2025-11-04@19:46:26 GMT
تلاش کی گنتی: 909
«کی یادگار»:
(نئی خبر)
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں ملک دہشتگردی پر قابو پا کر سیاحت کے فروغ کی جانب گامزن تھا، ہمارے دور میں گلوبل ٹیررازم انڈکس میں پاکستان کی رینکنگ 4 درجے بہتر ہوئی تھی، رجیم چینج نے اس سارے عمل کو بھی ریورس گئیر لگایا اور اب بدقسمتی سے ہم دہشت گردی سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بدترین ملک بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ملک میں اس وقت دہشتگردی اپنے قدم دوبارہ جما چکی ہے۔ ہمارے دور میں ملک دہشتگردی...
نیروبی (نیوز ڈیسک) کینیا میں صدر ولیئم روٹو کی جانب سے ایک چرچ کو دیے گئے بڑے مالی عطیے کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔بی بی سی کے مطابق صدر روٹو نے نیروبی کے رائیسامبو علاقے میں واقع “جیزس ونر منسٹری” چرچ کو 20 ملین شلنگز (تقریباً 1.55 لاکھ ڈالر) عطیہ دیا تھا۔ تاہم مہنگائی اور اقتصادی بحران سے پریشان نوجوانوں نے اس عطیے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چرچ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر پتھراؤ اور آگ لگا کر راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال...
ROHRI: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں۔ بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جبکہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنز پر روک دیا...
ایک چینی شخص جو اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرنے کا عادی تھا، پر حال ہی میں ایمرجنسی سرجری انجام دی گئی جب اس نے اپنی ناک میں ایک شریان کو زخمی کردیا۔ اس شخص کے عجیب و غریب کیس کو اس کی بیوی نے ایک مختصر پوسٹ کی شکل میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اس امید پر کہ اس خراب عادت میں مبتلا دوسرے افراد کو روکا جاسکے۔ ژیانگیانگ شہر سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو ہمیشہ اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرتے رہنا پسند تھا۔ خواہ وہ کھڑا ہو، بیٹھا ہو یا بستر پر لیٹا ہو، وہ ہمیشہ اس عادت سے محظوظ ہوتا تھا۔ ایک دن وہ حسب معمول اپنی...
—فائل فوٹو اسلام آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاریآئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ستمبر 2023ء سے جاری کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار 8 سو سے زائد بجلی چوروں کو 41 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔ترجمان نےبتایا ہے کہ 3 ہزار 6 سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے ڈھائی ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو گورنر ہاؤس کے باہر ایک بیل لگی ہے، اس کو بجا کر دیکھیں اور کوئی پوچھے تو بتایا جائے کہ گورنر کا بھائی ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ بنانے کے دیرینہ مسئلے کیلئے ان کی آواز بننے کا اعلان کر دیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر سحری کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس جا کر حل کروانے کی یقین دہانی...
گورنر سندھ کا اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں دعائیں سنتا ہے، قوم ملک کی ترقی کے لئے دعائیں کرے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کی روشنیاں ماند پڑ گئی تھیں، گورنر ہاؤس نے روشنیاں بحال کر دیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ...
حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعوی؛ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا مسلسل دعوی کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے...
بھارت کی کمزور سفارتکاری اور مودی کے حالیہ امریکی دورے نے بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوریاں آشکار کر دیں۔ مودی کی امریکی حکام سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو، مگر بھارتی شہریوں کی ملک بدری اور امیگریشن پالیسی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت محض فروری میں بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ امریکی حکومت نے 3 فوجی پروازوں کے بعد بھارتی ڈیپورٹیز کو وسطی امریکی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی شہروں کو وطن واپسی مکمل ہونے تک ترقی پذیر ممالک میں رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے پاناما اور کوسٹاریکا نے بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔...
لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، چین، میکسیکو کی اشیا پر امپورٹ ٹیکس(ٹیرف) لگا کر قومی صنعتوں کو تحفظ دیا ہے مگر امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوں گی جن میں پٹرول، خوراک، گھر ، الیکٹرونکس سامان، کاریں، گھریلو چیزیں، الیکٹرک بیٹریاں شامل ہیں۔ امریکا اپنا 75 فیصد سپورٹس سامان و کھلونے چین، 61 فیصد تیل کینیڈا، 56 فیصد الیکٹرک بیٹریاں چین، 56 فیصد جوتے چین، 53 فیصد صنعتی تاریں میکسیکو،45 فیصد سبزیاں، پھل اور اناج کینیڈا ومیکسیکو، 45 فیصد ٹیلی فون و براڈکاسٹنگ اشیا چین، 34 فیصد کمپیوٹر میکسیکو، 30 فیصد لکڑی کینیڈا، 26 فیصد کمپیوٹر میکسیکو اور بیشتر کاریں بیرون ممالک سے منگواتا ہے۔ ممتاز امریکی سرمایہ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کا نوسال کی کم ترین سطح پرآنا خوش آئند ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کوجاتا ہے۔ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جوجنوری میں 2.4 فیصد تھی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال فروری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد تھی جس میں بڑی کمی آئی ہے۔ اس...
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن ایوان نمائندگان ایل گرین کو اسپیکر کے حکم پر سیکیورٹی گارڈز نے ایوان سے باہر نکال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا طویل ترین خطاب کا آغاز کیا تو اپوزیشن رکن ایل گرین اٹھ کھڑے ہوئے اور چلّا کر کہا کہ صدر کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔ ایل گرین نے صدر ٹرمپ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ امریکی صدر اپنی تقریر جاری نہ رکھ سکے۔ جس پر ایوان کے اسپیکر نے ہال میں نظم و ضبط کی بحالی کے لیے سرجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کیا۔ یہ خبر پڑھیں : میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا صدارتی خطاب اسپیکر مائیک جانسن...
ایک سال میں حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا، مہنگائی کی شرح 9سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، مریم اورنگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے 365دن کے ہر روز کا آغاز پاکستان کی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے ساتھ طلوع ہوا۔(جاری ہے) بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال کے دوران پاکستان نے مایوسی کی جگہ اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات حاصل کر کے معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔انہو ں نے کہا کہ12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی کی شرح 38 فیصدسے کم ہوکر...
تعارف۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، معیشتی عدم استحکام، اور عام آدمی کی قوتِ خرید میں کمی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ ان مسائل کی بنیادی وجہ درمیان کے غیر ضروری مڈل مین (واسطہ کار) ہیں، جو پیداوار سے صارف تک رسد میں رکاوٹیں ڈال کر قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھاتے ہیں۔ اس کا بہترین حل ایک ایسا سپلائی چین سسٹم (رسدی نظام) متعارف کروانا ہے جس میں کسان، ماہی گیر، اور دیگر چھوٹے پروڈیوسرز اپنی مصنوعات براہِ راست صارفین یا ریٹیلرز (خوردہ فروشوں)کو فروخت کریں، بغیر کسی مڈل مین کے۔ اس ماڈل سے قیمتیں کم ہوں گی، معیشت مستحکم ہوگی، اور عام آدمی کو بنیادی اشیا مناسب نرخوں پر میسر آئیں گی۔ حکومت کے لیے تجویز کردہ اقدامات۔-1...
ریاض سے لاہور کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر ہسپتا ل منتقل
مسقط(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی...
علامتی فوٹو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کےلیے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔ جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے فروری کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملک میں مہنگائی میں 0.83 کمی ہوئی ہے اورمہنگائی کی سطح 1.52 ریکارڈ کی گئی۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے شہروں میں مہنگائی کی شرح 0.65 جبکہ دیہات میں 1.10 فیصد کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں شہروں میں تازہ پھل 14.99 جبکہ چینی 9.35 فیصد مہنگی ہوئی۔ شہروں میں دال مونگ 32.65 فیصد، بیسن 28.97 اور دال چنا 25.40 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مشروبات 1.16 فیصد اور خوردنی گھی میں 0.66 فیصد مہنگائی ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ مہینے شہروں میں سبزیاں 16.73 جبکہ انڈے 14.23 فیصد، دال چنا 10.21، بیسن...
ممبئی: مشہور فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو "ارجن ریڈی”، "کبیر سنگھ” اور "اینمل” جیسی سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اداکار شاہد کپور کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد کپور کو مزید ری میک فلمیں نہیں کرنی چاہئیں، کیونکہ وہ ایک "اصلی اداکار” ہیں۔ کومل نہٹا کے "گیم چینجرز” پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، سندیپ نے "کبیر سنگھ” میں شاہد کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ "ارجن ریڈی” اور "کبیر سنگھ” میں کوآرڈینیشن کا تجربہ ایک جیسا تھا؟ تو انہوں نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا: "شاہد نے کبیر سنگھ میں کام کرنے میں بہت دلچسپی لی، اس...
ایران(نیوز ڈیسک)مہنگائی اور ریال کی قدر میں کمی، ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیاایران کی پارلیمنٹ نے مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کے تناظر میں وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف مواخذے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 273 ارکان میں سے 182 نے ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔عبدالناصر ہمتی صدر مسعود پزشکیان کی کابینہ کا حصہ تھے جو 8 ماہ قبل تشکیل دی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت اب 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال تک جا پہنچی ہے جو 2024 کے وسط میں 6 لاکھ...
اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کی حدود میں قائم ’’انسانی حقوق یادگار‘‘ کی تعمیراتی لاگت سمیت دیگر معلومات کیلیے درخواست دائر کر دی گئی۔ وکیل ابوذر سلمان نیازی کی دائر درخواست میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو مدعا علیہ بناتے ہوئے انھیں معلومات فراہم کرنے کیلیے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، سماعت آج جسٹس شمس محمود مرزا کریں گے۔ یہ پروجیکٹ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں شروع ہوا۔ درخواست کے مطابق درخواست گزار نے دو مرتبہ معلومات کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کیا مگر کوئی جواب نہ ملا۔ درخواست میں پروجیکٹ کے حوالے سے رجسٹرار سے چھ سوالوں کے جواب مانگے ہیں، جن میں پروجیکٹ منظوری کا طریقہ کار،ذمہ...
ویب ڈیسک— امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔ اتوار کو’فائر فلائی ایرواسپیس‘ نامی کمپنی کا ’بلیو گھوسٹ لینڈر‘خلا میں مدار سے خودکار انداز میں یعنی آٹوپائلٹ پر نیچے آیا اور چاند پر اتر گیا۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اس لینڈر کا ہدف چاند پر شمال مشرقی کنارے میں ایک امپیکٹ بیسن تھا جو ایک قدیم آتش فشاں کی ڈھلوان ہے۔ فائر فلائی ایرواسپیس کے مشن کا کنٹرول روم ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہے جہاں سے کامیاب لینڈنگ کی خبر سامنے آئی۔ لینڈر کے چاند پر اترنے کے عمل کی نگرانی آسٹن میں اس سے تین لاکھ...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کے پی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے ٹی او آرز جلد منظور کرے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، لہذا وفاق خیبرپختونخوا کے ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے ۔ مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وفاق کو پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی...
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا بڑا طوفان آگیا، گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن،دالیں،بیسن،چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے۔ اشیا مہنگی ہونے کیوجہ سے روزہ رکھنے کے خواہش مندوں کی قوت خرید جواب دہ گئی، سستے رمضان بازاروں میں سبسڈیز بھی اس سال موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے وارے نیارے اور وہ منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ دھنیے کی چوھٹی گڈی تیس روپے، پودینے کی 30سے40روپے فروخت ہو رہی ہے جبکہ اس ساری صورت حال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی غائب ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں چینی مزید اضافہ کے ساتھ 170روپے کلو، بیسن 370روپے کلو، دال...
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا۔ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا بڑا طوفان آگیا، گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن،دالیں،بیسن،چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے۔ اشیا مہنگی ہونے کیوجہ سے روزہ رکھنے کے خواہش مندوں کی قوت خرید جواب دہ گئی، سستے رمضان بازاروں میں سبسڈیز بھی اس سال موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے وارے نیارے اور وہ منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔دھنیے کی چوھٹی گڈی تیس روپے، پودینے کی 30سے40روپے فروخت ہو...
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مسلسل تیسرے سال رمضان کی خصوصی روشنیاں لگائی گئی ہیں، جن کا افتتاح لندن کے میئر صادق خان نے کیا۔ اس طرح لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں رمضان کے موقع پر روشنیوں کی تنصیب ایک روایت بن چکی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ رمضان لائٹس لگانے کی روایت لندن کی ثقافتی ہم آہنگی اور تنوع کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا"یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم رمضان کی یہ خوبصورت روشنیاں لگا کر تمام مذاہب کے احترام اور تسلیم کرنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں"۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا اہم میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ شکست کی صورت میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ تاہم آسٹریلیا کے پاس ہار کے بعد بھی موقع ہوگا، انہیں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ گروپ بی میں اسوقت پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے؛ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر کیوں ہوئے وجہ "کپتانی" یا کچھ اور،...
اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جن افراد نے کافی دنوں سے کوشش جاری رکھی ہوئی تھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وہ اب ان شاءاللہ اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ آج روز گار کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی اپنے آپ کو سب سے الگ کر کے چلنے میں آپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے معاف کر دیں ان کو جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی اور اب خاموشی سے اپنے روز گار کی طرف آ جائیں۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جونآپ کی ایک کوشش آج کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے رکاوٹیں ان شاءاللہ ختم ہوں گی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) مہنگائی کے طوفان سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں، چکن کی قیمت میں یکدم ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، انڈوں کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز قریب آتے ہی پنجاب میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں مصنوعی مہنگائی کو پنجاب حکومت ضلعی سطح پرکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ چینی،کوکنگ آئل،گھی، دودھ دہی،گوشت ، انڈے ،بیسن ،دالیں،چائول،کھجور،ایل پی جی گیس سمیت بیکری اور سیب ،کیلا،انار،آلو ،پیاز،پالک،سبزمرچ،بیگن،سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کی ریٹ لسٹیں غائب ،مارکیٹ اور بازاروں میں منافع خوروں اور ذخیزاندازوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کرلیے ،ایک ہفتے کے دوران...
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق ۔106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سایپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے۔پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد اییرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دیں دی ۔خصوصی طیارہ جرمنی سے سایپرس اور سایپرس سے اسلام آباد...
تصویر بشکریہ قیضار خان میاں خیل فیس بک پیج پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل اور اُن کے گارڈ لاپتہ ہوگئے۔قیضار خان میاں خیل کے بھتیجے احسان اللّٰہ نے چچا کے گاؤں سگو کے قریب سے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ چچا قیضار خان کا موبائل فون بند جارہا ہے، وہ جنازے میں شرکت کےلیے گرہ عیسیٰ خان گئے تھے۔ڈی آئی خان پولیس نے کہا کہ قیضار خان میاں خیل کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی...
امریکہ(نیوز ڈسک) امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس بات...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز...
کراچی کے مختلف اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، طلبا نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور ٹارگٹ فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔ 11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ارکان نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال جدید اسلحے کے معائنہ کا موقع ملا بلکہ بیشتر نے اس موقع پر اسمال مشین گنز اور پسٹل کا استعمال بھی کیا۔ طلبا نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا اور فیکلٹی ارکان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے جائیں گے جس کے چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو جائیں گے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے.(جاری ہے) ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ...
شنئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے پر سر گنگا رام اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث اسپتال لایا گیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں اسپتال سے چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں ۔
چھانگامانگا: تھانہ كنگن پور کے علاقہ لوحے جٹاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی ندا کوثر کو ملزم لیاقت علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلوایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، لیاقت علی متاثرہ لڑکی کو کاہنہ سے الہ آباد لے گیا جہاں سے وہ ایک گاڑی (جیپ) میں اسے كنگن پور کے علاقے میں واقع ایک حویلی لے آیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ندا کوثر کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور بعد ازاں اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ...
صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غصب کرکے کیا، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں موقف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کام سے روک دیا جائے ، جسٹس خالد سومرو اور جسٹس محمد آصف کو جوڈیشل ورک سے بھی روک دیا جائے ، درخواست میں استدعا اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججزنے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔ منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر...
یوٹیوب نے شارٹ ویڈیو بنانے والوں کےلیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ اب صارفین صرف ٹیکسٹ لکھ کر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے اپنی مرضی کی ویڈیوز بناسکیں گے۔ یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو تخلیق کاروں کے لیے ویڈیو بنانے کے عمل کو مزید آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔ یہ فیچر گوگل کے ڈیپ مائنڈ کے جدید ترین AI ماڈل ’’ویو 2‘‘ کو استعمال کرتا ہے، جو صارفین کو محض متن لکھ کر ویڈیوز تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ ڈریم اسکرین کا نیا استعمال یوٹیوب نے اپنی بلاگ پوسٹ میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سینٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا گزشتہ روز بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفیٰ اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی چیئرمین نے عون عباس، ہمایوں مہمند، فلک ناز چترالی کو رواں سیشن کے لیے معطل کردیا۔ قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3...
ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوششوں کا الزام ، 14 امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh) مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ...
کینیڈا (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں‘ تبدیلی کے نام پر معیشت اور اقدار تباہ کی گئیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
ملک میں قانونی کی حکمرانی اوراداروں کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا ہو گا.اسدعمر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں قانونی کی حکمرانی قائم کرنے اوراداروں کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا ہو گا‘پارلیمان بے معنی ہوچکی ہے، پارلیمان کے پاس پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل نہیں ہے بڑے سیاسی فیصلے پارلیمان کے باہر ہوتے رہے ہیں، غیرسیاسی قوتیں پارلیمان سے باہر بیٹھ کر فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہیں سیاست دان بھی بڑے فیصلے پارلیمان کے اندر نہیں کرتے اس وقت پارلیمان میں جوکچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں اسدعمر نے کہا کہ کوئی بھی نظام اتنا طاقت ور ہوتا ہے جتنے اس کے ادارے طاقت...
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا...
ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات ایک طویل عرصے سے مضبوط اور دوستانہ نوعیت کے ہیں جو مختلف پہلوئوں پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات کی ایک گہری جڑ ہے۔ ترکی اور پاکستان کا رشتہ نہ صرف خطے کی سیاسی و اقتصادی صورت حال پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دونوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا ایک اہم ذریعہ بنتا ہے۔ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے مسائل، خاص طور پر کشمیر کے مسئلے، پر اس کا ساتھ دیا ہے اور اس نے عالمی فورمز پر پاکستان کے مقف کی حمایت کی ہے۔ اسی طرح پاکستان نے بھی ترکی کی حمایت کی ہے، خاص...
نائن الیون کے بعد جو امریکی پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے۔ اس میں باہمی مذاکرات کے طریقے کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ہے، یعنی ’’حملہ ہونے سے پہلے حملہ کردو‘‘ کی پالیسی کو فروغ دیا، جس کا سب سے بڑا فائدہ وہ ممالک اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھا رہے ہیں جو اسلحے کے بیوپاری ہیں۔ ایسے حالات میں یہ توقع رکھنا کہ دنیا امن کی طرف گامزن ہے، عبث ہے۔ سچ یہ ہے کہ دنیا تباہی کی طرف گامزن ہے۔ دنیا کے بڑے اسلحے کے بیوپاری ممالک ان ممالک پر اپنی توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں جہاں خانہ جنگی جاری ہے۔ جہاں لسانی، مذہبی اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر جنگیں لڑی جا رہی ہیں، جہاں امن ہوتا ہے وہاں...
کانگریس ممبر آف پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اڈانی گروپ کے معاملے میں بھارتی وزیراعظم کا رویہ مشکوک ہے، خاص طور پر جب امریکہ جیسے ملک میں انکے خلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی پر اڈانی گروپ کی بدعنوانی کے حوالے سے سوالات پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے جان بوجھ کر گوتم اڈانی کے خلاف الزامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ان کے امریکی دورے کے دوران اڈانی سے متعلق سوالات پر مودی نے ذاتی معاملہ کہہ کر گریز کیا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ...
مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔ چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیا میں...
برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریبا 1,101 کلوگرام ہے، جو اسی نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ویاتینا اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔ عالمی...
اسلام آباد: حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی...
امینہ اردگان سے ملاقات، 3 مرلہ مفت پلاٹ سکیم پر عملدرآمد شروع، ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5سکیموں میں 658، فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270، بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔ فری...
مہنگائی کم ہو رہی، بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دیں، نوازشریف: قائد نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔ قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو...
بیجنگ:چینی لالٹین فیسٹیول کے موقع پر دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا ۔ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست روایتی چینی ثقافت کی کشش کو محسوس کرنے کے لیے ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔ گیارہ تاریخ کو زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا اور انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو بڑی اسکرینوں پر پیش کیا گیا اور مقامی لوگوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔اسی طرح ،اٹلی کے شہر فلورنس نے چینی نئے سال کے استقبال اور شان دار “لالٹین فیسٹیول”کے موضوع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈریگن اور لائن ڈانس کے ذریعے شرکاء کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اپنے منصوبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو خریدنے کی بجائے اسے امریکہ کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ تاہم اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے سے خود کو الگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور اردن کے شاہ عبداللہ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اردن اور مصر کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کو بسایا جائے گا تاکہ وہ وہاں سکونت اختیار کر سکیں۔ ملاقات کے بعد شاہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن فلسطینیوں کے...
برازیل (نیوزڈیسک) برازیل میں منعقدہ لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔ اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہے ..لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا...
زرعی سائنسدانوں کو تل کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پرکام کرنا ہو گا. ڈاکٹر اشتیاق حسن
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )تل پنجاب کی سرسوں رایا کے بعد تیل داراجناس میں خریف کی سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی جانے والی منافع بخش اور نقد آور فصل ہے موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سائنسدانوں کو تیل دار اجناس بلخصوص تل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گااور ملکی برآمدات میں فروغ کے لئے قدرتی وسائل کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے. ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اڈاپٹیو ریسرچ (فارم اینڈ ٹریننگ)پنجاب ڈاکٹراشتیاق حسن نے ایو ب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں تل کے پیداواری منصوبہ کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس میں شرکاسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. انہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ میں جنید رزاق پر کتاب لکھوں گا اس کی ہیرووالی کہانی ہے،جنیدرزاق نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا مگر پٹیشن واپس نہیں لی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ملزمان نے ملٹری کورٹس حوالگی کو چیلنج کیوں نہیں کیا؟کیا یہ لاپرواہی نہیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ لاپرواہی نہیں تھی، 9مئی کےملزمان اور ان کے اہلخانہ کو...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی پیشگی فعال غیر ملکی سم فروخت کنندگان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں،غیر قانونی موبائل سم فروخت کنندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔چھاپے ایبٹ آباد، سکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے، جہاں ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی...
قومی اسمبلی : بات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کاہنگامہ ، واک آئوٹ : بھارت نیاسندھ طاس معاہدہ چاہتا ہے : پالیمانی سیکرٹری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے، واک آؤٹ اور کورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ اجلاس میں متعدد ارکان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال بھی کیا۔ اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کیا جس میں بلال اظہر کیانی عبدالقادر پٹیل ، رومینہ خورشید عالم، سید وسیم حسین، شاہدہ اختر، شیر علی ارباب شامل ہیں۔...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جگمگ جگمگ کرنے لگا۔اپ گریڈیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل ہوگا جس میں معروف گلوکار شفقت امانت علی، ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے قبل آج ریہرسل کی گئی۔6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئی تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا۔ اس کے بعد پھر لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہوئی تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔ تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا...
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کروڑپتی لوگ بیٹھے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کےآخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی تھی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں 2 ججز نہیں آئے، لیٹر لکھا ہے، جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہم بھی شریک نہیں ہوئے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن پرفیصلہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا اور ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر سٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی ہے، اس لیے یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا خیبر پی کے میں یوم سیاہ خیبر پی کے حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا، پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا...
غزہ کی صورت حال پر غور کے لیے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیا گیا، جبکہ پاکستان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ عرب سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیانات کے بعد مصر کے وزیر خارجہ امریکا روانہ ہوگئے ہیں، جن کی امریکی انتظامیہ اور اراکین سینیٹ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے، جبکہ دورے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لئے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، حکومت پائیدار ترقی...
پاکستان کی معیشت کے بارے میں حالیہ دنوں میں جو تصویر پیش کی جا رہی ہے، اس کا عکس بھی عملی دنیا میں نظر نہیں آرہا ہے، افراطِ زر کی شرح میں نمایاں کمی، بنیادی شرح سود میں تخفیف، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جیسے عوامل کو معاشی کامیابیوں کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ کے سربراہ، نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔ جبکہ حکومت نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا ہے اس کے برعکس 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر 1.02 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا۔...
” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو “جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ...
اقصی شیخ: پاکستان کے معروف موسمیات کے ماہر، سردار سرفراز نے محکمہ موسمیات سے اپنے خدماتی سفر کا اختتام کیا۔ 34 سال 8 ماہ اور 10 دن تک پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) میں خدمات انجام دینے کے بعد وہ عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ سردار سرفراز نے 31 مئی 1996 کو پی ایم ڈی میں بطور میٹرولوجسٹ شمولیت اختیار کی تھی اور 2019 سے فروری 2025 تک چیف میٹرولوجسٹ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ان کی خدمات میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی سے لے کر ہیٹ ویو کی وارننگ تک اہم خدمات شامل ہیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک...
حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ...
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 فروری 2025 ) ملک میں ٹیکسز بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، اگرچہ شرح سود میں کمی اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان 2025 کا آفیشنل ترانا عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔ ’جیتو بازی کھیل کے‘ عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں جہاں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں گانے کی ویڈیو میں انہیں بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔آفیشل ترانے کی شاعری عدنان ڈھول اور اسفند یار اسد نے لکھی ہے جب کہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔گانے میں عاطف اسلم کو گلیوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ہمراہ نہ صرف کرکٹ کھیلتے بلکہ ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ بننے والی تمام ممالک کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔گانے کو آئی سی سی کے...
اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی...
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مودی حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدر کئے جانے پر یہاں کے اپوزیشن لیڈران برہم ہیں۔ اس معاملے پر پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے نریندر مودی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات پر سوالات اٹھائے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر مودی ٹرمپ کے اتنے اچھے دوست ہیں تو ایسا کیوں ہونے دیا گیا۔ اس کے بعد اس نے پوچھا کہ ہمارا جہاز ان ہندوستانیوں کو لینے کیوں نہیں جا...
برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کا نیا پہلو بن رہی ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نویں ایشیائی سرمائی کھیل شمالی چین کے شہر ہاربن میں منعقد ہونے والے ہیں۔ ہاربن ایشین ونٹر گیمز بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین کی جانب سے منعقد ہونے والا ایک اور اہم بین الاقوامی جامع اسپورٹس ایونٹ ہے ، اور یہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ میں حصہ لینے والے ممالک (علاقوں) اور کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ایونٹ بھی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان کا ماننا ہے...
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دونگا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات ہی سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں،متعین کردہ اداروں کی نجکاری...
بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے بلڈوزر پروسیشن کا نام دیا گیا۔اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں...
ڈھاکہ:بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...