2025-11-19@10:43:40 GMT
تلاش کی گنتی: 45755

«خیرمقدم کیا»:

(نئی خبر)
    لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔  دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔  ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کے ڈین پروفیسر صاحبزادہ محمود نور اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔ واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔ ’شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے‘ ، کاجول کے بیان کے بعد اجےکا بیان...
    احمد منصور :تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم شعبوں پر بھی اتفاق...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کرالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کرالیں۔ایمل ولی کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے۔
    وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان فضائیہ ایکٹ 1953 میں مزید ترامیم کا بِل اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں مزید ترامیم کا بِل ایوان میں پیش کیا۔ جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بِل بھی منظور کرلیا گیا ہے، بِل وزیر مملکت طارق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے ایک ایڈٹ شدہ حصے کی نشریات پر بالآخر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بیان میں ادارے نے تسلیم کیا کہ پینوراما پروگرام میں استعمال کیے گئے کلپ کی تدوین اس انداز میں کی گئی کہ اس سے غلط تاثر پیدا ہوا، جیسے ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو براہ راست تشدد پر اکسانے کی کوشش کی ہو۔ بی بی سی نے واضح کیا کہ اس غلطی کا ادارتی طور پر جائزہ لیا جا چکا ہے اور یہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کے وکلا نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے ایک پروگرام میں کہا کہ ججوں کا کام کسی کو ڈانٹنا، رسوا کرنا یا میڈیا کے ٹکر بنوانا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے صرف دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ آئین کو ختم کردیا گیا ہے اور عدالت تقسیم ہوچکی ہے، مگر باقی کسی جج نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور سب نے معمول کے مطابق اپنے عدالتی فرائض سرانجام دینا ضروری سمجھا۔ ان کے مطابق دو افراد کی رائے کی بنیاد پر یہ کہنا درست نہیں کہ کوئی بڑی عدالتی یا سیاسی تحریک جنم لے سکتی ہے۔پرویز رشید کا...
    ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عارضی تفریحی پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کا افتتاح کیا، جو مداحوں کے لیے دلچسپ رکاوٹیں اور چیلنجز پیش کرتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 45 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز والے مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں ریاض میں ایک عارضی تفریحی پارک کھولا، ایسے وقت میں جب سعودی عرب تیزی سے ایک بڑے تفریحی مرکز کے طور پر خود کو منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پارک کا نام ’بیسٹ لینڈ‘ ہے اور یہ 13 نومبر سے 27 دسمبر تک کھلا رہے گا، جہاں مختلف رکاوٹیں اور چیلنجز ہیں جو مسٹر بیسٹ کی مشہور ویڈیوز...
    سعودی عرب میں حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شدید گرمی میں حج ادا کرنے والے دنیا بھر کے عازمین کے لیے ایک جدید ’’ٹھنڈا احرام‘‘ تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کو بلند درجہ حرارت سے ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا ہے۔ ہر سال لاکھوں مسلمان مختلف ممالک سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور مسلسل کئی برس سے حج کا موسم سخت گرمی کے دوران آنے کے باعث حجاج کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس نئے احرام کی تیاری میں ایسی فائبر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے...
    دورہ پاکستان پر موجود تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم  سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف...
    پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متروک کرنے کا بھارتی ہتھکنڈا ناکام ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔ ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سری لنکن حکام کو یقین دہانی کے بعد دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ و چیئرمین پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں عسکری اور عدالتی قوانین سے متعلق 4 اہم ترمیمی بل واضح اکثریت کے ساتھ منظور کرلیے گئے۔چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر تعلیم طارق فضل چوہدری نے بل پیش کیے، جن میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ، پاکستان نیوی ایکٹ اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل شامل تھے۔بلز کی منظوری کے وقت ایوان میں  تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے ارکان نے نہ صرف ترمیمات کی کھل کر مخالفت کی بلکہ مطالبہ کیا کہ ان بلوں کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔پی ٹی آئی کے رکن ہمایوں مہمند...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی گلیمرس دنیا سے جڑے اداکار آئے روز نئی انکشافات کرتے ہیں اور مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں، بعض اوقات سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن جاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اور کاجول کے ایک ہی مرد سے تعلقات تھے، یہ انکشاف انہوں نے دونوں اداکاؤں کے درمیان شو میں مذاق اور خوش گیپیوں کے دوران کیا۔ ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کی ایک دوسرے کے ساتھ مذاق اور گفتگو کے دوران ماضی کا قصہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا بھی متحرک ہوگیا اور ان کی بات فوری طور پر سوشل میڈیا...
    —فائل فوٹو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران آرمی ایکٹ ترمیمی بل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان نے 27ویں آیئنی ترمیم منظور کی، اسی سبب ایکٹس میں ترمیم کی ضرورت تھی، آرمی، نیوی اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔ جے یو آئی اور پی ٹی آئی ارکان کی بل کی مخالفتاجلاس کے دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس بل کو کمیٹی کو بھیجیں۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے...
    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ شوہر اظفر علی کے ہونے والے اختلافات نے بیٹی کی صحت کو جذباتی طور پر متاثر کیا۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ اختلافات کے بارے میں کھل کر بات کی جس سے وہ جذباتی طور پر متاثر ہو رہی تھی۔ سلمیٰ حسن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی فاطمہ صرف 8 ماہ یا 1 سال کی تھی، اس وقت میرے اور اظفر کے اختلافات شروع ہوگئے تھے، جس کا اثر فاطمہ پر مرتب ہونے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے اتنا غصہ دیکھانا...
    ابوظہبی میں تیار شدہ ہیلی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی گئی۔ ہیلی 250 کلو وزن 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابوظہبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ ’ ڈیلیوری‘ کیلئے استعمال ہوگا، طیارے کا جدید ہائبرڈ انجن، بجلی اور ایندھن سے اڑان بھرنے میں مدد دے گا جب کہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بغیر ڈرائیور گاڑیاں اب ابوظہبی میں چلنے کو تیار ہیں جن کی باقاعدہ تجارتی سروس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ابوظہبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے، یہاں چین کی 2مختلف کمپنیاں ’ ڈرائیور لیس ‘ گاڑیاں چلائیں گی۔
    بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کاے شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔ کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔ اس موقع پر کاجول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ایسا ہی سمجھتی ہوں، آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح شخص سے شادی کریں گے؟ تجدید...
    غزہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جہاں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ مسلسل جنگ، بمباری اور مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوان تعلیم کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور مشکل حالات نے ان کے جذبے کو کمزور نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نتائج کے اعلان کے بعد غزہ کے متاثرہ علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کامیاب طالبات کے خاندانوں نے تباہ حال ماحول کے باوجود جشن منایا اور اپنی بچیوں کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ میں کامیاب ہونے والے کئی طلبہ اور طالبات اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں، تاہم ان...
    لاہور (نیوز ڈیسک) 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے 10 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے سے متعلق تیار کی گئی فہرست سامنے آگئی، ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک مختلف صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ججز کے تبادلے بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ صوابی، سندھ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص بنچ کے لیے تجویز کیے گئے ہیں جن پر حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ ترمیم کی منظوری کے بعد اب ہائی کورٹس کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلے کے لیے متعلقہ جج سے مشاورت ضروری نہیں رہی، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ججوں کا کام ٹکر بنوانا، کسی کو رسوا کرنا یا ڈانٹا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے۔ پرویز رشید نےکہا کہ صرف 2 ججز نے استعفیٰ دیا اور ان کا اعتراض ہے کہ آئین کوختم کردیاگیا، سپریم کورٹ کے ٹکڑےکردیےگئے تاہم کسی دوسرےجج نےان کی اس بات کوتسلیم نہیں کیا اور اپنے کام کو جاری رکھنا مناسب سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ نتیجہ نکلتاہےکہ نہ آئین کونقصان پہنچا اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیاگیاہے، صرف دو لوگوں کی کہی بات پر نہیں کہہ سکتےکہ کوئی تحریک چل جائےگی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کاحق پارلیمنٹ کو ہے، یہ ہمارا...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کریں گے، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش کریں گے، پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی نے تمام بل گزشتہ روز منظور کئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر اتحادیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ قومی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم شعبوں پر بھی اتفاق رائے ہوا۔ ویڈیو: چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیے گئے، ان دونوں...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو مستعفی ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسد قیصر نے اپنے بیان میں 27ویں ترمیم کے پروسیجر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے؟ ایک بار ترمیم کر کے پھر کہنا کہ یہ ایسا نہیں ویسا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، وہ ویسے تو اجلاس میں آتے نہیں اور کل آ گئے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گیا، وکلاء اور مزدور تنظیموں کو اِن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے دوران 11 فلسطینی طالبات نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری اسرائیلی حملوں اور تباہ کن حالات کے باوجود غزہ کے نوجوان بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلسل مشکلات، نقل مکانی اور بمباری کے ماحول میں بھی طلبہ کا تعلیمی سفر رکا نہیں۔رپورٹ کے مطابق 11 طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امتحانات میں ٹاپ کیا، جس کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تباہ شدہ محلوں اور برباد گھروں میں بھی ان طالبات کے خاندانوں نے اپنی محدود گنجائش کے مطابق خوشی کا اظہار کیا۔رپورٹ میں یہ افسوسناک انکشاف بھی کیا...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مسلسل دوسرے روز انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بند رہنے کے بعد انتظامیہ نے شہر کے متعدد نجی اسکولوں کو 16 نومبر تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق یہ مواصلاتی بندش انٹیلیجنس اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کی نشاندہی کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر نافذ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: تعلیم کا دامن چھوڑنے والے بچے اسکولوں کو کیسے لوٹے حکام کا کہنا ہے کہ ان خدمات کی معطلی کا مقصد عوام کو محفوظ رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کرنا ہے۔ کوئٹہ میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا...
    آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیےگئے ہیں۔ آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ قبل ازیں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا...
    اسلام آباد: آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کریں گے۔ وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ تمام بل قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کیے جا...
    اسلام ٹائمز: یاد رکھیئے کہ دینی تعلیم اور دینی تحقیق کا مقصد ایسے انسان پیدا کرنا ہے، جو فکر میں وسیع، جذبے میں خالص اور عمل میں سنجیدہ ہوں۔ علم ِدین اسوقت نور بنتا ہے، جب وہ انسان کو ظاہر سے باطن تک لے جائے اور تعلیم اسوقت تربیت بنتی ہے، جب وہ لفظ سے آگے عمل کا سفر طے کر لے۔ پس آنیوالے عہد میں وہی دینی مسلح یا دینی محقق کارگر ثابت ہوگا، جو اے آئی سے استفادہ کرنے کا ہُنر جانتا ہوگا۔ یوں انسانی مستقبل کی ٹریجڈی یہ نہیں ہوگی کہ مستقبل میں اے آئی ایک عالمِ دین یا ایک دینی محقق کی جگہ لے لے گی بلکہ اگر ہم نے آج سے اے آئی کو سیکھنے...
    ‘دھی رانی پروگرام’ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اور عوام دوست منصوبہ ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کا شاہکار ہے۔ یہ پروگرام مستحق، غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی عزت و وقار کے ساتھ کرانے کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ معاشی مشکلات کی وجہ سے شادیوں میں تاخیر نہ ہو۔ پروگرام کا آغاز جنوری 2025 میں ہوا۔ یہ اجتماعی شادیوں کی شکل میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں حکومت مکمل شادی کا انتظام کرتی ہے اور  جہیز کا سامان، کھانا اور مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس پروگرام کے  تحت تمام مذاہب  مسلم، مسیحی، ہندو وغیرہ  کے  جو مستحق جوڑے ہیں سب اس پروگرام کے تحت مستفید ہو سکتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
    پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن فریال گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ مغربی طرز کا لباس، خصوصاً منی اسکرٹ پہنتی تھیں، تاہم شادی کے بعد محبت میں برقع تک پہن لیا۔ انہوں نے یہ بات مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ فریال گوہر نے اپنی خاندانی پس منظر کے بارے میں بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے تھا، لیکن ان کے آباؤ اجداد 1910 سے پہلے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی والدہ بعد ازاں برطانیہ چلی گئیں جہاں ان کے والد جو پاکستانی فوج میں تھے، سفارت خانے میں تعیناتی کے دوران ان سے ملے اور دونوں نے شادی کی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ مغربی ماحول...
     ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے پاکستان میں ای اسپورٹس میں نوجوانوں کی بڑھتی  ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔   سندھ میں  پہلی بار 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مشتمل ای اسپورٹس چیمپئن شپ  منعقد ہو رہی ہے۔ ایونٹ میں ملک کی 400 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو انعامات تقسیم کریں گے۔ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چیمپئن...
    شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے لندن میں واقع شامی سفارتخانے میں شام عرب جمہوریہ کا نیا پرچم لہراکر سفارتخانے کی 12 سال بعد  بحالی کا عمل مکمل کردیا۔ بشار الاسد کی حکومت کے تقریباً ایک سال قبل خاتمے کے بعد دمشق کی نئی انتظامیہ نے سفید، سیاہ اور سبز رنگوں پر مشتمل 3 ستاروں والا نیا قومی پرچم اختیار کیا۔ #Syria Reopens Its Embassy in #Britain after 14-Year Closure#QNA https://t.co/WtstqxQ2ib pic.twitter.com/4hUHuMdaA7 — Qatar News Agency (@QNAEnglish) November 13, 2025 واضح رہے کہ اس سے قبل استعمال ہونے والا شامی پرچم سرخ، سفید اور سیاہ پٹیوں کے ساتھ 2 ستارے بھی رکھتا تھا۔ اسعد الشیبانی نے اپریل میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بھی نیا پرچم لہرایا تھا، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عدالت عالیہ رات گئے غیر معمولی ہلچل کا مرکز بن گئی، جہاں اہم شخصیات کی ہنگامی ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اور چیف کمشنر رات گئے ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے اہم ملاقات کی۔ اس اچانک آمد نے عدالت کے اندرونی ماحول میں غیر معمولی سنجیدگی پیدا کردی اور عدالت کے مرکزی حصے میں کچھ دیر تک ہلچل برقرار رہی۔اہلِکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت اور اضافی سیکورٹی نے اس واقعے کو میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی جگہ دلائی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے ہی ہائی کورٹ میں موجود تھے، جب دونوں...
    ملٹی نیشنل کمپنیوں کی کسی بھی ملک میں موجودگی سرمایہ کاری، روزگار اور بیرونی کرنسی کے بہاؤ کے اضافے کا باعث بنتی ہے، جس سے ملکی معیشت کو خاطرخواہ فائدہ پہنچتا ہے۔ تاہم پاکستان میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران متعدد عالمی کمپنیوں نے اپنے کاروبار بند کرنے یا نمایاں حد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں یہ رجحان مزید تیز ہوا ہے اور کئی بین الاقوامی اداروں نے پاکستان میں موجودگی برقرار رکھنا مشکل قرار دیتے ہوئے انخلا یا ڈاؤن سائزنگ کو ترجیح دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرکے ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر منتقل ہونے کا فیصلہ معاشی غیر یقینی صورتحال، روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا خدشہ،...
    معروف ہاکی اسٹیڈیم مولا‌نا بھاشانی میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں افراز اور ندیم احمد نے دو، 2 گول اسکور کیے، جبکہ عماد بٹ، غضنفر علی، وحید اشرف رانا اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حزیفہ حسین اور امیرالاسلام نے گول داغے۔ میچ کے آغاز میں میزبان ٹیم نے 3 پاکستانی حملے روکے اور اچھا آغاز کیا، تاہم جلد ہی پاکستان نے برتری حاصل کرلی۔ کپتان عماد بٹ نے چوتھے منٹ میں پنلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور کھولا۔ اسی دوران بنگلادیش کے گول کیپر رومن سرکار سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جائے گئے۔ مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی پہلے...
    میں سعید نیسا ہوں، 19 سالہ کالاش لڑکی، جو چترال کی وادیوں سے نکل کر اب لاہور میں اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہی ہے۔ مَیں ایک ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں لڑکیوں کے لیے کھیلنا ممنوع سمجھا جاتا ہے اور علاقے میں لڑکیوں کے لیے کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر کا رخ کیا۔ مَیں نے ہمت، جذبے اور اپنی بہن سید گل کی حوصلہ افزائی سے یہ ثابت کیا کہ کھیل صرف لڑکوں کے لیے نہیں ہوتے۔ میری زندگی میں اہم موڑ اُس وقت آیا جب میں نے کروشما علی کا فٹبال پروگرام جوائن کیا، وہ لمحہ میرے لیے تبدیلی کی شروعات تھا۔مَیں تنقید، سماجی دباؤ اور مخالفت کے باوجود ڈٹی رہی، اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے موقع پر محدود احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے، جو پارٹی رہنماؤں کے مطابق عمران خان کی اجازت سے مشروط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم آئین کی روح کے منافی ہے: اپوزیشن نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 24 نومبر کو عمران خان کی کال پر ڈی چوک اسلام آباد کی جانب مارچ کیا گیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا سے بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے تھے۔ ان کے مطابق اس پُرامن مارچ کے خلاف جو کارروائی کی گئی، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ‘پارٹی ہدایات اور احتجاج کے طریقہ کار’ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا کہ...
    HAVANA, CUBA: کیوبا اس وقت ایک نئی وبا سے نبرد آزما ہے جس نے جزیرہ نما ملک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں میں نمایاں طور پر ڈینگی بخار اور چکن گونیا وائرس نے حالیہ ہفتوں میں تیزی سے پھیلاؤ کا سامنا کیا ہے، جس کا اثر ملک کی تقریباً ایک تہائی آبادی پر پڑا ہے اور ہزاروں افراد اس سے بیمار ہو گئے ہیں۔ کیوبا کے چیف ایپیڈیمیالوجسٹ، فرانسسکو دوران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال بہت سنگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے دوران کی طرح شدت سے کام کر رہی ہے تاکہ ادویات اور ویکسین کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیئے۔ 27 ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے۔ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ قبل ازیں سینٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ منظوری دیدی۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے نئے متن کو سینٹ میں پیش کیا جس کے بعد ترامیم...
    راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران افواج پاکستان کے آپریشنل اْمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔‘‘طلباء نے کہاکہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی اور اہم بحری تنصیبات کا دورہ کیا۔ امیر البحر کا دورہ پاک بحریہ کے جہاز سیف کے چٹاگرام پورٹ کے دورے کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے چیف آف آرمی سٹاف بنگلہ دیش جنرل وقار الزمان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ایم نظم الحسن، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور بنگلہ دیش آرمڈ فورسز کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے...
    لاہور+ اسلام آباد+ راولپنڈی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ دہشتگرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لئے حملے کے دوران بنائی...
    اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ججز کی ممکنہ ٹرانسفر کا معاملہ زیر بحث آگیا۔ پرائیویٹ کمپنی سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے مکالمہ ہوا۔ وکیل نے استدعا کی کہ حتمی دلائل کے لیے دسمبر کے پہلے ہفتے کا وقت دے دیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا دسمبر کے پہلے ہفتے تو پھر کوئی اور جج صاحب بیٹھ کر سن لیں گے۔ وکیل نے جواب دیا کہ سر ایسے نہ کہیں ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ نہیں کوئی مسئلہ نہیں، میں اس پر خوش ہوں۔ وکیل نے کہا کہ سر آپ جائیے گا نہیں، ہمیں...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اقتدار میں آئے ، چھبیس ویں اور ستائیس ویں ترامیم واپس کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اس اسمبلی کے پاس قانون سازی کا کوئی اختیار ہی نہیں۔اسد قیصر نے سوال کیا کہ کیا قانون میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے؟ ایک بار ترمیم کر کے پھر کہنا کہ یہ ایسا نہیں ویسا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو ، وہ ویسے اجلاس میں نہیں آتے اور کل آگئے۔اسد قیصر نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو مستعفی ہونے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں...
    کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ساتھ مل کر مدینہ کالونی میں ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کا مقصد مشکوک افراد، اشتہاری مجرموں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری تھا۔ پولیس نے آپریشن کے دوران مدینہ کالونی کے مختلف گھروں کی تلاشی لی اور مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ آپریشن میں پولیس نے مدینہ کالونی کی مقامی ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے جہاں بیٹھے افراد کے کرمنل ریکارڈز کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر...
    سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ہندو گرو سری روی شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ روی شنکر نے آج میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ علاقے میں بات چیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر  میں جاری سیاسی بحران کے سلسلے میں جو لوگ قید ہیں انہیں ہمدردی اور افہام و تفہیم کے طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان...
    اسلام آباد:وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سازی صرف پارلیمنٹ کا حق ہے اور ہم یہ عمل جاری رکھیں گے،  پارلیمان ہی ریاستی قانون سازی کا اصل مرکز ہے، اس کا اختیار کسی اور ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں،  اسلام آباد کچہری دھماکے کی تحقیقات اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، کیونکہ یہاں سفارتی مشنز، غیر ملکی وفود اور عالمی کانفرنسیں منعقد ہوتی ہیں،...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی سیاسی اور آئینی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ ہی یہ بل آئینِ پاکستان کا حصہ بن گیا ہے۔ یہ بل اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کیا جا چکا تھا۔ صدر کے دستخط کے بعد سینیٹ آف پاکستان نے ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب اس ترمیم کے تمام نکات باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیرِ قانون...
    بولی وڈ اداکارہ اور ٹیلی ویژن شخصیت شہناز گِل نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل اور اپنے حوالے سے کی جانے ولی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گِل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ دونوں پنجاب کے ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شبھمن گِل ان کے بھائی ہو سکتے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں پر ہنستے ہوئے شہناز کا کہنا تھا ’عین ممکن ہے کہ وہ امرتسر سے ہوں۔ جب وہ ٹرینڈ کرتے ہیں تو میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں۔ ان کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہوگا۔‘ شہناز نے شبھمن گِل کے کھیل کی تعریف کرتے...
    لندن: بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 6 جنوری 2021 کو ان کی تقریر کے حوالے سے پینوراما پروگرام میں کی جانے والی ایڈیٹنگ پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ تاہم اس نے صدر ٹرمپ کے معاوضے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں کوئی مالی معاوضہ ادا نہیں کرے گا۔ بی بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ایڈیٹنگ کے نتیجے میں یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ صدر ٹرمپ نے براہ راست پرتشدد کارروائی کی ترغیب دی تھی اور یہ وضاحت دی کہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے وکیلوں نے بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالر کے ہرجانے...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ہے۔ پہلا واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب ایک مبینہ ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم فہید عرف کچرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد اور دو پرس برآمد کیے گئے۔ دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے سواتی محلے کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ پڑوسی کو تکلیف نہ دے (بخاری)۔ آپؐ نے تین بار اللہ کی قسم کھا کر فرمایا کہ جس کی اذیت رسانی سے پڑوسی محفوظ نہ ہو وہ شخص مومن نہیں ہوسکتا (بخاری)۔ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکتا (مسلم)۔ متعین طور پر ایک شخص کا تذکرہ کرتے ہوئے آپؐ نے فرمایا کہ نماز، روزے اور صدقات کے اعلیٰ عملی معیار کے باوجود چونکہ اس کی زبان سے اس کے پڑوسی محفوظ نہیں ہیں، اس لیے وہ جہنمی ہے (احمد)۔ اسلامی نصوص میں ایذا رسانی سے پرہیز کی عمومی بات کہنے پر اکتفا نہیں کیا گیا ہے بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نفسانیت وحدت کلمہ کے باوجود نفسانیت کی بنا پر، جو تفرقہ رونما ہوتا ہے اس کی وجہ بھی دراصل یہ ہوتی ہے کہ نفسانیت خود ایک کلمہ ہے، جو کلمۂ اسلام کی ضد واقع ہے اور جو اس کلمے اور جو اس کلمے کا معتقد ہوتا ہے وہ باقی تمام امور میں دوسروں سے متفق ہونے کے باوجود اپنا راستہ الگ بناتا ہے۔ پس جب آپ نے کل شہادت ادا کی کہ آپ سب ایک ہی عقیدہ، ایک ہی نصب العین، اور ایک ہی راہ عمل رکھتے ہیں۔ یعنی آپ کا کلمہ واحد ہے تو آپ خود بخود ایک جماعت بن گئے اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ مجھ میں یا آپ میں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہ کام جن کے کرنے والے کو گمان ہو کہ وہ اللہ کی رضا اور آخرت کے اجر کے لیے کررہا ہے لیکن درحقیقت اس کی نیت کچھ اور ہوتی ہے۔ انفاق ضائع ہوجاتا ہے (ابطال)، اگر اس کے بعد احسان جتایا جائے یا تکلیف دی جائے یا دکھاوے کے لیے کیا جائے۔ اور اس کے لیے چٹان پر سے مٹی ہٹنے کی مثال دی گئی ہے، اور کسب کی مقدرت نہ ہونا کی ترکیب استعمال ہوئی ہے (البقرۃ: 246)۔ اعمال دنیا ہی کی نیت سے کیے جائیں تو بڑھاپے میں باغ یا آمدنی کا واحد ذریعہ ختم ہو جانے کی مثال دی گئی ہے (البقرۃ: 266)۔ مشرکین کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں...
    افتخار گیلانی جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے نئے میئر کے بطور الیکشن میں جیت درج کی، تو مجھے دہلی کی ایک پرانی، پسینے سے بھری دوپہر یاد آئی۔ صحافت کے ابتدائی دن تھے ۔ میں نے ان دنوں ایک فیچر ایجنسی فیچر اینڈ نیوز الائینس یعنی فانا میں کام کرنا شروع کیا تھا کہ ایڈیٹر ایم اے سراج نے دہلی کے انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل کے بغل میں بے گھر بچوں کی طرف سے قائم کردہ ایک ڈھابہ پر فیچر لکھنے کی ہدایت دی۔ ہوا میں حبس تھا، زمین پر گرد، اور ایک نوجوان رپورٹرکام کے لیے روانہ ہوگیا۔معلوم ہوا کہ اس ریستوراں کے منتظم، باورچی اور بیرے سبھی بے گھر بچے تھے ، جو یاتو اس سے قبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ وہ پایونیر سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص خریدنے پر غور کر رہی ہے۔کمپنی کے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13 نومبر 2025 کو اپنی میٹنگ میں پایونیئر سیمنٹ کے حصص کے ممکنہ حصول پر غور کیا جو تجارتی شرائط کی حتمی منظوری، ڈیو ڈیلیجنس کی تکمیل، حتمی معاہدوں کا نفاذ، عوامی پیشکش اور ریگولیٹری منظوریوں کی مشروط تکمیل پر مبنی ہے۔تاہم کمپنی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کتنے حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔نوٹس کے مطابق نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کو منیجر آف دا آفر مقرر کیا گیا ہے اور اسے ایم ایل سی ایف کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے نئے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہے کیونکہ اسپتال میں مر یض اپنے بہتر علاج و معالجہ کیلئے امید لیکر آتے ہیں اور ہمیں ان مریضوں کو مایوس نہیں کرنا ہے،ہمیںاسپتال کو مزیداپ گریڈ کرنے کیلئے شب و روز محنت اور لگن سے کام کرنا ہے اور چند روز میں آپ خود اسپتال میں تبدیلیاں دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایڈ منسٹر یٹو افسران اور انچارجز شعبہ جات سے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس جنرل ڈاکٹرمحمد علی قائمخانی،اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ملاکاتیار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حکمران عوام کے بجائے صرف کرسی سے محبت کرتے ہیں، جن کے نزدیک اقتدار ہی سب کچھ ہے، جبکہ عوام بھوک، بدحالی، مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور خود غرضی نے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں میں جکڑ دیا ہے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جب تک ملک میں شامل تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق نہیں دیے جاتے، تب تک یہ ملک استحکام حاصل نہیں کر سکے گا اور مختلف بحران جنم لیتے رہیں گے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حیدرآباد میں 19 روز قبل ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان حسنین امیر زرداری کے ورثاء نے محکمہ صحت حیدرآباد وقار میمن کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقات کو مسترد کردیا ہے۔ وکلا برادری نے مقتول نوجوان حسنین امیر کے جی پی ایڈووکیٹ امیر زرداری کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جاں بحق نوجوان کے جی پی حسنین امیر زرداری نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نامہ نگار)شہدادپور کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے حراستی ہلاکت کے خلاف نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہالہ بائی پاس پر دیا گیا احتجاجی دھرنا آج صبح ختم کر دیا گیا۔ دھرنا پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مقتول کے ورثاء کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کے بعد ختم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جام عزیز جکھرو کو گزشتہ دنوں شہدادپور پولیس نے تاوان طلب کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد کے باعث ہلاک ہو گئے۔ ورثاء اور علاقے کے عوام نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کے مطالبے پر ہالہ بائی پاس...
    اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو...
    حضرت عمر فاروقؓ کا عہد خلافت تاریخ اسلام کا سنہری دور حکومت کہلاتا ہے۔ انھوں نے جہاں ایک طرف فتوحات حاصل کر کے اسلامی سلطنت کا دائرہ وسیع کیا، وہیں انھوں نے ایسا نظام حکومت تشکیل دیا جہاں ہر فرد کے حقوق کو تحفظ حاصل تھا۔ عدل، انصاف اور احتساب کا ایسا مثالی نظام بنایا کہ آج تک اس کی کوئی نظیر دنیا کا کوئی دوسرا حکمران پیش نہ کر سکا۔ دنیا بھر کے مسلم و غیر مسلم ہر دو مورخین نے حضرت عمر فاروقؓ کے دور خلافت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک یہودی مصنف مائیکل ہارٹ نے اپنی کتاب "The Hundred" میں تاریخ انسانی کی 100 عظیم ترین...
    بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے متفقہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی عزم کی ضرورت ہے۔ دو روزہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جب کہ اسلام آباد اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ دنیا بھر کی پارلیمانوں کے اسپیکرز نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امن، سلامتی اور ترقی کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نمایاں ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔  دنیا ایک بار پھر اس حقیقت کی طرف متوجہ...
    اسلام ٹائمز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور ویسٹ سے ایسٹ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ساؤتھ ایشیاء کا امن پورے ایسٹ کا امن شمار ہوگا، مغربی طاقتیں طاقت کی منتقلی کے اس عمل کو روکنا یا سست کرنا چاہتی ہیں۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کو کبھی بھی پاپولر (عوامی) لیڈرشپ برداشت نہیں ہوتی، اسی لئے انہیں یاتو مار دیا گیا یا انکی کردار کشی کی گئی۔ رپورٹ: سید عدیل عباس صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی آئے روز بگڑتی صورتحال کے تناظر میں صوبائی سطح پر ایک اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بے شک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلیں (سورۂ الرعد، آیت: 11) تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی نجات نہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں سے آتی ہے، نہ عالمی امداد سے۔ حقیقی تبدیلی تب آتی ہے جب اصولی قیادت عوامی شعور کے ساتھ کھڑی ہو۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے پر مسلط استحصالی نظام کے خلاف حالیہ عوامی دھرنا اسی سچائی کی علامت بن کر ابھرا جب ایک مخلص انجینئر، ایک بیدار تحریک، اور ایک اصولی جدوجہد نے مل کر قومی خزانے کو 3600 ارب روپے کے نقصان سے بچا لیا۔ یہ محض احتجاج نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت تھا جو عوام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مجلس شوریٰ کے ایوان بالا سینیٹ کے بعد ایوان زیریں قومی اسمبلی نے بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973ء میں اتفاق رائے سے منظور شدہ آئین میں 27 ویں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم میں ترامیم کا سلسلہ بھی آخری دم تک جاری رہا اور ابھی شاید اگلے مرحلہ میں جلد بازی میں منظوری کی تھی اس ترمیم کو قابل عمل اور قابل قبول بنانے کے لیے مزید ترامیم کے لیے 28 ترمیم لانا بھی ضروری ہو جائے۔ بدھ کے روز مجلس شوریٰ کے ایوان زیریں میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا سے منظور شدہ 27 ویں ترمیم کا بل، چار شقیں منہا کرنے اور چار مزید شقیں شامل کرنے کی ترامیم...
    سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس کئی دن تاخیر سے جمعے کو ہورہا ہے، جس کے 53 نکاتی ایجنڈے میں مختلف انتظامی و پالیسی امور کے ساتھ ساتھ حریف گورنر کے لیے لگژری گاڑیوں کی خریداری کی منظوری بھی شامل ہے۔ کابینہ اجلاس 14 نومبر یعنی جمعے کے روز صبح 10 بجے کیبنٹ روم پشاور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوگا۔ محکمہ انتظامی امور نے اجلاس کے انعقاد سے متعلق باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا کابینہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں صوبے کے متعدد اہم فیصلوں پر غور کیا جائے گا جن میں نان اے ڈی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔عالمی میڈیا رپورٹ اور فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے۔ تاہم مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے...
    آج، سپریم کورٹ کے دو ججز، منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اقدام تب سامنے آیا جب 27th Constitutional Amendment کو قانون کی شکل دی گئں ۔جسٹس منصور علی شاہ نے اپنی استفعائی خط میں کہا کہ یہ ترمیم “پاکستان کے آئین پر سنگین حملہ” ہے، جس نے سپریم کورٹ کی اختیارات کو ختم کیا، عدلیہ کو حکومت کے ماتحت کر دیا، اور ہمارا آئینی نظام کمزور کر دیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ وہ اس آئین کے تحت حلف اٹھا کر آئے تھے جسے انہوں نے “کوئی روح اور معنی نہیں بچا” کہہ کر مسترد کیا۔دونوں نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلے کے متعلق چیف جسٹس...
    تُرکیہ کی ٹیم نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے دلچسپ مقابلے شامل تھے۔ تُرکیہ کی ٹیم نے 3 گولڈ میڈلز جیت کر مجموعی طور پر پہلا مقام حاصل کیا جبکہ ایران کی ٹیم رنر اپ رہی۔ کمانڈر کراچی نے تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور ایونٹ...
    نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ مکمل ہو گیا، دونوں ملک کے درمیان دفاع تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چٹاگانگ بندرگاہ کا دورہ کیا، نیول چیف کی بنگلہ دیش کے آرمی، نیوی اور ایئر چیف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بنگلہ...
    ناروے نے یورپی یونین کی روس کے منجمد اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرضہ دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ نیٹو کے  2 بار سربراہ  رہنے والے ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز واضح کیا کہ ناروے یورپی یونین کی اس تجویز کی حمایت نہیں کرے گا جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے لیے قرض کی ضمانت کے طور پر استعمال کیا جانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی اثاثے ضبط کرنے میں بین الاقوامی قانون کا احترام لازم ہے، اٹلی کی وزیراعظم کا یورپی یونین کو انتباہ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ ناروے اپنے 2 ٹریلین ڈالر کے قومی فنڈ...
    اجلاس میں بھتہ خوروں، سونے کی اسمگلنگ، حوالہ و ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 20واں اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے...
     ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا کہ پاکستان ایک نئے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، سرحدیں پہلے غیرمحفوظ ہیں، دشمن اپنی ناپاک عزائم کر رہا ہے ہمیں قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی کے خواہاں ہیں، بدقسمتی سے ہمارے پالیسی ساز ادارے قومی مفاد کے بجائے شخصی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا...
    اجلاس کے دوران کمیٹی نے ڈی جی لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے آڈٹ پیراز کے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ارکان زمرک خان اچکزئی، غلام دستگیر بادینی اور ولی محمد نورزئی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل لیویز عبدالغفار مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی...
    اسلام آباد:وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کا استعفیٰ دینا ان کا حق ہے، تاہم اپنے خطوط میں عدلیہ پر حملے کا تاثر دینا غیر آئینی اور افسوس ناک ہے۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ اگر ججز کو کوئی گلہ تھا تو وہ چیف جسٹس سے بات کر سکتے تھے، مگر انہوں نے خط و کتابت کے بعد براہ راست استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا،یہ اقدام کئی حوالوں سے غیر آئینی بھی کہا جا سکتا ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پارلیمان کو آئینی ترامیم اور قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے اور اداروں...
    سٹی 42 : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران  بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،جن میں دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف نے بنگلہ دیش آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں. جس کے دوران دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں ایڈمرل نوید اشرف نےنیشنل ڈیفنس کالج (NDC) بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔  اس موقع پر این ڈی...
    اپنے بیان میں بی این پی رہنماء حسن بلوچ نے کہا کہ موجودہ فارم 47 کے حکمرانوں نے سپریم کورٹ اور آئین کیساتھ جو کھلواڑ کیا یہ عدلیہ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر جن تحفظات کا اظہار کیا، وہ آج درست ثابت ہوئیں۔ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبردار کر دیا تھا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے انصاف کے نظام کو معزول کرنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عدلیہ کی آزادی، توقیر کو ٹھیس پہنچانے کے...
    دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے قریب دیر الغصون کے علاقے میں تین نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں...
    جرگے میں شرکاء نے کوہاٹ معاہدے پر عملدرآمد، مہورہ، بشیرہ و منگک واقعات کے ملزمان کو سزا، سول تقرریوں میں شفافیت، صحت سہولیات، الگ اضلاع، پل کی تعمیر، فتنہ الخوراج کے خلاف کارروائی، بے گناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کے امن و امان کے حوالے سے جی او سی 9 ڈویژن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جرگہ منعقد ہوا، جس میں اہم عوامی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات صدہ میں جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل شاہد عامر افسر کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں کمانڈنٹ کرم، ڈپٹی کمشنر کرم، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم، آئی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈنگ آفیسر، اور دیگر سول و عسکری حکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔الفاشر شہر کے زوال نے جنگ میں دارفور کے خطے پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی گرفت کو مضبوط کیا ہے، اڑھائی سال سے آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔الفاشر سے بے گھر ہونے والوں نے بتایا کہ عام شہریوں کو سڑکوں پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کیے جارہے ہیں، الفاشر سے فرار...
    پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ کے 2 ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، ججوں کی جانب سے یہ استعفے ایسے وقت میں سامنے آئے جب 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکی ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ ترمیم آئینِ پاکستان کا حصہ بن چکی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفیٰ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ کی خودمختاری کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق، یہ ترمیم نہ صرف عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب ہے بلکہ آئینی توازن پر بھی حملہ ہے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی...
    بولی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اداکار وکی کوشل نے ٹوئنکل کھنا اور کاجول کے پروگرام ’ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کو اور کترینہ کو قریب لانے میں کامیڈین سنیل گروور حیران کن کردار ادا کیا۔ 37 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بار ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔ انہوں نے کترینہ کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کیا اور بعد میں سنیل گروور نے بیک اسٹیج پر متعارف کرایا۔ وکی کوشل نے بتایا کہ ملنے کے پانچ منٹ بعد ہی...