Nawaiwaqt:
2026-07-24@12:21:13 GMT

وزیراعظم کا تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

وزیراعظم کا تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف ملک میں سیاسی استحکام لانے کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی حکمت عملی بنائی۔ وزیراعظم نے سپیکر ایاز صادق کو اپوزیشن سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا۔ حکومت کا پلان ہے کہ مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہونگے۔ ایاز صادق کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن صفوں میں خاموشی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی آمادگی کی صورت میں سردار ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔ اگر پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے اور سنجیدہ ہے تو میرے آفس آ کر بتائے ہو سکتا ہے پہلی میٹنگ میں کچھ نہ ہو مگر مذاکرات سے ہی حل نکلے گا جب تک کرسی پر بیٹھا ہوں مذاکرات کے حوالے سے رول ادا کرتا رہوں گا۔ مذاکرات سے ہی سب کو کچھ نہ کچھ ملے گا۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا انہوں نے اتنا بڑا ایشو بنا دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا، میں نے اس معاملے پر ان کو چار خطوط لکھے تھے۔ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لئے پروسیجر کا مکمل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے عدالت میں مجھے پارٹی بنایا ہوا تھا میں تو مذاکرات کی ذمہ داری ممبران کی ہی لوں گا میں نے بنگلہ دیش میں اس کا بدلہ ہوا منظر دیکھا ہے۔ تعلقات بہتر اور پروازیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔ بنگلہ دیش کے لوگوں نے بڑی محبت دی۔ بھارت کے ساتھ کبھی نہ کبھی تو مذاکرات ہونگے، کچھ لوگوں نے میرے بھارتی وزیرخارجہ سے ہاتھ ملانے پر تنقید کی۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما آج سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کرینگے‘ اس بات کا فیصلہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس میں کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مذاکرات کی ایاز صادق پی ٹی آئی

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار