وفد نے ساجد علی بیگ کو امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے مبارکباد کا تہنیتی پیغام دیا اور انہیں پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کا وفد مبارک باد دینے صوبائی نگران وزیر ساجد علی بیگ کے گھر پہنچ گیا اور ساجد علی بیگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی اور امن امان کے قیام کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ یقیناً ساجد علی بیگ کا انتخاب ایک بہترین فیصلہ ہے، جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز امامیہ آرگنائزیشن کا ریجنل وفد ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں حال ہی نگران صوبائی وزیر مقرر ہونے والے ساجد علی بیگ کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔ وفد نے ساجد علی بیگ کو امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے مبارکباد کا تہنیتی پیغام دیا اور انہیں پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے ساجد علی بیگ کو صوبائی وزیر مقرر کرنے کے فیصلے کو صوبے کیلئے بہترین کاوش قرار دیا اور کہا کہ امید یے ساجد علی بیگ اپنی اہلیت کو ثابت کریں گے بلکہ نگراں صوبائی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک شگون ثابت ہونگے۔

نگران وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء شفاف، غیر جانبدار انتخابات کے ذریعے حکومت کو منتخب نمائندوں کے حوالہ کرنے میں سرخرو ہونگے۔ وفد میں ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن حاجی دلدار حسین، سیکریٹری محمد حسین، سیکریٹری مالیات حاجی محمد شریف اور حاجی شاکر حسین سیکریٹری سماجیات نمائندگی کر رہے تھے۔ نگران صوبائی وزیر ساجد علی بیگ نے امامیہ آرگنائزیش کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ارباب اختیار نے جو ذمہ داری دی ہے ان کو انشاء اللہ پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا اور عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں شفاف انتخابات کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امامیہ آرگنائزیشن ساجد علی بیگ

پڑھیں:

وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا ۔ جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر تجارت نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بڑھانے اور عالمی مسابقت بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اورپاکستانی قالینوں کی عالمی منڈیوں میں رسائی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

وفد نے علاقائی تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے قالینوں کی صنعت کو درپیش مشکلات سے وزیر تجارت کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ کاروبار دوست اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک برآمدات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت شفاف، قواعد پر مبنی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،وزارتِ تجارت صنعت کی تجاویز پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل حل تیار کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی حکمتِ عملی ویلیو ایڈیشن، برآمدی صنعت، برانڈنگ اور عالمی ویلیو چینز میں شمولیت پر مرکوز ہے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے تجارت میں حائل حقیقی رکاوٹیں دور کر کے برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔\932

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات