2025-04-25@07:16:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2066
«بھارت کا»:
(نئی خبر)
موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024ء سے جنوری 2025ءتک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جبکہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ ریمارکس کو گمراہ کن اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقائق کے برخلاف ہیں اور ان کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے اور بھارت کی طرف سے دیے جانے والے بیانات مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنے اقدامات پر غور کرے اور یہ تسلیم کرے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر بامقصد اور تعمیری مذاکرات کا...
دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔روز نامہ امت کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024ء سے جنوری 2025ءتک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جبکہ پاکستان نے...
حکومت کی جانب سے بھارت سے 50ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024 سے جنوری 2025 تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے...
بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالر (869 کروڑ روپے) کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا رپورٹس کے مطابق اس نقصان کے بعد پی سی بی کو سخت فیصلے لینا پڑے جن میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنا شامل ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 18 ارب روپے خرچ کیے جو طے شدہ بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھے مزید برآں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی لاگت آئی جبکہ میزبانی فیس کے...
حریت ترجمان نے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں تین بے گناہ شہریوں کے اغوا اور دوان حراست دو کے قتل کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے مسلسل قبضے، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ناانصافیوں، حریت رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندیوں اور بھارتی فورسز...
بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اخراجات کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 869 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد امور بشمول پاکستان، چین، گجرات فسادات وغیرہ پر سوالات کے جواب دیے۔ کئی گھنٹے پر مشتمل اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارتی میڈیا میں گشت کررہے ہیں۔ بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے بھی اسے شائع کیا ہے۔ بھارت، پاکستان ماضی کو دفن کرکے مستقبل کے بارے میں سوچیں، نواز شریف وزیر اعظم مودی نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارت کے خلاف مبینہ طور پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ مودی نے سرحد پار سے...

’اے اللہ! شکریہ مجھے اپنے در پر بلانے کا‘، کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کا عمرہ، تصاویر وائرل
کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس میہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں ان کے ساتھ ان کے بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں‘۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan) واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
بھارتی دارالحکومت دہلی میں خواتین کی حفاظت کے لیے انسدادِ رومیو اسکواڈ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اسکواڈ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہو گا جو کہ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراسگی سمیت دیگر جرائم کو روکنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال دہلی اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کے منشور میں بی جے پی نے تمام عوامی مقامات پر اینٹی رومیو اسکواڈز کی تعیناتی اور دہلی بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس کمشنر کے مطابق اس اسکواڈ میں تربیت یافتہ اہلکار ہوں گے، جو خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے پر ایکشن لیں گے اور ان کی تمام...
ریاض احمدچودھری امریکہ میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملے میں ‘را’ ملوث ہے۔ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ”را”کیخلاف کارروائی کریں۔ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے۔ مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشتگرد حکومت ہے۔ مودی حکومت پرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریئے کا ثبوت ہے۔ بھارت بیرونِ ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا عالمی مرکز بنا دیا...
برطانوی جریدے اکانومسٹ کے مطابق بھارت میں انتہائی غربت تقریباً ختم ہو گئی ہے صرف ایک فیصد بھارتی گھرانے عالمی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ تازہ ترین سروے کے مطابق بھارت میں انتہائی غربت کے خاتمے میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ بھارت کی انوکھی ترقی نے روایتی نظریات کو بھی چیلنج کردیا ہے ۔ جون2024اور جنوری 2025 میں جاری ہونے والے دو سروے نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ سروے کے مطابق جولائی 2024ء تک بھارت میں صرف ایک فیصد گھرانے عالمی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ۔ یہ تجزیہ آئی ایم ایف کے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور نیویارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے کرن بھاسن نے کیا ۔ قوت خرید کے لحاظ سے...
بھارتی وزیراعظم نے پوڈکاسٹ میں گجرات فسادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت کی مرکزی حکومت انہیں جیل میں ڈالنا چاہتی تھی، لیکن عدالتوں نے کیس کی اچھی طرح جانچ کی اور انہیں بری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ نریندر مودی نے کہا کہ 1947ء سے پہلے ہر کوئی آزادی کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر لڑ رہا تھا، اس وقت پالیسی سازوں نے تقسیم ہند کو قبول کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے بڑے درد کے ساتھ بھاری دل کے ساتھ قبول کیا کہ...
کراچی(شوبز ڈیسک) اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق فہد مصطفیٰ کی مزاحیہ گفتگو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کرنے والی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے حوالے سے ایک ایسا بیان دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، حالیہ قسط میں ان کے شوہر اور اداکار گوہر رشید بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے، جس پر شائقین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ شو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کبریٰ گوہر کو بھی اب بچوں کا شوق پیدا ہوگیا ہے تو انشاء اللّٰہ اگلے سال...
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی سوچ اور خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو را نے اکٹھا کیا ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک کی بہت مدد کی، پناہ گزینوں کی شکل میں سالہا سال ان کی میزبانی کی، افغانستان کے عوام پاکستان کیساتھ ہیں، لیکن وہاں کی حکومت پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان نے دہشتگردوں کو سہولتیں فراہم کی ہوئی ہیں، یہ افغانستان میں تیاری کے بعد دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان...
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، وادیوں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں نہانے سے گریز کریں۔ موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مکہ اور ریاض میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سبب بن سکتی ہے۔ مدینہ، عسیر، حائل اور قصیم میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مشرقی صوبے میں درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ تبوک، باحہ،...

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان، علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس
مرحوم سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ ایک عالم دین کی موت ایک عالم کی موت ہے، اُن کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے اپنی زندگی حصول علم و ترویج علوم آل محمد علیہم السلام میں گزاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کرجانے والے بزرگ عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پرمرحوم کے بڑے بھائی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ ڈاکٹر...

پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا خطرہ ٹل گیا، حسین حقانی کی نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا ، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ادھر سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا اور حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔مشاہد حسین نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے ، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین...
سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے ترقی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی مبصرین نے معاشی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں بھارت کے کھوکھلے دعوئوں کو بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے محض ایک پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں امن اور ترقی ظاہر کرنے کے لیے سرگرمی سے رپورٹیں جاری کر رہا ہے اور میڈیا مہم چلا رہا ہے۔ انہوں...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔ حسین حقانی نے پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا، حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و اداکار دانش نواز نے اپنے بڑے بھائی یاسر نوار کو ڈرامے میں بطور ولن کاسٹ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ دانش نواز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈرامے میں بڑے بھائی یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کیا ہے۔ اداکار نے یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یاسر نواز لوگوں کی نظر میں ہیرو ہوں گے لیکن میری نظر میں وہ ولن ہی ہیں کیونکہ چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا...
مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دینے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جن کا مقصد کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں...
لاہور: ہمارے پڑوس میں لالچ وہوس کے بطن سے انوکھے واقعات رونما ہونے لگے، بھارتی میڈیا کی رو سے ڈاکٹر کے ایس رانا یونیورسٹی آف ٹکنالوجی جے پور، میواڑ یونیورسٹی راجھستان، اترکھنڈ یونیورسٹی الموڑا اور کوماں یونیورسٹی نینی تال جیسی بڑی تعلیم گاہوں کا وائس چانسلر رہا۔ اگست 2024 ء میں ریٹائر ہوا تو وی آئی پی پروٹوکول پانے اور ’’ہٹو بچو‘‘کی صدائیں سننے کا اتنا دلداہ ہو چکا تھا کہ عمان کا جعلی ہائی کمشنر بن بیٹھا۔ اپنی لگڑری کار میں عمان کا جھنڈا اور دیگر نشانیاں لگوا لیں اور مختلف سرکاری ونجی تقریبات میں ہائی کمشنر بن کر جانے لگا۔ فراڈ کا بھانڈا یوں پھوٹا کہ ڈاکٹر کے سیکرٹری نے ضلع غازی آباد کے پولیس...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے مسائل اور اس کے حقوق کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے اور یہاں بانیان پاکستان کی اولادیں رہتی ہیں جنہوں نے اس شہر کو بنایا تھا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی آج اپنا حصہ مانگ رہا ہے اور یہ شہر دوسروں صوبوں سے آنے والوں کو اپنی گود میں بٹھاتا ہے، مگر اب شہر اور اس...
جہانزیب آفریدی:خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کر دیا۔ ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے دلیرانہ کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ Waseem Azmet
فاطمہ بھٹو نے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر زندگی میں جو بھی راستہ اختیار کریں، انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے، میں ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے...
مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد ختم ہو گیا۔ گلوکارہ کے بھائی شاہد کے مطابق نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور انہوں نے پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے۔ نصیبو لال کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر اوقات جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ تاہم، دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ بھائی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بہنوئی کو سمجھایا ہے اور اب معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نصیبو لال کے خاندان...
کراچی کے علاقے ملیر میں سفاک ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سرور کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت رحمت بیگم کے نام سے ہوئی جبکہ بیٹی 18 سالہ رابعہ ہے۔
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو نے اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے پولیس افسر کو ناچنے کا حکم دے دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ تیج پرتاپ نے پولیس افسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سپاہی، آج ہولی کا تہوار ہے، ہم ایک گانا بجائیں گے، تمہیں اس پر ٹھمکا لگانا ہے۔ سابق وزیر نے پولیس افسر کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر وہ رقص نہیں کرے گا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ واقعہ پر بھارتی سیاسی رہنما تیج پرتاپ کو لوگوں کی جانب سے شدید...
سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبے خصوصی طور پر خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جانے پر غور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم مین خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری لانے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایس سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے...
ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیموں نے اقتدار میں رہنے والوں کی مکمل حمایت و تائید سے ہولی کے تہوار کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک...
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت سیاسی اختلاف کو دبانے اور مقامی آبادی کو بے اختیار کرنے کے لیے نوآبادیاتی حربے اور کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سوئٹزلینڈ کے شہر جنیوا میں الطاف حسین وانی کی سربراہی میں کشمیری وفد نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر احتجاج کیا۔ احتجاج کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانا تھا۔ الطاف...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) چابہار، جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ، جو خلیج عمان میں واقع ہے، دراصل 1983ء میں ایران عراق جنگ کے دوران خلیج فارس سے دور اور تجارت کو متنوع بنانے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں چابہار بندرگاہ کو بھارت کی جانب سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بعد توسیع دی گئی تھی۔ یہ سائٹ دو الگ الگ بندرگاہوں پر مشتمل ہے، شاہد کلانتری اور شاہد بہشتی، جن میں کل دس گہرے پانی کی برتھیں ہیں۔ بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع چابہار محض بندرگاہ نہیں چابہار ایک بندرگاہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی جوہری طاقت بھارت کے علاقائی...
کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسہ دیکر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانیوں کو کئی ماہ سے یرغمال بنا کر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے 2 ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں کیوں لیا گیا؟ لاہور اور کراچی میں بھی...
روہت شرما 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارت کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی قیادت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی کی حمایت سے روہت حالیہ مشکلات کے باوجود ریڈ بال کرکٹ بطور کپتان کھیلیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل بھارت کی شاندار فتح نے کپتان روہت شرما کو نیا حوصلہ دیا، جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ان کی کارکردگی نے بھارت کو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹائٹل جتوانے میں مدد کی، جس سے ان کی قیادت کا اعادہ ہوا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف خراب ٹیسٹ سیریز کے بعد سوالات اٹھنے لگے...
ویب ڈیسک: پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا...
مشہور پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے اعتراف کیا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پروگرام میں شرکت کے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔ عدنا فیصل نے نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جب ان سے لائیوکالز کے دوران ایک کالرنے ہانیہ عامر کے معاوضے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے۔ انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہانیہ عامر ہماری بڑی سلیبریٹی ہیں اور اگر انہوں نے پوڈکاسٹ میں شرکت کا معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ چونکہ وہ آج تک کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی...
فاطمہ بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا سیاست میں...
بالی ووڈ کے فلمی ستاروں میں مشہور ممبئی کے بلندوبالا لیلاوتی اسپتال سے وابستہ لالچ وہوس کی ڈرامائی داستان منظرعام پر آگئی جس سے بھارتی میڈیکل شعبے کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے۔ اسی میں کچھ عرصہ قبل زخمی اداکار سیف علی خان کا علاج ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال تک اسپتال کے بااثر ٹرسٹی چند کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے لوٹ مار کرتے رہے۔ کمپنیاں زیادہ قیمت لگا کر ادویہ، طبی آلات و دیگر سامان فراہم کرتیں۔ جو رقم بچتی، بانٹ لی جاتی۔ نئی انتظامیہ کی رو سے یوں 1250 تا 1500 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم ٹرسٹیوں میں ہیروں...
سینیئر بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور فلمساز دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ‘ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں’۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔ دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں تو ہی میری زندگی، دو آنکھیں، باتوں باتوں میں،...
کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مختلف روپ دھار کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، انڈین ایجنٹ سوشل میڈیا پر پیسے لگا رہے ہیں، ہمارے اپنے لوگ یوٹیوبر بن کر اپنے ویوز بڑھا رہے ہیں، یوٹیوبرز کی فیملیز کو کروڑوں ڈالر دیئے گئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ انڈین ایجنٹ پاکستان کی افواج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں، جب لندن کے دورے پر تھا تو دو باتیں کی تھیں، میں نے کہا تھا کہ یہ خوارج بھارتی ایجنٹ ہیں، بلوچستان کا واقعہ پہلا ہے نہ آخری ہے۔...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
بھارت(نیوز ڈیسک)سینیئر بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد، دیب مکھرجی، 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: “ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں”۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔ دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں “تو ہی میری زندگی”، “دو آنکھیں”، “باتوں باتوں میں”، “جو جیتا وہی سکندر” اور “کنگ انکل”...
حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی...
ریاض احمدچودھری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث نکلے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اقتدار کی ہوس نے مودی کو اندھا کر دیا جس کے باعث مودی نے مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔حال ہی میں بھارت کی ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین کے جرائم سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق 151عوامی نمائندوں کو خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان 151 عوامی نمائندوں میں 16 کے خلاف عصمت...
امرتسر کے معروف گردوارے ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک نوجوان کا گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق امرتسر کے معروف گردوارے ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک نوجوان کا گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، جس میں بٹھنڈہ کے ایک سکھ نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جب کہ دوسرا اس کا معاون ہے، حملے سے پہلے علاقے کی ریکی کی گئی تھی، تاحال حملے کے محرک...
اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔ اسلام آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی، جعفر ایکسپریس واقعہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، ٹرین سے پہلے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،جہاں ایف سی...
محکمہ انسدادِ منشیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب ایک کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ۔بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی بلاجواز کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی بلاجواز کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشنوں کے دوران بیگناہ نوجوانوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) بھارت نے جمعے کے روز پاکستان کے ان بیانات کو مسترد کر دیا، جس میں اسلام آباد نے نئی دہلی پر "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے" اور تشدد کے ذریعے "پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم" کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پاکستانی صوبے بلوچستان میں ٹرین پر حملے، بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے سے متعلق واقعے میں اسلام آباد نے بھارت پر براہ راست ملوث ہونے کا الزام تو نہیں لگایا، تاہم اس نے کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے "دہشت گردی کی پشت پناہی" کا عمل بدستور جاری ہے۔ پاکستان ٹرین حملہ: جعفر ایکسپریس سے پچیس لاشیں نکال لی گئیں پاکستانی بیان پر بھارتی...
—فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف فیکٹریوں اور ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر 2 سموسہ یونٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹسلاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ناقابلS استعمال آئل میں کھانے کی چیزیں فرائی کرنے پر یہ ایکشن لیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف ریسٹورنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پروگرام ’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے، ہمارا اگلا قدم اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو ایکسپوز کرنا ہے۔ منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف کام اب مزید تیز کردیں گے، بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں۔ Post Views: 1
مبصرین کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کے ختم ہونے کا مطلب یہ ہوگا کہ مذکورہ بینکوں کو توانائی سے متعلق لین دین کرنے کے لیے امریکی ادائیگی کے نظام تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی مالیاتی نظام تک روس کی رسائی پر پابندیاں بڑھا کر روس کے تیل، گیس اور بینکنگ کے شعبوں کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے بائیڈن حکومت کی جانب سے جاری کردہ 60 دن کی چھوٹ ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس رعایت سے منظور شدہ روسی بینکوں کو توانائی کے لین دین کی جو محدود اجازت تھی وہ ختم ہو جائیگی۔ مبصرین کا کہنا ہے...
یہ پروپیگنڈا ہو رہا ہے پاکستان طورخم سرحد کھلنے نہیں دے رہا، افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد کے اندر چوکی بنانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، ہم افغان حکام کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کوئی بھی تعمیرات کریں جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کے بیرون ملک رابطے تھے جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے ، ترجمان ِدفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی، ملزمان میں شامل پولیس اہلکار کا ایک بھائی چوری کی جانے والی کار کے مالک کا ڈرائیورتھا اور اس نے گاڑی کا ڈپلیکٹ ریموٹ بنوا رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی چوری کے حوالے تحقیقات کرتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگا کر اسے برآمد کرلیا۔ قیصر آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کی چوری میں ملوث...

بھارتی میڈیا کی بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر افشانی، فوج میں پاکستان کے حامی جنرل کی بغاوت کی کوشش کا الزام
بھارتی میڈیا کی بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر افشانی، فوج میں پاکستان کے حامی جنرل کی جانب سے بغاوت کی کوشش کا الزام بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔ بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بنگلا دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی...
بھارت کے ویٹرن بلے باز چتیشور پجارا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی سلیکٹرز کو دو ٹوک پیغام بھیج دیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر آپ ہمیشہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تو وہ بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ گزشتہ دو برس سے کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک سرکٹ میں وہ خوب رن اسکور کر رہے ہیں۔ لہٰذا اگر موقع ملا تو وہ دونوں ہاتھوں سے اس کو تھامیں گے۔ چتیشور پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔ ان کو 2024 میں بارڈر-گواسکر...
وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ریاست میں چل رہے غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بی جے پی اقتدار والی دھامی حکومت نے اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرز پر ریاست میں مدارس کے خلاف کارروائی کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ ریاست بھر میں مدارس کو غیر قانونی بتا کر سیل کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں مدارس کے خلاف ریاستی حکومت نے سخت رویہ اپناتے ہوئے گزشتہ 15 دنوں میں 52 سے زائد غیر قانونی مدارس کو سیل کر دیا ہے۔ حکام وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ غیر قانونی مدارس کے سوال پر وزیراعلٰی پشکر سنگھ...
راولپنڈی: پاکستانی لڑکیوں کو شادی اور پرکشش ملازمت پر چین اسمگلنگ کیس میں چینی باشندے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ راولپنڈی کے سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزم چائنیز ایم اے شگائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ چین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے) ایمیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے۔ پاکستانی لڑکی کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں چینی شہری سے شادی اور ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ متاثرہ...

بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے واقعہ پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں۔ اس میں ملوث افراد مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ ایک انسان کو قتل کرنے والا پوری انسانیت کا قاتل ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رمضان کا احترام نہ کرے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ پر روس نے حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمنوں نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے پی اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا...
بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔ بنگلہ دیش کی فوج نے انڈین میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی فوج میں بغاوت کی خبریں سراسر غلط ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ بنگلا دیش اوراس کی مسلح افواج...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کہتے ہیں کہ وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ انہیں وزارت دینے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم کا ہے۔ وہ ریلوے کی وزارت کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں، وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی حریف(شیخ رشید) کی طرح چلتی ٹرینوں کے نام نہیں بدلیں گے۔ ’میں آن گراؤنڈ کام کرنے والا پریکٹیکل قسم کا آدمی ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ ایم ایل...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کیلئے رات کے وقت ان کے سیب کے باغات تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک طرف ان کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے علاقے کے قدرتی وسائل اور معیشت کو تباہ و برباد کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پورے مقوضہ علاقے کو مکمل طور پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) دہلی پولیس کا کہنا نے کہ بھارت کا سفر کرنے والی ایک برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ دو افراد نے مل کر جنسی زیادتی کی اور اس سلسلے میں دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمیشن کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا، "دہلی کے مہیپال پور علاقے کے ہوٹل میں ایک برطانوی خاتون کا ریپ کیا گیا، جس کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے ایک ساتھی کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں جعفر ایکسپریس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ان تخریب کاروں کا نشانہ رہا ہے جو کہ ہماری سرحدوں سے باہر ہیں۔...
ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی عدالت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کے دھان منڈی علاقے میں واقع گھر جسے سودھا سدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں سمیت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن کی درخواست کے بعد یہ حکم صادر فرمایا، شیخ حسینہ کے مرحوم شوہر ایٹمی سائنسدان ایم اے وازید میاں کو سودھا میاں کہا جاتا تھا۔ اس لئے گھر بھی سودھاسدھن کے نام پر رکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار کا اس بارے کہنا تھا کہ عدالت نے ان کے...
بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ...
خیبر پختونخوا کابینہ نے رمضان سے قبل ہی ماہ صیام میں کم آمدنی اور غریب طبقے کی ریلیف کے لیے ریلیف پیکچ کی منظوری دی جو 10 ہزار روپے نقد ہے۔ تاہم رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزر جانے کے باوجود تقسیم کا عمل شروع نہ ہو سکا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے رمضان پیکچ کی تقسیم کے لیے فنڈز بھی محکمہ سماجی بہبود کو جاری کر دیے ہیں جو مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نقد رمضان پیکیج خیبر پختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں مستحق خاندانوں کو راشن کی جگہ نقدی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔...
ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت نے بھارتی جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس ٹرین کے واقعے پر بہت پروپیگنڈا کیا، پاکستان میں بعض سیاسی عناصر نے اس واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا، بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی نے اس واقعے پر ایک زبان بولی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور سپورٹرز کا تعاقب کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے، آپریشن کے دوران 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،...
بھارت کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شادی کی ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی بہن کی شادی کے موقع پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا اور خود رشبھ پنت شادی کے موقع پر ’دما دم مست قلندر‘ پر ناچ رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ETimes (@etimes) رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی سنگیت کے موقع پر گلوکار کی لائیو پرفارمنس پر...
مودی سرکار نے اپنے کالے قانون کی آڑ لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی 2 مقبول سیاسی تنظیموں پر پابندی لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پابندی میر واعظ عمر فاروق کی عوامی ایکشن کمیٹی اور منصور عباس انصاری کی جماعت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر عائد کی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں تنظیموں کے علیحدگی پسند مسلح سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ اگر ان دونوں جماعتوں نے اپنی عسکری سرگرمیوں کو ختم نہ کیا تو یہ پابندی مستقل طور پر بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے مودی سرکار...
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو گا جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر ٹیرف کی تلوار لٹک رہی ہے۔ امریکی روزنامے پولیٹیکو نے امریکی نائب صدر وینس کے بھارت کے ممکنہ دورے کی اطلاع دی ہے۔ یہ دورہ وینس کا نائب صدر کے طور پر دوسرا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ جبکہ اوشا وینس امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا پہلا دورہ کریں گی۔ وینس اس سے قبل امریکی نائب صدر کے طور پر گزشتہ ماہ فرانس اور جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران،...

جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، دشمن قوتیں اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے متحد ہیں۔(جاری ہے) بھارت افغانستان کے ذریعے بی ایل اے دہشتگردوں کی ہینڈلنگ کر رہا ہے۔ نازک ترین صورتحال میں افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم عروج پر ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز سخت آپریشن ناگزیر ہے۔ سرمچاروں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا دائرہ کار افغانستان تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر ریلوے کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا اور جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمّت کی۔ لیاقت بلوچ نے زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، تاہم عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز...
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے کا ایک اور مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔ حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں...
جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو...
بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) امریکی روزنامے پولیٹیکو نے امریکی نائب صدر وینس کے بھارت کے ممکنہ دورے کی اطلاع دی ہے۔ یہ دورہ وینس کا نائب صدر کے طور پر دوسرا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ جبکہ اوشا وینس امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا پہلا دورہ کریں گی۔ وینس اس سے قبل امریکی نائب صدر کے طور پر گزشتہ ماہ فرانس اور جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ بھارت کے ایک گاؤں کی بیٹی امریکہ کی 'سیکنڈ لیڈی' اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران، وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں غیر قانونی ہجرت، مذہبی آزادیوں اور انتخابی سالمیت پر یورپی حکومتوں پر شدید تنقید کی تھی، جس...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گنجا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ نوجوانوں نے اتوار کی رات ٹیم کے جیتنے کے بعد ہلا گلا کیا اور آتش بازی کی۔ موقع پر پولیس کے پہنچنے پر نوجوانوں کا ان سے جھگڑا ہوا اور معاملات تلخ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے سزا کے طور پر ان نوجوانوں کو گرفتار کر کے گنجا کر دیا اور سڑک پر گھمایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس کے بعد بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ نوجوان...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر نے اپنے بیان میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، بے بنیاد الزامات لگائے اور آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کو دھمکیاں دیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج ناتھ مقبوضہ جموں وکشمیر کی اصل زمینی صورتحال کو چھپا کرجموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے تلخ حقائق سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومتی عہدیدرار اعلیٰ سطح کے دوروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے بورڈ سی ای اور اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ثمیر احمد سید کو دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نظر انداز کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ نے آئی سی سی سے احتجاج کرنے کی تیاری کر لی۔ دبئی میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی کی جگہ ثمیر پی سی بی کی نمائندگی کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ تاہم، آئی سی سی نے ثمیر احمد سید کو اختتامی تقریب میں نظر انداز کیا۔بی سی سی...
BHOPAL: بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع دیواس میں پولیس نے چمپیئنزٹرافی میں ٹیم کی کامیابی پر مبینہ طور پر بدترین جشن منانے والے افراد کو سزا کے طور پر سر منڈھوا کر گلیوں میں پھرایا۔ بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کشیدگی پھیلانے اورپولیس پر حملے کے الزام میں مذکورہ نوجوانوں کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کی دفعات لگائیں، جس کے تحت کسی بھی ملزم کو 12 ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ان نوجوانوں کے سر منڈھایا اور انہیں گلیوں میں گھماتے رہے اور انہیں رات کو دیر تک جشن منانے کی سزا دی۔ مزید بتایا...