2025-08-11@20:50:11 GMT
تلاش کی گنتی: 3586
«کے پی کی»:
(نئی خبر)
مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس : ریلیف سنی اتحاد کی جگہ پی ٹی آئی کو دیا گیا، جسٹس امین الدین کے ریمارکس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں کا ریلیف سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دیا گیا۔ انہوں نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ بطور وکیل سنی اتحاد، کیا وہ اس فیصلے سے متفق ہیں، جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ وہ فیصلے سے متفق ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا مخصوص نشستیں خالی چھوڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے اسلحہ ساز ادارے کا دورہ کیا اور توپ خانے کے گولوں کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ۔ حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کے اخبار رودونگ سنمْن نے خبر دی ہے کہ کم جونگ اْن نے فیکٹری کا معاینہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے رواں سال کی پہلی ششماہی کی پیداوار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان نے جدید جنگ کے لیے موزوں، نئے طاقتور گولوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت کی نشاندہی کی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کثیرملکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، جس سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کراچی میں اتوار کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر قائد میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیر اور منگل کے روز گرج چمک...
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی اور اس دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ نم ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں بھی داخل ہو رہی ہیں۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں پیر اور منگل کو مضافاتی علاقوں سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کو مضافاتی علاقوں میں بارش کے دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ اندرون سندھ میں گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، خیرپور، دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اور عمر کوٹ سمیت مختلف...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدور طبقے کے بچوں کے لیے ایک انقلابی اور شاندار تعلیمی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت صنعتی اور مائنز سیکٹر کے رجسٹرڈ ورکروں کے بچوں کو پاکستان کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ کامسیٹ یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز میں مفت تعلیم دی جائے گی، جس کی تمام تر فیس حکومتِ پنجاب ادا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا نیا قانون، عوامی فنڈز سے حکومتی تشہیر کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ نے اہل ورکروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت طلبہ کو اسلام آباد، ایبٹ آباد، واہ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں قائم کامسیٹ یونیورسٹی کے...
ایران: دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدوار جزوی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیداوار جزوی طور پر معطل کردی ہے جبکہ تہران میں وزارت دفاع کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر پہلا نمایاں حملہ کیا ہے، ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے اتوار کو بتایا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ’ساوتھ پارس‘ میں جزوی طور پر پیداوار معطل کر دی...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ ہوتا ہے تو امریکی مسلح افواج کی پوری طاقت آپ پر اس سطح پر اترے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، تاہم ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کر سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے...
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، ماضی میں سولر پینلز کی امپورٹ پر کوئی بھی ٹیکس عائد نہیں تھا۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 18 فیصد ٹیکس عائد ہونے سے سولر پینلز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں سولر پینلز لگانے والے ہوجائیں خبردار، صوبے میں نئی پالیسی لاگو ہوگئی پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص موسیٰ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر بجٹ تجاویز منظور ہو گئیں تو سولر پینلز کی درآمد کے دوران اسی وقت 18 فیصد ٹیکس وصول کرلیا جائے گا، اس کے بعد 3.5 فیصد مزید ٹیکس عائد ہوتا ہے...
سٹی42: پی ٹی آئی کے "روگ وزیراعلیٰ" علی امین گنڈاپور نے پنجاب کی جیل پر مسلح حملے کی دھمکی دے دی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج اچانک کسی کے اشتعال دلائے بغیر اشتعال میں آ کر دھمکی دی ہے کہ اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے اور ہم پر گولیاں چلیں تو ہم بھی ٹھوکیں گے۔ اڈیالہ جیل جیانے والوں پر کبھی کسی نے گولی نہین چلائی اور نہ ہی حالیہ دنوں میں پنجاب حکومت یا جیل انتظامیہ کی طرف سے ایسا کوئی ارادہ ظاہر کیا گیا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں علی امین...
بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78...
ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جہاز گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ جنرل ماجد موسوی کی یہ تعیناتی اُس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اسرائیل کے ایران پر شدید فضائی حملوں میں ایرو اسپیس فورس کے سابق سربراہ میجر جنرل امیر علی حاجی زادے سمیت...

وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی. ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. وزیرِاعظم الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل...
اسلام آباد میں واقع نیشنل ویڈر فورکاسٹنگ سینتر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ فراہم کردہ ایڈوائزری کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ’خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر یہ موسمی حالات دیکھنے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ حکمت عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔ انسداددہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار ورکرز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ ورکرز کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ Tagsپاکستان
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش...
پشاور (بیورورپورٹ) خیبر پی کے صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے انعقاد کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے، جسے دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سمری پر فوری دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں، وزیر اعلی یا کسی اور کی دھمکیوں اور دبائو میں آکر کبھی سمری پر دستخط نہیں کروں گا، ریاست پر حملے کرنے والے انتشاری ٹولے سے ڈرنے والا نہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ ، ایف ای ایس سی کے ممبر عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی نے بہاولپور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے قیام پر یونین کے نومنتخب سیکریٹری انور گریوال، جنرل سیکریٹری شفقت محمود سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ عہدیداران ضلع بہاولپور میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریںگے۔ علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری صابر علی ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عبدالغفور میمن ، جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عزین...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، رواں ہفتے کے دوران مرغی، دالوں، کوکنگ آئل، آٹا، ایل پی جی سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، تاہم ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کی معمولی کمی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ممکنہ حملے کے خدشے پر اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، شہریوں نے بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں کھانے پینے اور ضروری اشیاء کے شیلف خالی ہونے لگے۔تل ابیب: ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید تر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں عوامی سطح پر شدید بے چینی اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس اور اسٹورز کا رخ کر لیا، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری کے دوران عوام میں خاصی بے تابی دیکھی گئی۔عینی شاہدین...

بی آئی ایس پی کی پارٹنربینکوں کے ساتھ شدید گرم موسم کے پیش نظر سہ ماہی قسط کی موثرادائیگی کے حوالے سے اجلاس
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے بینظیر کفالت کی آئندہ سہ ماہی قسط کی تقسیم کے آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینےکے لیےپارٹنر بینکوں کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹرطاہر نور کی زیرصدارت بی آئی ایس پی کے ساؤتھ زونل آفس ملتان میں جمعہ کو اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کا انعقاد کیمپ سائٹ ڈسبرسمنٹ ماڈل سے ریٹیل نیٹ ورک ماڈل کی حالیہ منتقلی کےضمن میں کیا گیا،یہ تبدیلی ملک بھرمیں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظرکی گئی تاکہ مستحقین بالخصوص خواتین کو سخت موسمی حالات اور کھلے مقامات پرلمبے وقت تک...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی، بعدازاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی راہنما شاندانہ گلزار ورکرز سےی اظہارِ یکجہت کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد...
ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 73.15 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالائی، وسطی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 13 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے چند روز میں پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے متعدد علاقوں کو متاثر کرے گا۔ وفاق اور پنجاب 13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، لیہ، ڈیرہ غازی خان،...

پاکستانی زائرین خطے کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ترجمان دفتر خارجہ نے خطے کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے زائرین سے کہا ہے کہ وہ ایران اور عراق کے اپنے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بات جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ایک خفیہ اور زیر زمین کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنا کر پاسدارانِ انقلاب ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کو شہید کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ رات گئے کیا گیا جس میں جنرل حاجی زادہ کے ہمراہ دو دیگر اعلیٰ ایرانی افسران بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پاسدارانِ انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کو ایک اہم آپریشنل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔تاحال ایرانی حکام کی جانب سے جنرل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اصرار کیا کہ وہ حالیہ لڑائی کے بعد بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ میز پر لائیں گے، اور کہا کہ وہ ’’ہر مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔‘‘ گزشتہ ماہ امریکی سفارت کاری نے جوہری ہتھیاروں سے لیس دیرینہ مخالفین کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی کو ختم کر دیا تھا اور فائر بندی کرانے میں مدد کی تھی۔ صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی پیشکش امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فائر بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے ’’غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت شروع...
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت کی صورتحال: اسلام آباد: 45°C لاہور: 46°C پشاور و مظفرآباد: 44°C کراچی: 37°C کوئٹہ: 36°C گلگت: 34°C پی ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے پر سینیٹ میں قرارداد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش کی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے پر ایک قرارداد پیش ہونی ہے،قرارداد کے پیش ہونے کے وقت وزیر خارجہ کو ایوان میں بلایا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی،سرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے، خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچواں روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 282 روپے 86 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک...
— فائل فوٹو سندھ کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ تقریباً 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا کل تخمینہ 1018 ارب روپے لگایا گیا ہے، وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس ملنے کا تخمینہ ہے، غیر ملکی منصوبہ جاتی امداد کے تحت 366 ارب روپے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی گرانٹس اور غیر ملکی امداد سمیت کل ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ذرائع نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین ( نمائندہ جسارت) پیر عالی شاہ اسٹیڈیم کے قریب ایک گھر سے نوجوان ربو ملاح کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی گردن میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ ورثا نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب پیر عالی شاہ اسٹیڈیم کے نزدیک رہائش پذیر گل محمد ملاح کے گھر سے 22 سالہ نوجوان ربو ولد مصری ملاح کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر ماڈل تھانہ بدین کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی (174) مکمل کی اور لاش کو سول اسپتال بدین منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کرایا، جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم برقرار رہے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، گلیات، چکوال، جہلم اور ان کے گردونواح میں آندھی کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز پر 18 فیصد درآمدی ٹیکس عاید کرنے کی منظوری کے فوراً بعد سے ہی مارکیٹ میں موجود سولر پنیلز کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوگیا، دکانداروں نے مارکیٹ میں پہلے سے درآمد شدہ پینلز کی قیمت میں کئی روپے کا اضافہ کردیا۔کراچی کی سولر مارکیٹ میں اس وقت سولر پینل کی پر واٹ قیمت میں کم از کم 5 روپے سے 7 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 7000 روپے سے 29500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی عوام سے ہرچیز پر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اس پر مزید ظلم ڈھاتے ہوئے سولر پر مزید بھاری ٹیکس عاید کرکے غریب...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 18 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض...
ایک تاجر نے کہا کہ ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں کیونکہ درآمد کنندگان نے 18 فیصد جی ایس ٹی کے باعث لاگت بڑھا دی ہے، یہ قیمتیں ہماری جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔ ریگل چوک کے ایک اور تاجر نے بتایا کہ لیتھیئم بیٹری کے ساتھ 5 کلو واٹ کا سسٹم اب 8 سے 8.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جب کہ بجٹ آنے سے پہلے یہی سسٹم 7 سے 7.5 لاکھ روپے میں مل رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھا دیں۔ نجی اخبار کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر...
امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز امریکہ کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی امریکہ پر تنقید جاری ہے جب کہ معروف بھارتی دفاعی صحافی اور اینکر شیو ارور نے ایکس پر امریکا مخالف ٹوئٹ کر دیا۔ شیو ارور لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ہاتھوں 26 بھارتیوں کے قتل کے ہفتوں بعد، ٹرمپ پاک فوج کے سربراہ کی میزبانی کرنے والے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل پاکستان کو “غیر معمولی شراکت دار” قرار دیتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں امریکی دوغلا پن کبھی واضح نہیں ہوا۔ شیو ارور کی ٹویٹ بھارت کی سفارتی ناکامی کا...
اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔ 8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار...
اسلام آباد (آئی این پی + وقائع نگار) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وکیل صاحب نے ڈرامہ لگایا، کہتے ہیں کہ ہمیں کیس کا علم ہی نہیں، جج صاحب چھٹی پر چلے گئے، آنے والے دنوں میں بھی انہوں نے ایسے ہی بہانے کرنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے ہیں۔ آخری مرتبہ انہوں نے ہم پر گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میری گولیوں والی بات کاٹ دیتا...
خیبر پختونخوا حکومت کی بجٹ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی میڈیا نے دستاویزات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے...
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی میڈیا نے دستاویزات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کا...
خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ...
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جس طرح 2 اعشاریہ 68 کی شرح نمو لائے، اس طرح تو یہ اگلے سال 6 فیصد کی شرح نمو بھی لے آئیں گے، جب تک این ایف سی ایوارڈز میں صوبوں کے پیسے کم نہیں کریں گے، صوبائی ریونیو بورڈز پیسے جمع نہیں کریں گے تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ پرانے بجٹس سے مختلف نہیں ہے، حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیل سمیت عالمی قیمتیں کم تھیں اور فوج بھی حکومت کے ساتھ تھی، پھر بھی کوئی...
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر نے لکھا کہ یہ سنجیدہ جانچ کا معاملہ ہے کہ کہیں یہ ناممکن ایکسرے کسی اور کے اصلی ایکسرے کی فوٹو کاپی تو نہیں ہے جسے کسی دوسرے مریض کا بتا کر صرف فائل پوری کی جا رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت اور بی جے پی پر صحت کے شعبے کی بدانتظامی کو لے کر سخت تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایکسرے رپورٹ کو عام کاغذ پر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے بی جے پی کی صحت خدمات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے...

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف
مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان...

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں...
معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے درمیان جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھے ۔ اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے دن...
—فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کروانے کی مہلت دی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقعہ دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کروا سکی۔ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظپولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیے لیے مزید مہلت کی...
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں تاکہ ہوا...
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان مصباح الحق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی میں جاری غیر یقینی صورتحال نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے ریڈ بال کی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ سے رابطے بھی کیے ہیں، یاد رہے کہ مصباح ماضی میں 2019 سے 2021 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت...
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ رجب بٹ کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیسوں کی بے تحاشا برسات اور انہیں پیروں تلے روندنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور دیگر فیملی ممبرز ننھی بچی پر پیسے برسا رہے تھے۔ لیکن جو چیز سب سے زیادہ قابل اعتراض تھی، وہ زمین پر بکھرے ہوئے نوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مناظر۔ یہ منظر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نصراللہ وسیر، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو، خازن کامران شیخ و دیگر عہدیداران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے شہید صحافی اے ڈی شر کے آبائی گاؤں (ہنڈیاری، ضلع خیرپور) پہنچ کر شہید صحافی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی والدہ سے ملاقات کی، وفد نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ملک بھر کی پوری صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے شہید صحافی اے ڈی شر کے صاحبزادے کو مالی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 26 ۔ 2025 کے دوران صوبوں اورسپیشل ایریاز کے ترقیاتی منصوبے کے لئے 253230 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 1590 ملین روپے ،پاک پی ڈبلیو ڈی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7641 ملین روپے،سندھ میں ترقیاتی پروگرام اور ترقیاتی اسکیموں کے لئے 66282ملین روپے ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے 545 ملین روپے ، پی ڈبلیو ڈی کے تحت خیبر پختونخوا کے لئے 2063 ملین روپے ، بلوچستان میں جاری ترقیاتی پروگراموں...
بجٹ 2025-2026: مالیاتی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے بل کی سفارشات کو منظور کرلیا جبکہ چیئرمین نے مالیاتی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں آغاز پر سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہدا کیلیے دعائے مغفرت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کرائی۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے ایوان...
رکن پارلیمنٹ نے سلطان پور میں بغیر نوٹس کے غریبوں کے گھروں کو منہدم کئے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملہ کو ہائی کورٹ تک لے جائیں گے اور غریبوں کو انصاف دلائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی اِن دنوں ریاست اترپردیش میں اپنی ساخت مزید مضبوط کرنے کی سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اترپردیش میں پریس کانفرنس کر کئی اہم مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی لکھنؤ، پریاگ راج، میرٹھ اور فیروز آباد جیسے شہروں میں کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔ آج بارہ بنکی میں ایودھیا کی میٹنگ ہو رہی ہے، جس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےقومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا۔اس دوران اپوزیشن کا شورشرابہ بھی جاری ہے۔ وزیر خزانہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھاکہ یہ بجٹ انتہائی اہم اور تاریخی موقع پر پیش کیا جارہا ہے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، حالیہ جنگ میں کامیابی پر عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارک باد دیتا ہوں، عالمی برداری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی عزم اور یکجہتی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہماری توجہ اب معاشی ترقی پر ہے، معاشی اصلاحات...
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی تاریخ ساز فتح کے بعد ممکنہ طور پر نیا سنگ میل طے کرنے کی تیاری کر لی ہے، ذرائع کے مطابق فرنچائز کے موجودہ مالکان نے آر سی بی کو جزوی یا مکمل فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیاجیو پی ایل سی کی بھارتی ذیلی کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ ممکنہ سرمایہ کاروں سے رابطے میں ہے، جبکہ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ فرنچائز کی مکمل فروخت کی صورت میں قیمت 2 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج اس خبر کے سامنے آتے ہی یونائیٹڈ اسپرٹس کے شیئرز...
پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ،تمام اراکین کو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی اجلاس بیرسٹر گوہراورعمرایوب اور زرتاج گل کی سربراہی میں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف نے بجٹ اجلاس کے لئے سخت حکمت عملی بنانے کاعندیہ دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی کال عید کے بعد عمران خان خود دیں گے۔ گزشتہ ہفتے جیل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں عمران خان نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تصدیق کی تھی جو ملک گیر ہوگی، اور تمام صوبوں میں اہم مرکزی شاہراہوں کو بند کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا تیاریاں شروع، احتجاج کب سے ہوگا؟ پی ٹی آئی کے رہنما بتاتے ہیں کہ پارٹی کافی عرصے سے احتجاج کی تیاری کررہی ہے، جس کے لیے خیبر پختونخوا کے صدر...
ڈیرہ اسماعیل خان (نا مہ نگار) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں علی بابا چالیس چوروں کا راج ہے، صوبائی حکومت ڈیرہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا رہی ہے، قیام امن پہلی ترجیح ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو بھی وہی ماحول اور سہولیات میسر ہوں جو کراچی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ان جوانوں کو جو سرحدوں اور چیک پوسٹوں پر ریاست اور شہریوں کی حفاظت کررہے...
یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے قسام دستوں سے جہاد کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ فلسطین صنعا کے دل میں ہے جس طرح قدس یمن کے عقیدے، رویے اور رہنمائی میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے شہید قسام دستوں کو پیغام دیا کہ فوج اور اس ملک کے عوام فتح کے وعدے کی تکمیل اور قابض اراضی کی آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، محمد الغماری، یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے عید قربان کے موقع پر حماس کی عسکری شاخ شہید عزالدین قسام دستوں کی افسانوی مزاحمت اور دائمی بہادری کو مجاہدین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی سطح پر سست روی کے باوجود پاکستان میں معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ملک کی جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا بھر میں پچھلے تین برسوں کے دوران معیشتوں کو دھچکے لگے، لیکن پاکستان نے نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ اس بات کی غمازی ہے کہ معیشت میں کچھ نہ کچھ بہتری ضرور آئی ہے، کئی ممالک ایسے ہیں جہاں مہنگائی آج بھی جوں کی توں ہے، لیکن پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 4.6 فیصد...
چینی وزارت دفاع کا تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کے لئے انتباہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے، تر جمان بیجنگ () امریکہ چین کے تائیوان علاقے کو ایم 1 اے 2 ٹینکوں کی ایک نئی کھیپ بھیج رہا ہے اور اگلے چار سالوں میں امریکا تائیوان کو اسلحے کی فروخت کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت کے معیار سے برھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیر کے روز چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بین نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ امریکہ اور “تائیوان کی علیحیدگی پسند” قوتیں چین کے مرکزی مفادات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، آبنائے تائیوان میں...

پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟وزیرخزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک سے متعلق بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ جاری کھاتوں کا خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف کی حالیہ قسط میں مشکل کا سامناتھا، بھارتی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے قسط روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا ان کاکہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی کا سامنے کررہے ہیں، کلائمیٹ فنانس ہماری ضرورت ہے،وزیرخزانہ نے کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7فیصد رہی،ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے،2023میں دو ہفتوں کیلئے ذخائر موجود تھے،2023کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی ،نگران حکومت میں اچھے اقدامات کو سراہتا ہوں،پالیسی ریٹ22فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گیا۔ "واٹس ایپ پر اگلے ہی دن ذاتی پیشی کا حکم دینا ناانصافی"فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے...

اسپیکر قومی اسمبلی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی ظہرانے میں شرکت، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج بیت اللہ کے لیے آئے ہوئے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں ایک پُروقار شاہی ظہرانہ دیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کی سعودی ولی عہد سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اسپیکر سردار ایاز...
یورپی یونین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) کے چار ججوں پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہیگ میں قائم عالمی عدالت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر اورسلا وان ڈیر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں کہا: "آئی سی سی دنیا کے سنگین ترین جرائم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے اور متاثرین کو آواز دیتی ہے۔ اسے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔" کمیشن کی ترجمان انیتا ہیپر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم ان چار اضافی افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے نئے چانسلر فرڈریک مرز نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں ایک انوکھا اور جذباتی تحفہ پیش کیا — ان کے دادا “فرڈرک ٹرمپ” کی جائے پیدائش کا فریم شدہ سرٹیفکیٹ۔غیر میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جرمنی اور امریکا کے درمیان تجارت، دفاعی اخراجات اور یوکرین کی جنگ جیسے اہم معاملات پر تناؤ پایا جاتا ہے۔ تاہم، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ذاتی روابط اور سفارتی روایات کی جھلک نمایاں رہی۔فرڈریک مرز نے ٹرمپ کو بتایا کہ ان کے دادا، فرڈرک ٹرمپ، 1869 میں جرمنی کے قصبے بد ڈرکہائم کے نزدیک پیدا ہوئے تھے، سرٹیفکیٹ میں ان کی پیدائش اور خاندانی پس...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ سردار ایاز صادق کے مطابق 13 جون سے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔ یہ بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 23 جون کو مالی سال 2025-26 کے لیے مختص ضروری اخراجات پر بحث ہوگی جبکہ 24 اور 25 جون کو مطالبات، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-205 کے لیے مجموعی طور پر 17.5 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ وفاقی بجٹ منگل (10 جون) کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری کے بعد اسی شام پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی حتمی منظوری بدھ کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں لی جائے گی اور اس کے فوری بعد وفاقی حکومت بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے...
فوٹوز فائل وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر جومارٹ توکائیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے صدر قازقستان اور وہاں کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی گفتگو کی، وزیراعظم نے صدر قازقستان کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی ترک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہاردونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا...

شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر میانمار کے رہنما من آنگ ہلائینگ کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ75 سالوں میں چین اور میانمار نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ اسپرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک مثال...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
چین اور یورپی یونین کے درمیان تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ کے دورہ فرانس کے کے دوران یورپی کمیشن کے تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر شیووویچ کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین اور یورپی یونین نے چین کی برقی گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس ، یورپی یونین کی برانڈی کے خلاف چین کے اینٹی ڈمپنگ کیس ، اور برآمدی کنٹرول جیسے فوری اور اہم معاملات پر واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں حکام نے دونوں اطراف کی ورکنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے فرنٹ لائن پر تعینات سپاہیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ انہوں نے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد پاکستان کے امن و استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ وزیراعظم کا 2غیر ملکی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کےلیے دعائے مغفرت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع میں...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں، ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم اور عالم اسلام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسر نو زندہ کرنے کا دن ہے، ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امت مسلمہ کیلئے خیرو برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، یہ...