اداکارہ لائبہ خان کے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی افواہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
سوشل میڈیا پر اداکارہ لائبہ خان سے متعلق یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اداکارہ لائبہ خان جنہوں نے چند روز قبل ہی اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر لائبہ خان کی شادی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے اور کئی غیر مصدقہ دعوے گردش کر رہے ہیں۔
جب سے لائبہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ آفیشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، بعض افراد کی جانب سے ان کے شوہر پر تنقید کی جا رہی ہے اور منفی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اداکارہ کے بارے میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔
View this post on Instagramتاہم ان دعوؤں کے پیچھے حقیقت کیا ہے، اس بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں اور قیاس آرائیاں بدستور جاری ہیں جب کہ اس تمام صورتحال پر لائبہ خان نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
لائبہ خان کا شوہر کون ہے؟
جنوری 2026 میں معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جس کی تصدیق انہوں نے باضابطہ طور پر 27 جنوری 2026 کو انسٹاگرام پر کی۔
اعلان کے بعد لائبہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل تھے۔
شادی کی تقریبات میں قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، جس سے یہ مواقع یادگار بن گئے، تاہم اداکارہ نے سوشل میڈیا پر صرف اپنی سولو تصاویر ہی شیئر کیں، جس کی وجہ سے مداحوں میں ان کے شوہر کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
کچھ صارفین نے ان کے شوہر کو تصور میں لانے کے لیے اے آئی سے تیار کردہ تصاویر بنائیں، ان تمام قیاس آرائیوں کے باوجود لائبہ خان نے اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تصدیق یا اشارہ نہیں دیا۔
کئی مداحوں نے رائے دی کہ لائبہ خان کو اپنے شوہر کو چھپانے کی ضرورت نہیں تھی اور اسے غیر پیشہ ورانہ قرار دیا، بعد ازاں ، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر لائبہ خان نے ان کے شوہر اپنے شوہر شوہر کے شیئر کی کر رہی
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔