بدین،دھان کی قیمتوں میں کمی کیخلاف آبادگاروں کادھرنا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)بدین ضلع میں دھان کے کارخانہ داروں اور تاجروں کی جانب سے دھان کی قیمتوں میں کمی کے خلاف سیکڑوں آبادگاروں نے بدین میں مین تھرکول شاہراہ پر دھرنا، کراچی تھرپارکر حیدرآباد ٹنڈوباگو روٹس پر چلنے والی ٹریفک معطل ۔دھان کی قیمتوں میں کمی کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی اپیل پر آبادگاروں کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے دھان کے کارخانہ داروں اور تاجروں کے خلاف مین تھرکول کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا ، دھرنے کے کراچی تھرپارکر حیدرآباد ٹنڈو باگو ٹھٹھہ سجاول اور دیگر روٹس پر چلنے والی ٹریفک معطل ہو گی ، دھرنے کے اطراف چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ، اس موقع پر کسان بورڈ ضلع بدین کے صدر اللہ بچایو ہالیپوٹہ جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر عبدالواحد فاروقی ، تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر عزیز اللہ ڈیرو ، ایس ٹی پی ضلع صدر شاہنواز سیال، قومی عوامی تحریک کے ضلعی نائب صدر عبداللہ چانڈیو، سانول گوپانگ ، جمعیت علما اسلام ضلع بدین کے ترجمان رفعت نود چودھری اور دیگر آبادگار رہنماؤں نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں دھان کے کارخانہ داروں اور تاجروں نے ملی بھگت سے دھان کی قیمت 32 سو روپے فی من سے کم کر کے فی من 2300 روپے مقرر کر دی ہے، اور 43 کلو کو ایک من تولنا شروع کر دیا ہے، جو بدین کے ہزاروں آبادگاروں کے ساتھ معاشی قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے دھان فی من 3400 روپے میں خریدی جا رہی تھی، مگر جیسے ہی دھان کی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوئی، تاجروں نے گٹھ جوڑ کر کے قیمت خطرناک حد تک گھٹا دی اور 43 کلو کے من کے حساب سے 2300 روپے میں خریداری شروع کر دی، جو کسانوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے، کیونکہ اس قیمت پر ان کا خرچ بھی پورا نہیں ہوتا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس ظلم کے خلاف نہ ایم این اے، نہ ایم پی اے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کوئی کارروائی کر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی سے مطالبہ کیا کہ بدین میں دھان کے آبادگاروں کے ساتھ تاجروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور دھان کی سرکاری قیمت کم از کم فی من 3400 روپے مقرر کی جائے تاکہ آبادگار بڑے نقصان سے بچ سکیں۔ ڈی سی بدین یاسر بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کر کے ان کے مطالبات عالیٰ حکومتی سطح پر پہنچے اور حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاجی شرکا نے احتجاج ختم کر دیا۔احتجاج کے خاتمے پر معطل ٹریفک بھی بحال ہو گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھان کی قیمت ا بادگاروں دھرنے کے دھان کے کے خلاف بدین کے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ