2025-11-03@17:39:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1699
«سیاسی جماعتوں نے عوام»:
افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہورہی ہیں، افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج اس غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردی ’’پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس‘‘ کی وجہ سے ہے، خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کاشت کی جاتی ہے، منشیات کی اس کاشت سے 18 سے 25 لاکھ ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے، منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کے حصہ میں آتا ہے جو یہی پیسہ اِس غیر قانونی دھندے کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات کی کاشت کرنے والوں کو سیاسی سر پرستی حاصل ہے،...
صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع ٹانک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف الگ الگ کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج کو شکست دینا پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان اپنے دفاع،...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نا اہل یا میر جعفر تھے؟مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میرے گھر (ڈیرہ اسماعیل خان) کے تھے، اُن سے متعلق پتا تھا کہ کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں علی امین کو کیوں نکالا، وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کرداد ادا کر رہے تھے؟ اب ہم اڈیالہ جیل سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں نکالا؟گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علی امین نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر چلے گئے، خواہش ہے...
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی اور مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی پی پی کی حمایت کی درخواست کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تفصیلات اپنے سرکاری ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وفد نے آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پیش کیں، جن میں کئی اہم اور حساس نکات شامل ہیں۔ بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے 27ویں...
انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کی 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔ پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔...
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔ اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔ یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت...
اسلام آباد: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں ایک اور تفصیلی آڈٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ امریکی ماہرین کے آڈٹ کے لیے تمام تیاری مکمل رکھیں۔ ٹیم پاکستان کی ایوی ایشن سسٹم، فلائٹ سیفٹی، طیاروں کی مینٹیننس اور آپریشنل معیار کا جامع جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-7 پشاور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مینا خان آفریدی کو بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی کا محکمہ ، ارشد ایوب خان کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان ، فضل شکور خان وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈاکٹرامجد علی کو وزیر ہاوسنگ مقرر کر دیا گیاہے ۔ان کے علاوہ آفتاب عالم آفریدی وزیرقانون،پارلیمانی امور و انسانی حقوق ، سید فخرجہان وزیرایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا ۔ریاض خان کو محکمہ آبپاشی، خالق الرحمان وزیر صحت ، عاقب اللہ خان کو ریلیف، بحالی و آبادکاری ، فیصل خان تراکئی وزیرمحنت (لیبر) ، مزمل اسلم مشیر خزانہ اور تاج محمد ترند...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ اگر نائیجیریا نے عیسائیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نائیجیریا کو دوبارہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس فہرست میں چین، میانمار، شمالی کوریا، روس اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا زیرِ زمین جوہری تجربات کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر سطح آب پر کوئی زیرو بم نظر نہیں آتا، حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی حالات سے مطمئن مسلسل بیرونی دوروں میں مصروف ہیں اور سنا ہے کہ انہوں نے برادر بزرگ میاں نواز شریف کے بیرونی دوروں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں بڑی حوصلہ افزا باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن رزلٹ بالکل الٹ نکل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے حالات ناساز پا کر دھڑا دھڑا پاکستان چھوڑ رہی ہیں اور اب تک سترہ بڑی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ کر پاکستان سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف مطمئن ہیں کہ حالات قابو میں ہیں اور معیشت...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔ یہ بات انہوں ںے پشاور میں منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ کرکٹ ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کرکٹ ڈاؤن ہوئی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا پڑے گا، اچھے کھلاڑی ڈومیسٹک سے ہی آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے سے گرین شرٹس دوبارہ عروج حاصل کرسکتی ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں، سعودیہ کے لیے یہاں ٹیلنٹ ڈھونڈ کر وہاں اسکالر شپ پر لے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سہیل آفریدی عمران خان کابینہ ارکان محکموں کا اعلان مختصر کابینہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اُدھر گورنر ہاؤس کو وزرا کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے...
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے متعدد سیاسی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، اے این پی ے صدر ایمل ولی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے علاوہ وفاقی وزیرامیر مقام، سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپا اور محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلی نے سیاسی رہنمائو ں سیصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماں سے رابطے کے بعد ان ہائوس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو ساتھ...
وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر پالیسیاں تشکیل دینی چاہییں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنائے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک مشترکہ جرگہ بلایا جائے گا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور قائدین شریک ہوں گے۔ یہ جرگہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت منعقد کیا جائے گا تاکہ مکالمے اور اتفاقِ رائے کے ذریعے پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں...
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام...
اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر عوام کو مہنگائی کا جھٹکا دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج یکم نومبر 2025ء سے ہوگیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری ہونے والے باضابطہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کے بعد منظور کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 263 روپے دو...
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ رابطہ کیے گئے رہنماؤں میں مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی خان، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟ وزیرِاعلیٰ کے مطابق تمام رہنماؤں سے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام پر کوئی دو رائے نہیں، امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سینیٹر ایمل ولی خان کو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی، سینیٹر ایمل...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے کہا کہ غیر آئینی، غیر جمہوری طرز حکمرانی ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کوئٹہ کے رہنماء نعیم پیر علیزئی و دیگر نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں۔ ان کی پالیسیاں ملک دوست نہیں ہیں۔ عوام کی منتخب پارلیمان کے فیصلے ہی ملک کے مفاد میں ہوں گے۔ یہ بات پشتونخوا میپ کے ضلعی رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کہیں۔ اجلاس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی، غیر جمہوری طرز حکمرانی ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کرے گی۔ ملکی آئین کو پامال کرنے اور اس...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا...
کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزراء میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں...
( ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، وہ کہتے ہیں نیازی لا نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں چلے گا، یہ پاکستان دشمنی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز پر نیازی لا لاگو کیا جائے، نیازی لا اب نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر وزیراعلیٰ کے بیانات آنا مایوس کن ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی کی سلامتی کے منافی ہیں، یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لا جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت چل رہی ہے یہ نہیں چلے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں اور ان بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کوئی ایک فرد ملک چلا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’نیازی لا اب نہیں چلے گا‘ اور اس طرزِ بیان کو پاکستان دشمنی قرار دیا۔ خواجہ آصف نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے میں نیازی لا نافذ کرنا درست نہیں۔ اگر کوئی کہے کہ نیازی لا نہ ہوگا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک چلنا بند ہو جائے گا، پاکستان کسی فرد کی ملکیت نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات حب الوطنی نہیں بلکہ ملک کی...
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں، خبریں نہیں پڑھتا، کیا چل رہا ہے جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتا، توجہ تصنیف و تالیف پر ہے، سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تاحیات ہے، اپنے حصے کی کوشش کر لی۔میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم پر کی جانے والی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں پاکستانی صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اور عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں، سیاست سے میری ریٹائرمنٹ تاحیات ہے، سیاست میں جتنا میرے حصے کا کام تھا کر...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، کل 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی مدمقابل تھے۔ خرم ذیشان کو 91 اور تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔ اپوزیشن کے چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر، ن لیگ کے علی ہادی اور پیپلزپارٹی کی فرزانہ شیر شامل ہیں۔ پولنگ کے آغاز پر صرف تین اراکین اسمبلی میں موجود تھے تاہم الیکشن...
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے حالیہ ڈرون اور میزائل تجربات ایٹمی نہیں تھے، بلکہ صرف ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ہتھیاروں کے نظام کی آزمائش تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو روس کے حالیہ تجربات کے بارے میں درست بریفنگ دی گئی ہوگی، کیونکہ ان تجربات کو کسی بھی صورت میں ایٹمی تجربہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر روس نے شدید ردعمل دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے وضاحت دی ہے کہ ہم نے 1990ء کے پہلے ایٹمی دھماکے کے بعد سے تاحال ایٹمی ہتھیاروں کا کوئی تجربہ نہیں کیا۔ روس نے...
خرم ذیشان کو 91، اپوزیشن کے تاج محمد کو 45 ووٹ ملے،چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، وزیر اعلیٰ ٹریفک میں پھنس گئے،پیدل اسمبلی پہنچ گئے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، کل 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی مدمقابل تھے۔ خرم ذیشان کو 91 اور تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔اپوزیشن کے چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے جس میں 10 وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ کے اراکین میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان کے علاوہ فیصل خان بھی شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق، نئے وزرا کی سمری گورنر کے پاس موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے دستخط کر دیے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئے وزرا آج سہ پہر 3 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
خیبرپختونخوا کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں کون کون شامل ہے اس کا اعلان آج رات یا جمعہ کی صبح کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا بھی پشاور میں موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ، کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین سے جمعہ کو حلف لیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں کون کون شامل ہے اس کا اعلان آج رات یا جمعہ کی صبح کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا بھی پشاور میں موجود ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفر یدی نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی پالیسی غلط ہوگی تو وہ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفر یدی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ایک ہی گھر کے 21 افراد شہید ہو چکے ہیں، اور وہی لوگ اس درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، اور ان کے جنازے پر جانے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ کندھوں پر 80 ہزار شہدا کا بوجھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کامیاب ہوگئے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل تھے۔یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے...
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان کامیاب ہوگئے۔ یہ انتخاب شبلی فراز کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے کرایا گیا تھا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق، 145 ارکان پر مشتمل ایوان میں 137 ممبران نے ووٹ ڈالے۔ خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایوان میں حکومتی ممبران کی تعداد 92 اور اپوزیشن کی تعداد 53 ہے۔ ایک ووٹ مسترد ہوا، جبکہ اے این پی کے 4 ارکان نے الیکشن بائیکاٹ کیا...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار تاج محمد آفریدی کو 45 ووٹ ملے، مجموعی طور پر 137 ووٹ پول ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خرم ذیشان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ...
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارخرم ذیشان کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، کل 136ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی مدمقابل تھے۔ خرم ذیشان کو 91 اور تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔ اپوزیشن کے چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر، ن لیگ...
سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات سے قیامت نہیں آئے گی، چیئرمین تحریکِ انقلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اپنے قائد عمران خان سے ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے، اور اس راستے میں رکاوٹ ڈالنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ محمد عارف نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا توہین عدالت ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور وزیراعلیٰ کو فوری ملاقات کی اجازت دلائیں۔ان...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آوارہ گفتگو کرتے ہیں اور وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چیک کروانے کی ضرورت ہے۔ رانا ثنااللہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ وہ تقریر میں کچھ اور کہتے ہیں، عمل میں کچھ اور۔ ان کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، انہیں چیک اپ کروانا چاہیے۔ ’عمران خان سے سیاسی مشاورت کی اجازت نہیں‘ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں۔ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے،اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ...
بتایا جائے ٹی ایل پی کے پاس اتنا اسلحہ کیوں تھا؟ کارکنوں کو جلادو ماردو کا حکم دینا کون سا مذہب ہے، لاہور میںعلما کرام سے خطاب سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ،میرے پاس تشدد کی تصاویرآئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ہے۔لاہور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سفارت خانوں کا احترام کیا جاتا ہے، فلسطینی جشن منارہے تھے اور انتشاری ٹولہ لوگوں پر تشدد کررہا تھا، سکیورٹی اہلکاروں کوغزہ کے نام پراحتجاج کے دوران گولی ماری گئی، میرے پاس جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی جناح ٹرمینل پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، ایئرلائن نے فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ مسافر سوار کروادیے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ کپتان کو ٹیکسی کے دوران طیارے میں 2 اعزازی مسافروں کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد کپتان طیارہ واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا۔ اور طیارے میں موجود اعزازی مسافروں کو اتار دیا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اضافی مسافر نجی ایئرلائن کے اپنے تھے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔واقعے کے باعث شام 5 بجے روانگی والی پرواز تاحال تاخیر کا...
پشاور: خیبر پختونخوا کی پارلیمانی جماعتوں نے صوبے میں قیام امن کے لیے متعلقہ اداروں سے تفصیلی بریفنگ لینے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ پشاور میں اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، جاری عسکری کارروائیوں کے اثرات اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سیاسی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ 2007 سے اب تک مختلف اوقات میں ہونے والے آپریشنز نے کوئی دیرپا نتیجہ نہیں دیا بلکہ خیبر...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔ گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی کے ترجمان انجینیئر احسان اللّٰہ نے پشاور سے جاری بیان میں کہاکہ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی کل ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کے مطابق اے این پی نہ کسی سیاسی جماعت کو ووٹ دے گی اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ جیسے عمل کا حصہ بنے گی۔ انجینیئر احسان اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیاکہ جس جماعت کی اسمبلی میں واضح اکثریت ہے، سینیٹر بھی اسی جماعت کا ہونا چاہیے، لہٰذا دیگر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے امیدوار واپس لے لیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی پرانی روایت ہے جو جمہوری...
پشاور:خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے نشتر ہال میں ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا رنگا رنگ شو منعقد کیا گیا، جس نے شہریوں کو یورپین ثقافت سے روشناس کرایا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کیا۔ پشاور میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ خیبرپختونخوا میں فلیمنکو رقص کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر میں اپنی فنی مہارت سے پہچانے جانے والے فلیمنکو آرٹسٹوں نے پشاور کے نشتر ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جس نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ تقریب میں ہسپانوی فنکاروں نے مختلف ثقافتی رقص پیش کرتے ہوئے پاکستان کو...
خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کے فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے حال ہی میں آئمہ مساجد کے لیے وظیفے کا اعلان کیا، جو پروگرام خیبر پختونخوا حکومت نے قریباً 10 برس قبل متعارف کرایا تھا۔ مزید پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف ڈاکٹر سیف کے مطابق، مریم نواز کو خیبر پختونخوا کے منصوبے نقل کرنے میں ہی عافیت نظر آتی ہے، مگر ایسے منصوبوں کے لیے خیبر پختونخوا جیسی مخلص قیادت بھی ضروری ہے۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ای وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کی چھینی گئی گاڑی بازیاب کرلی۔ گاڑی مورخہ 22 اکتوبر 2025ء کو ایف بی ایریا تھانہ کی حدود، طاہر ولا چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھینی تھی۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق، خفیہ اطلاع، جدید ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی کے ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقے سے برآمدکرلیا۔بازیاب شدہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 نکلا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے ایک سزا یافتہ قیدی سے مشاورت کا مطالبے آئینی اور اخلاقی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئین کے تحت یہ حلف اٹھایا تھا کہ وہ ایمانداری، دیانتداری سے اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔ تاہم صوبائی معاملات چلانے سے قبل ایک سزا یافتہ قیدی سے مشاورت کا مطالبہ ان کے اس حلف کی صریح خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کو صوبے کے انتظامی امور خودمختاری کے ساتھ چلانے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ کسی نااہل یا بیرونی شخص سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد تو نہ دی، ہمارے لیے گندم بند کر دی، گندم بند کرنے سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور بے شمار لوگوں نے مبارک باد دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی جانب سے مبارکباد کے لیے کال آئی، پتہ نہیں تھا کہ ہر شخص کی مبارک باد کی پریس ریلیز جاری کرنا ہوتی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد، پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑےراولپنڈی میں وزیرِ...
کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا toshakhana gifts WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیرریلویز حنیف عباسی اور وزیر بجلی اویس لغاری تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔اسی دوران چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری سینیٹ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔...
گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،اپنے خط میں گورنر نے موقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔ اسپیکر نے کہا کہ ہم نے اس زبان کو بطور چھٹی زبان اسمبلی لیگینج میں شامل کرلی ہے، میں نئی زبان کی منظوری پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں اہم پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ گورنر نے گندم کی ترسیل پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کر دی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے لیے گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندیاں ختم کرانے کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ Have written to Prime Minister of #Pakistan @CMShehbaz , urging his immediate intervention to lift the unconstitutional restrictions on the inter-provincial movement of wheat to #KhyberPakhtunkhwa. Such limitations not only affect the province’s food security but also go...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،25خوراج ہلاک، 5جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25خوراج جہنم واصل ہو گئے جب کہ 5 جوان شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سپین وام میں سکیورٹی فورسز کی پہلی کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک ہوئے، شرپسندوں کے خلاف اطلاع پر کارروائی کی گئی۔اِسی طرح ضلع کرم کے علاقے غاکی میں دوسری کارروائی جے دوران 10 خوارج مارے گئے، دونوں کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 خوارج مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بڑے امن جرگے* کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور جامع حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور امن و استحکام سے متعلق چیلنجز پر...
باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح...
کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں، وفاقی حکومت قبائل اور صوبے کو اعتماد میں لے، وزیراعلیٰ کے پی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔ وزیر اعلی کہا کہ 2018 میں کہا گیا تھا کہ قبائل میں امن قائم ہو گیا ہے، مگر آج پھر سے آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ ہم اس بار قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں،...
بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز باڑہ (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع میں ممکنہ فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، صوبائی اسمبلی میں بھی امن جرگہ بلا کر دہشتگردی کے خلاف نئی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔خیبر کے علاقے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم امن میں ریاست پاکستان کا ساتھ دینگے اور اس کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ لیکن ہم کولیٹرل ڈیمجز جیسے ناسور کا ساتھ...
سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیا جائے خان سے ملاقات سے روک کر اچھا نہیں کیا گیا۔جمعہ کو پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی کے ساتھ ملاقات سے روکنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں نے ملنا ہی تھا تاہم اس سے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے دیا جائے، اس ملاقات سے نہ تو ملک کا وکئی نقصان ہوگا اور نہ ہی کوئی قیامت آئے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
ایشیا کپ ٹرافی نہ بھیجی تو معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، بھارتی خط پر پاکستان بھی منہ توڑ جواب کیلئے تیار
کراچی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 8 فروریکو کولمبو میں ہوگا، جس سے ٹورنامنٹ کو دھواں دھارآغاز ملے گا۔ اس دوران بھارت کا ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لیں گے،سکریٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے کہ ٹرافی بھیج دیں، ایسا نہ ہوا تو آئی سی سی میں معاملہ اٹھائیں گے، سری لنکا اور افغانستان کی حمایت بھی ملی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو 10 نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی ہے، پاکستان نے قانونی رائے بھی حاصل کرلی ہے تاکہ بھارتی بورڈ کے کسی بھی ممکنہ ایڈونچرکا منہ...
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر...
اویس کیانی :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی وزیرِاعظم سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے اہم ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق موجود تھے۔
وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔پی ایم ہاوس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطا اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ A delegation of Parliamentarians and Political leaders from Khyber Pakhtunkhwa called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad on 22 October 2025.@CMShehbaz pic.twitter.com/ERifdDDMQA — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 22, 2025 ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئیر امیر مقام، سردار یوسف، عطااللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، رانا ثنااللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق موجود تھے۔...
سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی
سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اور خط کا مقصد دونوں...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔ شرکا کے مطابق پشاور میں نہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے ورکشاپ کے شرکا سے ملنے آیا، جبکہ شرکا کو کھانے کے بجائے پیکٹس تھما دیے گئے۔ اس صورتحال پر سینیئر وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے، روایات کے مطابق کھانا بھی پیش کریں گے۔” سردار عبدالرحمان کھیتران...
خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔ اس اجلاس میں پولیس اور ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا، خصوصاً جنوبی اضلاع میں تعینات افسران کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں ناگزیر ہیں۔ اس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے اداروں کو تحفظ دیا جائے گا اور انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے سیاسی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کو ریاست بہار کے آئندہ انتخابات میں سخت چیلنج درپیش ہے، جہاں نوجوانوں میں بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بہار بھارت کی تیسری سب سے زیادہ آبادی والی اور غریب ریاست ہے۔ تازہ سروے کے مطابق این ڈی اے کو اپوزیشن اتحاد پر صرف 1.6 فیصد برتری حاصل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کی بیرونِ ریاست ہجرت کے باعث خواتین ووٹرز فیصلہ کن کردار ادا کریں گی۔ مزید پڑھیں: مودی راج کا ووٹر وار: بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج، جمہوری حق کی سنگین خلاف ورزی ریاست میں ووٹر لسٹ سے نام خارج ہونے کی...
چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان...
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ سرفراز بگٹی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، اگر وہاں یہ گاڑیاں استعمال نہیں ہو رہیں تو ہمیں دی جائیں تاکہ ہم اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کر سکیں۔ مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزارتِ داخلہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئیصدر ایشین کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا دبئی میںٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویزپیش، بی سی سی آئی کوجوابی خط بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
اسلام آباد سے تازہ سیاسی بیان میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو “بزدار ٹو” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا نہیں بلکہ سوچ بدلنے کا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکے گی۔ خیبر پختونخوا نے خود بلٹ پروف گاڑیاں نہیں خریدیں، وفاق نے فراہم کیں تو اعتراض کیا گیا کہ یہ پرانی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دی گئیں مگر افسوس کے ساتھ ان پر سیاست کی جا رہی ہے۔ طلال چوہدری کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے لیے عالمی معیار...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں...