2025-11-19@09:09:43 GMT
تلاش کی گنتی: 45748

«خیرمقدم کیا»:

    راولپنڈی (صغیر چوہدری )پولیس حراست سے ڈرامائی انداز میں فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق اے ڈی سی جی آر اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کورٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو چکری کے علاقے سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے ان پر اینٹی کرپشن راولپنڈی اور لاہور میں کروڑوں روپے رشوت اور فراڈ ۔جعل سازی دھوکہ دہی کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے کے اندراج کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل...
    امریکی جج نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون اور کراچی کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کی رکن کہکشاں حیدر خان کو ایف بی آئی کو جھوٹے بیانات دینے کے جرم میں 8 سال (96 ماہ) قید کی سزا سنا دی ہے۔ ٹیکساس میں امریکی اٹارنی آفس کے مطابق، 54 سالہ کہکشاں خان نے 2023 میں کراچی کے 2 گیس اسٹیشنوں پر آگ لگانے کی منصوبہ بندی سے متعلق جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا۔ انہیں امریکی ڈسٹرکٹ جج اییموس ایل میزانٹ نے 7 اکتوبر کو سزا سنائی۔ جھوٹے بیانات اور دہشتگردی کے منصوبے رپورٹ کے مطابق، کہکشاں خان نے ایف بی آئی کے ایجنٹس سے جھوٹ بولا کہ وہ اس منصوبے میں ملوث نہیں تھی۔ حقیقت میں، وہ پاکستان...
    معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے، ملزم گجرانوالہ سے تعلق رکھتا ہے اور کینیڈا میں بطور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کام کرتا ہے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں لوگ مشتعل ہیں اور وہ اس شخص کے گھر جانا چاہتے تھے لیکن ہم نے انہیں روکا کہ یہ سلسلہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد بھٹی پی ٹی آئی کا رکن ہے۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مثال قائم کریں گے۔ شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا...
    پاکستان بھر کے وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ملک آصف نسوانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر 2025 میں لاہور اور کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلا کی ریلی، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سینیئر وکیل منیر اے ملک نے کی جبکہ چیئرمین پاکستان بار کونسل منیر اے ملک،...
    نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی حالیہ دنوں میں امریکی سیاسی مباحثے کا مرکزی موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایریک ٹرمپ نے ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ظہران ممدانی سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایریک ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممدانی ’بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں۔‘ ایرک ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو ’سوشلسٹ، کمیونسٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن کی پالیسیوں سے نیویارک شہر کی مضبوطی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایریک ٹرمپ کے مطابق ممدانی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ ’انتہائی بائیں بازو کی پالیسیاں بڑے امریکی شہروں کو کمزور کر رہی ہیں۔‘ انہوں...
    معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہزیب خانزادہ کو ہراساں نہیں کیا۔ شاہد بھٹی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور ان کا مقصد شاہزیب خانزادہ سے پوچھنا چاہتا تھا کہ انہوں نے اسلام کے واضح احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کے خلاف ایسا پروگرام کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب شاہزیب خانزادہ نے بات کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے صرف کہا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ جو ویڈیو انہوں نے ریکارڈ کی وہ بغیر کسی ترمیم...
    ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز ابوظبی :کوئٹہ کیولری نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ایک بڑا ہدف کھڑا کیا۔ اس اننگز کے ہیرو خواجہ نافع رہے جنہوں نے صرف 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہیں لیام لیونگسٹون (10 گیندوں پر 24 رنز) اور جیسن ہولڈر (10 گیندوں پر 24 رنز) کی جانب سے بھی جارحانہ حمایت ملی۔ناردرن واریئرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔  وفاقی وزارت مذہبی امور کے نظام صلوٰۃ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی۔  اس بارے میں جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کیا جائے گا، نماز جمعہ کے خطبہ کے موضوع کے حوالے سے علمائے کرام نے فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں  وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علما کرام...
    جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئٹا کے نواحی علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے 170 سے زائد عمارتیں تباہ کر دیں اور ایک شخص کی جان لے لی۔ آگ منگل کی شام شروع ہوئی اور قریباً 48,900 مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو 7 فٹبال میدان کے برابر ہے۔ 175 رہائشیوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا۔ ہوائی تصاویر میں گھروں کے ملبے اور پہاڑی علاقے سے اٹھتی ہوئی گھنی دھوئیں کی لکیر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ آگ قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر دور غیر آباد جزیرے تک بھی پھیل گئی، جس کی وجہ ممکنہ طور پر تیز ہوائیں تھیں۔ مزید پڑھیں: پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری...
    اداروں میں بدعنوانی ہوتی ہے، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ سی ڈی ے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دیں، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ہے ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے...
    ملائیشیا کے فٹبال میں بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے جہاں فیفا نے قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے اندرونی نظام کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیفا کے مطابق ان کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات استعمال کرکے ملائیشیا کی نمائندگی کے لیے اہلیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہیں 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ یہ تمام کھلاڑی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں جون میں ہونے والے میچ میں ویتنام کے خلاف ملائیشیا کی 4-0 کی جیت میں شامل تھے۔ فیفا اپیل کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ایف اے ایم کے اندرونی آپریشنز کی...
    (احمد منصور)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔  نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی،انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں  وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں جنگلی حیات اور انسانی آبادی کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت نے حکام کو ایک نئے اور منفرد حل پر مجبور کردیا ہے، جہاں جنگلی بھالوؤں کو بستیوں سے دور رکھنے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں خصوصاً پہاڑی علاقوں میں بھالوؤں کی بڑھتی ہوئی موجودگی نے مقامی آبادی کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہی حالات کے پیش نظر ضلع گِفو کی مقامی انتظامیہ نے ایک پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کے نتائج نہ صرف سائنسی اعتبار سے اہم تصور کیے جا رہے ہیں بلکہ یہ قدم انسانوں اور جانوروں کے درمیان پُرامن فاصلے کو برقرار رکھنے کی کوشش...
    فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے  میں 13 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں جنوبی لبنان میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے رفح اور خان یونس کے مختلف حصوں پر بھی فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ اس سے قبل مشرقی غزہ شہر پر بھی قابض فوج نے بمباری کی ہے۔ اُدھر مقبوضہ مغربی...
    لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، حکومت نے وجہ بھارت سے آنیوالی ہوائیں قرار دے دیں۔ لاہور آج بھی دنیا کے بڑے اور اہم آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر  ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں صبح کے وقت  اے کیو آئی 450 تک ریکارڈ ہوا جو شدید آلودگی کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال معمول سے کہیں زیادہ خراب رہی۔ ائیرکوالٹی انڈکس پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ میں ائیرکوالٹی انڈکس (اے کیوآئی) 434، نارووال میں 385، فیصل آباد میں 379، قصور میں 378 اور شیخوپورہ میں 350 اے کیو آئی نوٹ کیا گیا، جبکہ جنوبی پنجاب میں آلودگی نسبتاً کم...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ وزیراعلیٰ سے لو۔انہوں نے کہا کہ کیا صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی؟ بالکل ہوسکتی ہے، نئے صوبے کی بات...
    لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جاری نوٹس کے معاملے پر دائر درخواست کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف دیئے گئے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کی غیرحاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کو پیش نہ ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے، ڈی جی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ دوران سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے...
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں صنعتی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا جدید ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے، ای پی اے نے صوبے بھر میں 7889 صنعتی یونٹس کو ای میپ کیا جبکہ ڈرون سرویلنس کے دوران خلاف ورزی پر 2654 یونٹس کو سیل کیا گیا، ایکو واچ سسٹم کے تحت 949 انسپکٹر لیس انسپکشنز کی گئیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 224 ملین روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ادھر بھٹوں کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں سامنے آئیں جہاں 7891 بھٹوں کو جیو ٹیگ کیا...
    سن 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھی بھارت نے اپنی مکارانہ سازش کو جاری رکھا۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بہیمانہ سازش کی اور نوجوان بنگالیوں کی ذہن سازی کر کے انھیں مغربی پاکستان کے خلاف اُکسانا شروع کیا۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارت نے مکتی باہنی دہشتگرد گروہ کو زیرِ تسلط کیا۔ پاکستان کے خلاف مکتی باہنی دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے پاکستان آرمی اور محب وطن بنگالیوں کا اتحاد توڑنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی...
    حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے کی صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی طلعت حسین نے کہا کہ ان لے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی کام کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود تھے اور اس دوران مارکیٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ تھے، کہ اچانک ایک شخص ان کے پاس آیا اور تعارف کے بعد غیر موزوں رویہ اختیار کرنے لگا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ https://Twitter.com/Wabbasi007/status/1990501309972357392?s=20 طلعت حسین نے کہا کہ انہوں نے فوراً اس...
    لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کے اقدامات کی بدولت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں قدرے بہتر آئی ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا، ایئرکوالٹی انڈیکس 206 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد میں اے کیو آئی 349، گوجرانوالہ میں 344 اور ملتان میں 272 ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی فضائی آلودگی میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 407 تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ادارہ صحت نے سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات سے متعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ان کے مطابق کینیڈین حکومت کی اجازت کے تحت 23 نومبر کو اوٹاوا کے بلنگز اسٹیٹ میں ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ منظوری اظہارِ رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق خالصتان ریفرنڈم مسلح جدوجہد کے بجائے ووٹ کی طاقت سے اپنے مطالبات کے حصول کا پُرامن راستہ ہے۔انہوں نے سکھ برادری پر زور دیا کہ وہ پنجاب کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں۔ادھر خالصتان تحریک...
    چین میں ایک شخص کی ذاتی زندگی نے سوشل میڈیا پر اخلاقی بحث چھیڑ دی ہے۔  57 سالہ گُوئی جون من نے اپنی بیوی ژان وین لیان کو 2017 میں  وفات کے بعد کرائیونکس کے ذریعے منجمد کرایا تھا۔ وہ چین میں اس طریقے سے محفوظ کی جانے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد ان کا جسم شانڈونگ یِن فنگ لائف سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں -190 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک بڑے کرائیونک ٹینک میں محفوظ ہے، جس کے لیے گُوئی نے 30 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا کہ گُوئی 2020 سے وانگ چون شیایا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق ایک نئی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ نجومی سُشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سال 2026 دونوں اداکاروں کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بالکل مختلف رخ لے کر آئے گا۔ ماہر نجوم کے مطابق شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کی روحانی وابستگی اور منظم طرزِ زندگی نے انہیں مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان کے بقول، شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوناکشی...
    اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل باز نہ آیا، جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا وہاں حماس کے ارکان موجود تھے جو اسرائیل کے خلاف...
    اسرائیلی فوج کےلبنان پرحملےمیں تیرہ افراد شہید اورچار زخمی ہوگئے۔ صیہونی طیاروں نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پرحملہ کیا،لبنانی آرمی کےاہلکار سیدون شہرمیں قائم الحلوے کیمپ پہنچ گئے۔ اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے تربیتی کمپاؤنڈکو نشانہ بنایا،دوسری جانب حماس نے لبنان میں ملٹری سرگرمیوں کی تردید کی ہے۔
    بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔ ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11...
    ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کا آغاز ہوگیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسکالرشپ پروگرام یو ایس-پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اسکالرشپس کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں ٹاپ 50 جامعات کو رکھا گیا ہے جس میں اسکالرشپ پانے والوں کو ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ دوسری کیٹگری میں 51-100 نمبر کی یونیورسٹیز شامل ہیں اور اس میں اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن بمع اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو رکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران کہی۔ اوول آفس میں ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں، اور مزید کہا کہ ایک اور باقی ہے، جو پوٹن کے ساتھ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازع کو بہت جلد حل کر لیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں ٹرمپ نے عالمی تنازعات میں اپنی انتظامیہ کے کردار کا حوالہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کیا اور انہیں ’دنیا کے سب سے زیادہ محترم رہنماؤں میں سے ایک‘ قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو دوطرفہ تعلقات کا ’نیا باب‘ قرار دیتے ہوئے دفاعی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار تاریخی پیشرفت کے طور پر امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی، جس سے سعودی دفاع مضبوط ہوگا اور مملکت پہلی عرب ریاست بن جائے گی جو یہ ٹیکنالوجی حاصل کرے گی۔ وائٹ...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا، وہاں حماس کے ارکان موجود تھے، جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے، تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل باز نہ آیا،  جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا, جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے. لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے پناہ گزینوں کے زیر استعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں مردوں کا عالمی دن
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام...
    باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ملائیشیا کے وزیر مواصلات سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ملائشیا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ شزا فاطمہ نے دونوں ملکوں میں ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ شروع کرنے کی پیش کش کی۔ وفاقی وزیر نے اے آئی‘ ڈیٹا سائنس میں ٹیلنٹ موبیلسٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔ سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل مواد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور 6لاکھ سے زائد پروفیشنلز ہماری قوت ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ آذربائیجان کے آسیان خدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ای۔ گورننس ‘ شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مشروبات سپرداری پر نہ دینے کے کیس میں وکلاء کو تیاری کیلئے 25 نومبر تک مہلت دیدی۔ عدالت نے درخواست گزار کے لائسنس پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پاس اگر مشروبات تیاری کا لائسنس نہیں تو آپ کو اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ غیر معیاری مشروبات کا سامان آپ کو دوبارہ تیاری کی اجازت دیدیں کیوں؟ آپ دستاویزات آئندہ سماعت پر پیش کریں۔
    مشہور پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے کیریئر کے دوران مشکلات کھڑی کرنے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ دس سال کا ایسا وقت گزارا جس کے دوران میرے کنسرٹ، پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے باقاعدہ لوگ بھیجے جاتے تھے تاکہ پروگرام خراب ہو اور پھر آرگنائزر میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتا تھا۔ فرحان سعید نے اس کا الزام کسی فرد واحد پر عائد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر پلیٹ فارمز تک رسائی ملی تب بھی میرا راستہ روکا گیا اور پھر میں نے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔ فرحان سعید...
    معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔ تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔ خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے انجام...
    کراچی: متنازع یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد منتقل ہوئے تھے اور وہیں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب بھی ایک معروف مگر متنازع انفلوئنسر ہیں۔ وہ اُس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعدازاں عدالت سے باہر ہونے والے تصفیے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سمیہ اس وقت دبئی میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے...
    کراچی: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے پوڈکاسٹ میں مہمانوں کو بلاکر انکی تذلیل اور شرمندہ کرنے کو گھٹیا ٹرینڈ قرار دے دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سحر خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے ایسے پوڈکاسٹس اور شوز پر سخت تنقید کی ہے جو مواد کے نام پر لوگوں خصوصاً خواتین، کو شرمندہ کرتے ہیں۔ سحر خان نے لکھا کہ آج کل بہت سے پوڈکاسٹس واقعی پریشان کن ہو چکے ہیں جہاں مہمانوں کو صرف اس لیے بلایا جاتا ہے تاکہ انہیں شرمندہ کیا جائے یا ایسے سوالات پوچھے جائیں جو انہیں بے بس کر دیں۔ مزید پڑھیں: ’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ...
    ایک بار نہیں 2 بار ہمارے مینڈیٹ کو سازش کے تحتچوری کیا ،اب کہہ سکتا ہوں ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ،عوام کو مبارک باد دیتا ہوں،چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے،سازش کے تحت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ایک بار نہیں 2 بار آزاد کشمیر میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ماضی میں جو فیصلے ہوئے اس سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری...
    ریاض احمدچودھری کیڈٹ کالج وانا پر حملے کرنے والے دہشت گردوں اور حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے اور حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا – دہشت گرد پوری کاروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے، حملے کی منصوبہ بندی خارجی "زاہد” نے کی اور خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند” کے نام سے قبول کیـ خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 2025 میں ایک تاریخی اور جرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 2024 کے طلبہ کے احتجاج پر لاگو کیے گئے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمے میں سزائے موت سنائی۔ یہ فیصلہ نہ صرف ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک نمایاں باب ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بنگلا دیش کی آئندہ سیاسی اور سماجی سمت کے لیے ایک پیغام ہے۔ بلاشبہ شیخ حسینہ کی حکومت کے دور کو بنگلا دیش کی تاریخ میں تشدد اور جبر کا دور کہا جاسکتا ہے۔ 2024 میں طلبہ کے بڑے پیمانے پر احتجاج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا کیا۔ یہ تحریک بنیادی طور پر تعلیمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مسترد‘، اور ’عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے‘۔نامنظور کے نعرے لگائے۔احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور ٹی ٹی اے پی کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر اسد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق دائر درخواست پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کردیے۔ محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا اور سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس معاملے سے محکمے کاکوئی تعلق نہیں ہے اور یہ یونیورسٹی کا دائر اختیار ہے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے جواب جمع کرا دیا ہے اور یونیورسٹی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یونیورسٹی کو ان کے جواب کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا اور درخواست کی آئندہ سماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے 24 لاکھ سے زاید پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدنے کیلیے 3.5 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں جاپان اور یونیسیف کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ نیشنل ای او سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں مکمل ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی اور علاقائی امور پر دونوں فریقین کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے فن لینڈ کی جانب سے GSP Plus اسٹیٹس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اگلا دور مشاورت فن لینڈ میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /رملہ اللہ/دوحا/غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرار داد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے اور انڈونیشیا سے تشکر کا اظہار کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے قرارداد اہم ہے، آج (پیر کو) تاریخی اور تعمیری قرارداد منظورہوئی ہے۔قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے۔زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2 جب کہ دیگر 3...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبادواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں چیف آئی ٹی آفیسر کی تعیناتی میں تمام تر مروجہ قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور اس تعیناتی کا حتمی فیصلہ بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیاگیا،مذکورہ افسر کی تعیناتی میں دستاویزی بے ضا بطگی یا جانبداری کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ۔میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں شائع شدہ خبر کی وضاحت کی گئی ہے جس میں ادارہ کی ایک یونین کی جانب سے بذریعہ قانونی نوٹس الزام عائد کیا گیا ہے کہ HW&SC میں چیف آئی ٹی آفیسر کی تعیناتی میں قواعد و ضوابط اور ٹی آراوز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔نوٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی صدارت میں انکے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی اسپیشل برانچ، سول ڈیفنس حکام اور ریسکیو 1122 انچارج نے شرکت کی۔جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لطیف آباد نمبر 10 میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے اور بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ ایل پی جی کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والا یے واقعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)رانی پور تھانے کی حدودمیں میں بے امنی پر کنٹرول نہ ہوسکا قومی شاہراہ پر پولیس پکٹ کے سامنے گڈیجی کے رہائشی سے مسلح افرادوں نے موٹر سائیکل موبائل فون نقد رقم چھین کر فرار۔سھتہ برادری کی جانب سے واقعے کے خلاف احتجاج۔پولیس اور جرائم پیشہ افراد آپس میں ملے ہوئے ہیں،مظاہرین۔ تفصیلات کے مطابق رانی پور تھانے کی حدودمیں میں کئی دنوں سے بے امنی عروج پر پولیس بے امنی پر کنٹرول کرنے میں ناکام گڈیجی قومی شاہراہ پر نولکھی نہر کی پل پر پولیس پکٹ کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر رانی پور سے گڈیجی اپنے گھر جانے کے دوران طفیل احمد سھتو سے موٹر سائیکل ،موبائل فون ،نقد رقم...
    27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد یہ بحث چل رہی ہے کہ کیا ملک کا نظام حکومت مضبوط ہوا یا کمزور۔ آئینی ترامیم حکومتیں اپنے اقتدار کو مضبوط اور نظام کو استحکام دینے کے لیے کرتی ہیں۔ آئینی ترامیم کبھی اپوزیشن نہیں کرتی۔ کیونکہ آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت درکا ر ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پا س سادہ اکثریت ہو تو آپ حکومت بنا لیتے ہیں۔ اس لیے دو تہائی کے ساتھ اپوزیشن میں ہونا نا ممکن ہے۔ اس لیے آئین میں ترمیم کرنا اور قانون سازی کرنا بنیادی طو رپر حکومت کا ہی استحقاق ہے۔ حکومت چاہے تو اپوزیشن کو شامل کر سکتی ہے۔ اس کی بھی کئی مثالیں ملتی ہیں۔ لیکن زیادہ مواقع پر حکومت...
    میری نسل نے بھگت سنگھ کے قصے پڑھ کر جانا کہ سچائی اور جرات کیا ہوتی ہے۔ وہ حیدرآباد کے ایک کھاتے پیتے گھرانے کا چشم و چراغ تھے۔ ان کے والد اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے اور حسن ناصر ناز و نعم میں پلے بڑھے تھے۔ انھوں نے کنونٹ سے تعلیم حاصل کی اور وہ زمانہ طالب علمی سے ہی مزدور تحریک سے نہ صرف وابستہ ہوگئے بلکہ انھوں نے اسے ہی اپنی حیات کا مقصد بنا لیا۔  وہ کراچی آگئے اور انھوں نے تعلیم کو خیر باد کہہ دیا۔ کراچی آکر اچھی ملازمت حاصل کرنا، ان کے لیے کوئی مشکل امر نہیں تھا مگر وہ اپنا تمام وقت مزدور تحریک پر صرف کرنے لگے اور اسی کو...
    لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ کالعدم جماعت کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دراندازی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور پاکستان اس صورتحال کا مؤثر جواب دینے کے لیے دو محاذوں پر سرگرم رہے گا۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کے واقعات بند ہوں کیونکہ افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور بھارت سرحد پر بھی کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہ...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادیاتی برتری اور معدنیات، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، فارماسیوٹیکل اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں جاری اصلاحات ملک کو پائیدار نجی شعبہ نمائندہ ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ وہ اسلام آباد میں پیٹر تھیل اور اورن ہاف مین کے قائم کردہ عالمی پلیٹ فارم ڈائیلاگ کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے گزشتہ اٹھارہ ماہ میں پاکستان کی مجموعی معاشی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ فِچ، ایس اینڈ پی اور موڈی کے ذیلی اداروں کی جانب سے حالیہ اپ گریڈز، آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی دوسری کامیاب جائزہ رپورٹ اور کلائمیٹ ریزیلینس پروگرام اس پیش رفت...
    پاکستان اور ڈنمارک نے معاشی، ترقیاتی اور ماحولیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں نئی تعینات ہونے والی ڈنمارک کی سفیر ہز ایکسی لینسی ماجا مورٹینسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ڈنمارک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بعض غیر ملکی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم اب پاکستان نے واجبات کی ادائیگیاں مکمل طور پر کلیئر کر دی ہیں اور مالیاتی و اقتصادی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ عملے کے ایک رکن کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے حملہ کیا۔ انہوں نے 25 طالبات کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کیا اور اسکول کے ڈپٹی ہیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کی شمال مغرب میں مسلح گینگ بندیٹ کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو بھی اغوا کرتے ہیں ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر کو یورپی یونین کے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ یورپی آڈٹ وفد کے دورے سے قبل ہاربر کو مکمل طور پر یورپی اسٹینڈرڈز پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فش ہاربر سے متعلق ترقیاتی اور تکنیکی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر قاظم حسین جتوئی، ڈی جی میرین فشریز ڈاکٹر منصور وسان، ایم ڈی فش ہاربر ڈاکٹر زاہد کیمٹیو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر علی محمد مستوئی، ڈپٹی سیکریٹری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کیخلاف کے ایم سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بطور سابق صدر سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست گزار کو جواب الجواب کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔دوران سماعت اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عدالت میں جواب داخل کرواتے ہوئے کہا کہ باتھ آئی لینڈ میں بنگلہ نمبر 5 کسٹم افسر شہاب امام کو وفاقی حکومت کے افسر کے طور پر الاٹ کیا گیا تھا۔ اس بنگلے کی الاٹمنٹ کے متعلق عدالتی چارہ جوئی جاری ہے اور عدالتی حکم امتناع کے باعث مجاز اتھارٹی کوئی بھی اقدام کرنے سے قاصر ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی ہدایت...
    صدر نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستی، امن اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا، جمہوریہ اسلامی ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے، حکومت کے آغاز سے ہی کچھ بدخواہ قوتیں اس مثبت سفارتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نئے آسٹریا کے سفیر فردریش اشتیفت سے اسنادِ سفارت وصول کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ ایران کی ایک درست، منصفانہ اور حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں گے اور غلط اور گمراہ‌کن پروپیگنڈے کو بے اثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تسنیم کے مطابق صدر پزشکیان نے ایران اور آسٹریا...
    ٹیکساس کے شہر فرسکو کی ایک خاتون کو کراچی میں مبینہ دہشتگردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری حميدان التركی وطن واپس، 19 برس بعد امریکی جیل سے رہائی امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 34 سالہ کہکشاں حیدر خان نے بین الاقوامی دہشتگردی سے متعلق جھوٹے بیانات دینے کا اعتراف کیا جس پر 7 اکتوبر 2025 کو امریکی ڈسٹرکٹ جج ایموس ایل۔ مزانٹ سوم نے انہیں 96 ماہ (8 سال) کی وفاقی قید کی سزا سنائی۔ قائم مقام امریکی اٹارنی جے آر کومبز نے کہا کہ ہم امریکا کو بیرون ملک دہشتگرد حملوں کا مرکز بننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، اسلام آباد میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ، اس خطیر رقم سے اینٹی پولیو ویکسین کی 24 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی جائیں گی ۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیوخاتمےکیلئےجاپان کےتعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا یہ شراکت داری مالی امداد سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے، عائشہ رضا فاروق کے مطابق ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کےمزید قریب لے آتی ہے۔ تقریب کے دوران پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ریلوے رابطوں اور اقتصادی تعاون کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مزید پڑھیں: پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ماسکو میں ہوئی۔ اسحاق ڈار کے مطابق بات چیت انتہائی جامع اور نتیجہ خیز رہی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے، زمینی و ریلوے رابطوں کو بہتر بنانے اور خطے میں اقتصادی روابط کو مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ انہوں نے روس...
    27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف سامنے آگیا۔وکلا ایکشن کمیٹی کے اعلامیے میں پہلے وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا بعد میں بائیکاٹ کو بار ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے مشروط کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی میزبانی میں آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی میٹنگ لاہور ہائیکورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں ہوئی جس میں چیئرمین ایکشن کمیٹی منیر اے ملک، سینئیر قانون دان اعتزاز احسن، حامد خان، لطیف کھوسہ، شفقت چوہان، اشتیاق اے خان، سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شرکا نے 27ویں آئینی کے خلاف لائحہ...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان یہ اعلان انہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے وزارت داخلہ کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے پولیس فورسز کے تعاون کو بڑھانے، قیدیوں کی منتقلی کے نظام، شہری سلامتی اور سیف سٹی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔...
      کراچی(نیوزڈیسک) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق گرفتار ہٹ مین امین عرف مناحافظ قاسم رشید گروپ کا رکن ہے، اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے اور جیل جا چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران مشتبہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور ایک شخص عادل حسین کو فرقہ...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 نومبر  کے دوران خیبر پختونخوا میں کیے گئے دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں ’’انڈین پراکسی فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں ان کے سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔...
    ون ڈے سیریز کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ ترک کرنے پر کس نے آمادہ کیا؟ بالآخر یہ نام بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد سری لنکن ٹیم نے غیر متوقع طور پر دورہ ختم کر کے واپس جانے کی اجازت مانگی تھی، اور اطلاعات کے مطابق 8 کھلاڑی وطن واپسی کے لیے تیار تھے۔ مزید پڑھیں: سری لنکا میں کھیل کے میدان آباد رکھنے میں پاکستان کا کردار کیا رہا؟ راشد لطیف نے بتا دیا اس اچانک صورتحال کے پیچھے کون تھا اور کس نے کھلاڑیوں کو دورہ ادھورا چھوڑنے کے لیے تیار کیا؟ سری لنکن میڈیا نے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں صدر ٹرمپ نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور تعریفی کلمات کہے۔ محمد بن سلمان کی آمد پر امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انھیں سلامی دی۔ صدر ٹرمپ نے کابینہ سے تعارف بھی کرایا۔یاد رہے کہ پہلی بار 2018 میں سعودی ولی عہد نے امریکا کا دورہ کیا تھا اور اُس وقت بھی ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔جبکہ موجودہ دورہ ولی عہد محمد بن سلمان نے استنبول میں سعودی صحافی کے قتل سے پیدا ہونے پیچیدہ صورت حال اور کڑی تنقید کے دوران کیا گیا تھا۔ذرائع...
    اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف اگلے جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز گھڑی باغ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2 جب کہ دیگر 3...
      ماسکو: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ طاہر حسین اندرابی کے مطابق ملاقات کے دوران پاک چین قیادت نے دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔ طاہر حسین اندرابی نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم نے اہم عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مقبوضہ فلسطین سے دریافت ہونے والا 4300 سال پرانا چاندی کا پیالہ انسانی تخیل اور کائنات کے قدیم تصور کی شاندار عکاسی کرتا ہے۔یہ تاریخی برتن جسے ’’عین سامیہ کپ‘‘ کا نام دیا گیا، 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس برتن کا تعلق کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کے زمانے سے ہے، جب فلسطین کے اس علاقے میں خانہ بدوش آبادیاں موجود تھیں۔تقریباً تین انچ کے اس پیالے پر فنکارانہ نقش و نگار کندہ کیے گئے ہیں، جن میں ایک نصف انسان اور نصف جانور کی شبیہ بھی شامل ہے جو اپنے ہاتھ میں پودا...
    فائل فوٹو  پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد سے نجی سراغ رساں کتوں کے ذریعے چوروں کو پکڑنے والی 4 رکنی ٹیم کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔صادق آباد پولیس کے مطابق مغویوں کے اغوا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔پانچ روز قبل لاپتہ کھوجی کتوں اور نجی ٹیم کو اوباڑو سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان مغویوں کو بازیاب کروانے کے لیے رحیم یارخان، کشمور اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور ایک شخص عادل حسین کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر امین عرف منا حافظ قاسم رشید گروپ کا رکن ہے، اس سے قبل بھی دہشتگردی کے مقدمات میں...
    صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم جی بی عارف حسین قنبری، صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی اور صدر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن عمران حسین نے امدادی سامان متاثرین کے حوالے کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کی المجلس ویلفیئر نے گلگت کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ایم ڈبلیو ایم کی المجلس ویلفیئر نے گلگت کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ایم ڈبلیو ایم کی المجلس ویلفیئر نے گلگت کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ایم ڈبلیو ایم کی المجلس ویلفیئر نے گلگت کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ایم ڈبلیو ایم کی المجلس ویلفیئر نے گلگت کے...
    پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خوشیاں اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف کی تقسیم کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سویٹ ہوم گلگت میں بچوں کے لیے موصول ہونے والے تحائف کی تقسیم کے سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا...
    حالیہ میڈیا رپورٹس اور طلبہ کو درپیش دباؤ اور غیر یقینی صورتحال پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیشن 26-2025 داخلہ پالیسی پر اعلیٰ سطح کا کونسل اجلاس منعقد کیا۔ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا، جن میں پی ایم ڈی سی کے کونسل ممبران، وائس چانسلرز، آئی بی سی سی کے نمائندے اور قانونی ماہرین شامل تھے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، وضاحت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن حل تلاش کیا جائے...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق مقبوضہ فسلطین سے دریافت ہونے والا 4300 برس پرانا چاندی کے پیالہ کائنات کے ابتداء کا قدیم فنکارانہ تصور رکھتا ہے۔ مشہور ’عین سامیہ‘ کپ 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس کا نام مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ایک فلسطینی گاؤں پر رکھا گیا جہاں یہ دریافت ہوا تھا۔ یہ پیالہ کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کا ہے، جب اس علاقے میں متعدد خانہ بدوش آبادیاں قیام پذیر تھیں۔ تین انچ کے اس کپ پر فنکارانہ نقش نگاری موجود ہے۔ اس پر ایک نصف انسان اور نصف جانور کی ایک تصویر کدی ہوئی ہے جو اپنے ہاتھ میں پودے اٹھائے...
    آج کل ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کا استعمال بڑھ گیا ہے اور لوگ ہر چھوٹی سے چھوٹی معلومات کے لیے اے آئی کے ٹولز کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت کال سینٹرز کا خاتمہ کر دے گی؟ لیکن گوگل کی پیرنٹ کمپنی ایل فابیٹ نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کو اے آئی ٹولز کی بتائی ہر بات پر اندھا یقین نہیں کرنا چاہیے۔ بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سی ای او سندر پچائی نے بتایا کہ اے آئی ماڈلز ہمیشہ درست نہیں ہوتے اور غلطیاں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اے آئی ٹولز کو دیگر معلوماتی ذرائع کے ساتھ استعمال کرنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جانب سے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایران نے یہ اقدام متعدد ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد کیا ہے جن میں بھارت کے شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا بذریعہ ڈنکی دوسرے ممالک تک آگے لے جانے کے بہانے ایران بلایا گیا۔ایران پہنچنے کے بعد ان میں سے بہت سے افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد ایران نے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مسلم متحدہ محاذ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کیخلاف اسلامو فوبیا کے تحت شدید جنگ جاری ہے اور اب بھارت بھر میں بھی مسلمانوں اور خاص طور سے کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جو حد درجہ قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا حسن افضل فردوسی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں، ساتھ ہی ساتھ میر واعظ شمالی کشمیر بھی ہیں۔ آپکے والد محترم کو تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا...
    سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی ۔  ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  نائب وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔پاک چین قیادت نے  دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم کا اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف ہو یا کوئی دوسری شخصیت، کسی کی بھی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ٹرولنگ کا مخالف رہا ہوں، کیوں کہ جمہوریت یہی ہے کہ جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو دوسرے کو بھی اپنی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے۔ سینیئر صحافی انصار عباسی ان...