ناظم الامور نیٹلی بیکر کے توسط سے ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی کمپنیوں کا پاکستانی حکام سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے فروری کو ایک ویبینار کی میزبانی کرتے ہوئے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ پچیس امریکی کمپنیوں کے نمائندوں کا حکومتِ پاکستان کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ کروایا ۔ ویبینار کا مقصد پاکستان کی فروغ پذیر آئی ٹی صنعت میں تجارتی مواقع دریافت کرنا تھا۔

وفاقی سیکریٹری برائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن ضرار ہشام خان، چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اظفر منظور اور پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید ہادی نے ناظم المورنیٹلی بیکر کے ساتھ پاکستان کے آئی سی ٹی شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع ، ریگولیٹری فریم ورک اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ “پاکستان میں امریکی مشن ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے پرعزم ہے”۔انھوں نے مزید کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ مِل کر کام کرتے ہوئے ہم پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی مکمل استعداد کو بروئے کار لا سکتے ہیں، امریکی کاروباری اداروں کیلئے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے پاکستانی مارکیٹ میں داخلے کی خواہشمند امریکی کمپنیوں کی رہنمائی کرنیاور انھیں مقامی شراکت داروں سے متعارف کروانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تاکہ ان کے کاروبار کی کامیابی کیلئے وسائل اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری میں سہولت کاری، تجارت کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے والی پالیسیوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

ویبینار میں کلاڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا سینٹرز ، سائبر سیکورٹی اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم شعبوں میں ترقی کے مواقع کو اجاگر کیا گیا جن میں امریکی کمپنیاں مثالی مہارت اور جدت طرازی کی حامل ہیں۔ویبینار کے دوران پاکستانی حکام نے ڈیجیٹل پالیسیوں کو ترقی دینے، براڈ بینڈ رابطہ کاری میں توسیع کرنے، ٹیکنالوجی پارکس کو فروغ دینیاور جدت طرازی میں معاونت کے حوالے سے حکومتی اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا ۔ناظم الامورنیٹلی بیکر نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک- امریکہ تعاون کو بروقت وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “امسال امریکہ میں اپنی ویں سالگرہ منا رہا ہے اور یہ ڈھائی سو سالہ جشن آزادی ٹیکنالوجی کے شعبیمیں امریکی مہارت اور قیادت کو منانے کا بھی موقع ہے “۔ ٹیکنالوجی کا شعبہ امریکہ کی تخلیقی اور قائدانہ استعداد کی مثال ہے، جسے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کی تقریبات میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔یہ ویبینار ڈائریکٹ لائن فار امریکن بزنسز پروگرام کا حصہ تھا،جو امریکی کاروباروں کو غیر ملکی حکومتی عہدیداروں اور منڈی کے ماہرین تک براہ راست رسائی فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کاروباری مواقع کے حوالے سے فیصلہ سازی کی معلومات کے حصول میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر اور پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے ڈائریکٹ لائن کالز سیریز کے تحت گزشتہ سال سے اب تک منعقد کیا جانے والا یہ تیسرا پروگرام تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی سی سی آئی میں ماحولیاتی خطرات پر آگاہی سیشن کا انعقاد آئی سی سی آئی میں ماحولیاتی خطرات پر آگاہی سیشن کا انعقاد اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن میں رکھیں ،اسلام آبادہائیکورٹ کا شوہر کو حکم اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف اعلی عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری دیدی حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ناظم الامور نیٹلی بیکر امریکی کمپنیوں

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم