Islam Times:
2026-07-24@03:39:05 GMT

سکردو، رہبر معظم سے اظہار یکجتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید علی خامنہ حیدر کے فرزند ہیں، اگر دنیا کے تمام استعمار اکھٹے ہوں پھر بھی یہ فرزند زہرا میدان میں موجود رہے گا اور دشمن کو شکست فاش دے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم

رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران سے بھرپور اظہار یکجہتی اور استعمال سے اظہار برات کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یادگار شہداء سکردو پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے رہبر معظم سے اپنی بھرپور عقیدت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید علی خامنہ حیدر کے فرزند ہیں، اگر دنیا کے تمام استعمار اکھٹے ہوں پھر بھی یہ فرزند زہرا میدان میں موجود رہے گا اور دشمن کو شکست فاش دے گا۔ مقررین نے کہا کہ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی ایما اور مدد سے ہنگامہ آرائی کرائی جا رہی ہے۔ یہ مٹھی بھر شرپسند ٹولہ ایران کے انقلابی جوانوں کے ہاتھوں پسپا ہو گا اور ایران کا انقلاب پہلے سے زیادہ قوی ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق