پیراکے چیئرپرسن اور ارکان کی کارکردگی کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کے چیئرپرسن اور ارکان کی کارکردگی کی نگرانی اور جانچ کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت جاری کردی ہے۔ چار رکنی کمیٹی میںایڈیشنل سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت گریڈ(21)ایڈیشنل سیکرٹری ون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ (21) ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن گریڈ (21) ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) قانون و انصاف ڈویژن گریڈ (21) شامل ہیں۔کمیٹی چیئرمین اور ممبران کی سالانہ کارکردگی کی نگرانی اورپیرا ایکٹ 2013ءاور پیرا ایکٹ رولز 2015ءکے مطابق کارکردگی کا جائزہ ریکارڈز، رپورٹس معائنہ کے نتائج اور دیگر معلومات کا جائزہ لیناکارکردگی کی خوبیاں کمیاں اور بہتری کے علاقوں کی نشاندہی کرنا ایک سالانہ جائزہ رپورٹ تیار کرنا اور وفاقی حکومت کو ارسال کرنا ہے۔ کمیٹی پیرا کی کاکردگی پر سالانہ جائزہ رپورٹ تیار کرے گی اور وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کارکردگی کی
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔