2026-07-24@16:09:38 GMT
تلاش کی گنتی: 876
«سیکرٹری کیلئے»:
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ...
امریکی سپریم کورٹ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے کے بعد امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ٹیرف کیلئے سیکشن 232 اور سیکشن 301 کا سہارا لیا جائیگا، جنہیں عدالتوں میں کئی مرتبہ چیلنج کیا گیا، مگر عدالتوں نے انہیں درست قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔ امریکی سپریم کورٹ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے کے بعد امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران ٹیرف کم و بیش یہی رہیں گے، جو اس وقت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے سیکشن 232 اور سیکشن 301 کا سہارا لیا جائے گا، جنہیں عدالتوں میں کئی مرتبہ...
فائل فوٹو پنجاب حکومت نے افسران کےلیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی، جس بتایا گیا کہ کس گریڈ کے افسر کو کتنی گاڑیاں، کتنے سی سی کی اور کتنے سو لیٹر پیٹرول ملے گا۔پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 2800، 1800 اور 4700 سی سی کی 3 گاڑیاں استعمال کرسکیں گے، جن میں سے 2 گاڑیوں کےلیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملے گا جبکہ 4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20، 21، 22 کے افسران میں سیکرٹری 2800 اور 1800 سی سی کی 2 گاڑیاں استعمال کرسکیں گے جبکہ گریڈ 22 اور 21 کے افسران ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر اور سرکاری استعمال...
سٹی42: وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت رمضان المبارک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کے دوران کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے، ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کارگزاری رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو مارکیٹوں کی روزانہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی...
پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے جن میں چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب 2800،1800 اور 4700 سی سی کی گاڑیاں استعمال کریں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس کی دوگاڑیوں کے لیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملےگا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں جب کہ پہلےچیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب 1300 اور 1600سی سی گاڑیاں رکھنےکےمجازتھے۔پہلےچیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ڈیوٹی پرگاڑی کے لیے 200 لیٹرپیٹرول ماہانہ ملتا تھا تاہم پنجاب سرکاری دورے پر جانے والی گاڑی کے...
لاہور: حکومت پنجاب نے سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے جاری دھرنے کے نتیجے میں مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اعلیٰ سطح کی حکومتی کمیٹی سراپا احتجاج ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ملازمین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لے کر 30 روز کے اندر اندر حتمی سفارشات اور فیصلہ پیش کرے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ کمیٹی ملازمین کے نمائندوں سے مشاورت کرے گی تاکہ قابل عمل اور متفقہ حل نکالا جا...
وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں انھیں ایک علیحدہ حیثیت میں رکھنے کی وجہ سے ان میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ انہیں شمولیت کا حصہ بناتے ہوئے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سماجی و سیاسی ڈومین پر ایپکس کمیٹی کی قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے خزانہ، جی بی سے نگران وزیر خزانہ ابرار اسماعیل، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈز، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری فنانس، وی سی پائیڈ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی کا قیام بہتر گورننس ترقیاتی منصوبوں میں مساوات...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیویلمنٹ افیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماوں نے باہمی امور کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز نیو یارک میں فلسطین پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ ایفیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی، جنہوں نے اس اجلاس کی صدارت کی۔دونوں رہنماوں نے پاک برطانیہ تعلقات کا جائزہ...
سیمینار کا انعقاد مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ (ع) کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں 32 مبلغات نے شرکت کیں۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی اور مدرسہ کی پرنسپل رقیہ سلطانی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کے زیر اہتمام ماہ مبارک رمضان میں تبلیغی خدمات انجام دینے والی مبلغات و خواہران کے لئے سفیران ہدایت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سفیران ہدایت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکز تبلیغات اسلامی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ، نزول قرآن اور بہار قرآن کا مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے میں ہمیں...
لمز اور امریکن بزنس فورم کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ترقی کا لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے پالیسی مذاکرے کا اہتمام
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) اور امریکن بزنس فورم کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل وضع کرنے کے لیے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی پالیسی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ مذاکرے میں وزیر مملکت برائے فنانس و ریلوے، بلال اظہر کیانی، آکسفرڈ یونیورسٹی کے پروفیسر و ممتاز ماہر معاشیات، ڈاکٹر اسٹیفن ڈرکن ، و دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ صدر ، امریکن بزنس فورم، عثمان خالد وحید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر اسٹیفن نے اپنی کلیدی خطاب میں پاکستانی معیشت کی بہترین کیلئے ساختیاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کیے بغیر پائیدار ترقی کا...
فوٹو: فائل کمشنر کراچی نے ماہ رمضان کیلئے مختلف اشیا کی قیمتیں مقرر کر دیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 120 سے 150 گرام تندوری نان کی قیمت 18 سے 21 روپے اور 180 گرام تندوری نان کی قیمت 27 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گائے کے ہڈی والے گوشت کی قیمت 1000 روپے فی کلو اور بغیر ہڈی والے گائے کے گوشت کی قیمت 1300 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے اور بچھیا کی بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کی حوصلہ شکنی کی جائے، قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز ۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ امن و امان بحال رکھنے کیلئے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، ہر قسم کی اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی کی جائے، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں میڈیا کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ متوازن اور حقیقت پر مبنی معلومات فراہم کرے، میڈیا ادارے اور صارفین دونوں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، معلومات کی تصدیق کریں اور اشتعال...
مقررین نے کہا کہ رہبرِ انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں، آیت اللہ خامنہ ای عالمِ اسلام کی وحدت کی علامت ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے سنگین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں سانحہ ترلائی کیخلاف اور امام خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کراچی میں سانحہ ترلائی کیخلاف اور امام خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کراچی میں سانحہ ترلائی کیخلاف اور امام خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کراچی میں سانحہ ترلائی کیخلاف...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لئے”مریم کو بتائیں“پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا اور ہیلپ لائن 1000فنکشنل ہو جائے گی۔ مالی مشکلات کا شکار افراد 24گھنٹوں میں 10ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ”مریم کو بتائیں“پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کے خواہش مند افراد ویب پورٹل، یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے مدد حاصل کرسکیں گے۔ شفاف سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی ۔ ”مریم کو بتائیں“پروگرام میں شفافیت کے لئے لائیوٹریکنگ کا سسٹم نافذ ہو گا اور...
مقررین نے کہا کہ رہبرِ انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں، آیت اللہ خامنہ ای عالمِ اسلام کی وحدت کی علامت ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے سنگین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد کے خلاف اور رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی میں ملتِ جعفریہ کی جانب سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نمائش چورنگی سے سی بریز، ایم اے جناح روڈ تک نکالی گئی، جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل...
سکردو میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاظم میثم کا کہنا تھا کہ جو فسطائیت یہاں پر ہے اور جو تماشا پاکستان میں ہو رہا ہےاور جس طرح پارلیمنٹ کی تضحیک ہو رہی ہے، پاکستان جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون ہے۔ سکردو میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاظم میثم کا کہنا تھا کہ جو فسطائیت یہاں پر ہے اور جو تماشا پاکستان میں ہو رہا ہےاور جس طرح پارلیمنٹ کی تضحیک ہو رہی ہے، اس سے پوری دنیا میں ملک کی...
پاک بھارت میچ ، ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز نیودہلی(سب نیوز ) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کریں۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں، میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔بھارتی کپتان کا مزید کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کر...
امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و تحفظ پر تبادلہ خیال
امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و تحفظ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تعاون اور خطے میں امن و تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی وزیراعظم نے خطے میں امن و تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اعلی سطحی مشاورت کے ذریعے تعلقات کو...
ناظم الامور نیٹلی بیکر کے توسط سے ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی کمپنیوں کا پاکستانی حکام سے رابطہ
ناظم الامور نیٹلی بیکر کے توسط سے ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی کمپنیوں کا پاکستانی حکام سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے فروری کو ایک ویبینار کی میزبانی کرتے ہوئے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ پچیس امریکی کمپنیوں کے نمائندوں کا حکومتِ پاکستان کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ کروایا ۔ ویبینار کا مقصد پاکستان کی فروغ پذیر آئی ٹی صنعت میں تجارتی مواقع دریافت کرنا تھا۔ وفاقی سیکریٹری برائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن ضرار ہشام خان، چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اظفر منظور اور پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے پروجیکٹ...
کراچی(نیوز ڈیسک)پنجاب سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس ملیر 15 کے قریب پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچی تھی کہ ملیر 15 کے قریب اس کے چند ڈبے پٹری سے اتر گئے، واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے اور ٹریک کلیئر کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ...
— فائل فوٹو وفاقی حکومت نے فارمیسی ایکٹ 1967ء میں مجوزہ ترامیم تیار کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وفاقی وزیر صحت کا تعلق کراچی سے ہونے کے باوجود کراچی سے کسی بھی ماہر کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزارتِ قومی صحت خدمات کے اسپیشل سیکریٹری کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، صدر پاکستان فارمیسی کونسل ڈاکٹر اختر عباس خان (سیکریٹری، پاکستان فارمیسی کونسل) بطور کنوینئر، پروفیسر ظہیر الدین بابر (قطر یونیورسٹی، دوحہ) بطور بین الاقوامی...
اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ پورا ملک اس سانحے پر غم اور صدمے کی کیفیت میں ہے۔ تمام قائدین نے دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ ترلائی کے افسوسناک واقعے کے پس منظر میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اسلام آباد میں موجود قائدین کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان، لیاقت بلوچ نے کی۔ اجلاس کی میزبانی علامہ شبیر حسن میثمی نے کی اور سید ناصر عباس شیرازی، مفتی گلزار احمد نعیمی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، ڈاکٹر ضمیر اختر خان، عبداللہ حمید گل، نصراللہ رندھاوا، طاہر رشید تنولی، مولانا عرفان حسین، زاہد علی اخوانزادہ اور اسرار احمد نعیمی...
شورکوٹ سٹی، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ ترلائی کلاں کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی
ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جھنگ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی جبکہ مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ذاکر اہلبیت سید جلیس حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل شورکوٹ جنوبی کے زیر اہتمام سانحہ ترلائی کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی مسجد و امام بارگاہ شریک الحسین سے تحصیل چوک شورکوٹ تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جھنگ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی جبکہ مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی اور ذاکر اہلبیت سید جلیس حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔ تحصیل چوک میں...
فرانس (ویب ڈیسک)امریکی ڈالر کی اجارہ داری کے خلاف یورپ سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔ فرانسیسی صدر نے یورپی ممالک کو ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا مشورہ دے دیا۔ یورپی اخبار کو انٹرویو میں صدر میکرون نے کہا یورپ کو عالمی طاقت کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے۔ صدر میکرون نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے یورو بانڈز کے ذریعے یورپی ممالک فنڈ اکٹھے کرسکتے ہیں۔ روس۔ چین اور امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے انہوں نے مشترکہ سرمایہ کاری پر زور دیا۔
امریکی کانگریس کی ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے جےفری ایپسٹائن کی معاون گیسلین میکس ویل نے پیر کو سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا، تاہم ان کے وکیل نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں معافی دیں تو وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 64 سالہ میکس ویل 20 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں، انہیں نابالغ لڑکیوں کو ایپسٹائن کے لیے فراہم کرنے کے جرم میں 2021 میں سزا دی گئی تھی۔ میکس ویل نے کمیٹی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے Fifth Amendment کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو قصوروار ثابت کرنے سے بچانے کے لیے خاموش رہیں گی۔ ان کے وکیل ڈیوڈ مارکس نے کہا کہ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کھیلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا، “میں ٹیم یو ایس اے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہماری ٹیم مضبوط ہے۔ امریکا آپ کے ساتھ ہے۔”واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم نے اپنا پہلا میچ گزشتہ روز میزبان بھارت کے خلاف کھیلا، جس میں بھارت نے امریکا کو شکست دی۔گروپ اے کے اس میچ میں...
افضل گورو کی شہادت کے بعد تحریک آزادی جموں و کشمیر میں تیزی آئی جسے روکنے کیلئے بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو نافذ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا، ان کی شہادت پر عالمی برادری آج بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، افضل گورو نے ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے زائد عرصہ میں بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو آزادی مانگنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوان غائب کر دیے گئے۔ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما افضل گورو...
اپنے مذمتی بیان میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے افسوسناک خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود، سید ظفر اقبال شاہ، مطیع الرحمٰن آسی، عدنان رؤف انقلابی، نوید عالم، ساجدہ جبین اور محمود میمن نے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے، جو نہ صرف ملک...
سٹی 42: قائد اعظم کے سیکرٹری اور محترمہ فاطمہ جناح کے منہ بولے بیٹے بانی صدر آزاد کشمیر اور جموں کشمیر لبریشن لیگ کے لیڈر خورشید حسن خورشید المعروف (کے ایچ خورشید) کے مزار مظفر گڑھ میں کشمیریوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی ۔ کے ایچ خورشید سینئر سپورٹس آرگنائزر سہیل جاوید بٹ کی نانی مسز خواجہ رشیدہ ضیاء الدین کے فرسٹ کزن اور سپورٹس لوور شخصیت تھے ۔1944 میں سری نگر میں 20 سالہ نوجوان کے ایچ خورشید اورینٹ نیوز ایجنسی کے نمائندے کی حیثیت سے محمد علی جناح صاحب کا انٹرویو کر رھے تھے کہ قائد اعظم نے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان نے یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں اور حراستیں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دی گئیں۔ پاکستان بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟ پاک فوج کے ترجمان ادارے...
مسافر اس خصوصی رعایت کے تحت 10 فروری 2026ء تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ 2026ء اور یکم مئی سے 15 مئی 2026ء کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے کن مسافروں کو فائدہ ہوگا، اس کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس خصوصی رعایت کا اطلاق پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں...
احمد صاحب: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پیرس سے آنے والے مسافروں کے لیے کرائے میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافر 10 فروری 2026 تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یکم فروری سے 10 مارچ اور یکم سے 15 مئی تک رعایت کی سہولت دو مختلف مدتوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ اقدام مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن کو ایسا جواب ملا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ مشعال ملک نے کہا کہ آزادی کی تحریک روکنے کے لیے کشمیریوں پر اوچھے ہتھکنڈےاستعمال کیے جا رہے ہیں، ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین اوربچوں کو بھی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا...
کوئٹہ:(نیوزڈیسک)پاک فوج زندہ باد ۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہارکیلئے بڑی عوامی ریلی نکالی گئی ۔ صوبائی وزیر سردار عبدل رحمان کیتھران کی قیادت میں بارکھان بھر سے لوگ قومی پرچم اٹھائے بہت بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے ۔ صوبائی وزیر کا ریلی سے کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گرد کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ پاک افواج بلوچستان اور پورے ملک کا فخر ہیں ۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہمارا عزم ہے ۔ پاک فوج زندہ باد ریلی میں بارکھان ، رکھنی ، راڑا شم اور دیگر علاقوں سے بھی بہت...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جغرافیے کی وجہ سے وہاں پر بڑے پیمانے پر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سختی کی، چمن بارڈر پر ایک بہت بڑا احتجاج بھی ہوا، لوگ کہتے ہیں نیشنلسٹ تحریکوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی سیاسی نہ قوم پرست شناخت ہے، بنیادی طور پر کاروباری نقصانات کے ازالے کیلئے تحریک چلائی جا رہی ہے، یہ لوگ یومیہ تیل کی اسمگلنگ سے چار ارب روپے کما رہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ’بی ایل اے کے نام پر جرائم پیشہ لوگ ان اسمگلرز کو تحفظ فراہم...
مسلم کانفرنس کے صدر نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کی سیاست کا درخشندہ ستارہ تھے۔ ان کی آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود...
لاہور میں بسنت کے دوران شہریوں کے تحفظ، موثر مانیٹرنگ اور ناگہانی صورتحال بچاو کیلئے اہم ترین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی 10 تحصیلوں میں اے سیز کی سربراہی میں 10 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں اور 13 محکمے ہر کوئیک ریسپانس ٹیم کے ممبر ہونگے۔ اسسٹینٹ کمشنرز بلڈنگز و چھتوں کے محفوظ و غیر محفوظ کے بارے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائینگے۔ مزید براں ایکسیئنز بلڈنگز، ایل ڈی اے، والڈ سٹی اتھارٹی روف ٹاپس کے سروے وسیفٹی کے بارے میں سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہلڑ بازی کو کسی صورت...
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نےخلیجی ممالک، بشمول سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیلئے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفیکیٹ کی ضرورت میں ایک ماہ کی توسیع اعلان کیاہے۔ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق خلیجی ممالک، بشمول سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفیکیٹ کی ضرورت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ بیورو نے کہا یہ ضرورت پہلے یکم فروری 2026 سے نافذ ہونے والی تھی، لیکن اب اسے یکم مارچ 2026 سے لاگو کیا جائے گا، جس سے پاکستان میں مقیم مزدوروں اور دیگر افراد کو مزید سہولت فراہم ہوگی۔اس فیصلے کا مقصد سفر کے انتظامات کو آسان بنانا...
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لیے 7 رکنی تنظیمی ریویو اینڈ ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی گئی،جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے صدر راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کمیٹی کے کنوینئر عثمان ملک اور سیکرٹری نسیم صابر چوہدری مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ممبران میں نرگس فیض ملک، چوہدری اختر علی، رانا عرفان احمد، خواجہ اویس مشتاق اور ڈاکٹر خیام حفیظ شامل ہیں۔کمیٹی سابق تنظیمی عہدے داروں سے ان کے تحفظات تحریری شکل میں حاصل کرے گی اور تحفظات کا غیر جانبدارانہ انداز میں جائزہ لے کر سفارشات مرتب کریگی۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)برفباری والے علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے متحرک ہے، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، پھنسے مسافروں میں گرم کھانا اور چائے تقسیم بھی جاری ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ این ایچ اے کی حدود میں آنے والی تمام اہم شاہراہیں کلیئر ہیں، سوشل میڈیا پر زیر بحث سڑکیں متعلقہ صوبائی حکومتوں کے زیر انتظام ہیں ۔ خدمت اور تحفظ کے جذبے کے ساتھ این ایچ اے کی فیلڈ ٹیمیں برفباری سے متاثرہ سڑکوں کے ساتھ شہریوں کی مدد میں بھی سرگرم ہیں ، حکام کے مطابق اسلام آباد – مری ڈوئل کیریج وے مکمل فعال...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کے احتجاج کی کال کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی۔ محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اوردباؤ کے باوجود پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اپوزیشن لیڈرز نے کہا کہ حالات کے پیش نظرجیل بھرو تحریک شروع کرنے کا امکان بھی موجود ہے، ابھی یہ تحریک اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اورآگے مزید مراحل باقی ہیں، جن کیلئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ 8 فروری کو قوم باہر نکلے، یہ ووٹ، جمہوریت...
پشاور:(نیوزڈیسک) وادی تیراہ اور کرم کے متاثرین کے لیے گورنر پنجاب کی ہدایت پر امدادی سامان گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گیا۔ گورنر ہاؤس میں انجمن ہلال احمر پنجاب کی جانب سے ریلیف سامان انجمن ہلال احمر ضم اضلاع برانچ خیبرپختونخوا کے حوالے کیا گیا۔ امدادی سامان فراہمی کی تقریب میں پرنسپل سیکرٹری گورنر زبیر ارشد، پی آر سی ایس ضم اضلاع عمران وزیر، سیکرٹری شاہد ملک اور پی آر سی ایس پنجاب کے جنرل سیکرٹری محبوب قادر شاہ اور زیشان اشفاق بھی موجود تھے۔ تیراہ اور کرم متاثرین کے لیے امدادی سامان 500 پیکٹس پر مشتمل ہے جن میں ہر پیکٹ 20 کلو گرام کے وزن کا ہے اور اس میں آٹا، چاول، چینی، گھی اور دیگر کھانے پینے...
مختلف شخصیات سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد جیکب آباد کے عوام کی اجتماعی آواز کو منظم کرنا اور انکے جائز مطالبات کو مؤثر انداز میں ایوان اقتدار تک پہنچانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی سے اہم وفود نے ملاقات کی۔ ان وفود میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی، صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مولانا منور حسین سولنگی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر مولانا سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، وحدت یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی ڈومکی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم دیا گیا ہے اور ہدایت کی کہ اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اور پلے ایریاز بنایا جائے۔ اوور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر پراجیکٹ کی جیو ٹیگنگ کی ہدایت کی اورپنجاب کے ہائی ویز پرمسافروں کی سہولت کیلئے '' واش رومز'' کا پلان طلب کرلیا۔ ہر سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کیلئے کھدائی کے بعد روڈز کی تعمیر و بحالی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانٹیرنگ کیلئے ہرڈی سی آفس میں کنٹرول روم اور...
علامہ راجہ ناصر کی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر تقرری مظلوموں کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی، سید علی رضوی، کاظم میثم
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن کا منصب ایک ایسی عظیم اور باکردار شخصیت کو ملا ہے جو پاکستان کی مقبول ترین قیادت عمران خان کی جانب سے منتخب کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی اور سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے ایم ڈبلیو ایم کے چئیرمین و ممبر سینیٹ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن کا منصب ایک ایسی عظیم اور باکردار شخصیت کو ملا ہے جو پاکستان کی مقبول ترین قیادت عمران خان کی...
مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کیلئے خطر ناک ہے، امجد علی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیٹرن اِن چیف پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی نے ایران اور امریکہ کے مابین موجودہ کشیدہ صورتِ حال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن، معاشی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اس مقف پر قائم ہے کہ کسی بھی تنازعے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ بامعنی سفارت کاری، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری...
—فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایران میں احتجاجی مظاہرے ماندپڑ گئے، ہزاروں گرفتاریاں، سخت سیکورٹیکراچی ایران میں احتجاجی مظاہرے ماندپڑ گئے، سخت... وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سٹی 42: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی یقین دہانی پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے کمیشن ذرائع کے مطابق حلقہ بندی رولز، کنڈکٹ آف الیکشن رولز، لوکل ایریاز کی ڈیمارکیشن ، یونین کونسلوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور تصدیق شدہ نقشہ جات مورخہ 10جنوری تک مہیا نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے اس کیس کو بروز جمعرات مورخہ 22جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔ اپنی ہی...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آسان خدمت مرکز اسلام آباد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے آذربائیجان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔ ملک بھر میں وفاقی حکومت کی خدمات کو ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور حکومت کے معاونت میں شکرگزار ہیں۔ لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو...
اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کے چیئرپرسن اور ارکان کی کارکردگی کی نگرانی اور جانچ کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت جاری کردی ہے۔ چار رکنی کمیٹی میںایڈیشنل سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت گریڈ(21)ایڈیشنل سیکرٹری ون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ (21) ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن گریڈ (21) ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) قانون و انصاف ڈویژن گریڈ (21) شامل ہیں۔کمیٹی چیئرمین اور ممبران کی سالانہ کارکردگی کی نگرانی اورپیرا ایکٹ 2013ءاور پیرا ایکٹ رولز 2015ءکے مطابق کارکردگی کا جائزہ ریکارڈز، رپورٹس معائنہ کے نتائج اور دیگر معلومات کا جائزہ لیناکارکردگی کی خوبیاں کمیاں اور بہتری کے علاقوں کی نشاندہی کرنا ایک سالانہ جائزہ رپورٹ تیار...
اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی اور تمام فریقوں کے اتفاق سے الیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو کا مطالبہ کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں، بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بامعنی مذاکرات ہوں، ایسا نظام ہو جس میں الیکشن دھاندلی کا تنازع ختم ہو، ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں ٹی ٹی پی دہشت گرد جماعت ہے، بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دہشت گرد جماعت ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کو کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے یکساں ٹیرف لاگو کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی۔ جاری فیصلے کے مطابق بنیادی ٹیرف بھی برقرار رہے گا۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے بجلی کا زیادہ ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔ ماہانہ 50 یونٹ تک کےگھریلولائف لائن صارفین کےلیے ٹیرف تین روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رہے گا۔ ماہانہ 101 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 10 روپے 54 پیسے اور 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13.1...
جی ایچ کیو میں 13 جنوری 2026 کو قومی پیغام امن کمیٹی (این پی اے سی) کی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی بیانیے کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔این پی اے سی نے پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔اپنے بیان میں این پی اے سی نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔ڈ جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے۔ فتنہ الخوارج/ٹی ٹی پی اور...
آئی ایس او روندو کے زیر اہتمام ڈمبوداس بازار میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اپنی بھرپور حمایت اور ان کے دشمنوں سے اظہار برائت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مکمل یکجہتی کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے روندو میں مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے روندو میں مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے روندو میں مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے روندو میں مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے روندو میں مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے روندو میں مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے روندو میں مظاہرہ...
اجلاس سے خطاب میں چیئرین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ تحریک کے ہر مشکل دور میں خواتین نے ثابت قدمی اور ہمت کی جو مثالیں رقم کیں وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، کراچی کی بقا اور اس شہر کے چھینے گئے حقوق کی واپسی کے لیے خواتین کا سیاسی شعور اور متحرک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں "کراچی بچاؤ مہم" کے سلسلے میں ایک اہم اور پروقار نشست منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق اور مرکزی رہنماں مسعود محمود، کشور زہرا نے شعبہ خواتین کی انچارج مریم قریشی و اراکین اور...
فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم ہے۔ سیکریٹری کی سیٹ گزشتہ کئی سال سے میوزیکل چیئربنی ہوئی ہے ، کبھی ایک ایڈیشنل سیکریٹری کو چارج دیا جاتا ہے تو کبھی دوسرے کو چارج سپرد کردیاجاتا ہے۔ 900 سے زائد فارمیسی کالجز اور 70 ہزار طالب علموں کا مستقبل اس کھیل کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ماتحت فارمیسی کونسل تجربہ گاہ بنی ہوئی ہے کونسل دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم ہے، کبھی کسی ایڈیشنل سیکریٹری کو چارج دیا جاتا ہے تو کبھی دوسرے کو ذمے داری دی...
مقررین نے کہا کہ سید علی خامنہ حیدر کے فرزند ہیں، اگر دنیا کے تمام استعمار اکھٹے ہوں پھر بھی یہ فرزند زہرا میدان میں موجود رہے گا اور دشمن کو شکست فاش دے گا۔ مقررین نے کہا کہ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی ایما اور مدد سے ہنگامہ آرائی کرائی جا رہی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ رہبر معظم سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ رہبر معظم...
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید علی خامنہ حیدر کے فرزند ہیں، اگر دنیا کے تمام استعمار اکھٹے ہوں پھر بھی یہ فرزند زہرا میدان میں موجود رہے گا اور دشمن کو شکست فاش دے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران سے بھرپور اظہار یکجہتی اور استعمال سے اظہار برات کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یادگار شہداء سکردو پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے رہبر معظم سے اپنی بھرپور عقیدت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید علی...
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید علی خامنہ حیدر کے فرزند ہیں، اگر دنیا کے تمام استعمار اکھٹے ہوں پھر بھی یہ فرزند زہرا میدان میں موجود رہے گا اور دشمن کو شکست فاش دے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران سے بھرپور اظہار یکجہتی اور استعمال سے اظہار برات کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یادگار شہداء سکردو پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے رہبر معظم سے اپنی بھرپور عقیدت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید علی...
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز کامونکی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کامونکی میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے تحریک شروع کرنی ہے۔ ملک کے مسائل کا حل زیادہ صوبوں میں ہے۔ ہم صوبوں کے نام...
حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار، میٔر کراچی مرتضیٰ وہاب شریک تھے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، چیٔرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ہوم سیکریٹری اقبال میمن، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، ڈی جی پی اینڈ ڈی الطاف ساریو اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم والے اللّٰہ سے معافی مانگیں، کوئی ملک افواج اور جاسوسی اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے، بے انصافی سے ملک نہیں چلے گا، آئیں جمہوری پاکستان کی تشکیل نوء کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ملک بچانے کیلئے نکلی ہے، ہماری تحریک میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بیک ڈور کے راستے آپ کو نہیں بتا سکتے، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا ہم نے تحریکیں چلانی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم والے اللّٰہ سے معافی مانگیں، کوئی ملک افواج...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم اتنے سادہ بھی نہیں کہ جو راز ہے وہ آپ کو بتا دیں، آپ سے ایک وعدہ ہے کہ پاکستان کی قیمت پر کبھی سودا نہیں کریں گے۔ لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وہ آئین کی بحالی کیلیے سندھ سمیت تمام صوبوں میں جائیں گے نوازشریف اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا کوئی اور شخص ہے۔ چھوٹے لوگوں کے سامنے بڑے بحران ہیں اس وقت پورے ملک میں دس بھی ایسے آدمی نہیں جو بحران کا حل نکال سکیں۔آٹھ فروری کو سب نے گھروں سے باہر نکلنا ہے ہم کسی کو گالیاں دینے یا منت ترلا کرنے نہیں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔ بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔ انہوں نے...
نجکاری کمیشن بورڈ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ بورڈ اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فائنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی سفارش کی گئی، جبکہ اس کے 51 فیصد حصص کی نیلامی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان موٹگیج ری فائنانس کمپنی کی 4.2 ارب کی بولی مسترد کر دی گئی، اس کمپنی کی ریفرنس قیمت تیرہ ارب 55 کروڑ روپے تھی۔ نجکاری بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔ بورڈ نے نیو اسلام...
کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان حکومت نے صوبے میں الیکٹرک بائیکس اسکیم کو عام آدمی کیلئے متعارف کرا نے کا فیصلہ کیا ہے، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک بائیکس اسکیم، سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اورمیرٹ پر تعیناتیوں سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرک بائیکس اسکیم کو عام آدمی کے لیے متعارف کرایا جائے گا، جس...
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے دیواروں سے بڑا ٹی وی متعارف کرا دیا۔ کمپنی نے کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) 2026 میں 130 انچز بڑا مائیکرو آر جی بی ٹی وی نمائش کے لیے پیش کیا جو اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ڈسپلے ہے۔ امریکی شہر لاس ویگس میں منعقد ایونٹ میں پیش کیے جانے والے نئے آر 95 ایچ ماڈل میں آڈیو کو ڈسپلے کے فریم میں جوڑا گیا ہے اور اسکرین کی پیمائش نے میچ کے لیے ٹیون کیا گیا ہے جس کا مقصد آواز، تصویر اور ٹی وی کی اسپیس میں قدرتی تعلق پیدا کرنا ہے۔ مزید پڑھیں چین کے ’مصنوعی سورج‘ نے ناممکن کو ممکن کر دِکھایا 130 انچز کا یہ...
ویب ڈیسک: بلوچستان کابینہ کی جانب سے صوبے بھر میں عوام کیلئے الیکٹرک بائیکس اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21 واں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر کیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی پر سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ عام شہریوں کو بھی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات سخت کابینہ کے جاری کردہ...
پاکستان فٹبال کیلئے بڑا بریک تھرو۔یوئیفا ایونٹ میں پاکستان کی پہلی بار انٹری،پاکستان پہلی بار یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا حصہ بن گیا۔ صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی کے مطابق اپریل میں پاکستان یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دےگا،پاکستان انڈر 16 ٹیم یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلے گی جس میں میزبان قازقستان، روس اور آذربائیجان اس کے مدمقابل ہونگے۔ صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کا کھیل سیکھنے کا موقع ملے گا۔یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 24سے 30اپریل تک قازقستان میں منعقد ہو گا۔
اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر ڈیم متاثرین کی شکایات کے ازالے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات ہیں۔ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے ازالے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو (ویڈیو لنک کے ذریعے)، نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد (ویڈیو لنک کے ذریعے)، چیئرمین...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف ملک میں سیاسی استحکام لانے کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی حکمت عملی بنائی۔ وزیراعظم نے سپیکر ایاز صادق کو اپوزیشن سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا۔ حکومت کا پلان ہے کہ مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہونگے۔ ایاز صادق کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن صفوں میں خاموشی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی آمادگی کی صورت میں سردار ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی میزبانی میں خواتین کے بارے او آئی سی کی9 ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ انتظامی امور، لاجسٹکس اور موضوعاتی نشستوں کو حتمی شکل دی جائے اور متعلقہ وزارتوں اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رہے۔ آئندہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ اور سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم...
منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے،غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے،حکومتی ذرائع حکومتی وفد تیار ،ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا، ذرائع اسپیکر آفس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی حکمت عملی بنا لی۔ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپوزیشن سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا۔ ذرئع کے مطابق حکومتی وفد بھی اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کےلیے تیار ہے تاہم حکومت کا غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ ہے، مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی ہوں گے۔ دوسری جانب اسپیکر کی پیشکش کے باوجود ابھی تک اپوزیشن کی صفوں میں خاموشی برقرار ہے، اپوزیشن محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف بنانے پر بضد ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے قبل تحریک انصاف کی کسی بھی مذاکرات کی مخالف ہے۔ تحریک انصاف کی اسپیکر...
علامہ شبیر میثمی کی کراچی میں "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کیلئے حکمت عملی" کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے حالیہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال سمیت بین المذاہب ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی خطاب کیا۔ پروگرام میں وفاقی وزیر محترم کھیل داس و دیگر سیاسی، سماجی اور تمام مکاتب فکر کے معزز علماء کرام دیگر تمام مذاہب نے بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کے عنوان پر وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ ...
صدر زرداری، نواز شریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی تجویز
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم تجاویز سامنے آگئیں۔ اجلاس میں صدر مملکت آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت، بیرسٹر سیف، عمران اسماعیل اور شہزاد وسیم شریک ہوئے۔ شرکا نے مذاکرات کے طریقہ کار اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سیاسی قیدیوں کے معاملے پر بھی ڈائیلاگ کمیٹی...
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دیا ہے جبکہ حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے، غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا،سردار ایاز صادق نے ابھی تک پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے، اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری...
اویس کیانی: سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن نے رابطہ نہیں کیا۔پارلیمانی ذرائع سپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی تھی اور حکومتی وفد سپیکر ایاز صادق کی درخواست پر مذاکرات کےلیے تیارہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی سپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیاہے،اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری سپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ،تاہم مذاکرات تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی ہونگے اورغیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں ہوگی ۔ گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست ذرائع سپیکر آفس کے مطابق ابھی تک مذاکرات کےلیے تحریک انصاف کے کسی رہنما...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا۔ گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیکرٹری دفاع سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع اجلاس میں شہریوں کو چارٹر ہیلی کاپٹر سروس کی سہولت دینے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ پندرہ ماہ کے دوران پی آئی اے میں ایک سو پچیس ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔ پی آئی اے کے امریکا کیلئے روٹس دوبارہ کھلنے کا امکان بھی ظاہر کردیا گیا ہے ۔ سینیٹر طلحہ محمود کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو اہم امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، پاک افغان سرحدی صورتحال اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق معاملات پر تفصیلی ان کیمرا بریفنگ دی گئی۔سیکریٹری دفاع کے مطابق ایئرکرافٹس اور دستیاب...
پاکستان نے وینزویلا میں یکطرفہ فوجی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)پاکستان نے وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان نے وینز ویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا، پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا، دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں کا شکار ہے،بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کیلئے نئے خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔عثمان جدون کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مکالمہ اور سفارتکاری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان وینزویلا میں حالیہ پیش رفت کو گہری تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے، ایسے عالم...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس میں موجود خامیوں کی نشاندہی کے بعد حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔ وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز کی بہتری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کو 15 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہوگی اور سہ ماہی بنیادوں پر اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری ایس آئی ایف سی، سیکرٹری آئی ٹی اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی گورننس سسٹمز کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 15 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں،کمیٹی کا قیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پراپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری قانون،سیکریٹری منصوبہ بندی ،سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی،سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن،اورسیکریٹری سرمایہ کاری بورڈبھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی،گورنر اسٹیٹ بینک،اور چیئرمین سی سی پی بھی ارکان کاحصہ، ہیں،ایم ڈی پیپرا،ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کمیٹی کوبھی کمیٹی میں بطوررکن شامل کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب چیئرمین مقرر،کمیٹی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی کاقیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کاحصہ ہے،حکومتی ذرائع وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمزکیلئیکمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 15رکنی کمیٹی کے چیٔرمین مقررکئے گئے ہیں،کمیٹی کاقیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کاحصہ ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پراپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری قانون،سیکریٹری منصوبہ بندی ،سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی،سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن،اورسیکریٹری سرمایہ کاری بورڈبھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیٔرمین ایس ای سی پی،گورنر اسٹیٹ بینک،اور چیٔرمین سی سی پی بھی ارکان کاحصہ، ہیں،ایم ڈی پیپرا،ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کمیٹی کوبھی...
وفد نے ساجد علی بیگ کو امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے مبارکباد کا تہنیتی پیغام دیا اور انہیں پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کا وفد مبارک باد دینے صوبائی نگران وزیر ساجد علی بیگ کے گھر پہنچ گیا اور ساجد علی بیگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی اور امن امان کے قیام کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ یقیناً ساجد علی بیگ کا انتخاب ایک بہترین فیصلہ ہے، جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز امامیہ آرگنائزیشن کا ریجنل وفد ریجنل ناظم شیخ...
اویس کیانی: وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز میں اصلاحات کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کے پروگرام کا حصہ ہے اور اپنی سفارشات سہ ماہی بنیادوں پر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری منصوبہ بندی، سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سی سی پی، ایم ڈی پیپرا، ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل بھی...
پنجاب میں امراض قلب کے لئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکن ڈاکٹرزانٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک کے لئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجی کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے۔ خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراخ سے انجیوپلاسٹی، اسٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔ چلڈرن، نشتر اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرڈاکٹر...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پارلیمانی کمیٹی نے سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کے نام کی چیئرمین پیمرا کی تقرری کیلئے سفارش کردی۔ نئے چیئرمین پیمرا کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹر سرمد علی اور رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر، قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈوائزر لیگل شریک تھے۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے کمیٹی ارکان شریک نہیں ہوئے۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد شہباز بابر کو کمیٹی کا کنوینئر منتخب کرلیا گیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات عنبرینجان، بریگیڈئیر (ر) انوار، متین حیدر، سردار عرفان، اشرف خان اور ڈاکٹر حامد خان کے ناموں پر غور کے بعد عنبرین جان کے نام کی چیئرمین پیمرا کے تقرر کیلئے سفارش کردی۔
وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ تمام تعلیمی بورڈز کےلیے ایک مشترکہ امتحانی معیار طے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت نہم اور دہم کے لیے یکساں امتحانی نصاب (Uniform Examination Syllabus – UES) کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انگریزی، ریاضی، طبعیات، کیمیاء اور حیاتیات کے امتحانات اب پورے صوبے میں ایک ہی معیار کے تحت منعقد ہوں گے۔ حکومتِ سندھ نے ان پانچ بنیادی مضامین کے لیے یکساں امتحانی نصاب اور تفصیلات کا جدول بھی منظور کر لیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب امتحانی پرچے نصابی کتابوں کے بجائے منظور شدہ یونیفارم امتحانی نصاب کی بنیاد پر...
چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کے نام کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیمرا کے لیے کمیٹی نے عنبرین جان کو متفقہ طور پر نامزد کیا ہے، وہ اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات رہی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے تعیناتی چیئرمین پیمرا کا اجلاس ہوا، جس میں محمد شہباز بابر، سینیٹر سرمد علی شریک تھے جبکہ ممبر اسمبلی رضا علی گیلانی اور سینیٹر علی ظفر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 4 رکنی کمیٹی نئے چیئرمین پیمرا کےلیے نام کی منظوری دی، اجلاس میں 5 ناموں پر مشاورت ہوئی، جن میں عنبرین جان، متین حیدر، بریگیڈیئر ریٹائرڈ انوار احمد، ڈاکٹرحامد خان اور سردار عرفان اشرف...
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حکومت نے چین سے پانچ پنک بسیں منگوائی تھیں، جنکے دو ہفتے ٹرائل کے بعد پنک بس سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خواتین کے علیحدہ سفر کیلئے پنک بسوں کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں خواتین کو سفر کی بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے چین سے پانچ پنک بسیں منگوائی تھیں، جن کا تقریبا دو ہفتے ٹرائل کیا گیا۔ جس کے بعد پنک بس سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ خواتین کے لئے مخصوص پنک بسیں سریاب مل سے بلیلی تک چلائی جا رہی ہیں۔ ایک...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اداروں کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کرے تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا راستہ نکل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے آپس میں مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف اداروں کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کرے تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا راستہ نکل سکتا ہے۔ انہوں...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن سیاسی مفادات کی بجائے اسمبلی میں کرپشن، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے بل پیش کریں، ملک میں آئین موجود ہے مگر آئین کے تحت غریبوں کو تعلیم، صحت اور حقوق مہیا نہیں کئے جارہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ 2026ء ظلم کے نظام کے خاتمے ملک کی ترقی و خوشحالی اور غریبوں کا استحصال کرنیوالوں کے محاسبہ کا سال ہوگا، دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، انشاءاللہ ملک میں پائیدار امن ترقی و خوشحالی ہوگی، پاکستان سنی تحریک پائیدار امن اور عوامی مسائل کے حل اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی، پاکستان سنی تحریک فیڈریشن...