے۔
ذرائع نے ان کےتعلقات کو بہت سنجیدہ قرار دیا ہے کہ یہ افواہیں ہیں کہ اس سال منگنی بھی ہو سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ لاس اینجلس میں ایک شادی شدہ جوڑے کی طرح ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔
ہالی ووڈ فلم مارٹی سپریم کے لیے بہترین اداکار کا کریٹکس چوائس ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شلیمیٹ نے کائیلی جینز کی محبت اور بھرپور حمایت پر خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔
تاہم، کیمرے میں قید ہونے والا یہ منظر فوری ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداح ان کی شاد کی افواہیں اڑانے لگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔