جیسے ہی چینی سال گھوڑا قریب آ رہا ہے چین بھر میں اس ’خوش بخت‘ برج سے متعلق محاوروں اور نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

گھوڑے کی رفتار، عزم اور پیش قدمی کی علامت اب چین کی جدید ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی جھلک رہی ہے جہاں جدت، تیزی اور مستقبل بینی نمایاں ہے۔

مصنوعی ذہانت میں سبقت

چینی کہاوت ’ایک گھوڑا سب سے آگے‘ قیادت اور سبقت کی علامت ہے اور یہ منظرنامہ چین کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔

چین میں اس وقت 6 ہزار سے زائد اے آئی کمپنیاں فعال ہیں جبکہ 2025 میں اس کی بنیادی اے آئی صنعت کا حجم 172 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

چین کے اوپن سورس بڑے اے آئی ماڈلز کو دنیا بھر میں 10 ارب سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے جبکہ ملک عالمی سطح پر اے آئی پیٹنٹس کا سب سے بڑا حامل ہے جو کل عالمی پیٹنٹس کا تقریباً 60 فیصد بنتے ہیں۔

چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت قائم ایک تھنک ٹینک کے مطابق سال 2026 میں چین کی اے آئی مارکیٹ میں 30 فیصد سے زائد اضافے کی توقع ہے جو اسے دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی منڈیوں میں شامل کرتی ہے۔

جنوری میں علی بابا، مون شاٹ اے آئی اور ڈیپ سیک سمیت بڑی کمپنیوں نے نئی نسل کے بڑے ماڈلز متعارف کرائے۔ اب توجہ صرف ماڈلز کے سائز پر نہیں بلکہ اے آئی ایجنٹس کی صلاحیتوں پر مرکوز ہے تاکہ مصنوعی ذہانت محض گفتگو تک محدود نہ رہے بلکہ عملی کام انجام دے سکے۔

ٹینسنٹ نے اپنے تیار کردہ ماڈلز کو 900 سے زائد داخلی منظرناموں میں نافذ کیا ہے جبکہ بائیڈو کے بانی رابن لی کا کہنا ہے کہ بنیادی ماڈلز کی تعداد محدود رہے گی لیکن ایپلیکیشنز کے میدان میں وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ابھرتی صنعتیں پوری رفتار سے آگے

مصنوعی ذہانت کے علاوہ دیگر ابھرتی صنعتیں بھی تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ روبوٹکس اور ’لو آلٹیٹیوڈ اکانومی‘ (کم بلندی پر مبنی فضائی معیشت) سال 2026 میں نمایاں رفتار پکڑ چکی ہیں۔

شین ژین میں قائم یو بی ٹیک نے سال 2025 کے اختتام تک اپنے صنعتی ہیومنائیڈ روبوٹ ’واکر ایس 2‘ کی ایک ہزارویں یونٹ تیار کر لی اور رواں سال 10 ہزار یونٹس بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

شنگھائی کی کمپنی ایجی بوٹ نے سنہ 2025 میں 5,100 سے زائد یونٹس کی ترسیل کی اور سنہ 2026 میں اسے دسیوں ہزار تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق روبوٹس اب صرف خطرناک یا یکساں نوعیت کے کاموں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ صنعتی، تجارتی اور گھریلو شعبوں میں بھی داخل ہوں گے۔

فضائی شعبے میں ایکس پینگ ایرو ایچ ٹی نے اپنی ماڈیولر اڑنے والی گاڑی ’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘ کو بڑے پیمانے پر پیداوار کے آخری مرحلے میں داخل کرنے کا اعلان کیا ہے اور مکمل استعداد پر ہر 30 منٹ میں ایک فلائنگ وہیکل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خلائی میدان میں بے لگام تخلیقی پرواز

چینی محاورہ ’آسمانی گھوڑا آسمان پر دوڑتا ہے‘ لامحدود تخلیقی سوچ کی علامت ہے اور چین کا خلائی پروگرام اسی جذبے کی عکاسی کر رہا ہے۔

چین 2026 میں چانگ ای-7 مشن لانچ کرے گا جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب کے ماحول اور پانی کی برف کے ذخائر کا جائزہ لینا ہے۔

حال ہی میں لانگ مارچ-10 راکٹ اور منگژو خلائی جہاز کے کامیاب آزمائشی پرواز ٹیسٹ کیے گئے جو سنہ 2030 سے قبل متوقع انسان بردار قمری مشن کا حصہ ہیں۔

مدار میں موجود تیان گونگ خلائی اسٹیشن اس سال شینژو-23 اور شینژو-24 کے عملے کا خیرمقدم کرے گا جبکہ ایک خلا باز ایک سال سے زائد عرصہ مدار میں قیام کرے گا۔

چین کی سائنسی و تکنیکی خود کفالت کی کوششیں اس امر کی غمازی کرتی ہیں کہ ملک سال گھوڑا میں تیز رفتار ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے مزید برق رفتاری کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

سال گھوڑا اور اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

سال گھوڑا چینی قمری کیلنڈر کے 12 سالہ زائچہ نظام کا ایک حصہ ہے جس میں ہر سال کو ایک مخصوص جانور سے منسوب کیا جاتا ہے۔ ان 12 جانوروں میں چوہا، بیل، شیر، خرگوش، اژدھا، سانپ، گھوڑا، بکری، بندر، مرغ، کتا اور سور شامل ہیں۔ ہر 12 سال بعد گھوڑے کا سال دوبارہ آتا ہے۔ چینی ثقافت میں یہ نظام صدیوں پرانا ہے اور تہواروں، نجومی روایات اور سماجی عقائد میں اہم مقام رکھتا ہے۔ سال گھوڑا کا باقاعدہ آغاز 17 فروری 2026 کو ہوگا۔

گھوڑا چینی روایت میں رفتار، طاقت، آزادی، جرات اور مسلسل آگے بڑھنے کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لیے سال گھوڑا کو عموماً ترقی، توانائی اور نئے مواقع کا سال قرار دیا جاتا ہے۔

روایتی عقیدے کے مطابق اس سال میں پیدا ہونے والے افراد کو پُرجوش، خوداعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کا حامل سمجھا جاتا ہے تاہم یہ تصورات ثقافتی روایات پر مبنی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چین چین کی ترقی چین کی ٹیکنالوجی میں عظیم الشان ترقی چینی سال گھوڑا سال گھوڑا سال گھوڑا کیا ہے.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چین چین کی ترقی چین کی ٹیکنالوجی میں عظیم الشان ترقی مصنوعی ذہانت کی علامت جاتا ہے چین کی ہے اور اے آئی کیا ہے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا