Daily Pakistan:
2025-09-18@17:48:57 GMT

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج ( جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج ( جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
جن افراد نے کافی دنوں سے کوشش جاری رکھی ہوئی تھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وہ اب ان شاءاللہ اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ آج روز گار کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
اپنے آپ کو سب سے الگ کر کے چلنے میں آپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے معاف کر دیں ان کو جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی اور اب خاموشی سے اپنے روز گار کی طرف آ جائیں۔

 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ایک کوشش آج کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے رکاوٹیں ان شاءاللہ ختم ہوں گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اہم فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اچھا دن ہے۔

اپنی شخصیت کی تشکیل خود کریں روزمرہ معمولات زندگی کو اپنی مرضی کے مطابق انجام دیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کے ساتھ وعدہ خلافی کریں 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات کے مطابق قدم اٹھائیں کسی معاملے میں جلد بازی مت کریں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے آپ کے لئے حکمت عملی سے چلنا کئی حوالوں سے آپ کو فائدہ دے سکتا ہے پوری توجہ دیں۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی جگہ پر اپنی رقم کا استعمال کر کے فائدہ حاصل کرنے کے چکروں میں ہیں وہ اچھی طرح پہلے سارے حالات دیکھ لیں غیر بندے کا اعتبار کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے خیال کریں۔

 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی ٹینشن میں ہیں زائچہ تو کچھ بھی ایسا نہیں بتا رہا بس اپنے کام سے کام رکھیں اور خاموشی سے چلتے رہیں۔ ان شاءاللہ آج شام تک کوئی اچھی خبر مل ہی جائے گی۔

ترلے منیتیں کرکے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا، ماں باپ کا اکلوتا بیٹا، ٹینا ثانی کا چچا زاد بھائی، کر کٹ کھیلنے کا دلدادہ، ہنس مکھ، ملنسار، اسکے والد بھی کمال انسان تھے

 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے آپ حقوق العباد کے حوالے سے اپنی غلطیوں کی جس قدر ممکن ہے اصلاح کر لیں ورنہ آپ کے لئے مشکلات ہیں اور سچی توبہ کی بھی سخت ضرورت ہے۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مریخ ابھی تک زائچے میں ہے جو غصہ، کشیدگی، لڑائی، جھگڑے وغیرہ کا سبب بنتا ہے اس لئے آج بھی ہر صورت ان معاملات سے بچ کر چلنا ہے ورنہ مسئلہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔

 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ماضی کی غلطیوں سے کچھ تو سیکھیں اب مزید کوئی غلطی کی گنجائش نہیں ہے آج ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہے اور آج خاص طور پر کسی کا بھی اعتبار نہیں کرنا محتاط رہیں۔

جاپان والے ایسی گاڑی بنا چکے ہیں جس کی رفتار 600 کلومیٹر تھی،رفتار کی سوئی ابھی اور آگے جانے کو بے چین تھی کہ اسے وہیں روک لیا گیا

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
دشمن کو کمزور مت سمجھیں اور جب وہ اندر سے ہو تو زیادہ محتاط ہو کر چلنا پڑتا ہے آج وار کر سکتا ہے مگر اللہ کے فضل و کرم سے کوئی نقصان نہ ہوگا۔ بس وہ اوپن ہو جائے گا۔

 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے اب وہ ان شاءاللہ اس حوالے سے خوشی کی خبر سن سکیں گے اور بھی کئی سلسلے آمدن بڑھانے کے اب سامنے آ سکتے ہیں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں بس جذباتی فیصلے مل کریں اور آجکل خاموشی سے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں اس وقت اوپن ہونا کسی طرح بھی آپ کے لئے ٹھیک نہیں۔

کیا شادی سے پہلے اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا؟ سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ دی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ان شاءاللہ حوالے سے سکتا ہے کے لئے

پڑھیں:

سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر، سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ صحت کے مسائل سے بچ سکیں اور محفوظ طریقے سے عبادات انجام دے سکیں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک درجہ حرارت انتہائی بلند ہوتا ہے، اس لیے زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات میں دھوپ میں پیدل چلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بزرگ افراد، خواتین اور بیمار افراد کے لیے یہ وقت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

وزارت نے زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ سایہ دار جگہوں پر قیام کریں،پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، خالی پیٹ دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور
ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی کا اثر کم ہو۔
اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کروائی ہے کہ روضۂ اطہر میں حاضری کے لیے باقاعدہ پرمٹ (اجازت نامہ) لینا لازمی ہے۔ بغیر پرمٹ کے کسی کو بھی مسجد نبوی کے روضۂ اطہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پرمٹ "نسک" یا "توقعنا" ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

سعودی حکام نے کہا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ صرف زائرین کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے بھیڑ اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ 
 
 

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
  • کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ
  • جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
  • سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
  • اساتذہ کو روشنی کے نگہبان بنا کر مؤثر تدریس کی حیات نو
  • اے آئی کی کارکردگی 100 گنا بڑھانے والی جدید کمپیوٹر چپ تیار
  • مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی